رسول کریمﷺ کی قوتِ قدسیہ کے منافی عقیدہ
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
168
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ کے منافی عقیدہ
حضرت مصلح موعود دعوۃ الامیر کتاب میں ہی مسلمانوں میں حضرت رسول کریم
کی قوت قدسیہ کے منافی را نج مسیح کی آمد ثانی کے عقیدہ کا ذکر کرتے ہوئے تحریر
فرماتے ہیں :۔مسیح ناصری کے دوبارہ واپس آنے میں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر حرف آتا ہے،
آنحضرت ﷺ کی قوت قدسیہ پر بھی حرف آتا ہے کیونکہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام کو
ہی دوبارہ دنیا میں واپس آنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پہلی تمام امتیں جب بگڑتی
تھیں تو ان کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ انہیں میں سے ایک شخص کو کھڑا کر دیتا تھا مگر
ہمارے آنحضرت ﷺ کی امت میں جب فساد پڑے گا تو اس کی اصلاح کے لئے
اللہ تعالیٰ پہلے انبیاء میں سے ایک نبی کو واپس لائے گا خود آپ کی امت میں سے کوئی
فرد اس کی اصلاح کی طاقت نہیں رکھے گا۔اگر ہم یہ بات تسلیم کر لیں تو ہم یقیناً
مسیحیوں اور یہودیوں سے رسول کریم عملے کی دشمنی میں کم نہ ہوں گے کیونکہ وہ بھی
رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ پر معترض ہیں اور اس عقیدے کے ساتھ ہم بھی آپ
کی قوت قدسیہ پر معترض ہو جاتے ہیں۔جب چراغ جل رہا ہو تو اس سے اور چراغ
یقینا روشن ہو سکتے ہیں۔وہ بجھا ہوا چراغ ہوتا ہے جس سے دوسرا چراغ روشن نہیں ہو
سکتا۔پس اگر رسول کریم ﷺ کی امت پر کوئی زمانہ ایسا بھی آنا ہے کہ اس کی حالت
ایسی بگڑ جائے گی کہ اس میں سے کوئی شخص اس کی اصلاح کے لئے کھڑا نہیں ہو سکے گا
تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اُس وقت رسول کریم ﷺ کا فیضان بھی نَعُوذُ بِاللهِ
سيرة النبي ع
169
جلد 2
مِنْ ذلِک ختم ہو جائے گا۔کون مسلمان اس بات کو نہیں جانتا کہ جب تک اللہ تعالیٰ
کو حضرت موسیٰ کا سلسلہ چلانا منظور تھا اُس وقت تک آپ ہی کے اتباع میں سے
ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے جو آپ کی امت کی اصلاح کرتے رہے لیکن جب اسے
یہ منظور ہوا کہ آپ کے سلسلے کو ختم کر دے تو اس نے آپ کی قوم میں سے نبوت کا
سلسلہ بند کر کے بنو اسماعیل میں سے نبی بھیج دیا۔پس اگر رسول کریم ﷺ کے بعد کوئی
نبی موسوی سلسلہ سے آئے گا تو اس کے یہی معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذَلِک رسول کریم ﷺ کے سلسلہ کو بھی ختم کر دے گا اور کوئی اور سلسلہ جاری
کرے گا۔اور نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ اُس وقت
کمزور ہو جائے گی اور آپ کا فیضان کسی امتی کو بھی اس امر کے لئے تیار نہ کر سکے گا
کہ وہ آپ سے نور پا کر آپ کی امت کی اصلاح کرے اور اسے راہ راست پر
لا و
افسوس ہے کہ لوگ اپنے لئے تو ضرورت سے زیادہ غیرت دکھاتے ہیں اور کسی
قسم کا عیب اپنی نسبت منسوب ہونا پسند نہیں کرتے لیکن خدا کے رسول کی طرف ہر ایک
عیب دلیری سے منسوب کرتے ہیں۔اس محبت کو ہم کیا کریں جو منہ تک رہتی ہے مگر
دل میں اس کا کوئی اثر نہیں اور اس ولولے کو کیا کریں جو اپنے ساتھ کوئی ثبوت نہیں
رکھتا۔اگر فی الواقعہ لوگ رسول کریم ﷺ سے محبت رکھتے تو ایک منٹ کے لئے بھی
پسند نہ کرتے کہ ایک اسرئیلی نبی آکر آپ کی امت کی اصلاح کرے گا۔کیا کوئی
غیرت مند اپنے گھر میں سامان ہوتے ہوئے دوسرے سے مانگنے جاتا ہے یا طاقت
ہوتے ہوئے دوسرے کو مدد کے لیے بلاتا ہے؟ وہی مولوی جو کہتے ہیں کہ نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذلِكَ رسول کریم ﷺ کی امت کے لئے اور اس کو مصائب سے بچانے کے
لیے مسیح ناصری علیہ السلام آئیں گے اپنی ذاتوں کے لئے اس قدر غیرت دکھاتے ہیں
کہ اگر بحث میں ہار بھی رہے ہوں تو اپنی ہار کا اقرار نہیں کرتے اور کسی دوسرے کو اپنی
سيرة النبي عمال
170
جلد 2
مدد کے لیے بلانا پسند نہیں کرتے اور اگر کوئی خود بخود ان کی مدد کے لئے تیار ہو جائے تو
اس کا احسان ماننے کے بجائے اس پر ناراض ہوتے ہیں کہ کیا ہم جاہل ہیں کہ تو
ہمارے منہ میں لقمہ دیتا ہے لیکن رسول کریم ﷺ کی نسبت کس بے پرواہی سے بیان
کرتے ہیں کہ آپ کی مدد کے لئے ایک دوسرے سلسلے سے نبی بلوایا جائے گا اور خود
آپ کی قوت قدسیہ کچھ نہ کر سکے گی۔آہ! کیا دل مر گئے ہیں یا عقلوں پر پتھر پڑ گئے
ہیں؟ کیا سب کی سب غیرت اپنے ہی لئے صرف ہو جاتی ہے اور خدا اور اس کے
رسول کے لئے غیرت کا کوئی حصہ باقی نہیں رہتا؟ کیا سب غصہ اپنے دشمنوں پر ہی
صرف ہو جاتا ہے اور خدا اور اس کے رسول پر حملہ کرنے والوں کے لئے کچھ نہیں بچتا ؟
ہم سے کہا جاتا ہے کہ کیوں تم ایک اسرائیلی نبی کی آمد کے منکر ہومگر ہم اپنے دلوں
صلى الله
کو کہاں لے جائیں اور اپنی محبت کے نقش کس طرح مٹائیں ہمیں تو محمد رسول اللہ ﷺ کی
عزت سے بڑھ کر کسی اور کی عزت پیاری نہیں، ہم تو ایک منٹ کیلئے بھی یہ برداشت
نہیں کر سکتے کہ محمد رسول اللہ علیہ کسی اور کے ممنون احسان ہوں، ہمارا دل تو ایک
منٹ کے لئے بھی اس خیال کو برداشت نہیں کر سکتا کہ قیامت کے دن جب تمام مخلوق
از ابتدا تا انتہا جمع ہوگی اور عَلی رُؤُوسِ الاشهاد ہر ایک کے کام بیان کئے جائیں
گے اُس وقت محمد رسول اللہ ﷺ کی گردن مسیح اسرائیلی کے احسان سے جھکی جا رہی ہو
گی اور تمام مخلوق کے سامنے بلند آواز سے فرشتے پکار کر کہیں گے کہ جب محمد رسول اللہ
کی قوت قدسیہ جاتی رہی تو اُس وقت مسیح اسرائیلی نے ان پر احسان کر کے جنت
میں سے نکلنا اپنے لئے پسند کیا اور دنیا میں جا کر ان کی امت کی اصلاح کی اور اسے
تباہی سے بچایا۔ہم تو اس امر کو بہت پسند کرتے ہیں کہ ہماری زبانیں کٹ جائیں
بہ نسبت اس کے کہ ایسی ہتک آمیز بات رسول کریم ﷺ کی طرف منسوب کریں
اور ہمارے ہاتھ شل ہو جائیں بجائے اس کے کہ ایسے کلمات آپ کے حق میں تحریر
کریں۔محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں ، آپ کی قوت قدسیہ کبھی باطل نہیں
سيرة النبي علي
171
جلد 2
صلى الله
ہو سکتی۔آپ خاتم النبین ہیں آپ کا فیضان کبھی رُک نہیں سکتا ، آپ کا سرکسی کے
احسان کے آگے جھک نہیں سکتا بلکہ آپ کا احسان سب نبیوں پر ہے۔کوئی نبی نہیں
جس نے آپ کو منوایا ہو اور آپ کی صداقت آپ کے منکروں سے منوائی ہو۔لیکن
کیا لاکھوں کروڑوں انسان نہیں جن سے محمد رسول اللہ ﷺ نے باقی انبیاء کی نبوت
منوائی ہے؟ ہندوستان میں آٹھ کروڑ مسلمان بیان کئے جاتے ہیں ان میں سے بہت
ہی تھوڑے ہیں جو بیرونی ممالک کے رہنے والے ہیں باقی سب ہندوستان کے
باشندے ہیں جو کسی نبی کا نام تک نہ جانتے تھے مگر محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان لا کر
ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ پر ایمان لے آئے ہیں۔اگر اسلام ان
کے گھروں میں داخل نہ ہوا ہوتا تو آج وہ ان نبیوں کو گالیاں دے رہے ہوتے اور
ان کو جھوٹے آدمیوں میں سے سمجھ رہے ہوتے جس طرح کہ ان کے باقی بھائی بندوں
کا آج تک خیال ہے۔اسی طرح افغانستان کے لوگ اور چین کے لوگ اور ایران
کے لوگ کب حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کو مانتے تھے ان سے ان انبیاء کی صداقت
کا اقرار آنحضرت ﷺ نے ہی کرایا ہے۔پس آپ کا سب گزشتہ نبیوں پر احسان
ہے کہ ان کی صداقت لوگوں پر مخفی تھی آپ ﷺ نے اس کو ظا ہر فر ما یا مگر آپ پر کسی کا
احسان نہیں۔آپ پر اللہ تعالیٰ وہ دن بھی نہیں لائے گا جب آپ کا فیضان بند ہو
جائے اور کوئی دوسرا نبی آکر آپ کی امت کی اصلاح کرے۔بلکہ جب کبھی بھی
آپ کی امت کی اصلاح کی ضرورت پیش آئے گی اللہ تعالیٰ آپ ہی کے شاگردوں
میں سے اور آپ ہی کے امتیوں میں سے ایسے لوگ جنہوں نے سب کچھ آپ ہی
سے لیا ہو گا اور آپ ہی سے سیکھا ہو گا مقرر فرمائے گا تا کہ وہ بگڑے ہوؤں کی
اصلاح کریں اور گمشدوں کو واپس لائیں اور ان لوگوں کا کام آپ ہی کا کام ہوگا
کیونکہ شاگرد اپنے استاد سے علیحد ہ نہیں ہوسکتا اور امتی اپنے نبی سے جدا نہیں قرار دیا
جا سکتا۔ان کی گردنیں آپ کے احسان کے آگے جھکی ہوئی ہوں گی اور ان کے دل
صلى الله
سيرة النبي علي
172
جلد 2
آپ کی محبت کی شراب سے لبریز ہوں گے اور ان کے سر آپ کے عشق کے نشے سے
سرشار ہوں گے۔“
( دعوۃ الا میر صفحہ 22 تا 25 مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ )