رسول کریمﷺ کا حضرت ابو ہریرہؓ سے پیارا اور ایک معجزہ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
150
جلد 2
رسول کریم ﷺ کا حضرت ابو ہریرہ سے پیار اور
ایک معجزہ
حضرت مصلح موعود 29 مئی 1922 ء کو قادیان میں عید الفطر کے خطبہ میں
فرماتے ہیں :۔حضرت ابو ہریرہ کا واقعہ ہے کہ وہ ایک جگہ کے گورنر تھے ان کے پاس کسری کا
در باری رومال تھا کھانسی جو آئی تو اس رومال میں تھوکا اور کہا واہ واہ ! ابو ہریرہ کسری
کے رومال میں تھوکتا ہے۔لوگوں نے پوچھا یہ کیا بات ہے؟ حضرت ابو ہریرہ نے کہا
میں رسول کریم ﷺ کی باتیں سننے کے لئے مسجد نبوی میں پڑا رہتا تھا اور میں کسی وقت
بھی مسجد سے دور جانا اس لئے پسند نہ کرتا تھا کہ شاید کسی وقت رسول کریم آئیں
اور میں نہ ہوں اور کوئی بات سننے سے رہ جائے۔اس حال میں بعض اوقات یہ
حالت ہو جاتی کہ بھوک کے مارے میرے منہ سے بات نہیں نکل سکتی تھی اور بھوک
میں ہی سات سات وقت گزر جاتے۔چونکہ صحابہ سوال نہیں کرتے تھے اس لئے
حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں بھوک سے بیتاب ہو گیا اور اتنے میں
حضرت عمر گزرے میں نے اس سے آیت صدقہ کے معنے پوچھے۔انہوں نے بتائے
اور چلے گئے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کیا میں اس آیت کے معنے نہیں جانتا تھا؟ میرا
تو یہ مطلب تھا کہ وہ میری حالت دیکھیں اور کھانے کے لئے دیں۔پھر حضرت ابوبکر
آئے۔میں نے ان سے بھی اسی آیت کے معنے پوچھے۔وہ بڑے صدقہ کرنے والے

سيرة النبي عل
الله
151
جلد 2
صلى الله
تھے مگر انہوں نے بھی معنے بتائے اور چلے گئے۔لیکن کیا میں اس آیت کے معنے نہیں
جانتا تھا؟ اتنے میں حضرت نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے اور آپ نے میرا چہرہ دیکھ
کر فرمایا ابو ہریرہ! تم بھوکے ہو۔آپ کے پاس دودھ کا پیالہ تھا آپ نے فرمایا
دوسرے غرباء کو بھی جمع کر لو اور ہم سب سات تھے۔آپ نے فرمایا پہلے اُن کو پلاؤ۔میں ڈرا کہ یہ دودھ ختم نہ ہو جائے مگر ان سب نے پیا اور قسم ہے خدا کی پیالہ اسی طرح
بھرا ہوا تھا۔پھر مجھے دیا۔میں نے خوب سیر ہوکر پیا۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا اور
پیو۔میں نے پیا۔آپ نے فرمایا اور پیو۔میں نے اور پیا اور یہاں تک میں نے پیا
کہ مجھے معلوم ہوا کہ میرے ناخنوں سے دودھ نکل جائے گا1۔پھر بعض اوقات میری
فاقہ سے یہ حالت ہوتی تھی کہ میں بیہوش ہو کر گر جاتا تھا۔لوگ سمجھتے تھے کہ مجھے مرگی
ہوگئی ہے اور عرب میں قاعدہ تھا کہ مرگی والے کو جوتے مارتے تھے کہ اس سے ہوش
آ جائے۔لوگ یہ نہ سمجھتے تھے کہ بھوک کی وجہ سے میرا یہ حال ہوا ہے اس لئے مجھے
مارتے تھے۔یا تو میری یہ حالت تھی یا اب یہ حال ہے کہ کسریٰ جو آدھی دنیا کا بادشاہ
تھا اس کے خاص درباری رومال میں میں تھوکتا ہوں۔(الفضل 8 جون 1922ء)
صلى الله
66
1:بخاری کتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي علم و اصحابه صفحه 1120 حدیث نمبر
6452 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2:بخارى كتاب الاعتصام بالكتاب باب ما ذكر النبي الا الله صفحه 1261 حدیث نمبر 7324
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی