آقا اور ملازمین کے تعلقات سے متعلق تعلیم

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عالم
229
جلد 2
آقا اور ملازمین کے تعلقات سے متعلق تعلیم
و
رسول کریم ﷺ نے ملازمین سے جس حسن سلوک کی تعلیم دی ہے اس کے متعلق
حضرت مصلح موعود اپنی کتاب ”احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں تحریر فرماتے ہیں:۔اسلام سے پہلے آقا اور ملازم کی حیثیت ایک بادشاہ اور رعایا کی حیثیت ہی
سمجھی جاتی تھی اور اس وقت بھی باوجود خیال کے بدل جانے کے عملاً یہی نظارہ ہمیں
نظر آتا ہے مگر اسلام اس کا علاج ہمیں بتا تا ہے۔وہ یہ اصول قائم کرتا ہے کہ ایک آقا
جس طرح روپیہ دیتا ہے اسی طرح ایک نو کر اپنا وقت اور اپنی جان دیتا ہے اس لئے
لوگوں کا حق نہیں کہ وہ ان سے جابر بادشاہوں والا سلوک کریں اور جب کہ اسلام نے
بادشاہوں کے ان حقوق کو بھی منسوخ کر دیا جو عا دتا اور رسما ان کو حاصل تھے تو پھر آقا
اور ملازم کے ان غیر منصفانہ تعلقات کو وہ کب جائز رکھ سکتا تھا جو اسلام سے پہلے دنیا
میں قائم تھے۔چنانچہ اسلام ہمیں حکم دیتا ہے کہ آقا اپنے ملازم کو گالی نہ دے اور نہ
مارے بلکہ ملازم تو الگ رہا غلام کے متعلق بھی اسلام یہی حکم دیتا ہے کہ نہ اس کو گالی
دی جائے اور نہ مارا جائے ( اس جگہ ضمناً میں اس امر کا بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں
کہ اسلامی احکام غلامی کے متعلق بھی لوگوں کو سخت غلط فہمی ہے۔اسلام اس طرح غلامی
کو جائز نہیں قرار دیتا جس طرح کہ دوسرے مذاہب جائز قرار دیتے ہیں۔اسلامی
احکام کی رو سے کسی قوم میں سے غلام بنا نا صرف اُسی وقت جائز ہوتا ہے (1 ) جبکہ وہ
اس لئے کسی دوسری قوم سے لڑے کہ اس سے جبراً اس کا مذہب چھڑا دے۔(2)
جبکہ وہ لوگ جن کو غلام بنایا گیا ہو عملاً اپنی ظالمانہ اور خلاف انسانیت جنگ میں شامل

سيرة النبي عمال
230
جلد 2
ہوں۔(3) جبکہ وہ لوگ جن کو غلام بنایا گیا ہو اس مظلوم قوم کا جس سے وہ اس کی
جان سے پیاری چیز مذہب چھڑانا چاہتے تھے خرچ جنگ ادا کرنے کے لئے تیار نہ
ہوں۔اگر یہ باتیں نہ ہوں یعنی جنگ دنیاوی ہو یا وہ شخص جس کو غلام بنایا گیا ہے
جنگ میں شامل نہ ہو یا جنگ میں تو شامل ہو مگر خرچ جنگ میں سے اپنا حصہ ادا کرنے
کے لئے تیار ہو تو ایسے شخص کو غلام بنانے یا غلام رکھنے کو اسلام ایک خطر ناک جرم قرار
دیتا ہے۔اور ہر ایک شخص خیال کر سکتا ہے کہ اگر کوئی شخص اس لئے تلوار اٹھاتا ہے کہ
دوسرے سے جبراً اس کا مذہب چھڑوا دے جس کی نسبت اس دوسرے شخص کا یہ یقین
ہے کہ وہ نہ صرف اس کے اس دنیا میں کام آنے والا ہے بلکہ مرنے کے بعد بھی ہمیشہ
اسی مذہب نے اس کو ابدی ترقیات دلانی ہیں اور پھر جب پکڑا جائے تو اس خرچ کو ادا
کرنے سے وہ خود یا اس کی قوم کے لوگ انکار کر دیں جو اس قوم کو کرنا پڑا تھا جس پر
ایسا ظالمانہ حملہ کیا گیا تھا تو وہ ضرور اس امر کا مستحق ہے کہ اس کی آزادی اس سے چھین
لی جائے۔اسلام در حقیقت ایسے شخص کو جو مذہب بزور شمشیر پھیلانا چاہتا ہے اور اپنی
طاقت کے گھمنڈ پر دوسرے کے عقائد میں دخل دینا چاہتا ہے انسانیت سے خارج
قرار دیتا ہے اور بنی نوع انسان کے لئے اسے ایک خطرناک وجود قرار دیتا ہے اس لئے
اُس وقت تک کہ اس کے اندر حقیقی ندامت پیدا ہوا سے اس کی آزادی سے محروم کرتا
ہے۔ایک صحابی فرماتے ہیں کہ ہم سات بھائی تھے ہمارے پاس ایک لونڈی تھی ہم
میں سے سب سے چھوٹے بھائی نے اس کو ایک تھپڑ مار دیا۔رسول کریم ﷺ نے حکم
فرمایا کہ اسے آزاد کر دو 1۔اسی طرح ایک اور صحابی فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ ایک غلام کو مارنے لگا
مجھے اپنے پیچھے سے ایک آواز آئی جسے میں پہچان نہ سکا۔اتنے میں میں نے دیکھا کہ
رسول کریم سے چلے آرہے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اے ابو مسعود ! جس قدر تجھ کو اس
غلام پر مقدرت حاصل ہے اس سے کہیں زیادہ تجھ پر خدا کو مقدرت حاصل ہے۔وہ
صل الله

سيرة النبي علي
231
جلد 2
کہتے ہیں ڈر کے مارے میرے ہاتھ سے کوڑا جا پڑا اور میں نے کہا یا رسول اللہ ! یہ
غلام خدا کے لئے آزاد ہے۔آپ نے فرمایا اگر تو اسے آزاد نہ کرتا تو آگ تیرا منہ
جھلستی 2۔اسی طرح رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے نوکر سے وہ کام نہ لے
جو وہ کر نہیں سکتا اور اگر زیادہ کام ہو تو خو د ساتھ لگ کر کام کرائے 3۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کا نوکر کھانا پکا کر اس کے سامنے رکھے تو
اصل حق تو یہ ہے کہ وہ اسے ساتھ بٹھا کر کھلائے اگر ایسا نہ کر سکے تو کم سے کم اس میں
سے اس کو حصہ دے دے کیونکہ آگ کی تکلیف تو اسی نے اٹھائی ہے 4۔مزدوری کے متعلق آپ فرماتے ہیں کہ مزدور کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اس کی
مزدوری اس کو ادا کر دی جائے 5۔اور اس کے حق کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو شخص
مزدور کو اس کا حق ادا نہیں کرتا قیامت کے دن میں اس کی طرف سے جھگڑوں گا6۔جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر کوئی مالک مزدور کی مزدوری نہ دے تو حکومت کا فرض
ہے کہ اس کو دلوائے۔اسی طرح ایک حق مزدور کا شریعت نے یہ مقرر کیا ہے کہ اگر اس کو مزدوری کافی
نہیں دی جاتی تو وہ حکومت کے ذریعہ سے اپنی داد رسی کرائے۔اور اگر مزدور سیاسی یا
تمدنی حالات کی وجہ سے مجبور ہوں کہ اس آقا کے ساتھ کام کریں تو حکومت کا فرض
ہوگا کہ دونوں فریق کا حال سن کر مناسب فیصلہ کرے۔“
( احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ 213 تا 215 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ 1977ء)
1: مسلم کتاب الایمان باب صحبة الممالیک صفحہ 730 حدیث نمبر 4302 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
2: مسلم کتاب الایمان باب صحبة الممالیک صفحہ 732 حدیث نمبر 4308 مطبوعہ ریاض
2000 الطبعة الثانية

سيرة النبي علي
232
جلد 2
3: مسلم كتاب الايمان باب اطعام المملوک صفحہ 732 حدیث نمبر 4313 مطبوعہ ریاض
2000 الطبعة الثانية
4:مسلم کتاب الایمان باب اطعام المملوک صفحہ 732 حدیث نمبر 4317 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
5 ابن ماجه كتاب الرهون باب اجر الاجراء صفحہ 350 حدیث نمبر 2443 مطبوعہ ریاض
1999 ء الطبعة الاولى
6 ابن ماجه كتاب الرهون باب اجر الاجراء صفحه 350 حدیث نمبر 2442 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی