رسول کریمﷺ کا اپنی بیوی سے مشورہ کرنا

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
178
جلد 2
رسول کریم علیہ کا اپنی بیوی سے مشورہ کرنا
حضرت مصلح موعود نے 27 دسمبر 1922ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر
مستورات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔صلى الله
ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے رویا میں دیکھا کہ آپ عمرہ کر رہے ہیں۔آپ
کو یہ خیال پیدا ہوا کہ شاید اسی سال عمرہ کرنا ہے۔چونکہ مکہ والے ستاتے تھے اور
مدینے والے جانہیں سکتے تھے یہ رویا سن کر کئی ہزار آدمی آپ کے ساتھ جانے کو تیار ہو
گئے۔کئی ہزار کے مجمع کو ساتھ لے کر رسول کریم عمل ہے جب مکے کے پاس پہنچے تو مکے
والوں نے کہا کہ ہم ہرگز نہیں جانے دیں گے۔لوگ کہیں گے کہ محمد (رسول اللہ ) کئی
ہزار کے مجمع کو لے کر گئے تو سکے والے ڈر گئے ہماری تو ناک کٹ جائے گی۔کئی
تدبیریں کی گئیں اور فیصلہ کی یہ صورت ہوئی کہ دونوں طرفوں کے بڑے بڑے سردار
اکٹھے ہو کر فیصلہ کریں۔آخر فیصلہ کرنے سے یہ بات قرار پائی کہ مدینہ والے اس
سال چلے جاویں اور اگلے سال آدیں۔اس فیصلہ سے صحابہ کرام بہت رنجیدہ
صلى
الله
ہوئے کہ رسول کریم علیہ نے کفار کی یہ شرط کیوں مان لی۔پھر رسول کریم علی
نے فرمایا کہ قربانی کے لئے جو کچھ لائے ہو یہیں پر قربانی کر دو۔مگر کوئی نہ اٹھا حتی
که رسول کریم ﷺ نے تین دفعہ کہا مگر پھر بھی سب بیٹھے رہے۔یہ حال دیکھ کر
رسول کریم ﷺ کو بہت فکر ہوا کہ کہیں اس واقعہ سے لوگوں پر ابتلا نہ آ جاوے۔آخر آپ اٹھ کر گھر گئے اور اپنی ایک بیوی سے پوچھا کہ کیا کیا جاوے؟ یہ آج پہلی
دفعہ ہے کہ میں بات کہوں اور لوگ نہ کریں۔آپ کی بیوی نے کہا کہ آپ اب ان

سيرة النبي علي
179
جلد 2
سے کچھ نہ کہیں۔سید ھے چلے جاویں اور جا کر اپنی قربانی کے گلے پر چھری پھیر دیں۔چنانچہ آپ گئے اور اپنے اونٹ کے گلے پر نیزہ مارا۔یہ دیکھ کر سب لوگ اس طرح
کھڑے ہوئے کہ ہر ایک یہی چاہتا تھا کہ مجھ سے کوئی اور پہلے نہ ہو جائے 1 کیونکہ
صرف ان کے دل ٹوٹے ہوئے تھے۔رسول کریم ﷺ کو قربانی کرتے دیکھ کر سب اٹھ
کھڑے ہوئے۔تو ایک عورت کے مشورے کی بدولت یہ مشکل حل ہو گئی۔“
( الفضل 22 جنوری 1923 ء )
1:بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 447 تا 449 حدیث نمبر 2731،
2732 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی