رسول کریمﷺ کی دعویٰ سے پہلے کی زندگی

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
158
جلد 2
رسول کریم علیہ کی دعوئی سے پہلے کی زندگی
الله
حضرت مصلح موعود 6 اکتوبر 1922ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔و آنحضرت ﷺ کی کونسی چیز تھی جو مخالفین پر اثر کرتی تھی۔وہ قرآن کریم سے
ابتداء متاثر نہیں ہوئے بلکہ وہ محمد ﷺ کی پہلی زندگی تھی۔آپ ان میں رہے تھے،
آپ کی دیانت، آپ کی راستبازی اور ہمدردی خلائق اور ایثار تھا جو ان پر اثر کرتا
تھا۔دعویٰ سے پہلے آپ ان کو شرک سے منع نہیں کرتے تھے کیونکہ حکم خداوندی نہ تھا
لیکن آپ خود مشرک نہ تھے۔آپ کے طور طریقہ کی خوبی ہی تھی جس کا اثر تھا اور یہ اثر
اندر ہی اندر کھاتا جاتا تھا اور وہ اس کے مقابلہ میں آنکھیں نہیں اٹھا سکتے تھے۔آپ
مکہ کے قریب کی پہاڑی پر چڑھ گئے اور ایک ایک قبیلہ کا نام لے کر بلایا۔جب سب
جمع ہو گئے تو آپ نے ان کے سامنے ایک مشکل سوال رکھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ اس
کے پیچھے ایک لشکر ہے تو تم مان لو گے؟ یہ ایک ناممکن امر تھا کیونکہ مکہ کے لوگ اونٹ
چراتے تھے اور اس کے لئے پندرہ پندرہ میل تک دور نکل جاتے تھے۔یہ کیسے ممکن
ہوسکتا تھا کہ ایک لشکر اور بہت بڑا لشکر مکہ کے قریب آکر ایک اوٹ میں ہو رہتا اور مکہ
والوں کو پتہ بھی نہ لگتا۔مگر ان لوگوں نے آپ کے اس ناممکن سوال کے جواب میں کہا
اور آپ کے اخلاق سے متاثر ہو کر کہا کہ اگر تو کہے تو مان لیں گے کیونکہ ہم نے کبھی تجھے
کو جھوٹ بولتے نہیں سنا اور تو ہمیشہ دیانت دار رہا ہے، تو ہمیشہ سچ بولتا رہا ہے۔آپ
نے فرمایا اچھا میں کہتا ہوں کہ خدا ایک ہے شرک بری چیز ہے۔اگر تم شرک نہ چھوڑو
گے تو تم پر عذاب آئے گا 1۔اس بات نے ان پر اثر نہ کیا بلکہ آپ کی اس زندگی نے

سيرة النبي الله
159
اثر کیا جو آپ نے قبل دعوی ان لوگوں میں گزاری۔جلد 2
جب آپ نے دعوی کیا تو چونکہ مکہ عرب کے لوگوں کا مرکز تھا اس لئے وہاں
کے چند سر بر آوردہ لوگوں نے جمع ہو کر تجویز کی کہ باہر سے لوگ آئیں گے اگر ہم ان
کو آپ کے متعلق مختلف باتیں بتائیں گے تو ہماری رائے کو غلط سمجھیں گے۔چاہئے کہ
مل کر ایک فیصلہ کریں اور وہی جواب دیا کریں۔ان میں سے ایک شخص نے جواب
دیا کہ ہم کہہ دیا کریں کہ وہ جھوٹا ہے۔اُسی وقت دوسروں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ
سکتے کیونکہ ہم نے اس کو کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا اور ہم اس کو صادق اور امین
کے طور پر ہی پیش کیا کرتے تھے۔اب اس کو جھوٹا کیسے کہیں گے وہ لوگ تو ہمیں کو
زم کہیں گے 2۔یہ چیز تھی جو ان کو جھکائے ہوئے تھی۔“ (الفضل 19 اکتوبر 1922ء)
66
1: بخاری كتاب التفسير تفسير سورة الشعراء باب وانذر عشیرتک الاقربین صفحہ 836
حدیث نمبر 4770 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 316، 347 348 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی