غیر مسلموں سے برتاؤ کے بارہ میں رسول کریمﷺ کی تعلیم
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
198
جلد 2
غیر مسلموں سے برتاؤ کے بارہ میں
رسول کریم ﷺ کی تعلیم
رسول علیل
14 نومبر 1923ء کو حضرت مصلح موعود نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے ایک
بہت بڑے مجمع میں بریڈ لاء ہال لاہور میں تقریر فرمائی جو پیغام صلح کے عنوان سے
شائع شدہ ہے۔اس لیکچر میں آپ نے اسلام اور بانی اسلام کی تعلیم اور آپ کے نمونہ کا
ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔شرک جس کو اسلام نے بدترین گناہ قرار دیا ہے اس کے ہوتے ہوئے بھی
کہا ہے کہ اگر تیرے ماں باپ مشرک ہوں تو بھی ان سے تعلق منقطع نہ کر بلکہ ان
سے حسن سلوک کر اور اچھے تعلقات رکھ۔یہ تو قرآن کریم کا حکم ہے۔اب ہم رسول کریم ﷺ کے متعلق دیکھتے ہیں۔ایک دفعہ حضرت ابو بکر کی لڑکی کے پاس جو رسول کریم ﷺ کی بیوی کی بہن تھیں ان کی
والدہ آئی تو انہوں نے رسول کریم ﷺ سے پوچھا کہ میری ماں آئی ہے اور چاہتی
ہے کہ میں اس سے کچھ سلوک کروں مگر وہ کافر ہے کیا میں اس سے سلوک کرسکتی ہوں؟
آپ نے فرمایا ہاں کر یہ دنیاوی معاملہ ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے 1۔پھر حضرت عمرؓ جیسے انسان جن کے متعلق مسلمان بھی سمجھتے ہیں کہ خشونت والے
تھے اور اپنی پہلی حالت میں تلوار لے کر رسول کریم ﷺ کو قتل کرنے کے لئے نکل
کھڑے ہوئے تھے ان کے متعلق آتا ہے کہ رسول
کریم ﷺ نے ان کو ایک جبہ دیا جو
سيرة النبي عمال
199
جلد 2
ریشمی تھا۔انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! میں نے ایک دفعہ آپ کو ریشمی جبہ دیا تھا
گر آپ نے اس کو پسند نہ فرمایا تھا اب مجھے آپ نے ریشمی بجبہ دیا ہے کہ میں اس کو
پہن لوں؟ آپ نے فرمایا میں نے پہننے کے لئے نہیں دیا کسی کو تحفہ دے دو یا بیچ
ڈالو۔اس پر انہوں نے اپنے اس بھائی کو جو مکہ میں رہتا تھا اور کا فر تھا دے دیا۔“
(پیغام صلح صفحہ 5)
نیز فرمایا:۔لوگوں سے ان کا کوئی مسلّمہ مذہبی اصل نہ چھڑایا جائے۔اب ہندو،
مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دومگر سوال یہ ہے کہ گائے اگر متبرک
ہے تو ہندوؤں کے نزدیک ہے مسلمان اس کا گوشت کھانا کیوں چھوڑ دیں۔جب
اسلام ان کو اس کی اجازت دیتا ہے یہ مطالبہ قطعاً جائز نہیں ہے۔ایسی حالت میں
اسلام کی تعلیم دیکھو۔مسلمانوں نے کفار سے ایک معاہدہ لکھوایا جس میں آنحضرت
کے نام کے ساتھ رسول اللہ کا لفظ لکھا۔کفار نے اس پر اعتراض کیا کہ ہم تو ان
کو رسول اللہ نہیں مانتے اس لئے یہ الفاظ نہیں ہونے چاہئیں۔جب یہ بات رسول کریم
کے سامنے پیش ہوئی تو آپ نے فرمایا بے شک یہ الفاظ کاٹ دو3۔حالانکہ
صحابہؓ کو ایسا کرنا گوارا نہ تھا۔اسی طرح ایک صحابی کہتے ہیں میں نے ایک یہودی کو یہ کہتے سنا کہ خدا نے
موسی کو سب پر فضیلت دی ہے۔یہ سن کو مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اسے مارا۔جب
رسول کریم ﷺ کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا تم نے کیوں اسے مارا وہ تو اپنا
(پیغام صلح صفحہ 28 )
1:بخارى كتاب الادب باب صلة الوالد المشرك صفحه 1047 حدیث نمبر 5978 مطبوعہ ریاض
66
عقیدہ بیان کر رہا تھا۔“
1999 الطبعة الثانية
2: بخارى كتاب اللباس باب الحرير للنساء صفحه 1029 حدیث نمبر 5841 مطبوعہ ریاض
سيرة النبي علي
1999 الطبعة الثانية
200
جلد 2
3: بخارى كتاب الصلح باب كيف يكتب هذا ما صالح فلان ابن فلان صفحه 440
حدیث نمبر 2699 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4: بخارى كتاب الديات باب اذا لطم المسلم يهوديا عند الغضب صفحہ 1191 حدیث نمبر
6917 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية