رسول کریمﷺ کو تین چیزیں بہت پسند تھیں

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
262
جلد 2
رسول کریم ﷺ کو تین چیزیں بہت پسند تھیں
1924ء میں جب حضرت مصلح موعود سفر یورپ سے واپس تشریف لائے تو 24
نومبر 1924ء کو مسجد اقصیٰ قادیان میں بعد نماز عصر حضرت مولانا شیر علی صاحب کے
سپاس نامہ کے جواب میں آپ نے تین چیزوں کا ذکر فرمایا جو رسول کریم ﷺ کو بہت
پسند تھیں فرمایا :۔اب دیکھو خدا تعالیٰ سے محبت کرنے کا بندوں کو حکم ہے مگر خدا تعالیٰ یہی نہیں
کہتا بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ خدا کی مخلوق سے بھی محبت کرو اور رسول کریم می فخر کرتے
ہیں کہ تین چیزیں مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں اور ان سے میں محبت کرتا ہوں۔چنانچہ فرماتے ہیں حُبّبَ إِلَى مِنْ دُنيَاكُمْ ثَلاتُ الطَّيِّبُ وَالنِّسَاءُ وَ قُرَّةُ
عَيْنِي فِي الصَّلوة 1۔کہ مجھے ایک تو خوشبو کی محبت ہے، ایک عورتوں کی اور ایک نماز
کی۔اب اگر غور سے دیکھا جائے تو ان تین چیزوں کی کامل محبت رسول کریم علی
میں پائی جاتی ہے اور اس قدر پائی جاتی ہے کہ اس کی نظیر اسلام کے سوا اور کسی مذہب
میں نہیں ملتی۔طبیب سے مراد خوشبو اور صفائی ہے اور نبی کریم ﷺ سے پہلے کا کوئی
مذہب ایسا نہیں جس میں صفائی پر اس قدر زور دیا گیا ہو جس قدر اسلام نے دیا ہے۔پہلے مذاہب میں یہی کمال سمجھا جاتا تھا کہ انسان میلا اور گندا رہے۔آج تک کئی
پادری ناخن تک نہیں اُتر واتے اور جتنی زیادہ غلاظت ان کے ناخنوں میں ہو اتنے ہی
زیادہ خدا رسیدہ سمجھے جاتے ہیں وہ سالہا سال تک نہاتے نہیں۔لیکن محمد علیہ فرماتے
ہیں طیب یعنی صفائی نہایت ضروری ہے اور اس بات کو آپ نے ہی قائم فرمایا اور اس
صلى الله

سيرة النبي عالم
263
جلد 2
سے محبت کرتے تھے۔پھر فرماتے ہیں مجھے عورتوں کی محبت ہے۔یہاں نساء کا لفظ
ہے ازواج کا نہیں۔یعنی بیویوں کا ذکر نہیں بلکہ عام عورتوں کا ذکر ہے۔اور آپ
فرماتے ہیں کہ کوئی مذہب نہیں آیا جس نے عورتوں کے حقوق اور فوائد کی اس طرح
نگہداشت کی ہو جس طرح میں کرتا ہوں۔پہلے مذاہب نے عورتوں کے حقوق دبائے
ہوئے ہیں کوئی ان سے ہمدردی نہیں کرتا مگر میں ان کے حقوق قائم کروں گا اور میں
ان کی ترقی کا بھی اسی طرح خیال رکھوں گا جس طرح مردوں کی ترقی کا۔پھر فرمایا
قُرَّةُ عَيْنِى فِى الصَّلوة کہ نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھی گئی ہے۔یہ بھی
خاص امتیاز ہے جو اسلام کو دیگر مذاہب کے مقابلہ میں حاصل ہے۔دنیا میں کوئی قوم
نہیں جس میں نماز کی طرح عبادت میں باقاعدگی رکھی گئی ہو۔پچھلے تمام مذاہب
ظاہری حرکات پر زور دیتے رہے یا ان میں عبادت کے اوقات اتنے فاصلہ پر رکھے
گئے ہیں کہ روحانیت کمزور ہو جاتی ہے مگر صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے کہ جس
کے ماننے والوں کو ایک دن میں پانچ وقت عبادت کے لئے بلایا جاتا ہے اور کوئی
مذہب ایسا نہیں ہے۔عیسائی اور ہندو ہفتہ میں ایک بار عبادت کے لئے جاتے ہیں۔ممکن ہے ان میں سے بعض لوگ رات دن عبادت کرتے ہوں مگر یہ اجتماعی عبادت
کا ذکر ہے۔ایک دن میں کئی بار عبادت کرنے کا حکم رسول کریم نے ہی دیا
ہے۔پھر صلوٰۃ کے معنی دعا کے بھی ہیں اور اس طرح رسول کریم ﷺ نے دعا پر زور
دیا ہے۔دوسرے مذاہب کی عبادتوں میں ظاہری باتوں پر زور دیا گیا ہے اور ان کے
ذریعہ عبادت میں لذت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مثلاً آریوں اور عیسائیوں
میں گانا بجانا ہوتا ہے مگر رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں مجھے ایسی عبادت عطا ہوئی ہے
کہ اسی میں لذت ہے اور ایسی لذت ہے جس کا کوئی مذہب مقابلہ نہیں کر سکتا۔پس یہ محبت ہے جو رسول کریم ﷺ کو دی گئی۔اب کیا رسول کریم ﷺ خوشبو ،
عورتوں اور صلوٰۃ سے محبت کرنے کی وجہ سے ( نَعُوذُ بِاللهِ) مشرک ہو گئے تھے؟ ہرگز
الله
صلى الله

سيرة النبي عمال
264
جلد 2
نہیں۔بات یہ ہے کہ محبت ایسی چیز ہے جو مشترک رکھی گئی ہے اور نہ صرف یہ پسند کیا
گیا ہے بلکہ حکم دیا گیا ہے کہ محبت کرو۔حتی کہ یہ مومن کے لئے نشان رکھا گیا ہے کہ جو
چیز اپنے لئے پسند کرے وہی دوسروں کے لئے پسند کرے جس کے معنی یہ ہیں کہ سب
سے محبت کرے۔پھر رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو
تا کہ محبت بڑھے 2۔تو محبت کا پیدا کرنا اسلام کی اغراض میں سے ہے اور اس کے
متعلق اعتراض حقیقت سے دور ہے۔ایسا اعتراض کوئی سمجھدار اور تعلیم یافتہ انسان کس
طرح کرسکتا ہے۔اس کا جواب یہی ہے کہ حسد سب کچھ کرا لیتا ہے۔وہ کچھ اور تو کر
ہی نہیں سکتا اس لئے وہ اعتراض کر کے اپنا دل ٹھنڈا کرنا چاہتا ہے۔“
( الفضل 4 دسمبر 1924ء)
1 : نسائى كتاب عشرة النساء باب حب النساء صفحہ 469 حدیث نمبر 3391 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الأولى حبب الى من الدنيا النساء والطيب و جعلت قرة عيني في
الصلوۃ۔“ کے الفاظ ہیں۔2 كنز العمال جلد 6 صفحہ 110 حدیث نمبر 15055 مطبوعہ دمشق 2012ء

آج 10 میں سے 10 باقی