رسول کریمﷺ کی اطاعت بوجہ اسوہ اور نمونہ کے ہے

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
195
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی اطاعت بوجہ اسوہ
اور نمونہ کے ہے
حضرت مصلح موعود 17 اگست 1923 ء کے خطبہ جمعہ میں ایک لطیف نکتہ یوں
بیان فرماتے ہیں :۔خدا تعالیٰ سے بندہ کا براہ راست تعلق ہوتا ہے حتی کہ رسول کا بھی اس میں
کوئی دخل نہیں ہوتا۔بعض صوفیا نے لکھا ہے کہ بندہ اور خدا کا ایسا تعلق ہوتا ہے کہ پیر
نہیں جانتا اس کے مرید کا خدا سے کیا تعلق ہے اور مرید کو علم نہیں ہوتا کہ اس کے پیر کا
خدا سے کتنا تعلق ہے کیونکہ بندہ اور خدا کا تعلق بلا واسطہ ہوتا ہے۔اگر بالواسطہ ہوتا تو
پیر کو بتایا جاتا کہ تمہارے فلاں مرید کا خدا سے یہ تعلق ہے اور فلاں کا یہ۔مگر ہر انسان
کا تعلق خدا سے براہ راست ہوتا ہے اور جب براہ راست ہوتا ہے تو دین کی سب
باتیں ہر ایک بندہ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان میں بھی کوئی واسطہ نہیں۔مثلاً یہ نہیں کہ نماز
اس لئے پڑھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے بلکہ اس لئے پڑھے کہ خدا تعالیٰ نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کہا ہے اور ہم کو بھی کہا ہے۔روزہ اس لئے نہ رکھے کہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم نے کہا ہے بلکہ اس لئے رکھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی خدا نے کہا ہے اور
ہم کو بھی خدا نے کہا ہے۔پس جب رسول بھی وسیلہ نہیں ہوتے تو اور کوئی وجود تو ہو ہی نہیں سکتا۔رسولوں
سے اتر کر خلفاء اور مجددین ہوتے ہیں۔یہ کس طرح وسیلہ ہو سکتے ہیں۔پس در حقیقت

سيرة النبي علي
196
جلد 2
ہر مومن خدا تعالیٰ سے براہ راست تعلق رکھتا ہے اور براہ راست ساری ذمہ داریاں
پاتا ہے۔اب سوال یہ ہو سکتا ہے کہ پھر خدا کے رسولوں اور خلفاء کی اطاعت کی کیا
ضرورت ہے؟ لیکن ان کی اطاعت کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی سفارش کے بغیر خدا تعالیٰ
کسی کی بات نہیں سنتا۔وہ خدا اور بندہ کے درمیان وسیلہ نہیں بلکہ نمونہ ہوتے ہیں۔وسیلہ تو یہ ہوتا ہے کہ چاہے کوئی شخص کتنا نیک اور پر ہیز گار ہو جب تک وسیلہ نہ کہے خدا
اس سے نہیں ملے گا اور نمونہ یہ ہوتا ہے کہ فلاں انسان نیک اور خدا کا مقرب ہے ہم
بھی ویسے بنیں۔تو انبیاء نمونہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ کامل اور اکمل وجود ہوتے ہیں۔وہ
گویا خدا کا مجسم کلام ہوتے ہیں۔جس طرح خدا کے کلام کو لفظوں میں قرآن میں پڑھ
لیا اگر اس کو شکل میں دیکھنا ہو تو وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔اور چونکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم خدا کا مجسم کلام بن گئے اس لئے جس طرح خدا کے کلام کی اتباع
ہمارے لئے ضروری ہے اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع بھی ضروری ہے کیونکہ
آپ لوگوں کے لئے نمونہ ہیں اور نمونہ کو دیکھ کر انسان بہت جلدی سمجھ سکتا ہے۔مثلاً
اگر کسی کو وضو کرنے کا طریق سکھانا ہو تو وہ زبانی بتانے سے اتنی جلدی نہیں سیکھ سکے گا
جتنی جلدی کر کے دکھانے سے سیکھ جائے گا۔تو ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو
اطاعت کرتے ہیں یا آپ کے ذریعہ جو حکم دیئے گئے ہیں وہ اس لئے نہیں کہ آپ خدا
اور ہمارے درمیان وسیلہ ہیں بلکہ اس لئے کہ آپ خدا کے احکام کا نمونہ اور تفسیر ہیں۔اور چونکہ آپ کے نمونہ کو دیکھے بغیر ہم خدا کے کلام کو سمجھ نہیں سکتے اس لئے آپ کی
اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔چنانچہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنُ 1 کہ
جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا وہ قرآن کو پڑھ لے۔گویا انہوں
نے قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک قرار دے دیا۔کیونکہ قرآن میں کوئی صفت اور
کوئی خوبی ایسی بیان نہیں ہوئی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں نہیں پائی جاتی۔اور قرآن میں
کوئی عیب، کوئی شرعی برائی اور گناہ اور کوئی کبھی جو بیان ہوئی وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سيرة النبي علم
197
جلد 2
میں نہیں پائی جاتی۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی تفسیر ہیں اور ہر رسول
اپنے اوپر نازل ہونے والے خدا کے کلام کی تفسیر ہوتا ہے۔اسی لئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی جاتی ہے کیونکہ آپ ہمارے لئے اسوہ اور نمونہ ہیں نہ
اس لئے کہ آپ خدا اور ہمارے درمیان وسیلہ ہیں۔جہاں کوئی شخص آپ سے جدا ہوا
وہ قرآن کریم سے جدا ہو گیا کہ آپ مجسم قرآن ہیں۔پس آپ کی اطاعت بوجہ اسوہ
اور نمونہ کے ہے۔“
1: مسند احمد بن حنبل صفحہ 1829 حدیث نمبر 25108 مطبوعہ لبنان 2004 ء
( الفضل 24 اگست 1923ء )

آج 10 میں سے 10 باقی