رسول کریمﷺ کے حسن سلوک کا نتیجہ
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
296
جلد 2
رسول کریم اللہ کے حسن سلوک کا نتیجہ
حضرت مصلح موعود 19 نومبر 1926 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔پس جو کام محبت اور اخلاص سے ہو سکتا ہے وہ اور کسی ذریعہ سے نہیں ہوسکتا۔محبت کے ہاتھ کا دنیا کی کوئی چیز مقابلہ نہیں کر سکتی۔تلوار میں وہ کام نہیں کرتیں جو محبت
کام کرتی ہے۔حضرت نبی کریم ﷺ کے ہی ایک زمانہ کو دیکھ لوجس میں دس سال
تک مسلمانوں نے تلواریں اٹھا ئیں۔لیکن اُس زمانہ میں اسلام اس طرح نہیں پھیلا
جس طرح کہ اُس وقت پھیلا جب کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہ موقع دیا کہ جس میں
مسلمان محبت کا اظہار کر سکتے تھے۔جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو غلبہ اور طاقت دی تو
اُس وقت مسلمانوں نے محبت کا اظہار کیا۔جب آنحضرت ﷺ نے مکہ کو فتح کیا تو آپ نے کفار مکہ سے پوچھا کہ 23
سالہ مظالم جو تم نے مسلمانوں پر کئے ، آج بتاؤ! تم سے کیا سلوک کیا جائے ؟ انہوں
نے وہی جواب دیا جو ایسے وقت میں مجبوری کے ماتحت مفتوح و مجرم قو میں دیا کرتی
ہیں کہ آپ ہمیں معاف کر دیں۔یہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ ایک طبعی بات تھی اور وہ
ایک شکست خوردہ کی آواز تھی۔لیکن محمد رسول اللہ ﷺ نے اس جواب کے خلاف کہا
جو عام طور پر فاتح شخص دیا کرتا ہے۔عام طور پر تو یہی جواب دیا جاتا ہے کہ ابھی تم
نے کیا دیکھا ہے لیکن حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو کچھ تم نے کہا ہے ٹھیک ہے۔لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 1 جاؤ! آج تم پر کوئی ملامت نہیں۔بس پھر کیا تھا اس ایک
فقرہ نے چند منٹ کے اندر وہ کام کیا جو دس سال کی جنگیں نہ کر سکیں۔وہ لوگ جو
سيرة النبي علي
297
جلد 2
صلى الله
گھروں میں دروازے بند کئے بیٹھے تھے ، عورتیں اور بچے بھی مارے خوف کے کانپ
رہے تھے کہ اب معلوم نہیں کیا ہو گا ، اب ہمارے مظالم کی ہمیں کیا کیا سزائیں ملیں گی
اور مکہ کا ہر گھر ماتم کدہ بنا ہوا تھا جب آنحضرت علی کی طرف سے اس حیات بخش
اعلان کو سنا تو تمام لوگ بھاگتے ہوئے آنحضرت ﷺ کے قدموں پر آ گرے۔کس
حیرت اور تعجب کے ساتھ مکہ کے لوگوں نے وہ آوازیں سنی ہوں گی جو مکہ کی گلیوں میں
ایک سرے سے دوسرے تک پھیل گئیں اور حیات بخش کلام نے ان کے اندر کیا تغیر
پیدا کیا ہوگا۔اب دیکھو تلواریں وہ کام نہ کر سکیں جو محبت کے تیر نے کام کیا۔لَا تَشْرِیبَ
عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کا ایک ہی تیر مکہ کے دلوں کو فتح کرتا ہوا چلا گیا۔پھر جس وقت
اطراف مکہ میں یہ آواز پہنچی تو وہ بھی ایک دوسرے سے بڑھ کر ایمان لانے میں مقابلہ
کر رہے تھے کیونکہ وہ تو مکہ کی تباہی کی خبر کے منتظر تھے۔لیکن اس کے بالکل خلاف
جب انہوں نے یہ سلوک دیکھا تو ان کے دل بالکل بے اختیار ہو گئے۔“
(الفضل 30 نومبر 1926ء)
1: السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 207، 208 زیر عنوان فتح مكة شرفها الله تعالى
مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء