رسول کریمﷺ کی قوتِ قدسیہ کا تقاضا
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
173
جلد 2
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا تقاضا
حضرت مصلح موعود کتاب ”دعوۃ الا میر میں امت محمدیہ میں سے رسول کریم ہے
کی اتباع سے کسی کا نبوت پانا حضور ﷺ کی قوت قدسیہ کی دلیل ہے کی بابت تحریر
وو
فرماتے ہیں:۔چوتھا اعتراض ہم پر یہ کیا جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے بعد سلسلہ وحی اور
سلسلہ نبوت کو جاری سمجھتے ہیں۔یہ اعتراض بھی یا تو قلت تذبر کا نتیجہ ہے یا عداوت و
دشمنی کا۔اصل بات یہ ہے کہ ہمیں تو الفاظ سے کوئی تعلق نہیں جس بات میں خدا اور اس
کے رسول کی عزت ہو ہمیں تو وہی پسند ہے۔ہم کبھی ایک منٹ کے لئے بھی اس امر کو
جائز نہیں سمجھتے کہ رسول کریم ﷺ کے بعد کوئی ایسا شخص آئے جو آپ کی رسالت کو ختم
کر دے اور نیا کلمہ اور نیا قبلہ بنائے اور نئی شریعت اپنے ساتھ لائے یا شریعت کا کوئی
حکم بدل دے یا جو لوگوں کو رسول کریم ﷺ کی اطاعت سے نکال کر اپنی اطاعت
میں لے آئے یا آپ رسول کریم ﷺ کی اطاعت سے باہر ہو یا کچھ بھی فیض اس کو
رسول کریم ع کے توسط کے بغیر ملا ہو۔اگر ایسا کوئی آدمی آئے تو ہمارے نزدیک
اسلام باطل ہو جاتا ہے اور محمد رسول اللہ علیہ سے اللہ تعالیٰ کے جو وعدے تھے جھوٹے
ہو جاتے ہیں۔لیکن ہم اس امر کو بھی کبھی پسند نہیں کر سکتے کہ رسول کریم ﷺ کے وجود
کوایسا سمجھا جائے کہ گویا آپ نے تمام فیوض الہی کو روک دیا ہے اور آپ بجائے دنیا
کی ترقی میں محمد ہونے کے اس کے راستہ میں روک بن گئے ہیں اور گویا نَعُوذُ بِاللهِ
مِنْ ذلِكَ آپ بجائے دنیا کو خدا تعالیٰ تک پہنچانے کے اسے وصول إِلَی الله
صلى الله
سيرة النبي علي
174
جلد 2
کے اعلیٰ مقامات سے محروم کرنے والے ہیں۔جس طرح پہلا خیال اسلام کے لئے تباہ
الله
کرنے والا ہے اسی طرح یہ دوسرا خیال بھی رسول کریم ﷺ کی ذات پر ایک
خطرناک حملہ ہے اور ہم نہ اسے قبول کرتے ہیں اور نہ اسے برداشت کر سکتے ہیں۔ہمارا یقین ہے کہ رسول کریم ﷺ دنیا کے لئے رحمت تھے اور ہمارا پکا یقین ہے کہ یہ
بات ہر ایک آنکھ رکھنے والے کو نظر آ رہی ہے۔آپ نے آ کر دنیا کو فیوض سماوی سے
محروم نہیں کر دیا بلکہ آپ کے آنے سے اللہ تعالیٰ کے فیوض کی روانی پہلے سے بہت
زیادہ ہوگئی ہے۔اگر پہلے وہ ایک نہر کی طرح بہتے تھے تو اب ایک دریا کی طرح بہتے
ہیں کیونکہ پہلے علم اپنے کمال کو نہیں پہنچا تھا اور علم کامل کے بغیر عرفان کامل بھی حاصل
نہیں ہوسکتا اور اب علم اپنے کمال کو پہنچ گیا ہے۔قرآن کریم میں وہ کچھ بیان کیا گیا
ہے جو اس سے پہلے کی کتب میں بیان نہیں کیا گیا تھا۔پس رسول کریم ﷺ کے طفیل
لوگوں کو عرفان میں زیادتی حاصل ہوئی ہے اور عرفان میں زیادتی کی وجہ سے اب وہ
ان اعلیٰ مقامات پر پہنچ سکتے ہیں جن پر پہلے لوگ نہیں پہنچ سکتے تھے۔اور اگر یہ ایمان نہ
رکھا جائے تو پھر رسول کریم ﷺ کو دوسرے انبیاء پر کیا فضیلت رہ جاتی ہے۔پس ہم
الله
اس قسم کی نبوت سے تو منکر ہیں جو رسول کریم ﷺ سے آزاد ہو کر حاصل ہوتی ہو اور
اسی وجہ سے ہم رسول کریم ﷺ کے بعد مسیح ناصری کی آمد سے منکر ہیں مگر ہم اس قسم
کی نبوت کی نفی نہیں کر سکتے جس سے رسول کریم ﷺ کی عزت بالا ہوتی ہو۔اے امیر! اللہ تعالیٰ آپ کے دل کو مہبط انوار بنائے اور آپ کے سینے کو حق کی
قبولیت کیلئے وسیع کرے۔وہی نبوت پہلے نبی کے سلسلے کو ختم کر سکتی ہے جو شریعت والی
نبوت ہو اور وہی پہلے نبی کی شریعت کو منسوخ کر سکتی ہے جو بلا واسطہ حاصل ہو لیکن جو
نبوت کہ پہلے نبی کے فیض سے اور اس کی اتباع سے حاصل ہو اور جس کی غرض پہلے نبی
کی نبوت کی اشاعت ہو اور اس کی عظمت اور اس کی بڑائی کا اظہار ہو وہ پہلے نبی کی
ہتک کرنے والی نہیں بلکہ اس کی عزت کو ظاہر کرنے والی ہے اور اس قسم کی نبوت
سيرة النبي علي
175
جلد 2
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے اور عقل سلیم اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اس امت
میں حاصل ہو سکتی ہے۔اور اگر یہ نبوت اس امت کو حاصل نہ ہو تو پھر اس امت کو
دوسرے نبیوں کی امتوں پر کوئی فضیلت نہیں رہتی۔:
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ محدث حضرت موسی علیہ السلام کی امت میں
بھی بہت سے گزرے ہیں 1۔پس اگر آنحضرت ﷺ کی قوت قدسیہ بھی انسان کو
محدثیت کے مقام تک ہی پہنچا سکتی ہے تو پھر آپ کو دوسرے انبیاء پر کیا فضیلت رہی
اور آپ سَيِّدُ وُلدِ آدَم اور نبیوں کے سردار کیونکر ٹھہرے۔خیر الرسل ہونے کے لئے
ضروری ہے کہ آپ میں بعض ایسے کمالات پائے جائیں جو پہلے نبیوں میں نہیں پائے
جاتے تھے اور ہمارے نزدیک یہ کمال آپ میں ہی ہے کہ پہلے انبیاء کے امتی ان کی
قوت جذب سے صرف محدثیت کے مقام تک پہنچ سکتے تھے مگر رسول کریم ﷺ کے
امتی مقام نبوت تک بھی پہنچ سکتے ہیں اور یہی آپ کی قوت قدسیہ کا کمال ہے جو ایک
مومن کے دل کو آپ کی محبت اور آپ کے عشق کے جذبہ سے بھر دیتا ہے۔اگر آپ کے آنے سے اس قسم کی نبوت کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے تو پھر آپ کی مدد
دنیا کے لئے ایک عذاب بن جاتی ہے اور قرآن کریم کا وجود بے فائدہ ہو جاتا ہے
کیونکہ اس صورت میں یہ ماننا پڑے گا کہ آپ کی بعثت سے پہلے تو انسان بڑے
بڑے درجوں تک پہنچ جاتا تھا مگر آپ کی بعثت کے بعد وہ ان درجوں کے پانے سے
روک دیا گیا اور یہ ماننا پڑے گا کہ قرآن کریم سے پہلی کتب تو نبوت کا درجہ پانے میں
محمد ہوا کرتی تھیں یعنی ان کے ذریعہ سے انسان اس مقام تک پہنچ جاتا تھا جہاں
اللہ تعالیٰ اسے نبوت کے مقام کی تربیت کے لئے چن لیتا تھا لیکن قرآن کریم پر عمل کر
کے انسان اس درجہ کو نہیں پہنچ سکتا۔اگر فی الواقعہ یہ بات ہو تو اللہ تعالیٰ کے سچے
پرستاروں کے دل خون ہو جائیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جائیں کیونکہ وہ تو رحمة
للعالمین اور سید الانبیاء کی آمد پر یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اب ہماری روحانی ترقیات
سيرة النبي الله
176
جلد 2
کے لئے نئے دروازے کھل جائیں گے اور اپنے محبوب رب العالمین کے اور بھی
قریب ہو جائیں گے لیکن نتیجہ نَعُوذُ باللهِ مِنْ ذَلِک یہ نکلا کہ آپ نے آ کر جو
دروازے پہلے کھلے تھے ان کو بھی بند کر دیا۔کیا کوئی مومن رسول کریم ﷺ کی نسبت اس قسم کا خیال ایک آن واحد کے لئے
بھی اپنے دل میں آنے دے سکتا ہے؟ کیا کوئی آپ کا عاشق ایک ساعت کے لئے
بھی اس عقیدہ پر قائم رہ سکتا ہے؟ بخدا آپ برکت کا ایک سمندر تھے اور روحانی ترقی
کا ایک آسمان تھے جس کی وسعت کو کوئی نہیں پا سکتا۔آپ نے رحمت کے دروازے
بند نہیں کر دیئے بلکہ کھول دیئے ہیں اور آپ میں اور پہلے نبیوں میں یہ فرق ہے کہ ان
کے شاگرد تو محدثیت تک پہنچ سکتے تھے اور نبوت کا مقام پانے کیلئے ان کو الگ تربیت
کی ضرورت ہوتی تھی مگر آنحضرت
عے کی شاگردی میں ایک انسان نبوت کے مقام
تک پہنچ جاتا ہے اور پھر بھی آپ کا امتنی رہتا ہے اور جس قدر بھی ترقی کرے آپ کی
غلامی سے باہر نہیں جا سکتا۔اس کے درجہ کی بلندی اسے امتی کہلانے سے آزاد نہیں کر
دیتی بلکہ وہ اپنے درجہ کی بلندی کے مطابق آپ کے احسان کے بار کے نیچے دیتا جاتا
ہے کیونکہ آپ قرب کے اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جس تک دوسروں کو رسائی نہیں ہوئی
اور آپ نے اس قدر بلندی کو طے کر لیا ہے جس تک دوسروں
کا ہاتھ بھی نہیں پہنچا اور
آپ کی ترقی اس سرعت سے جاری ہے کہ واہمہ بھی اس کا اندازہ لگانے سے قاصر
ہے۔پس آپ کی امت نے بھی آپ کے قدم بڑھانے سے قدم بڑھایا ہے اور آپ
کے ترقی فرمانے سے ترقی کی ہے۔رسول کریم ﷺ کا یہ مقام جو اوپر بیان ہوا ہے ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم اس قسم
کی نبوت کا سلسلہ آپ کے بعد جاری سمجھیں کیونکہ اس میں آپ کی عزت ہے اور اس
کے بند کرنے میں آپ کی سخت ہتک ہے۔کون نہیں سمجھ سکتا کہ لائق استاد کی علامت
یہ ہے کہ اس کے لائق شاگرد ہوں اور بڑے بادشاہ کی علامت یہ ہے کہ اس کے
سيرة النبي عمال
177
جلد 2
ما تحت بڑے بڑے حکمران ہوں۔اگر کسی استاد کے شاگر دادنیٰ درجے کے ہیں تو اسے
کوئی لائق استاد نہیں کہہ سکتا اور اگر کسی بادشاہ کے ماتحت ادنیٰ درجے کے لوگ ہوں تو
اسے کوئی بڑا بادشاہ نہیں کہہ سکتا۔شہنشاہ دنیا میں عزت کا لقب ہے نہ کہ ذلت اور
حقارت کا۔اسی طرح وہ نبی ان نبیوں سے بڑا ہے جس کے امتی نبوت کا مقام پاتے
ہیں اور پھر بھی امتی ہی رہتے ہیں۔“ ( دعوۃ الا میر صفحہ 32 تا 35 مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ )
1: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي باب مناقب عمر بن الخطاب صفحہ 618
حدیث نمبر 3677 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية