رسول کریمﷺ کی ابتدائی حالت اور عروج

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
294
جلد 2
رسول کریم مے کی ابتدائی حالت اور عروج
حضرت مصلح موعود 29 اکتوبر 1926 ء کے خطبہ میں فرماتے ہیں:۔اس نقشہ کو دیکھو جس میں نبی کریم ﷺ ایک سادہ لباس میں خانہ کعبہ میں
عبادت کے لئے جاتے ہیں اور پھر اس نقشہ پر بھی نگاہ ڈالو کہ فوجوں کے جھرمٹ میں
آپ وہاں داخل ہوتے ہیں۔پھر ایک وقت وہ بھی آیا کہ آپ تن تنہا رہ گئے اور آپ
کو دیکھ کر آپ کے عزیز بھی، آپ کے دوست بھی کترا جاتے۔وہ وقت بھی آیا کہ آر
کو تکلیفیں دی گئیں۔وہ وقت بھی آیا کہ آپ کی ذلت و رسوائی کے لئے کوئی کسر نہ
چھوڑی گئی۔لوگ آپ کو برا بھلا کہتے ، گالی گلوچ نکالتے ، دست درازی کرتے ،
حالانکہ خودان کا یہ حال تھا کہ چوری وہ کرتے ، ڈا کے وہ ڈالتے ، مال اٹھا لے جانا ان
کے نزدیک معمولی بات ہوتی اور کمزوروں پر ظلم کرنا کوئی عیب ہی نہ شمار کیا جاتا۔خود تو یہ حال تھا لیکن وہ نبی کریم ﷺ کو اذیتیں پہنچاتے اور یہ سمجھتے کہ ہم معزز ہیں
علی
اور یہ غیر معزز۔یہ صرف اس لئے تھا کہ وہ لوگ تو خدا کو جانتے ہی نہ تھے اور اس کو
بھلا بیٹھے تھے۔لیکن آپ اللہ تعالیٰ کو مانتے اور خدا سے منسوب شدہ گھر میں خدا کی
عبادت کے واسطے داخل ہوتے۔آپ کی ابتدائی حالت میں کوئی آپ پر میلا ڈالتا ،
کوئی دھکا دیتا ، کوئی گلے میں پڑکا ڈالتا۔غرض کوئی تکلیف نہ ہوتی جو پہنچائی نہ جاتی اور
کوئی سخت سلوک نہ تھا جو آپ کے ساتھ کیا نہ گیا۔کیا اُس وقت کی حالت کے دیکھنے
سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ آج جس کو ذلیل سمجھا جاتا ہے وہی دنیا میں سب سے زیادہ
عزت دار ہو گا ؟ آج جس کے گلے میں پڑکا ڈالا جاتا ہے وہی ہوگا جس کے آگے دنیا

سيرة النبي عمال
295
جلد 2
کے بڑے بڑے لوگوں کی گردنیں جھک جائیں گی؟ آج جس کے بدن پر میلا ڈالا
جاتا ہے اسی کے پسینے کی جگہ لہو بہانے کے لئے سینکڑوں انسان تیار ہو جائیں گے؟ کیا
کوئی کہہ سکتا ہے اس تن تنہا شخص کے قدموں میں دنیا آگرے گی؟ کیا کوئی سیاح اُس
وقت کی آپ کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتا تھا کہ آپ دنیا میں بڑھیں گے؟ کیا کوئی
ہندوستانی سیاح جسے ادھر جانے کا اتفاق ہوتا اور جسے آپ کی اس کمزور حالت کے
دیکھنے کا موقع ملتا اس بات کو جان سکتا تھا کہ یہ دنیا میں مشہور ہو جائے گا ؟ اس کی تعلیم
دنیا کے ہر گھر میں پھیل جائے گی اور ملکوں کے ملک اس کی اطاعت کے جوئے کے
نیچے آجائیں گے؟ ہرگز نہیں۔اس کے گمان میں بھی یہ بات نہ آسکتی تھی کہ وہ شخص جسے
ہر شخص پاگل خیال کرتا اس قدر بڑھے گا کہ دنیا کے عظمند، دنیا کے طاقتور، دنیا کے
عزت دار اس کی غلامی کو فخر سمجھیں گے۔مگر وہ بڑھا، اس کی تعلیم دنیا کے گھر گھر میں
پھیل گئی ، بڑے بڑے بادشاہ اس کی غلامی کو فخر سمجھنے لگ گئے۔اور یہ سب اس لئے ہوا
کہ اس نے نہایت تاریکی کے دنوں میں خدا کا نام لیا اور خدا نے اسے روشن کرنے
( الفضل 9 نومبر 1926ء)
کا وعدہ کیا۔“
جسے

آج 10 میں سے 10 باقی