مسلم شہری کے فرائض کے بارہ میں رسول کریمﷺ کی ہدایات
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي عالم
214
جلد 2
مسلم شہری کے فرائض کے بارہ میں
رسول کریم ع کی ہدایات
مسلم شہری کے فرائض کے حوالہ سے رسول کریم ﷺ نے کیا ہدایات دی ہیں
اس ضمن میں حضرت مصلح موعود اپنی کتاب " احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں رقم فرماتے
ہیں:۔ایک مسلمان شہری کے جو کام اسلام نے مقرر کئے ہیں اب میں ان میں سے
بعض کا ذکر کرتا ہوں۔ایک حق اسلام نے یہ مقرر کیا ہے کہ ہر ایک آدمی محنت کر کے
کھائے اور ست نہ بیٹھے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا بہترین رزق وہ ہے جو انسان
اپنے ہاتھوں کی کمائی سے مہیا کرے اور فرمایا کہ داؤد علیہ السلام کی عادت تھی کہ وہ
ہاتھ کی محنت سے اپنا رزق پیدا کرتے تھے 1۔ایک فرض مسلم شہری کا اسلام نے یہ مقرر کیا ہے کہ وہ سوال نہ کرے۔رسول کریم ہے اس امر کے متعلق خاص طور پر خیال رکھتے تھے اور ہمیشہ سوال سے
لوگوں کو منع کرتے رہتے تھے 2۔حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
سوال صرف تین شخصوں کو جائز ہے۔ایک اس شخص کو جو فقر سے نکلنے کی بہت کوشش کرتا
ہے مگر اسے کوئی کام ہی نہیں ملتا یا وہ بالکل کام کر ہی نہیں سکتا۔دوسرے وہ شخص جس پر
کوئی ایسی چٹی پڑ گئی ہو جو اس کے خیال و گمان سے باہر تھی پس ایسے شخص کے لئے
چندہ جمع کیا جا سکتا ہے اور تیسرے ان لوگوں کے لئے سوال جائز ہے کہ جن پر کوئی
سيرة النبي عالم
215
جلد 2
قومی جرمانہ آپڑا ہو۔یعنی کسی شخص نے کوئی خون وغیرہ کر دیا ہو اور قوم پر تاوان پڑ گیا
ہو تو وہ لوگ سوال کر سکتے ہیں۔ایک فرض مسلم شہری کا یہ ہے کہ جو شخص اس کے سامنے سے آئے اسے اَلسَّلَامُ
عَلَيْكُمْ کہے 4۔جس کے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تم پر سلامتی ہو۔گویا
ہر وقت تعلقات فِی مَا بَین کی درستی کی کوشش کرتا رہے۔پھر جو شخص آتا ہوا ملے اور
وہ واقف اور دوست ہو تو مسلم شہری کا فرض یہ ہے کہ اس سے مصافحہ کرے5۔اسی طرح مسلم شہریوں کے یہ فرائض مقرر کئے گئے ہیں کہ جو لوگ اپنے محلہ کے
یا دوسرے واقفوں میں سے بیمار ہوں ان کی عیادت کے لئے جائیں اور ان کی تسلی اور
تشفی کریں۔گھر میں گھسیں تو پہلے اجازت لے لیں۔پہلے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہیں۔اگر گھر میں کوئی ہو اور جواب دے کہ اس وقت نہیں مل سکتا تو بلا ملال کے واپس چلے
جائیں۔اگر کوئی نہ ہو تو بھی واپس چلے جائیں 6۔اگر ان کے سامنے کوئی شخص کوئی
ایسی بات کہہ دے جو کسی دوسرے شخص کے خلاف ہو تو اس کو دبا دیں اور اس شخص تک
نہ پہنچائیں جس کو کہی گئی ہے ورنہ رسول کریم علیہ فرماتے ہیں کہ یہ سمجھا جائے گا کہ وہ
بات اسی نے کہی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ کہنے والے کی مثال تو ایسی تھی کہ اس نے
تیر مارا اور لگا نہیں اور جس نے اس کو وہ پہنچا دی جس کے حق میں کہی گئی تھی اس کی
مثال ایسی ہے جیسے اس نے تیراٹھا کر اس شخص کے سینے میں چھو دیا۔اسی طرح مسلم شہریوں کا یہ فرض ہے کہ جو شخص فوت ہو جائے اس کے جنازے
کی تیاری میں مدد دیں اور قبر تک لے جائیں اور دفنائیں۔۔لیکن سب کے جانے کی
ضرورت نہیں اگر بقدر ضرورت آدمی چلے جائیں تو یہ کافی ہوگا۔لیکن اگر کوئی بھی نہ
جائے تو سب گنہگار ہوں گے۔اس فرض کی ادائیگی کا مسلمان اس قدر خیال رکھتے تھے
کہ صحابہ کے زمانہ کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر مذاہب کے لوگوں تک کے
جنازوں کے ساتھ مسلمان جاتے تھے۔صلى الله
سيرة النبي عل
الله
216
جلد 2
اسی طرح مسلم شہریوں کا فرض ہے کہ ایسی باتیں جو وقار کے خلاف ہوں اور
لوگوں کو تکلیف دینے والی ہوں نہ کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مسلمان بازاروں اور
الله گلیوں میں وقار کے ساتھ چلتے ہیں 8۔رسول کریم ﷺ نے کسی شخص کو دیکھا کہ ایک
جوتی پہنے ہوئے چل رہا ہے تو آپ نے اسے منع فرمایا اور فرمایا کہ یا آدمی دونوں
جوتیاں پہنے یا ایک بھی نہ پہنے۔مسلم شہریوں کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ راستوں یا
لوگوں کے جمع ہونے کی جگہوں میں کوئی غلاظت نہ پھینکیں اور ان کو گندہ نہ کریں
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اس شخص پر خدا کی ناراضگی نازل ہوتی ہے جو
الله
راستوں میں پاخانہ کرتا ہے یا درختوں کے نیچے جہاں لوگ آکر بیٹھتے ہیں 10۔اسی طرح مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ راستوں اور پبلک جگہوں کو صاف
رکھنے کی کوشش کرے اور جس قدر مردان کے صاف کرنے میں دے سکتا ہے دے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں جو شخص راستہ میں سے لوگوں کو ایذا دینے والی
چیزیں ہٹاتا ہے اس پر خدا کا فضل نازل ہوتا ہے 11۔مسلم شہری کا ایک یہ بھی فرض ہے کہ اگر وہ چیزیں فروخت کرے تو ضرر رساں
چیزوں کو فروخت نہ کرے۔مثلاً سڑی ہوئی یا موسم کے لحاظ سے بیماریاں پیدا کرنے
والی چیزوں کو۔اس کے لئے یہ کہنا کافی نہیں کہ لوگ جان کر اور سوچ سمجھ کر ان
چیزوں کو لیتے ہیں بلکہ اس کا فرض ہے کہ وہ خود لوگوں کی صحت کا خیال رکھے اور ایسی
چیزوں کو فروخت ہی نہ کرے۔مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ پبلک جگہوں پر بلند آواز سے نہ لڑے اور
جھگڑے نہیں اور لوگوں کے امن اور آرام میں خلل نہ ڈالے اور اس کا یہ بھی فرض ہے
کہ ایسی جگہیں کہ جن کو لوگ استعمال کرتے ہیں ان کو گندہ نہ کرے۔مثلاً کھڑے پانی
میں پیشاب نہ کرے یا اور کوئی غلاظت ان میں نہ پھینکے اور اس کا یہ بھی فرض ہے کہ
گندہ کلام منہ پر نہ لائے اور نہ پبلک جگہوں پر کوئی ایسا فعل کرے جولوگوں کو ایذا دیتا
سيرة النبي الله
217
جلد 2
ہو۔مثلاً نگا نہ پھرے یا اور ایسی ہی کوئی حرکت نہ کرے۔پھر اسلام ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ایک مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ لوگوں کو
اچھی باتیں سکھاتا رہے اور بد باتوں سے روکتا رہے مگر نرمی اور محبت سے سکھائے تا
لوگ جوش میں آکر حق سے اور بھی دور نہ ہو جائیں۔اور مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے
کہ وہ لوگوں کو علم سکھائے اور جو کچھ اُسے معلوم ہو اُسے چھپائے نہیں بلکہ لوگوں تک
اس کا فائدہ عام کرے۔کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی علم کو چھپا تا
ہے اور باوجود لوگوں کے پوچھنے کے ظاہر نہیں کرتا اس کے منہ میں قیامت کے دن
آگ کی لگام ہو گی 12۔اس حکم کا یہ مطلب نہیں کہ جو ایجادیں وغیرہ لوگ کریں ان کو
لوگوں پر ظاہر کر دیں اور خود فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ علم کو دنیا سے ضائع
نہ ہونے دیں اور اس کو چھپائیں نہیں ورنہ فائدہ اٹھانا جائز اور درست ہے اور پیٹنٹ
یا رجسٹری کے رواج سے تو علوم کی حفاظت کا ایک دروازہ کھل ہی گیا ہے۔مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ بہادر بنے لیکن ظالم نہ ہو۔وہ نہ کمزوروں پر،
نہ عورتوں پر، نہ بچوں پر، نہ اور کسی پر ظلم کرے بلکہ وہ جانوروں تک پر ظلم نہ کرے۔چنانچہ لکھا ہے کہ عبداللہ جو حضرت عمرؓ خلیفہ ثانی کے لڑکے تھے انہوں نے ایک دفعہ چند
نو جوانوں کو دیکھا کہ زندہ جانوروں پر نشانہ پکار رہے ہیں۔جب ان لوگوں نے آپ
کو دیکھا تو بھاگ گئے۔آپ نے فرمایا خدا ان پر ناراض ہوا جنہوں نے یہ کام کیا۔میں نے رسول کریم ﷺ سے سنا ہے آپ نے فرمایا خدا اس پر ناراض ہوا جس نے
کسی جاندار چیز کو نشانہ بنایا 13 یعنی باندھ کر یا پر وغیرہ تو ڑ کر۔ورنہ یوں شکار اسلام
صلى
میں منع نہیں۔اسلام کا یہ حکم کیسا لطیف ہے جس کی تیرہ سوسال سے تعلیم دی جاتی رہی ہے جو
ابھی بعض متمدن ممالک کے ذہنوں میں داخل نہیں ہوئی کیونکہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا بعض
مغربی ممالک میں زندہ کبوتروں پر نشانے پکانے کی ایک لہر چلی تھی اور بعض جگہ اسے
سيرة النبي علي
جبراً روکنا پڑا تھا۔218
جلد 2
اسی طرح لکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ایک گدھے کو دیکھا کہ اس کے منہ پر
داغ دیا ہوا تھا۔آپ ﷺ نے اسے نا پسند فرمایا اور فرمایا کہ منہ پر جانور کو زیادہ
صلى الله
تکلیف ہوتی ہے آئندہ داغ ران پر دیا جائے 14۔اور آپ علیہ کے حکم سے ہی ران
پر داغ دینے کا رواج چلا۔اسی طرح آپ نے دیکھا کہ کسی نے قمری کے بچوں کو پکڑ
لیا۔آپ نے فرمایا کہ اس طرح اسے بچوں کی وجہ سے تکلیف نہ دو۔فوراً بچے اڑا دو 15۔اور آپ نے فرمایا کہ جانوروں پر رحم کرنے اور بھوک میں کھلانے اور پیاس میں
پلانے پر بھی خدا تعالیٰ رحم کرتا ہے۔پھر مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہ
ڈالے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس علاقہ میں کوئی وبائی بیماری ہو وہاں
کے لوگ دوسرے شہروں میں نہ جائیں اور دوسرے لوگ اس علاقہ میں نہ آئیں 16۔کیا ہی لطیف حکم ہے جسے آج قرنطینہ کے نام سے ایک نئی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے
حالانکہ اس حکم کی ابتدا اسلام سے شروع ہوئی ہے۔اگر اس حکم پر لوگ عمل کریں تو
نہ قرنطینہ کے قیام کی ضرورت رہتی نہ سرکاری نگرانیوں کی۔خود بخود ہی وبائیں
دب سکتی ہیں۔مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ جس وقت وہ اپنے ہمسایہ کو مصیبت میں اور مشکل
میں دیکھے اور اس کے پاس مال ہو تو وہ اپنے مال سے اسے بقدر ضرورت قرض دے
اور اُس وقت جبکہ وہ مصیبت میں مبتلا ہے اس سے یہ حساب نہ کرنے بیٹھے کہ تو مجھے
اس کے بدلہ میں کیا دے گا کیونکہ اس کے اخلاق وسیع اور اس کا حوصلہ بلند ہونا
چاہئے۔اسے تکلیف اور دکھ کے اوقات میں لوگوں کا مددگار ہونا چاہئے اور اپنے
بھائیوں کی مدد سے اپنا فرض سمجھنا چاہئے۔اسے محنت سے اپنی روزی کمانی چاہئے نہ
که صرف روپیہ قرض دے کر اور لوگوں کو ان کی تکلیف کے وقت اپنے قبضہ میں لا کر یا
سيرة النبي عل
الله
219
جلد 2
اسراف کی عادت پیدا کر کے۔مسلم شہری کا ایک یہ بھی فرض ہے کہ وہ قومی اور ملکی فرائض کے لئے قربانی
کرنے کے لئے تیار رہے اور اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوتا ہی نہ کرے۔کیونکہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ 17 - جو شخص
اپنے مال کی حفاظت کے لئے مارا جاتا ہے وہ خدا کے حضور میں مقبول ہے اور
قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم لوگ کیوں لڑنے سے انکار کرتے ہو حالانکہ تمہارے بھائی
اور بہنیں دوسرے لوگوں کے ظلم کے نیچے دبے ہوئے ہیں 18۔مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ کسی کو ہلاک ہوتا دیکھے تو اس کو بچائے اور اگر
وہ ایسا نہ کرے تو کہا گیا ہے کہ اس پر سخت عذاب اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی نازل ہو
گی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص کسی کو قتل ہوتا ہوا دیکھتا ہے اور خاموش کھڑا
رہتا ہے اور اس کے بچانے کے لئے کوشش نہیں کرتا وہ خدا کی لعنت کے نیچے ہے۔پس ڈوبتوں کو بچانا، آگوں کو بجھانا، زلزلوں، کانوں کے پھٹنے، مکانوں کے گرنے ،
ریلیوں کے ٹکرانے اور بجلیوں کے گرنے کے وقت لوگوں کی مدد کرنی اور ہر ایک
مصیبت میں جس میں اس کی مدد لوگوں کی جان بچا سکتی ہے ان کی جان کو بچانا ایک
مسلم کا فرض ہے ورنہ وہ خدا کے حضور میں جوابدہ ہوگا اور وہ خدا کے فضل کو کبھی حاصل
نہیں کرے گا۔اسی طرح ایک مسلم شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے بھائی کی طرف ہنسی کے ساتھ
بھی ہتھیار کا منہ نہ کرے 19۔یہ حکم رسول کریم ﷺ نے لوہے کے ہتھیاروں کے
متعلق دیا ہے۔پس بارود سے چلنے والے ہتھیاروں کے متعلق تو اور بھی سختی سے یہ حکم
چسپاں ہوتا ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ اس حکم پر عمل نہ کرنے کے سبب سے سینکڑوں
آدمیوں کی محض غلطی سے جانیں جاتی رہتی ہیں۔پھر مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ کبھی ہمت نہ ہارے اور مایوس نہ ہو بلکہ مصائب
سيرة النبي عمال
220
جلد 2
اور تکالیف میں ایک پہاڑ کی طرح کھڑا رہے۔حوادث کی آندھیاں چلیں اور آفات کی
موجیں اٹھ اٹھ کر اس سے ٹکرائیں مگر وہ مقابلہ سے نہ گھبرائے بلکہ ان کو دبانے کی
کوشش کرے۔یہاں تک کہ یا تو اسے موت آ جائے یا وہ ان مشکلات کو زیر کر کے
اپنے لئے کامیابی کا راستہ کھول لے۔وہ بزدلی سے اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کے لئے
خود کشی نہیں کرتا کیونکہ اس کا مذہب اسے اس بزدلی سے روکتا ہے اور نڈر اور بہادر بننے
66
کی تعلیم دیتا ہے۔‘“
احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ 191 تا 196 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ 1977ء)
1 بخاری کتاب البیوع باب كسب الرجل و عمله بيده صفحه 333 حدیث نمبر 2072
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2 بخاری كتاب الزَّكوة باب الاستعفاف عن المسئلة صفحہ 238 حدیث نمبر 1469
مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
3: نسائى كتاب الزَّكوة باب الصدقة لمن تحمل بحمالة صفحه 357 حدیث نمبر 2581
مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الاولى
4: بخارى كتاب الاستئذان باب السلام للمعرفة صفحه 1085 حدیث نمبر 6236 مطبوعہ ریاض
1999ء الطبعة الثانية
5: بخارى كتاب الاستئذان باب المصافحة صفحه 1090 حدیث نمبر 6263 مطبوعہ ریاض
1999ء الطبعة الثانية
6 بخارى كتاب الاستئذان باب التسليم والاستئذان ثَلاثًا صفحہ 1090 حدیث نمبر 6263
مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
7:بخارى كتاب الجنائز باب من انتظر حتى تدفن صفحه 212 حدیث نمبر 1325 مطبوعہ ریاض
1999ء الطبعة الثانية
8: الفرقان: 64
سيرة النبي علي
221
جلد 2
و مسلم كتاب اللباس باب النهي عن اشتمال الصماء صفحه 939 حدیث نمبر 5500 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
10 : ابن ماجه كتاب الطهارة باب النهي عن الخلاء على قارعة الطريق صفحہ 50 حدیث نمبر
328 تا 330 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
11:بخارى كتاب الاذان باب فضل التهجير الى الظهر صفحه 107 حدیث نمبر 652 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
12: مقدمه ابن ماجه باب من سُئِلَ عن علم فكتمه صفحه 40 حدیث نمبر 261 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الاولى
:13: مسلم كتاب الصيد باب النهي عن صبر البهائم صفحہ 873 حدیث نمبر 5062،5061
مطبوعہ ریاض 2000 ءالطبعة الثانية
14 : مسلم كتاب اللباس باب النهى عن ضرب الحيوان فى وجهه صفحه 947 حدیث نمبر
5553 مطبوعہ ریاض 2000 ءالطبعة الثانية
:15: ابوداؤد كتاب الجنائز باب الامراض المكفرة للذنوب صفحہ 452 453 حدیث نمبر
3089 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الأولى
16:بخاری کتاب الطب باب مايُذْكَرُ في الطاعون صفحه 1012 حدیث نمبر 5728 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
17:بخارى كتاب المظالم باب من قاتل دون ماله صفحه 401 حدیث نمبر 2480 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
18: النساء: 76
:19 : مسلم کتاب البر والصلة باب النهي عن الاشارة بالسلاح الى مسلم صفحہ 1142
حدیث نمبر 6668 مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية