رسول کریمﷺ اور معاہدات کی پابندی

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
152
جلد 2
رسول کریم ﷺ اور معاہدات کی پابندی
اور
الله
الله
حضرت مصلح موعود نے 30 جون 1922 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔" رسول کریم ﷺ نے صلح حدیبیہ کی۔اُس وقت بعض مسلمانوں نے کہا کہ یہ
دب کر صلح کی گئی جیسا کہ ہمارے متعلق کہا جاتا ہے۔بعض صحابہ کا خیال تھا کہ اسلام
کے حقوق کی پوری حفاظت نہیں کی لیکن محمد ﷺ نے جو کچھ کیا تھا وہ خدا تعالیٰ کی تعلیم
کے مطابق کیا اس لئے آپ کو اس سے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا تھا۔اس معاہدے
کی دوشرطیں ایسی تھیں جن کو کمزور خیال کیا جاتا تھا۔ایک شرط یہ تھی کہ اگر کوئی شخص
صلى الله
مرتد ہو جائے اور آنحضرت
علی سے جدا ہو کر مکہ والوں کے پاس چلا جائے تو وہ
واپس نہ لیا جائے گا۔اور اگر کوئی شخص مسلمان ہو کر آنحضرت ﷺ کے پاس چلا آئے تو
آپ اس کو مکے والوں کے پاس واپس کر دیں گے 1۔بظاہر یہ کمزوری کی شرط تھی۔مکہ والوں میں سے بعض شخص مسلمان ہو کر مکہ سے بھاگ آئے اور ان کے تعاقب میں
مکہ کے لوگ آئے۔جب وہ مسلمان آنحضرت ﷺ کی خدمت میں پہنچے تو کافروں
نے کہا کہ آپ کا معاہدہ ہے کہ آپ مکہ سے آنے والوں کو واپس کر دیں گے اپنے
معاہدہ کو پورا کیجئے۔آپ نے فرمایا نبی معاہدہ شکن نہیں ہوتے آپ اس کو لے
جائیں۔وہ لے گئے 2ے مگر اس نے ایک کو موقع پا کر راستہ میں قتل کر ڈالا اور دوسرا
بھاگ گیا۔پھر آنحضرت ﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ آپ نے اپنا معاہدہ
پورا کر دیا اب میں خود بیچ کر آیا ہوں۔آپ نے فرمایا تم چلے جاؤ ہم معاہدہ کے
خلاف نہیں کر سکتے 3۔وہ وہاں سے بھاگ کر شام کے اس راستہ پر بیٹھ گیا جہاں سے
ا

سيرة النبي ع
153
جلد 2
مکہ والوں کے قافلے گزرتے تھے اور مکہ سے اور نو مسلم بھی آ آ کر اس سے ملتے گئے
اور چونکہ ان سے ان کی جنگ تھی اس لئے انہوں نے مکہ والوں کے قافلے لوٹنے
شروع کئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مکہ والوں نے خود عرض کیا کہ آپ ان کو بلا لیجئے اور ہم
اس شرط سے باز آئے 4۔دوسری شرط یہ تھی کہ جو قوم جس سے ملنا چاہے وہ اس سے مل جائے۔ان کو
خیال تھا کہ لوگ آنحضرت ﷺ سے خوف کی وجہ سے ملتے ہیں۔جب ہم نے شرط
منوالی تو سب لوگ آپ سے جدا ہو کر ہم سے مل جائیں گے مگر جب یہ شرط ہوئی تو
کچھ قبیلے آپ سے مل گئے اور کچھ مکہ والوں سے مل گئے اور یہ بھی شرط تھی کہ ایک
دوسرے کے حلیف پر بھی حملہ نہیں کیا جائے گا مگر مکہ والوں نے آنحضرت ﷺ کی
ایک حلیف قوم پر شب خون مارا اور ان کے بہت سے آدمیوں
کو قتل اور زخمی کیا۔یہ
کوئی پوشیدہ رہنے والی بات نہ تھی۔آپ کو معلوم ہوا تو آپ نے مکہ پر چڑھائی
کردی۔وہ جگہ جہاں آپ کو عمرے کے لئے بھی داخل نہیں ہونے دیتے تھے اس میں
آپ بحیثیت ایک فاتح کے داخل ہوئے 5۔مکہ والے اس پر اعتراض نہیں کر سکتے
تھے۔آنحضرت ﷺ نے مکہ والوں سے غداری نہیں کی بلکہ مکہ والوں نے معاہدہ شکنی
میں غداری سے کام لیا اور وہی صلح جس کو وہ اپنے لئے فتح سمجھتے تھے ان کے لئے وبال
ہو گئی۔پس جو خدا کے احکام پر عمل کرتے ہیں خدا تعالیٰ ان کی فلاح و بہبود کے خود
سامان کر دیتا ہے۔یہ خیال نہ کرو کہ جو قربانی کرتا ہے اور اپنے حقوق خدا کے لئے
چھوڑتا ہے وہ تباہ ہو جائے گا۔جو خدا عفو کی تعلیم دیتا ہے وہ ظالم کے ظلم کے نقصان
66
سے بھی بچا سکتا ہے۔“۔( الفضل 6 جولائی 1922 ء )
1 تا 4: بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 450،449 حدیث نمبر 2731،
2732 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
5 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 1181 تا 1190 مطبوعہ دمشق 2005 ء

آج 10 میں سے 10 باقی