رسول کریمﷺ کا اپنے رشتہ داروں سے حسنِ سلوک

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
189
جلد 2
وو
رسول کریم علیہ کا اپنے رشتہ داروں سے
حسن سلوک
حضرت مصلح موعود 27 اپریل 1923ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔حدیث میں آتا ہے کہ جس کوزے سے حضرت عائشہ صدیقہ پانی پیتی تھیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ منہ لگا کر پانی پیتے تھے 1۔اگر کوئی شخص اس واقعہ کو
دیکھ کر یہ کہے کہ آنحضرت ﷺ میں نعوذ باللہ کیا برکت ہو گی کیونکہ آپ تو عائشہ سے
برکت ڈھونڈتے تھے تو یہ اس کی نادانی ہوگی کیونکہ آپ کا اس جگہ منہ لگا کر پانی پینا
بحیثیت نبی کے نہ تھا بلکہ خاوند کے تھا۔پس اس طرح آپ نے نمونہ قائم کر دیا کہ اپنی
بیویوں سے حسن سلوک اور ان کی دلجوئی اور خاطر داری یوں کی جاتی ہے۔اسی طرح آپ بعض بچوں کے باپ تھے۔لڑکے تو آپ کے بچپن کی حالت میں
فوت ہو گئے تھے، لڑکیاں تھیں۔ان لڑکیوں کےلڑکے آپ کے نواسے تھے۔وہ آپ کی
کمر پر چڑھ جاتے تھے اور آپ ان کو اٹھاتے تھے۔کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ ان بچوں
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کر دی کہ آپ نماز پڑھتے تھے اور وہ آپ کی کمر پر
چڑھ گئے اور انہوں نے آپ کو گھوڑا بنایا۔پس یہ حالت نبوت کے لحاظ سے نہیں ہے، یہ
حیثیت آپ کی محمد نبی کی نہیں تھی محمد ﷺ نانا کی تھی کیونکہ حسن وحسین رضی اللہ عنہما آپ
کے نواسے تھے۔پس آپ ان کا نانا ہونے کی حیثیت سے ان کے ناز اٹھاتے تھے کیونکہ
ماں باپ کی طرح نانا نانی بھی اپنے نواسوں کے ناز اٹھایا کرتے ہیں۔

سيرة النبي علي
190
جلد 2
پھر آپ کے والدین تو زندہ نہ تھے مگر ایسے رشتہ دار تھے جو آپ کے لئے
قابل عزت تھے۔چنانچہ آپ ان کا لحاظ کرتے تھے۔جہاں آپ کی حیثیت نبوت اور
رسالت تقاضا کرتی تھی کہ آپ پر ایک شخص سے عدل و انصاف کا سلوک کریں وہاں
آپ ان تعلقات کو بھی فراموش نہ کرتے تھے۔جنگ بدر میں حضرت عباس مسلمانوں
کے ہاتھ میں قید ہو گئے تھے۔عمر کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت
عباس میں چنداں فرق نہ تھا۔حضرت عباس چند مہینہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم سے
پہلے پیدا ہوئے تھے۔اور حضرت عباس کی بھی یہ کیفیت تھی کہ جب بڑائی چھوٹائی کا
ذکر کرتے تو یوں کرتے کہ بڑے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں مگر پیدا پہلے میں
ہوا تھا۔غرض بلحاظ چچا ہونے کے حضرت عباس کی حیثیت باپ کی تھی۔جب آپ قید
ہو کر آئے تو دوسرے قیدیوں کے ساتھ زنجیروں میں جکڑ دیئے گئے تھے۔ایسی سختی سے
جکڑے ہوئے تھے کہ وہ حرکت نہ کر سکتے تھے۔اس سے ان کو تکلیف ہوتی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی تکلیف برداشت نہ ہو سکتی تھی۔آپ بے چینی
سے کروٹیں بدل رہے تھے۔ایک صحابی نے یہ حالت دیکھی اور عرض کیا کہ عباس کے
بند ڈھیلے کردوں؟ فرمایا جو سب قیدیوں سے سلوک ہے اس سے وہ ممتاز نہیں کئے جا
سکتے۔آخر صحابہؓ نے سب قیدیوں کے بند ڈھیلے کئے 2 جس سے انہوں نے آرام کیا
اور آپ بھی آرام فرما سکے۔آپ نے عدل و انصاف میں فرق نہ آنے دیا۔گو حضرت
عباس کا فر نہ تھے دل سے مسلمان تھے مگر چونکہ کفار کی طرف سے آئے تھے اس لئے
آپ کے ساتھ سلوک کفار جیسا ہی آپ نے کیا۔بحیثیت بھیجے کے آپ کو حضرت عباس
کی تکلیف سے تکلیف تھی مگر بحیثیت مسلمانوں کے حاکم اور بادشاہ کے آپ نے
حضرت عباس سے کوئی علیحدہ سلوک نہیں کیا سوائے اس کے جو سب سے کیا گیا۔تو ایک بات کو دیکھ کر فتویٰ نہیں دیا جا سکتا۔رسول کریم ﷺ حضرت عباس کا
ادب کرتے تھے لیکن اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ آپ سے حضرت عباس کا رتبہ

سيرة النبي علم
191
جلد 2
بڑا تھا۔ایک حیثیت پر دوسری کا قیاس نہیں کیا جاسکتا۔رسول کھاتا پیتا بھی ہے۔اگر
صحت کمزور ہو تو نبی کو زیادہ پیاس بھی لگ سکتی ہے۔بھوک بھی زیادہ لگ سکتی ہے۔نبی
کی جسمانی کمزوری کی حالت میں ایک غیر نبی تنومند میں زیادہ قوتِ برداشت ہو سکتی
ہے لیکن ان باتوں سے اس کی نبوت کی شان پر حرف نہیں آ سکتا۔بشر ہونے کے لئے
بشری حالتیں ہوتی ہیں اور نبوت کی حیثیت میں نبوت کی۔پس نبی جو باتیں بشری
تقاضا سے کرتا ہے وہ اس کی ہتک نہیں اور وہ باتیں اور ہوں گی جو نبی ہونے کی حیثیت
( الفضل 7 مئی 1923ء)
سے کرے گا۔“
1:ابو داؤد كتاب الطهارة باب فى مؤاكلة الحائض صفحه 47 حدیث نمبر 259 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الأولى
2: اسد الغابة جلد 2 صفحه 530 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی