رسول کریمﷺ اور آپ کے ساتھیوں کی معجزانہ ترقی
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
192
جلد 2
رسول کریم میں اور آپ کے ساتھیوں کی
معجزانہ ترقی
حضرت مصلح موعود نے 27 جولائی 1923 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خدا تعالیٰ کے حضور جو درجہ حاصل تھا اور
آپ کو جو قرب الہی میسر تھا اس کے باعث دنیا کے سارے ہی وجودوں سے آپ
بڑے تھے۔لیکن اگر دنیاوی لحاظ سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ نبوت سے پہلے
کوئی خصوصیت حاصل نہ تھی۔آپ کا جو بھی درجہ تھا وہ آپ کو خدا کے حضور حاصل تھا۔ور نہ اپنے شہر میں نہ آپ کے پاس دولت تھی ، نہ مال تھا، نہ اسباب تھا ، نہ جتھا تھا، نہ
طاقت تھی حتی کہ جب آپ نے نکاح کیا تو معمولی گزارہ کے لئے بھی آپ کے پاس
مال نہ تھا بلکہ اپنی بیوی جس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت کا شرف حاصل
ہوا اور سب سے پہلے ایمان لانے کا درجہ نصیب ہوا اس نے اپنا سارا مال آپ کے
سپر د کر دیا۔ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود محنت کر کے گزارہ کرتے تھے۔حضرت خدیجہ جن سے آپ کی شادی ہوئی آپ کا مال لے کر آپ تجارت کے لئے
گئے 1۔اور اس کے نفع سے گزارہ کرتے تھے۔نہ آپ زمیندار تھے۔اور زمینداری تو
مکہ میں ہوتی ہی نہیں۔نہ آپ کے پاس گھوڑے یا اونٹوں کے گلے تھے۔بے شک
آپ کو لوگ صادق کہتے تھے 2 مگر صادق کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے پاس مال
بھی تھا۔بے شک آپ کو لوگ امین کہتے تھے 3۔مگر اس کے معنے تو یہ ہیں کہ آپ
سيرة النبي ع
193
جلد 2
دوسروں کے مال کی حفاظت کرتے تھے نہ کہ آپ کے پاس بھی مال تھا۔بے شک آپ
کو لوگ نیک کہتے تھے مگر اس کے یہ معنی تو نہیں کہ لوگ آپ کی اطاعت بھی کریں۔چنانچہ جب آپ کو خدا نے کہا کہ اٹھ اور ان لوگوں کو ڈرا تو وہی لوگ جو آپ کو نیک
کہتے تھے آپ کے مخالف ہو گئے۔تو دنیاوی لحاظ سے آپ کے پاس کچھ بھی نہ تھا اور
ظاہری سامان جن سے دنیا میں رتبہ اور درجہ حاصل ہوتا ہے وہ آپ کے پاس نہ تھے مگر
جب خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اس وادی غیر ذی زرع سے ایک ایسا انسان اٹھاؤں جو دنیا
کو ایک خدا کی طرف کھینچ لائے اور ایک مرکز پر جمع کر دے تو کوئی روک نہ سکا۔آپ
کا وجود گویا ایک پیج تھا جو بڑھتے بڑھتے ایک بڑا درخت بن گیا اور آپ ہی دنیا کے
بادشاہ نہ بن گئے بلکہ آپ کے غلام بھی بادشاہ ہو گئے۔حضرت ابوبکر کے متعلق آتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے
اور حضرت ابوبکر کے والد کو یہ خبر پہنچی تو انہوں نے پوچھا اب کیا انتظام ہوگا ؟ ان کو بتایا
گیا کہ ابوبکر خلیفہ ہو گیا ہے۔اس پر انہوں نے کہا کونسا ابوبکر ؟ جب کہا گیا آپ کا بیٹا تو
انہوں نے کہا کیا ابو قحافہ کا بیٹا ؟ گویا ان کے خیال میں یہ بات آ ہی نہیں سکتی تھی کہ ان
کا بیٹا بھی خلیفہ ہو سکتا ہے۔حالانکہ جب حضرت ابوبکر کا نام لیا گیا تو قدرتی طور پر
انہیں اپنے بیٹے کا خیال آنا چاہئے تھا۔مثلاً اگر عبد اللہ نام کا بادشاہ ہو اور اسی نام کا
ایک شخص کا بیٹا ہو تو جب اسے کہا جائے عبد اللہ آ گیا تو وہ یہ نہیں خیال کرے گا کہ
بادشاہ آ گیا بلکہ یہی سمجھے گا کہ اس کا بیٹا آ گیا۔پس قدرتی طور پر انہیں اپنے بیٹے کے
متعلق خیال آنا چاہئے تھا مگر انہوں نے پوچھا کون ابوبکر ؟ وہ بہت بعد میں اسلام
لائے تھے۔جب انہیں بتایا گیا کہ آپ کا بیٹا تو انہوں نے کہا کہ مجھے آج ہی پتہ لگا ہے
کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایسا اثر ہے کہ ابوقحافہ کے بیٹے کو عربوں نے سردار مان لیا
ہے 4۔حضرت ابوبکر جس قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے اس کا کوئی جتھا نہ تھا اور سیاسی طور پر
کمزور تھا۔یوں تو لوگ انہیں نیک سمجھتے تھے ، وہ ان کے لڑائی جھگڑوں میں صلح صفائی
سيرة النبي عالم
194
جلد 2
کرا دیا کرتے تھے مگر چونکہ ان کا جتھا نہ تھا اس لئے سرداری کے قابل نہ سمجھے جاتے
تھے۔مگر آپ کو یہ رتبہ حاصل ہو گیا۔تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
طفیل ایسے خاندان جو بہت ہی کمزور تھے ان کو بھی حکومت حاصل ہوگئی۔پس خدا تعالیٰ
کا جب منشاء ہوتا ہے تو وہ کمزوروں کو بڑھا دیتا اور ان کے ذریعے ایسے ایسے عظیم الشان
کام کراتا ہے کہ دنیاوی لحاظ سے بڑا درجہ رکھنے والے لوگ بھی نہیں کر سکتے۔اور نبیوں
کے آنے کی غرض یہ بھی ہوتی ہے کہ کمزور کو بڑھا کر بڑا بنا ئیں۔“
( الفضل 3 اگست 1923 ء )
1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحه 229 230 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
2 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 347 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
3: سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 240 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
4: اسد الغابة جلد 3 صفحہ 126 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى