اسلامی حکومت کے فرائض کے بارہ میں رسول کریمﷺ کی ہدایات

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
222
جلد 2
اسلامی حکومت کے فرائض کے بارہ میں
رسول کریم ع کی ہدایات
اسلامی حکومت کے فرائض کے حوالہ سے رسول کریم ﷺ نے جو ہدایات دی
ہیں ان کی بابت حضرت مصلح موعود اپنی کتاب ”احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں تحریر
فرماتے ہیں :۔,,
سب سے پہلا فرض جو اسلام حکومت پر مقرر کرتا ہے یہ ہے کہ حکومت رعایا
کے فوائد اور منافع اور ضروریات اور اتفاق اور اخلاق اور حفاظت اور معیشت اور
مسکن کی ذمہ دار ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ
مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ الْإِمَامُ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ
فِي أَهْلِهِ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا وَمَسْئُولَةٌ
عَنْ رَعِيَّتِهَا وَالْخَادِمُ رَاعٍ فِى مَالِ سَيّدِهِ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَكُلُّكُمْ
رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ 1 - تم میں سے ہر ایک مثل گڈریے کے ہے اور ان
لوگوں یا چیزوں کے متعلق پورا ذمہ دار ہے جو اس کے سپرد کئے گئے ہیں۔بادشاہ کے
سپرد ایک جماعت کی گئی ہے اور وہ ان کا ہر طرح ذمہ دار اور جوابدہ ہے اور ہر مرد
کے سپر د ایک خاندان ہے اور وہ اس خاندان کا ذمہ دار اور جوابدہ ہے اور عورت
کے سپر د اولاد کی تربیت اور گھر کی حفاظت ہے اور وہ اس کی ذمہ دار اور جوابدہ ہے
اور نوکر کے سپر د اس کے آقا کی جائیداد اور مال ہے اور وہ اس کا ذمہ دار اور

سيرة النبي علم
جوابدہ ہے۔223
جلد 2
اس حکم سے ظاہر ہے کہ اسلام نے بادشاہ کومثل گڈریے کے قرار دیا ہے جس
کے سپرد مالک ایک ریوڑ کرتا ہے۔پس جس طرح اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اسے
بکھرنے اور پراگندہ نہ ہونے دے، بھیڑیے کے حملہ سے بچائے ، اس کی صحت کا
خیال رکھے، خوراک کا خیال رکھے ، مکان کا خیال رکھے، غرض ہر قسم کی ضرورتوں کا
خیال رکھے اسی طرح حکومت اسلامیہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کو تفرقہ
اور فساد اور ایک دوسرے کے خلاف ظلم اور بیرونی حملوں سے بچائے اور ان کی تمام
ضروریات کا فکر رکھے خواہ وہ علوم کے متعلق ہوں، خواہ تربیت کے، خواہ خوراک کے،
خواہ رہائش کے، خواہ صحت کے، خواہ اور کسی قسم کی ہوں۔یہ تعلیم تو عام ہے اس کے علاوہ تفصیلی فرائض یہ ہیں کہ اسلامی حکومت اس امر
کی ذمہ وار رکھی گئی ہے کہ وہ ہر ایک شخص کے لئے خوراک، لباس اور مکان مبیا
کرے۔یہ ادنیٰ سے ادنی ضروریات ہیں جن کا پورا کرنا حکومت کے ذمہ ہے کیونکہ
اس کے بغیر وہ چیز ہی جس کی حفاظت اس کے سپرد کی گئی ہے زندہ نہیں رہ سکتی۔مکان
اور خوراک کے بغیر جسمانی زندگی محال ہے اور لباس کے بغیر اخلاقی اور تمدنی زندگی
محال ہے۔اصولی احکام جن کو میں پہلے بیان کر چکا ہوں ان کا جو مفہوم مسلمانوں نے
سمجھا اور جس طرح ان پر تفصیلی ضروریات کے مطابق عمل کیا وہ میرے نزدیک مثالوں
سے اچھی طرح سمجھ میں آجائے گا۔میں نے بتایا ہے کہ انسانی ضروریات کا ان لوگوں کے لئے مہیا کرنا جو ان کو مہیا
نہیں کر سکتے اسلامی حکومت کا فرض ہے اس کے متعلق حضرت عمرؓ کا ایک واقعہ نہایت
ہی مؤثر اور کا شف حقیقت ہے۔ایک دفعہ حضرت مرا خلیفہ ثانی باہر تجسس کر رہے تھے
کہ کسی مسلمان کو کوئی تکلیف تو نہیں مدینہ دار الخلافہ سے تین میل کے فاصلے پر ایک

سيرة النبي عالم
224
جلد 2
گاؤں مرار نامی ہے وہاں دیکھا کہ ایک طرف سے رونے کی آواز آ رہی ہے۔اُدھر
گئے تو دیکھا ایک عورت کچھ پکا رہی ہے اور دو تین بچے رور ہے ہیں۔اس سے پوچھا
کہ کیا بات ہے؟ اس نے کہا کہ دو تین وقت کا فاقہ ہے کھانے کو کچھ پاس نہیں۔بچے
بہت بیتاب ہوئے تو خالی ہنڈیا چڑھا دی تا یہ بہل جائیں اور سو جائیں۔حضرت عمرؓ یہ
بات سن کر فوراً مدینہ کی طرف واپس آئے آٹا ، گھی ، گوشت اور کھجوریں لیں اور ایک
بوری میں ڈال کر اپنے خادم سے کہا کہ میری پیٹھ پر رکھ دے۔اس نے کہا حضور ! میں
جو موجود ہوں میں اٹھا لیتا ہوں۔آپ نے جواب دیا بے شک تم اس کو تو اٹھا کر لے
چلو گے مگر قیامت کے دن میرا بوجھ کون اٹھائے گا ؟ 2 یعنی ان کی روزی کا خیال رکھنا
میرا فرض تھا اور اس فرض میں مجھ سے کوتاہی ہوئی ہے اس لئے اس کا کفارہ یہی ہے
کہ میں خود اٹھا کر یہ اسباب لے جاؤں اور ان کے گھر پہنچاؤں۔چونکہ سارے ملک کی خبر ملنی مشکل ہوتی ہے اس لئے اسلامی حکومت میں یہ
انتظام ہوتا تھا کہ سب ملک کی مردم شماری کی جاتی تھی اور پیدائش اور موت کے رجسٹر
مقرر کئے گئے تھے اور ان کی غرض آج کل کی حکومتوں کی طرح حکومت کے خزانوں کا
بھرنا نہیں بلکہ خزانوں کا خالی کرنا ہوتی تھی۔ان رجسٹروں کے ذریعے سے ملک کی عام
حالت معلوم ہوتی رہتی تھی اور جو لوگ محتاج ہوتے ان کی مدد کی جاتی۔مگر اسلام جہاں غرباء کی خبر گیری کا حکم دیتا ہے وہاں جیسا کہ میں بیان کر چکا
ہوں سستی اور کاہلی کو بھی مٹاتا ہے۔ان وظائف کی یہ غرض نہ تھی کہ لوگ کام چھوڑ
بیٹھیں بلکہ صرف مجبوروں کو یہ وظائف دیئے جاتے تھے ورنہ سوال سے لوگوں کو روکا
جاتا تھا۔ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے ایک سائل دیکھا اس کی جھولی آٹے سے بھری ہوئی
تھی۔آپ نے اس سے آٹا لے کر اونٹوں کے آگے ڈال دیا اور فرمایا اب مانگ 3۔اسی طرح یہ ثابت ہے کہ سوالیوں کو کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔دوسرا فرض حکومت کا عدل کا قائم کرنا ہے۔حکومت کا کام ہے کہ قضا کا

سيرة النبي عمال
225
جلد 2
اعلیٰ درجہ کا انتظام کرے۔اسلام نے اس کا خاص طور پر حکم دیا ہے اور قضا کے لئے یہ
احکام مقرر کئے ہیں کہ وہ کسی کی رعایت نہ کریں، رشوت نہ لیں، ان کے پاس کوئی
سفارش نہ کی جائے اور نہ وہ سفارش کو قبول کریں۔شہادت اور ثبوت پر مقدمہ کا فیصلہ
کریں، شہادت اور ثبوت مدعی سے طلب کریں ورنہ مدعا علیہ سے قسم لیں۔شہادت
کے موقع پر دیکھ لیں کہ شہادت دینے والے لوگ ثقہ اور معتبر ہیں جھوٹے اور او باش
نہیں ہیں۔قاضیوں کے متعلق حکم دیا کہ وہ لائق اور کام کے قابل ہوں۔قاضیوں کے
فیصلہ کے متعلق یہ حکم دیا کہ گو قاضی غلطی کر سکتا ہے مگر چونکہ فی مابین اختلافات کا فیصلہ
انسانوں نے ہی کرنا ہے جو غلطی سے پاک نہیں ہیں اور چونکہ اگر جھگڑا کسی جگہ پر جا کر
ختم نہ ہو تو فساد بڑھتا ہے اس لئے قاضیوں کے فیصلہ کو سب فریق کو قبول کرنا ہو گا خواہ
اس کو غلط مانیں یا صحیح۔اور جو شخص اس امر میں چون و چرا کرے اور قضا کے فیصلہ کی
ہتک کرے وہ ہرگز ایک مسلم شہری نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ نظام سلسلہ کو درہم برہم کرتا
ہے۔کمزوروں اور ناسمجھوں کو اپنے حقوق کے سمجھنے میں مدد دینے کے لئے مفتیوں کا
ایک سلسلہ جاری کیا جو قانون کے واقف ہوں مگر شرط یہ رکھی کہ یہ مفتی صرف حکومت
ہی مقرر کر سکتی ہے اپنے طور پر کوئی شخص مفتی نہیں بن سکتا۔ان فیصلوں کا اجرا حکومت کے اختیار میں رکھا ہے اور حکم دیا ہے کہ ان کے اجرا
میں رحم یا لحاظ سے کام نہ لیا جائے خواہ کوئی بڑا آدمی ہو خواہ چھوٹا۔حتی کہ رسول کریم
ﷺ نے فرمایا کہ اگر میری بیٹی چوری کرے تو میں اس کو بھی سزا دینے سے دریغ نہیں
کروں گا 4۔حضرت عمر نے اپنے لڑکے کو ایک جرم میں خود اپنے ہاتھ سے کوڑے
صلى
لگائے 5۔ایک فرض حکومت کا یہ مقرر کیا گیا ہے کہ ملک کی عزت اور آزادی کی حفاظت
کرے۔قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے مسلمانو ! سرحدوں پر ہمیشہ مضبوط چوکیاں
بنائے رکھو 6۔جو دوسری حکومتوں کے مقابلہ میں ملک کی حفاظت کریں اور امن اور

سيرة النبي ع
226
جنگ میں برابر استقلال سے اس امر کا تعہد کرو۔جلد 2
ایک فرض حکومت کا حفظانِ صحت کا خیال ہے۔چنانچہ راستوں اور پبلک جگہوں
الله
وغیرہ کی صفائی کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو حکم دیتا ہے
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ 1۔علاوہ قلبی اور جسمانی صفائی کا خیال رکھنے کے گندگی اور غلاظت
کو عام طور پر دور کر۔یعنی اسلامی حکومت کا فرض ہے کہ پبلک صفائی کا خیال رکھے۔رسول کریم ﷺ ہمیشہ صحابہ کو مقرر فرماتے تھے کہ وہ آوارہ کتوں کو مار دیں تا ان کے
جنون کی وجہ سے لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔ایک فرض اسلامی حکومت کا یہ ہے کہ وہ ملک کی تعلیم کا انتظام کرے۔اللہ تعالیٰ
الله
نے قرآن کریم میں رسول کریم ﷺ کے فرائض میں سے ایک فرض تعلیم مقرر فرمایا
ہے۔فرماتا ہے وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ و۔احکام ضرور یہ اور ان
کی حکمت کا سکھانا اس رسول کا کام ہے۔کتاب سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ صرف
قرآن کریم مراد ہے کیونکہ قرآن کریم میں علم ہیئت ، علم نباتات علم تاریخ علم الاخلاق،
علم طب، علم حیوانات وغیرہ کا ذکر ہے اور ان کی طرف توجہ دلائی ہے۔پس کتاب کے
سکھانے میں ان علوم کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلى كُلِّ مُسْلِمٍ 10 - رمسلمان پر علم پڑھنا فرض ہے
اور آپ ہمیشہ اس امر کا خیال رکھتے تھے۔بدر میں جو پڑھے لکھے لوگ قید ہوئے آپ
نے ان سے معاہدہ کیا کہ بجائے روپیہ دے کر آزاد ہونے کے وہ مسلمان بچوں کو
پڑھائیں 11۔ایک فرض حکومت اسلام کا یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کرے جو پیشہ تو
جانتے ہیں لیکن ان کے پاس کام کرنے کو روپیہ نہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں
اسلامی بیت المال میں سے ایک حصہ ایسے لوگوں کے لئے مقرر کیا ہوا ہے۔ایک فرض یہ ہے کہ وہ اندرونی امن کو قائم رکھے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ

سيرة النبي ع
227
جلد 2
اسلامی حکومت کا فرض مقرر کرتا ہے کہ وہ امن کو قائم رکھے اور سخت مذمت ان لوگوں
کی بیان کرتا ہے جو لوگ فساد کرتے ہیں اور فرماتا ہے کہ ایسے حاکم جن کی غفلت یا ظلم
سے فساد پھیلتا ہے خدا تعالیٰ کے حضور میں سخت مجرم ہیں 12۔رسول کریم ﷺ نے
اسلامی حکومت کا یہ نقشہ کھینچا ہے کہ ایک عورت اکیلی سینکڑوں میل کا سفر کرتی چلی
جائے اور اس کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو 13۔ایک فرض اس کا یہ مقرر کیا گیا ہے کہ وہ ملک کی خوراک کا انتظام رکھے۔ابتدائی خلفاء کے زمانہ میں اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا تھا اور خلفاء خود خوراک کے
جمع رکھنے کا تعہد کرتے تھے اور جب غلہ کی کمی ہوتی تھی تو ہر شخص کے لئے پر چی جاری
کرتے تھے جس کے ذریعہ سے وہ سرکاری سٹوروں میں سے غلہ خرید سکے تا ایسا نہ ہو
کہ بعض لوگ زیادہ غلہ جمع کر لیں اور باقی محروم رہیں۔ایک فرض یہ مقرر کیا ہے کہ راستوں کی درستی کا خیال رکھیں تا کہ سفروں اور ادھر
سے اُدھر جانے میں آسانی ہو۔چنانچہ ابتدائی زمانہ اسلام میں جبکہ گاڑیاں نہیں تھیں
صرف پیدل چلتے تھے یہ حکم تھا کہ راستے کم سے کم ہیں فٹ چوڑے بنائے جائیں مگر یہ
ایک اصول بتایا گیا ہے کہ راستے چوڑے رکھوانے چاہئیں۔اس زمانہ میں چونکہ گاڑیاں
اور موٹریں بکثرت چلتی ہیں اس لئے آجکل اسی نسبت سے راستوں کو زیادہ چوڑا رکھوانا
ضروری ہوگا۔“
احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ 208 تا 212 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ 1977ء)
1 بخاری کتاب الجمعة باب الجمعة فى القرى والمدن صفحه 143 144 حدیث نمبر 893
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2: کنز العمال جلد 2 صفحہ 649،648 حدیث نمبر 35978 مطبوعہ دمشق 2012ء الطبعة الاولى
3: الاحكام السلطانية لامام ابو الحسن علی بن محمد بن حبيب بصرى الماوردی صفحہ 235
مطبوعه مصر

سيرة النبي علي
228
جلد 2
4:بخارى كتاب الحدود باب اقامة الحدود على الشريف والوضيع صفحه 1170 حدیث نمبر
6787 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
5: كنز العمال جلد 12 صفحہ 664 ، 665 حدیث نمبر 36014 مطبوعہ دمشق 2012 ، الطبعة الاولى
6: آل عمران: 201
7 المدثر : 6
8: مسلم كتاب المساقاة باب الامر بقتل الكلاب صفحه 686 حدیث نمبر 4018 مطبوعہ ریاض
2000 الطبعة الثانية
9: الجمعة : 3
10: مقدمه ابن ماجه باب فضل العلماء صفحہ 34 حدیث نمبر 224 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الاولى
11: زرقانی جلد 2 صفحہ 324 مطبوعہ بیروت 1994ء
12: البقرة : 206
13 بخارى كتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام صفحہ 603 حدیث نمبر 3595
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی