رسول کریمﷺ کی اعلیٰ و ارفع شان
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
162
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی اعلی وارفع شان
دعوۃ الا میر کتاب میں حضرت مصلح موعود حیات مسیح کے عقیدہ کو ہتک رسول
قرار دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔” خدا تعالیٰ کے بعد ہمیں خاتم الانبیاء محمد مصطفی ﷺ سے محبت ہے اور کیا بلحاظ
اس کے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو سب انبیاء سے بڑا درجہ دیا ہے اور کیا بلحاظ اس کے کہ
ہمیں جو کچھ ملا ہے آپ ہی سے ملا ہے اور جو کچھ آپ نے ہمارے لئے کیا ہے اس کا
عشر عشیر بھی اور کسی انسان نے خواہ نبی ہو یا غیر نبی ہمارے لئے نہیں کیا۔ہم آپ سے
زیادہ کسی اور انسان کو عزت نہیں دے سکتے۔ہمارے لئے یہ بات سمجھنی بالکل ناممکن
ہے کہ حضرت مسیح ناصری کو زندہ آسمان پر چڑھا دیں اور محمد رسول اللہ علیہ کو زیر زمین
مدفون سمجھیں اور پھر ساتھ ہی یہ بھی یقین رکھیں کہ آپ مسیح سے افضل بھی ہیں۔کس
طرح ممکن ہے کہ وہ جسے اللہ تعالیٰ نے ذرا سا خطرہ دیکھ کر آسمان پر اٹھا لیا ادنیٰ درجہ کا
ہو اور وہ جس کا دور دور تک دشمنوں نے تعاقب کیا مگر خدا تعالیٰ نے اسے ستاروں تک
بھی نہ اٹھایا اعلیٰ ہو۔اگر فی الواقعہ مسیح علیہ السلام آسمان پر ہیں اور ہمارے سردار و آقا
زمین میں مدفون ہیں تو ہمارے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی موت نہیں اور ہم مسیحیوں
کو منہ بھی نہیں دکھا سکتے۔مگر نہیں یہ بات نہیں خدا تعالیٰ اپنے پاک رسول سے یہ سلوک
نہیں کر سکتا۔وہ احکم الحاکمین ہے یہ کیونکر ممکن تھا کہ وہ آنحضرت ﷺ کو سَيِّدُ وُلدِ
آدم بھی بناتا اور پھر مسیح علیہ السلام سے زیادہ محبت کرتا اور ان کی تکالیف کا زیادہ
خیال رکھتا۔جب اس نے محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت کے قیام کے لئے ایک دنیا کو
سيرة النبي عالم
163
جلد 2
زیر و زبر کر دیا اور جس نے آپ کی ذرا بھی ہتک کرنی چاہی اسے ذلیل کر دیا تو کیا
ہوسکتا تھا کہ خود اپنے ہاتھ سے وہ آپ کی شان کو گرا تا اور دشمن کو اعتراض کا موقع دیتا ؟
میں تو جب یہ خیال بھی کرتا ہوں کہ محمد رسول اللہ ﷺ تو زیرزمین مدفون ہیں اور حضرت
مسیح ناصری آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں تو میرے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں
اور میری جان گھٹنے لگتی ہے اور اسی وقت میرا دل پکار اٹھتا ہے کہ خدا تعالیٰ ایسا نہیں
کر سکتا۔وہ محمد رسول اللہ ﷺ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا تھا وہ اس امر کو
ہرگز پسند نہیں کرتا تھا کہ آپ تو فوت ہو کر زمین کے نیچے مدفون ہوں اور حضرت مسیح
علیہ السلام زندہ رہ کر آسمان پر جا بیٹھیں۔اگر کوئی شخص زندہ رہنے اور آسمان پر جا
بیٹھنے کا مستحق تھا تو وہ ہمارے نبی کریم سے تھے اور اگر وہ فوت ہو گئے ہیں تو گل نبی
فوت ہو چکے ہیں۔ہم محمد رسول اللہ ﷺ کی اعلی شان اور آپ کے ارفع درجہ کو دیکھتے
اور مقام کو پہچانتے ہوئے کس طرح تسلیم کر لیں کہ جب ہجرت کے دن جبل ثور کی بلند
چٹانوں پر حضرت ابو بکرؓ کے کندھوں پر پاؤں رکھ کر آپ کو چڑھنا پڑا تو خدا تعالیٰ نے
کوئی فرشتہ آپ کے لئے نہ اتارا لیکن جب مسیح علیہ السلام کو یہودی پکڑنے آئے تو
اس نے فوراً آپ کو آسمان پر اٹھا لیا اور چوتھے آسمان پر آپ کو جگہ دی۔اسی طرح ہم
کیونکر مان لیں کہ جب غزوہ احد میں آنحضرت علیہ کو دشمنوں نے صرف چند احباب
میں گھر ا پایا تو اُس وقت تو اللہ تعالیٰ نے یہ نہ کیا کہ آپ کو کچھ دیر کے لیے آسمان پر
اٹھا لیتا اور کسی دشمن کی شکل آپ کی سی بدل کر اس کے دانت تڑوا دیتا بلکہ اس نے
اجازت دی کہ دشمن آپ پر حملہ آور ہو، آپ کالمیت زمین پر بے ہوش ہو کر جا
پڑیں اور دشمن نے خوشی کے نعرے لگائے کہ ہم نے محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کو
قتل کر دیا ہے لیکن مسیح علیہ السلام کے متعلق اسے یہ بات پسند نہ آئی کہ ان کو کوئی
تکلیف ہو اور جو نہی کہ یہود نے آپ پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا اس نے آپ کو آسمان
کی طرف اٹھا لیا اور آپ کی جگہ آپ کے کسی دشمن کو آپ کی شکل میں بدل کر صلیب پر
سيرة النبي علي
لٹکوا دیا۔164
جلد 2
ہم حیران ہیں کہ لوگوں کو کیا ہو گیا کہ ایک طرف تو آنحضرت ﷺ سے محبت کا
دعوی کرتے ہیں اور دوسری طرف آپ کی عزت پر حملہ کرتے ہیں۔اور اسی پر بس نہیں
کرتے بلکہ جو لوگ آپ کی محبت سے مجبور ہو کر آپ پر کسی کو فضیلت دینے سے انکار
کر دیتے ہیں ان کو دکھ دیتے ہیں، ان کے اس فعل کو کفر قرار دیتے ہیں۔کیا کفر محمد
رسول اللہ ﷺ کی عزت کے قائم کرنے کا نام ہے؟ کیا بے دینی آپ کے حقیقی درجے
کے اقرار کا نام ہے؟ کیا ارتداد آپ سے محبت کو کہتے ہیں؟ اگر یہی کفر ہے، اگر یہی
بے دینی ہے، اگر یہی ارتداد ہے تو خدا کی قسم ! ہم اس کفر کو لوگوں کے ایمان سے اور
اس بے دینی کو لوگوں کی دینداری سے اور اس ارتداد کولوگوں کے ثبات سے ہزار درجہ
زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اور اپنے آقا اور سردار حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ساتھ ہمنوا ہو کر بلا خوف ملامت اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ
بعد از خدا بعشق محمد مخمر م گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم 1
سب کو آخر ایک دن مرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیش ہونا ہے اور اسی کے
ساتھ معاملہ پڑنا ہے پھر ہم لوگوں سے کیوں ڈریں؟ لوگ ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔ہم
اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرتے ہیں اور اسی سے محبت کرتے ہیں اور اس کے بعد سب سے زیادہ
محبت اور ادب ہمارے دل میں آنحضرت ﷺ کا ہے۔اگر دنیا کی ساری عزتیں اور دنیا
کے سارے تعلقات اور دنیا کے تمام آرام آپ کے لئے ہمیں چھوڑنے پڑیں تو یہ
ہمارے لیے آسان ہے مگر آپ کی ذات کی ہتک ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ہم دوسرے
نبیوں کی ہتک نہیں کرتے مگر آنحضرت ﷺ کی قوت قدسیہ اور آپ کے علم اور آپ
کے عرفان اور آپ کے تعلق باللہ کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کبھی بھی نہیں مان سکتے کہ آپ
کی نسبت کسی اور نبی سے اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیار تھا۔اگر ہم ایسا کریں تو ہم سے زیادہ
قابل سزا اور کوئی نہیں ہو گا۔ہم آنکھیں رکھتے ہوئے اس بات کو کس طرح باور کر لیں
سيرة النبي علي
165
جلد 2
کہ عرب کے لوگ جب محمد رسول اللہ ﷺ سے کہیں کہ اَوْ تَرْقُ فِي السَّمَاءِ وَلَنْ
تُؤْمِنَ لِرَقِيَّكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتبًا نَّقْرَؤُهُ 2۔یعنی ہم تجھے نہیں
مانیں گے جب تک کہ تو آسمان پر نہ چڑھ جائے اور ہم تیرے آسمان پر چڑھنے کا
یقین نہیں کریں گے جب تک کہ تو کوئی کتاب بھی آسمان پر سے نہ لائے جسے ہم
پڑھیں تو اللہ تعالیٰ آپ سے فرمائے کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا
بَشَرًا رَّسُولًا 3۔ان سے کہہ دے کہ میرا رب ہر کمزوری سے پاک ہے میں تو
صرف ایک بشر رسول ہوں لیکن حضرت مسیح کو وہ آسمان پر اٹھا کر لے جائے۔جب
محمد رسول اللہ ﷺ کا سوال آئے تو انسانیت کو آسمان پر چڑھنے کے مخالف بتایا جائے
لیکن جب مسیح کا سوال آئے تو بلا ضرورت ان کو آسمان پر لے جایا جائے۔کیا اس
سے یہ نتیجہ نہ نکلے گا کہ مسیح علیہ السلام آدمی نہیں تھے بلکہ خدا تھے؟ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ
ذلک۔یا پھر یہ نتیجہ نکلے گا کہ آپ رسول کریم ﷺ سے افضل تھے اور اللہ تعالیٰ کو
زیادہ پیارے تھے مگر جب کہ یہ بات اظهر من الشمس ہے کہ آنحضرت علی
سب رسولوں اور نبیوں سے افضل ہیں تو پھر کس طرح عقل باور کر سکتی ہے کہ آپ تو
آسمان پر نہ جائیں بلکہ اسی زمین پر فوت ہوں اور زمین کے نیچے دفن ہوں لیکن مسیح
صلى الله
علیہ السلام آسمان پر چلے جائیں اور ہزاروں سال تک زندہ رہیں۔پھر یہ سوال صرف غیرت ہی کا نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کی صداقت کا بھی
سوال ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيْسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا
إِلَّا اتَّبَاعِی 4- اگر موسی و عیسی زندہ ہوتے تو میری اطاعت کے سوا ان کو کوئی چارہ نہ
تھا۔اگر حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو پھر آپ کا یہ قول نَعُوذُ بِالله باطل ہو جاتا
ہے کیونکہ آپ لوگان “ کہ کر اور موسی کے ساتھ عیسی کو ملا کر دونوں نبیوں کی وفات
کی خبر دیتے ہیں۔پس نبی کریم ﷺ کی شہادت کے بعد کس طرح کوئی شخص آپ کی
امت میں سے کہلا کر یہ یقین رکھ سکتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں۔اگر وہ
سيرة النبي الله
166
جلد 2
زندہ ہیں تو آنحضرت ﷺ کی صداقت اور آپ کے علم پر حرف آتا ہے۔کیونکہ آپ
تو ان کو وفات یافتہ قرار دیتے ہیں۔رسول کریم ﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے حضرت فاطمہ سے اس مرض
میں جس میں آپ فوت ہوئے فرمایا کہ اِنَّ جِبُرِیلَ كَانَ يُعَارِضُنِي الْقُرْآنَ فِي كُلِّ
عَامٍ مَرَّةً وَ إِنَّهُ عَارَضَنِى بِالْقُرْآنِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَ أَخَبَرَنِي أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَّبِيٍّ إِلَّا
عَاشَ نِصْفَ الَّذِي قَبْلَهُ وَ اَخْبَرَنِى اَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَ مِائَةَ
سَنَةٍ وَلَا أَرَانِيُّ إِلَّا ذَاهِبًا عَلَى رَأسِ السِّيِّينَ 5 یعنی جبرائیل ہر سال ایک دفعہ مجھے
قرآن سناتے تھے مگر اس دفعہ دو دفعہ سنایا ہے اور مجھے انہوں نے خبر دی ہے کہ کوئی نبی
نہیں گزرا کہ جس کی عمر پہلے نبی سے آدھی نہ ہوئی ہو اور یہ بھی انہوں نے مجھے خبر
دی ہے کہ عیسی بن مریم ایک سو بیس سال کی عمر تک زندہ رہے تھے۔پس میں سمجھتا
ہوں کہ میری عمر ساٹھ سال کے قریب ہو گی۔اس روایت کا مضمون الہامی ہے
کیونکہ اس میں رسول کریم ﷺ اپنی طرف سے کوئی بات نہیں بیان فرماتے بلکہ
جبرائیل علیہ السلام کی بتائی ہوئی بات بتاتے ہیں جو یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
کی عمر ایک سو بیس سال کی تھی۔پس لوگوں کا یہ خیال کہ آپ بتیس
تینتیس سال کی عمر
میں آسمان پر اٹھائے گئے تھے غلط ہوا کیونکہ اگر حضرت مسیح اس عمر میں آسمان پر
اٹھائے گئے تھے تو آپ کی عمر بجائے ایک سو بیس سال کے رسول کریم ﷺ کے
زمانے تک قریباً چھ سو سال کی بنتی ہے اور اس صورت میں چاہئے تھا کہ رسول کریم
کم سے کم تین سو سال تک عمر پاتے مگر آنحضرت ﷺ کا تریسٹھ سال کی عمر میں
فوت ہو جانا اور الہاماً آپ کو بتایا جانا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک سو بیس سال کی
عمر میں فوت ہو گئے ثابت کرتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی اور آسمان پر
آپ کا بیٹھا ہونا رسول کریم ﷺ کی تعلیم کے سراسر خلاف ہے اور آپ کے الہامات
اسے رد کرتے ہیں۔اور جب امر واقعہ یہ ہے تو ہم لوگ کسی کے کہنے سے کس طرح
صلى اللهم
عروسة
سيرة النبي عل
الله
167
جلد 2
حضرت مسیح علیہ السلام کی حیات کے قائل ہو سکتے ہیں اور آنحضرت ﷺ کو چھوڑ سکتے
ہیں۔“
1 : در متین فارسی صفحه 112 مطبوعه باراول
3،2: بنی اسرائیل: 94
( دعوۃ الا میر صفحہ 13 تا 16 مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ )
4: اليواقيت والجواهر جلد 2 صفحہ 22 مطبوعہ مصر 1351ھ
5 شرح مواهب الدنیہ مؤلفه امام زرقانی جلد 1 صفحہ 35 مطبوعہ مصر 1325 ھ