حقوق نسواں کے علمبردار
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي عالم
206
جلد 2
حقوق نسواں کے علمبردار
احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں حضرت مصلح موعود نے عورتوں کے حقوق کے
حوالہ سے مغرب کے اعتراضات کو مدنظر رکھ کر رسول کریم ﷺ کو حقوق نسواں کا
بہترین علمبر دار قرار دیا ہے۔آپ رقم فرماتے ہیں:۔چونکہ کئی مجبوریاں ایسی پیش آ جاتی ہیں جیسے بقائے نسل یا بقائے صحت یا
ضروریات سیاسی وغیرہ جن میں ایک سے زیادہ شادیوں کی ضرورت ہوتی ہے اس
لئے اسلام نے ایک سے زیادہ شادیوں کی بھی اجازت دی ہے مگر شرط یہ ہے کہ
بیویوں میں انصاف قائم رکھا جائے۔لباس میں، خوراک میں، جیب خرچ میں،
تعلقات وسلوک میں بیویوں سے بالکل یکساں برتا ؤ ہو۔باری باری ایک ایک عورت
کے پاس خاوند رہے اور اگر ایسا نہ کرے تو رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ اس کا حال
ایسا ہی ہو گا کہ گویا وہ آدھے دھڑ کے ساتھ اٹھا ہے 1۔کثرت ازدواج پر عام طور پر اعتراض کیا جاتا ہے اور اسی طرح طلاق پر، لیکن
عجیب بات ہے کہ مغرب طلاق کی وجہ سے خدا کے مقدسوں کو پانچ چھ سوسال گالیاں
دینے کے بعد اس بات کا قائل ہو رہا ہے کہ طلاق کی بھی کوئی صورت ضرور ہونی
چاہئے کیونکہ اس کے بغیر ملک کا تمدن برباد ہو رہا ہے۔کاش کہ وہ پہلے ہی سوچتا اور
خدا کے برگزیدوں پر اعتراض کا خنجر نہ چلاتا اور کم سے کم بدکلامی نہ اختیار کرتا تا آج
کی شرمندگی کا دن اسے میسر نہ آتا۔مگر افسوس ہے کہ یورپ اب بھی اسلام کے قانون
کو جس میں سب پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے ایک طرف طلاق کو جس قدر ہو سکے روکا
سيرة النبي علي
207
جلد 2
گیا ہے اور دوسری طرف آخری علاج کے طور پر اس کی اجازت بھی دی گئی ہے اختیار
نہیں کرنا چاہتا اور خدا کی بات کو چھوڑ کر خود نئے قوانین بنانا چاہتا ہے جس کا نتیجہ ابھی
سے خراب نکلنا شروع ہو گیا ہے اور طلاق کی حد سے بڑھی ہوئی آزادی سے نکاح کا وہ
تقدس جو اہلی زندگی کی روح رواں ہے برباد ہو رہا ہے اور خطرہ ہے کہ تھوڑے ہی
عرصہ میں یہ بنیا دکھوکھلی ہو کر اوپر کی عمارت کو بھی صدمہ پہنچا دے۔اب رہا کثرت ازدواج کا مسئلہ اس کی طرف ابھی تک مغرب نے سنجیدگی سے
توجہ نہیں کی لیکن آخر اس کو ایسا کرنا پڑے گا کیونکہ قدرت کے قوانین کا مقابلہ دیر تک
نہیں کیا جا سکتا۔لوگ کہتے ہیں کہ یہ ایک عیاشی کا ذریعہ ہے لیکن اگر اسلام کے احکام
پر غور کیا جائے تو ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ عیاشی نہیں بلکہ قربانی ہے اور قربانی بھی
عظیم الشان قربانی۔عیاشی کسے کہتے ہیں؟ اسی کو کہ انسان اپنے دل کی خواہش کو پورا
کرے مگر اسلامی احکام کے ماتحت ایک سے زیادہ شادیوں میں دل کی خواہش کس
طرح پوری ہوسکتی ہے؟ اسلام حکم دیتا ہے کہ ایک بیوی خواہ کتنی بھی پیاری ہو اس کے
ساتھ ظاہری معاملہ میں فرق نہ کرو۔تمہارا دل اسے خواہ اچھا لباس پہنانے کو چاہتا ہو
مگر تم اس کو وہ لباس نہیں پہنا سکتے جب تک کہ دوسری کو بھی ویسا ہی لباس نہ پہناؤ۔تمہارا دل خواہ اسے عمدہ کھانا کھلانے یا اس کے پاس نوکر رکھ دینے کو چاہتا ہے مگر
اسلام کہتا ہے کہ تم ہرگز ایسا نہیں کر سکتے جب تک کہ ایسا ہی سلوک دوسری بیوی سے نہ
کرو۔تمہارا دل خواہ ایک بیوی کے گھر کتنا ہی رہنے کو چاہتا ہو مگر اسلام کہتا ہے کہ تم
ہرگز ایسا نہیں کر سکتے جب تک اسی قدر تم دوسری بیوی کے پاس نہ رہو یعنی برابر کی
باری مقرر کرو۔پھر تمہارا دل ایک بیوی سے خواہ کس قدر ہی اختلاط کو چاہتا ہو اسلام
کہتا ہے بے شک تم اپنے دل کی خواہش کو پورا کرو مگر اسی طرح تمہیں اپنی دوسری بیوی
کے پاس جا کر بیٹھنا ہو گا۔غرض سوائے دل کے تعلق کے جو کسی کو معلوم نہیں ہو سکتا
سلوک، معامله امداد، خیر خواہی کسی امر میں فرق کرنے کی اجازت نہیں ہے۔کیا یہ
سيرة النبي علي
208
جلد 2
زندگی عیاشی کی کہلا سکتی ہے یا یہ قوم اور ملک کے لئے یا ان فوائد کے لئے جن کے لئے
دوسری شادی کی جاتی ہے ایک قربانی ہے اور قربانی بھی کتنی بڑی قربانی۔کیسا دکھ اور
صدمہ ہوتا ہے یہ د
دیکھ کر کہ جو لوگ اسلامی احکام سے ایک ذرہ بھر بھی واقفیت نہیں
رکھتے وہ صرف یہ سن کر کہ رسول کریم ﷺ نے ایک سے زیادہ شادیاں کی تھیں یہ
اعتراض کر بیٹھے ہیں کہ آپ کے اخلاق نَعُوذُ بِاللہ بعد میں آکر خراب ہو گئے تھے۔حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ آپ نے ملک اور قوم کی بہتری کے لئے شادیاں کیں اور آپ
کے انصاف کا حال پڑھ کر انسان کے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔چنانچہ
تاریخ اس پر شاہد ہے کہ آپ کو عدل کا اس قدر خیال تھا کہ آپ مرض کے شدید بخار کی
حالت میں دو آدمیوں کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر جب کہ آپ کے پاؤں زمین پر گھسٹتے
جاتے تھے ایک بیوی کے گھر سے دوسری بیوی کے گھر جاتے تھے۔حتی کہ وفات سے
چند دن پہلے آپ کی بیویوں نے درخواست کی کہ آپ کو تکلیف ہوتی ہے آپ ایک ہی
گھر میں آرام سے رہیں اور خود ہی انہوں نے عائشہ کا گھر تجویز کیا ہے۔بعض ایک سے زیادہ شادیوں کو ظلم قرار دیتے ہیں مگر یہ ظلم نہیں کیونکہ ایسی
ضرورتیں پیش آتی ہیں جب شادی نہ کرنا ظلم ہو جاتا ہے۔ایک عورت جو پاگل ہو
جائے ، کوڑھی ہو جائے یا اس کی اولاد نہ ہو اُس وقت اس کا خاوند کیا کرے؟ اگر وہ
دوسری شادی نہیں کرے گا اور کسی بد کاری وغیرہ میں مبتلا ہو گا تو یہ اس کا اپنی جان اور
سوسائٹی پر ظلم ہو گا اور اگر وہ کوڑھی ہے تو اپنی جان پر ظلم ہو گا۔اگر اولا د نہیں ہوئی تو
قوم پر ظلم ہو گا۔اور اگر وہ پہلی عورت کو جدا کر دے تو یہ حد درجہ کی بے حیائی اور
بے وفائی ہو گی کہ جب تک وہ تندرست رہی یہ اس کے ساتھ رہا اور جب وہ اس کی
مدد کی سب اوقات سے زیادہ محتاج تھی اس نے چھوڑ دیا۔غرض بہت سے مواقع ایسے
پیش آتے ہیں کہ دوسری شادی جائز ہی نہیں کہ یہ بہت کمزور لفظ ہے بلکہ ضروری نہیں
بلکہ ایک قومی فرض ہو جاتا ہے۔
سيرة النبي علي
209
جلد 2
میاں بیوی کے تعلقات کے بعد اولاد پیدا ہوتی ہے جو تمدن کی گویا دوسری
اینٹ ہیں۔اولاد کے متعلق اسلام نے یہ حکم دیا کہ ان کی عمدگی سے پرورش کی جائے۔والدین پر ان کا پالنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا فرض ہے۔ان کو خرچ کی تنگی کی
وجہ سے مار دینا جیسا کہ وحشی قبائل میں رواج تھا بصورت لڑکیوں کے بوجہ تکبر کے مار
دینا جیسا کہ کئی جنگی قوموں میں دستور تھا منع ہے۔اولاد کی پیدائش کے متعلق حکم دیا کہ
خاوند اگر چاہے کہ اس کے اولاد نہ ہو تو اس کے لئے عورت سے اجازت لینا ضروری
ہو گا بغیر عورت کی اجازت کے اولا د کو روکا نہیں جاسکتا۔پھر فرمایا کہ بچوں کو علم اور اخلاق سکھائے جائیں اور بچپن سے ان کی تربیت کی
جائے تا کہ وہ بڑے ہو کر مفید بن سکیں۔اولاد کے درمیان بھی یکساں سلوک کرنے کا
حکم دیا۔بچپن میں ان کی خواہشات اور ضروریات کے مطابق سلوک تو خیر اور بات ہے
مگر جب وہ بڑے ہو جائیں تو حکم دیا کہ جو تحفہ دے وہ سب کو دے ورنہ کسی کو نہ دے۔اولا د کو تربیت کی خاطر اگر مارنا پڑے تو حکم دیا کہ منہ پر نہ مارے کہ تمام آلاتِ حواس
اس میں جمع ہیں اور ان کے نقصان سے بچہ کی آئندہ زندگی پر اثر پڑتا ہے۔لڑکیوں کی تربیت کے متعلق خاص حکم ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس کے
گھر میں لڑکی پیدا ہو اور وہ اس کی اچھی طرح تربیت کرے تو اس کا یہ کام اس کو آگ
سے بچانے والا ہو گا 3۔یعنی لڑکیوں کی اچھی طرح تربیت کرنی اور اُن سے حسن سلوک
کے سبب سے اللہ تعالیٰ اس سے اچھا معاملہ کرے گا۔اسی طرح آپ نے فرمایا جس شخص کے ہاں لڑکے ہوں یا لڑکیاں ہوں یا اس
کے ذمے بھائیوں یا بہنوں کی پرورش ہو اور وہ ان کو علم سکھائے اور اچھی طرح ان کی
ضروریاتِ زندگی کا انتظام کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں اس شخص کو جنت دے
گا 4۔یعنی وہ اس کام کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے مزید فضل کو جذب کرے گا نہ یہ کہ
خواہ وہ اور کوئی بدی کرے اس کا اثر اس کی روحانیت پر کوئی نہ ہوگا۔اسی طرح فرمایا
سيرة النبي عالم
210
جلد 2
جس کے گھر لڑکی ہو اور وہ نہ اسے قتل کرے نہ اسے ذلیل کر کے رکھے نہ لڑکوں کو اس
پر فضیلت دے تو خدا تعالیٰ اسے جنت دے گا۔اولاد کی صحت کا خیال رکھنے کا خاص حکم دیا ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں
اے لوگو! اپنے بچوں کو مخفی طور پر قتل نہ کرو 5۔کیونکہ مرد کا عورت سے ایام رضاعت
میں ملنا جوانی میں جا کر بچے کے قومی کو نقصان دیتا ہے یعنی ان دنوں میں اس کا اثر
خاص طور پر ظاہر ہوتا ہے۔اس ارشاد سے ایک عام قانون بچہ کی صحت کے خیال کا
نکلتا ہے کیونکہ اس غرض کے لئے اگر شہوات طبعیہ کو روکنا پسند کیا گیا ہے تو دوسری
قربانیاں تو اس سے ادنی ہی ہیں۔اہلی زندگی میں ایک سوال ورثہ کا ہے اس میں اسلام نے ایسی مکمل تعلیم دی ہے
کہ تمام غیر متعصب لوگ خواہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں اس کی خوبی اور اس کی
حکمت کو تسلیم کرتے ہیں۔اول تو اسلام نے ورثہ کے معاملہ میں عورتوں کو بھی حصہ دار
مقرر کیا ہے۔دوسرے والدین کو حصہ دار مقرر کیا ہے۔سوم خاوند اور بیوی کو حصہ دار
مقرر کیا ہے۔اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ رشتہ دار عقلاً ضرور وارث ہونے چاہئیں۔علاوہ مذکورہ بالا ہدایتوں کے شریعت اسلام حکم دیتی ہے کہ وارثوں کو ان کے ورثہ سے
محروم نہ کیا جائے۔پس کوئی شخص اپنے مال سے وارثوں کو محروم نہیں کرسکتا۔ہاں مرنے
والے کو یہ حق دیا ہے کہ اپنے مال میں سے ایک مثلث وصیت کر دے اس سے زیادہ
مال وصیت کرنے کا کسی کو حق نہیں کیونکہ اس سے وارثوں کی حق تلفی ہوتی ہے۔مگر
ساتھ ہی یہ حکم ہے کہ وصیت وارث کے حق میں نہیں کی جاسکتی۔وارثوں کو وہی حصہ
ملے گا جو ان کے لئے مقرر ہو چکا ہے۔غیر وارث کو حصہ دیا جا سکتا ہے۔عورت کا حصہ مرد سے اکثر حالتوں میں نصف رکھا ہے جن میں برابر رکھا ہے
وہاں خاص حکمتوں کے ماتحت کیا گیا ہے۔بعض لوگ اس فرق میں بے انصافی دیکھتے
ہیں حالانکہ عورتوں کے حقوق اب تک بھی محفوظ نہیں ہیں۔صرف اسلام ہی ہے جس
سيرة النبي ع
211
جلد 2
نے عورتوں کو پورے حق دلائے ہیں۔اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ اسلام نے ماں پر خرچ
کی کوئی ذمہ داری نہیں رکھی تمام اخراجات مرد پر رکھے ہیں۔اس وجہ سے مرد کی مالی
ذمہ داری بہ نسبت عورت کے بہت زیادہ ہوتی ہے۔پس وہ زیادہ حصہ کا مستحق تھا۔بچوں کی پرورش، بیوی کی پرورش مرد کے ذمہ ہے۔عورت اگر نکاح کرے گی تو اس کا
اور اس کی اولاد کا خرچ اس کے خاوند کے ذمہ ہوگا۔اگر نہ کرے گی جسے اسلام پسند
نہیں کرتا تو وہ اکیلی جان ہو گی۔مگر مرد اگر نکاح کرے گا اور اسی کا اسلام اسے حکم دیتا
ہے تو اسے اپنی بیوی اور بچوں کا خرچ برداشت کرنا ہو گا۔پس مرد کا عورت سے دُگنا
حصہ مرد کی رعایت کے طور پر یا عورتوں کی ہتک کے طور پر نہیں ہے بلکہ واقعات کو مدنظر
رکھ کر یہ حکم دیا گیا ہے اور عورتوں کو اس میں ہرگز نقصان نہیں بلکہ وہ شاید پھر بھی فائدہ
میں رہتی ہیں۔“
احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ 184 تا 188 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ 1977ء)
اسی تعلق میں مزید تحریر فرماتے ہیں :۔عورت اور مرد کے عام تعلقات کے متعلق یہ تعلیم دی ہے کہ مردوں کو عورتوں
کے آرام کا خیال رکھنا چاہئے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ نماز کے بعد تھوڑی دیر بیٹھے
رہتے تا کہ پہلے عورتیں آرام سے گزر جائیں۔جب وہ گزر جاتیں تو پھر آپ اٹھتے
اور دوسرے مرد بھی آپ کے ساتھ اٹھتے ؟۔سفر میں جب لوگ اونٹوں کو تیز کرتے تو
آپ فرماتے کہ شیشوں کا بھی خیال رکھو۔یعنی عورتیں ساتھ ہیں وہ تمہاری طرح
الله
تکلیف برداشت نہیں کرسکتیں اس لئے آہستہ چلو تا ان کو تکلیف نہ ہو۔خاوندوں کو حکم دیا کہ سفر سے واپس آتے ہوئے گھر میں اچا نک داخل نہ ہوں
بلکہ دن کے وقت اور پہلے سے مطلع کر کے آئیں تا کہ عورتیں گھر کی اور بدن کی صفائی
کا اہتمام کر لیں 8۔عورتوں کے متعلق یہ بھی حکم دیا کہ ان کو ان کے بچوں سے جدا نہ کیا جائے۔
سيرة النبي الله
212
جلد 2
جس میں ایک عام قاعدہ بتایا ہے کہ عزیزوں اور رشتہ داروں کو آپس میں جدا نہ کرنا
چاہئے بلکہ ان کو آپس میں ملنے کا موقع دیتے رہنا چاہئے۔آپس کے تعلقات کو قطع کرنے والے سب امور سے منع فرمایا ہے مثلاً یہ کہ کوئی
کسی شخص پر الزام نہ لگائے اور اگر کوئی بدکاری کا الزام لگائے اور اس کو ثابت نہ کر
سکے تو اسے سخت سزا دی جائے۔اسی طرح حکم دیا کہ نکاح پر نکاح کی درخواست نہ دے10۔اگر معلوم ہو جائے کہ
کوئی شخص کسی جگہ رشتہ کی تحریک کر رہا ہے تو گوا سے معلوم ہو کہ اگر میں درخواست دوں تو
مجھے کامیابی کی زیادہ امید ہے اُس وقت تک خاموش رہے جب تک پہلی درخواست کا
فیصلہ نہ ہو جائے۔“
احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ 190 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ 1977ء)
1: ترمذى ابواب النكاح باب ماجاء فى التسوية بين الضرائر صفحہ 276 حدیث نمبر 1141
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
2: بخاری کتاب المغازی باب مرض النبي اول صفحہ 756 حدیث نمبر 4450 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
3:بخارى كتاب الادب باب رحمة الولد صفحہ 1049 حدیث نمبر 5995 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الثانية
4 ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء فى النفقة على البنات والاخوات صفحه 446
حدیث نمبر 1916 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
5 ابن ماجه كتاب النكاح باب الفیل صفحہ 288 حدیث نمبر 2012 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الاولى
بخاری كتاب الاذان باب صلاة النساء خلف الرجال صفحہ 141،140 حدیث نمبر
870 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
سيرة النبي علي
213
جلد 2
: مسلم كتاب الفضائل باب رحمته عليه النساء صفحه 1025 حدیث نمبر 6036 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
8:بخارى كتاب النكاح باب طلب الولد صفحہ 936 حدیث نمبر 5245 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية
9:ابوداؤد كتاب الطلاق باب من احق بالولد صفحه 330 حدیث نمبر 2276 مطبوعہ ریاض
1999 ء الطبعة الاولى
10:بخارى كتاب النكاح باب لا يخطب على خطبة اخيه صفحه 920 حدیث نمبر 5142
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية