رسول کریمﷺ کے غم کی کیفیت
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
265
جلد 2
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غم کی کیفیت
13 دسمبر 1924ء کو حضرت مصلح موعود نے مسجد اقصیٰ میں ایک پُر درد خطاب
فرمایا جس میں رسول کریم ﷺ کی سیرت کے حوالہ سے یہ بات بیان فرمائی کہ ہموم و
عموم میں حضور کی کیا کیفیت ہوتی تھی۔فرمایا:۔وو
صلى اللهعمه
حدیث میں آتا ہے جب رسول اللہ علیہ کے چا فوت ہوئے تو آپ کی
آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔آپ کو کہا گیا کہ اپنے چا کو دیکھ لیں مگر آپ نے جواب
دیا کہ میں ان کی اس حالت کو دیکھ نہیں سکتا۔یہ وہ شخص ہے جو ہمارے لئے اسوہ حسنہ
صلى الله
ہے۔پھر حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم عہ حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد ایسے
غمگین رہے کہ اس کے بعد بارہ سال تک آپ زندہ رہے۔اس عرصہ میں جب کبھی
حضرت خدیجہ کا آپ ذکر فرماتے تو آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جایا کرتے تھے۔جب
آپ اس کے کسی رشتہ دار کو دیکھ لیتے تو آپ پر رقت طاری ہو جاتی۔اور جب ان کی
سہیلیوں کو دیکھتے تو بھی آپ بے اختیار ہو جاتے۔حتی کہ آپ کی دوسری بیویوں میں
رشک پیدا ہو جاتا اور حضرت عائشہ فرماتیں کہ آپ اس بڑھیا کو یا دکر کے کیوں اتنا
بیتاب ہو جاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا تم نہیں جانتیں کہ اس نے کتنی خدمت اور
فرمانبرداری میری مشکلات کے وقت میں کی 1۔پھر ایک دفعہ نبی کریم ﷺ اپنے
نواسہ پر روئے تو ایک جاہل نے آپ کو کہہ دیا رسول ہو کر پھر روتے ہیں تو
حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے شقی القلب نہیں بنایا۔تجھے اگر
شقاوت حاصل ہے تو نہ رویا کر2۔
سيرة النبي عالم
266
جلد 2
ایک دفعہ حضرت عائشہ سخت بیمار ہوئیں اور بیماری کی شدت کے باعث آہ آہ
کرنے لگیں۔تو آپ نے ایک رنگ میں ان کو ایسا کرنے سے منع فرمایا۔لیکن
حضرت عائشہ نے ذرا غصہ سے کہا کہ آپ کو کیا، میں مر جاؤں گی تو آپ اور شادی
کرلیں گے۔اس پر آپ نے فرمایا کہ اچھا! اگر تم ایسا کہتی ہو تو میں ہی پہلے مروں گا 3۔چنانچہ آپ کا اُس وقت کا یہ کہا ہوا پورا ہو گیا اور آپ کی وفات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
سے پہلے ہوئی اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کا ہمیشہ غم رہا۔پھر جب
حضرت جعفر شہید ہوئے تو تقریر کرتے ہوئے آپ کی گالوں پر تار تار آنسو جاری تھے
اور آپ نے فرمایا کہ جعفر شہید ہو گئے اور اب زید نے علم اٹھایا ہے۔پھر فرمایا اب زیڈ
شہید ہو گئے اور یہاں تک کہ پھر سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ نے علم اٹھایا اور دشمنوں کو
شکست ہو گئی 4۔جب جنگ سے خبر آئی کہ فلاں فلاں شخص شہید ہوئے ہیں تو ان کے
رشتہ دار اپنے گھروں میں روتے تھے تو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آہ!
جعفر پر رونے والا بھی کوئی نہیں۔بعض نادان عورتوں نے حکم سمجھ کر ان کے گھر میں جا
کر پیٹنا شروع کر دیا۔حضرت حمزہ کی شہادت پر برابر آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور تھمتے
نہیں تھے۔ان کی وفات کے سالہا سال بعد جب ان کا قاتل وحشی آپ کے سامنے آیا
تو آپ نے فرمایا تو بے شک مسلمان ہے اور میں تجھے معاف کرتا ہوں لیکن میرے
سامنے نہ آیا کر میں تجھے دیکھ نہیں سکتا۔حالانکہ وحشی ہی وہ شخص تھا جو عین لشکر کفار کے
قلب میں اُس وقت گھس گیا جبکہ باقی فوج پیچھے ہٹ گئی تھی اور لوگ اس کو بھی پیچھے
ہٹنے کے لئے کہہ رہے تھے لیکن اس نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرسکتا۔جب تک میں
حضرت حمزہ کے قتل کے عوض میں کسی بڑے کا فر سردار کو نہ قتل کروں گا اُس وقت تک
پیچھے نہیں ہٹوں گا۔چنانچہ اس نے اُس وقت مسیلمہ کو قتل کر دیا۔یہ اس کے ایمان اور
اخلاص کا حال تھا مگر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تو میرے سامنے نہ آیا کر میں تجھے
سيرة النبي الله
66
نہیں دیکھ سکتا 5۔“
267
( الفضل 3 جنوری 1925ء)
جلد 2
1 بخاری کتاب مناقب الانصار باب ترويج النبي خديجة وفضلها رضى الله تعالى عنها
صفحہ 641 حدیث نمبر 3818 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
صلى الله 2:بخاری كتاب الجنائز باب قول النبي علا يعذب الميت صفحہ 205 حدیث نمبر 1284
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3:بخارى كتاب المرضى باب مارخص للمريض صفحه 1003 حدیث نمبر 5666 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
4:بخاری کتاب المغازى باب غزوة موتة صفحه 722 حدیث نمبر 4262 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
5: بخاری کتاب المغازی باب قتل حمزۃ صفحہ 689 حدیث نمبر 4072 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية