رسول کریمﷺ پر درود پڑھنے کی حکمت و اہمیت
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
285
جلد 2
رسول کریم ﷺ پر درود پڑھنے کی حکمت و اہمیت
وو
حضرت مصلح موعود 4 دسمبر 1925ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔درود دراصل اُس احسان کا اقرار ہے جو آنحضرت ﷺ نے ہم پر کیا اور
احسان کا اقرار انسان کے لئے ازحد ضروری ہے۔کبھی کسی شخص کے اعمال میں
پاکیزگی نہیں پیدا ہوسکتی جب تک وہ اپنے احسان کرنے والے کا احسان مند نہیں ہوتا
کیونکہ تمام صفائی اعمال میں احسان مندی سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اس لئے ہمارے
الله
لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم کثرت سے درود پڑھیں تا کہ ہم آنحضرت ﷺ کے
احسانوں کے لئے آپ کے احسان مند ہوں اور پھر ہمارے اعمال میں بھی پاکیزگی
اور صفائی پیدا ہو۔جو شخص کسی کے احسانوں کے لئے اپنے محسن کا احسان مند نہیں ہوتا وہ فتنہ وفساد کا
بیج بوتا ہے کیونکہ نا احسان مندی اور ناشکر گزاری ہمیشہ فساد و جھگڑے پیدا کرتی ہے۔غور کر کے دیکھ لو جتنی لڑائیاں اور جھگڑے پیدا ہوتے ہیں وہ نا احسان مندی سے ہی
ہوتے ہیں۔پس ہمیں احسان فراموش نہیں بننا چاہئے۔آنحضرت ﷺ کے بے شمار
احسان ہم پر ہیں ہمیں ان کو یاد رکھنا چاہئے اور ان کا اقرار کرتے رہنا چاہئے۔آنحضرت ﷺ جب مدینہ تشریف لے گئے تو مدینہ کے بعض لوگوں نے اس
سے برا منایا۔حالانکہ آپ کے بہت سے احسان ان پر تھے مگر ان لوگوں نے ناشکری
کی اور طعن وغیرہ کرنے شروع کر دیئے۔اگر چہ بعض ان میں دبی زبان سے کرتے
تھے مگر ایسے لوگوں نے آپ کے احسانوں کی ناشکری ضرور کی۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ
سيرة النبي عمال
286
جلد 2
ناشکری کا بیج بڑھتا بڑھتا ان کو منافق بنا گیا۔اگر مدینہ کے تمام لوگ آپ کی قدر
کرتے تو یہ منافق بھی نہ پیدا ہوتے۔مگر ان لوگوں نے بجائے اس کے کہ آنحضرت
کی شکر گزاری کرتے اور جان و مال کو قربان کر دیتے الٹا طعن کرنے شروع کر
یئے۔طعن کی زبان ناشکری سے ہی کھلتی ہے۔انسان طبعی طور پر جن کا شکر گزار ہوتا
ہے ان کو کبھی طعن نہیں کرتا۔وہ مرد جو بیوی کا شکر گزار ہو کبھی نہیں دیکھو گے کہ وہ طعن
کرتا ہو یا بیوی کی شکایت کرتا ہو۔اسی طرح وہ بیوی جو خاوند کی احسان مند ہو کبھی
اسے طعن نہیں کرتی اور کبھی کسی سے اس کا گلہ نہیں کرتی۔ایسا ہی ایک بیٹا اگر باپ کا
احسان مند ہے اور اس کے احسانوں کی قدر کرتا ہے اور ان کے لئے اس کا شکر گزار
ہے تو وہ کبھی کسی کے پاس اپنے باپ کا شکوہ نہیں کرے گا۔یہی حال روحانی امور کا
ہے کہ اگر شکر گزاری ہو تو کوئی شخص زبانِ طعن نہیں کھولتا۔آنحضرت ﷺ کے
احسانوں کی قدر اگر انہیں ہوتی تو مدینہ کے بعض لوگوں میں ناشکری نہ پیدا ہوتی اور وہ
منافق نہ بنتے۔پس رسول اللہ ﷺ کے احسانوں کو یاد کرتے ہوئے خدا سے کہنا
چاہئے کہ ہم تو ان کا کچھ بدلہ نہیں دے سکتے تو ہی ان کا عوض رسول کریم ﷺ کو دے
اور اس کا اجر آپ کو عطا فرما۔یہی درود کا مطلب ہے۔پس چاہئے کہ اس کی کثرت
اختیار کی جائے اور اس کے ذریعہ اپنی احسان مندی کو بہترین صورت میں ظاہر کیا
جائے۔میں نے بتایا ہے کہ درود رسول کریم علیہ کے احسانوں کو یاد کرنا اور اپنی احسان
صلى الله
مندی جتانا اور خدا سے اس کا عوض دینے کی درخواست کرنا ہے۔آنحضرت ﷺ کے
بعد ہم پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بھی بے شمار احسانات ہیں اس لئے
درود میں ان کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ایک یہی کیا کم احسان حضرت مسیح موعود کا ہم پر
ہے کہ آپ کے ذریعہ آنحضرت ﷺ کا پتہ ہم کو ملا۔آج لوگوں نے جھوٹی اور بناوٹی
سيرة النبي علي
287
جلد 2
اور ہتک آمیز روایتوں سے آنحضرت علی کو کچھ کا کچھ بنا دیا تھا۔نہ صرف یہ بلکہ
مختلف قسم کی باتوں سے آپ کی اصل شان کو ہی گھٹا دیا تھا اور بعض ایسی غلط اور
بے ہودہ باتیں آپ کی طرف منسوب کر رکھی تھیں جو ہرگز آپ کے شایان شان نہ
تھیں۔غرض لوگوں کی غلط روایتوں نے آپ کو پس پردہ چھپا دیا تھا لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر ان سب پردوں کو اٹھا دیا اور اس مبارک اور
خوبصورت چہرہ پر سے تمام پردے اٹھا کر ہمیں دکھا دیا۔پس یہ کیا کم احسان ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کہ آپ نے آکر آنحضرت ﷺ کی اصل شان
کو ظاہر فرما دیا اور ان سب باتوں سے آپ کو پاک کر دیا جو آپ کی طرف منسوب کی
جاتی تھیں۔پس درود میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو بھی شامل کرنا
چاہئے۔اور بھی احسان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہیں اور بے شمار
احسان ہیں۔پس ہمارا یہ بھی فرض ہونا چاہئے کہ ہم ان کو بھی درود میں شامل کریں۔ہم مختلف اوقات میں آنحضرت علے پر درود پڑھیں اور اس درود میں آپ کے خلیفہ
مسیح اور مہدی کو بھی شامل کریں اور ان پر بھی درود پڑھیں تا ان کے احسانوں کا بھی
اقرار ہوا اور شکر یہ ادا ہو سکے۔پھر یہی نہیں کہ درود میں صرف احسان کا اقرار یا شکر یہ ہی ہے بلکہ اس میں ہمارا
بھی فائدہ ہے اور اس فائدہ کو اگر الگ بھی کر دیا جائے جو اقرار احسان سے حاصل
ہوتا ہے تو بھی درود ہمارے فائدہ کی چیز ہے۔کیا ہم درود میں یہ نہیں کہتے اللهُمَّ
صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ َو عَلَى الِ مُحَمَّدٍ ؟ پھر کیا ہم خود آل میں شامل نہیں ؟ یقیناً ہم
بھی آل میں شامل ہیں اور اس صورت میں درود نہ صرف آنحضرت ﷺ کے
احسانوں کا اقرار ہے بلکہ اپنے لئے بھی ایک دعا ہے۔صلى الله
پھر ہم درود میں اور دعاؤں میں رسول کریم ہے کے لئے یہ دعا تو نہیں کرتے
وساد
کہ الہی ! تو ان کو جائیداد دے، باغ دے، زمین دے، مکان دے، دولت دے۔یہ
سيرة النبي علي
288
جلد 2
چیزیں تو آنحضرت ﷺ نے اس دنیا میں جمع نہ کیں پھر وہاں آپ کو ان کی کیا
ضرورت ہے۔جب دنیا میں جہاں سے ان چیزوں کا تعلق ہے آپ نے ان کی پرواہ
نہیں کی ، آپ نے مال نہیں جمع کیا ، جائیداد نہیں بنائی، باغ نہیں لگائے محل نہیں تیار
کئے تو اگلے جہان میں آپ کو ان کی کیا احتیاج ہو سکتی ہے۔پس ہم اگر آپ کے لئے دعا کرتے ہیں تو یہی کہ آپ کے روحانی مدارج میں
ترقی ہو۔خدا آپ کو اور بھی ترقی دے۔اور یہ صاف بات ہے کہ جب آپ روحانیت
میں ترقی کریں گے تو امت بھی آپ کے ساتھ ترقی کرے گی۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے :۔تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
پس جوں جوں آنحضرت علیہ آگے بڑھیں گے توں توں ہم بھی بڑھیں گے۔اس لئے درود نہ صرف آپ کے مدارج بڑھنے کے لئے ہے بلکہ ہمارے لئے بھی
ہے۔پھر درود سے ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ جو شخص درود کثرت سے پڑھتا ہے اس
کی دعائیں کثرت سے قبول ہوتی ہیں۔دنیا میں یہ طریق ہے کہ اگر کسی سے کچھ کام
کرانا ہوتا ہے تو اس کی پیاری چیز سے پیار کیا جاتا ہے۔کسی عورت سے اگر کوئی کام
کرا نا ہو تو اس کے بچہ کو پیار کرو۔اگر ایک باپ سے کوئی کام کروانا ہو تو اس کے بچے
سے محبت کرو۔پھر دیکھو وہ کیسا مہربان ہوتا ہے۔فقیر بھی جب خیرات لینے کے لئے
دروازہ پر جاتا ہے تو یہ صدا کرتا ہے مائی ! تیرے بچے جیئیں۔کیونکہ فقیر بھی جانتے
ہیں کہ اس صدا کا ماں پر بہت اثر ہوتا ہے۔جب ماں یہ آواز سنتی ہے تو دوڑی آتی ہے
اور فقیر کو خیرات دیتی ہے۔دیکھو! اس آواز کو سنتے ہی جو اس کے پیارے بچے کے
لئے ایک دعا ہوتی ہے وہ کس طرح دوڑی آتی ہے۔اسی طرح درود پڑھنے والے شخص
کے متعلق جب خدا دیکھتا ہے کہ اس نے اس کے پیارے کے لئے دعا کی تو کہتا ہے تو
سيرة النبي علي
289
جلد 2
نے میرے پیارے کے لئے دعا کی ، آ! میں تیری دعا بھی قبول کرتا ہوں۔پس جو شخص
کثرت سے درود پڑھتا ہے وہ نہ صرف آنحضرت ﷺ کے احسانوں کا اقرار کرتا ہے
بلکہ اپنی دعائیں بھی قبول کرواتا ہے۔ہمیں چاہئے کہ کثرت سے آنحضرت عمر
درود پڑھیں اور اس درود میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی شامل کریں۔ہم مسجدوں میں جب آئیں تب بھی درود پڑھیں اور گھروں میں جب جائیں تب بھی
الله
آنحضرت ﷺ پر درود پڑھیں۔“
(الفضل 11 دسمبر 1925 ء)