ہمارا عشقِ رسولﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي عالم
300
جلد 2
ہمارا عشق رسول عل الله
جب ہندوستان میں ہندو مسلم فسادات بڑھنے لگے تو حضرت مصلح موعود نے
2 مارچ 1927ء کو بریڈ لاء ہال لاہور میں ایک تقریر فرمائی جو کہ ہند و مسلم
فسادات ، اُن کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل“ کے عنوان سے شائع
ہوئی۔اس تقریر میں حضرت مصلح موعود کے عشق رسول اور جماعت احمدیہ کا
والہانہ اظہار سامنے آتا ہے۔آپ فرماتے ہیں :۔شرد ہانند جی کے قاتل کو میں نے بھی برا کہا اور مسلمانوں نے بھی کہا، دوسرے
ملکوں کے مسلمانوں نے بھی کہا لیکن اس ہماری شرافت کا نتیجہ کیا نکلا!! ہم نے تو
ہندوؤں سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قاتل نے برافعل کیا ہے لیکن ہندوؤں نے
الٹا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دینی شروع کر دی ہیں۔اول تو یہ منطق
نرالی ہے کہ اگر ایک مسلمان کہلانے والے نے مارا تو سب نے مارا۔اگر ایک اس فعل
کی وجہ سے برا ہے تو مسلمان سب برے ہیں لیکن اس کو تسلیم کر کے بھی ہم کہتے ہیں کہ
ہم سب برے سہی ، قاتل سہی، جس قدر چاہو برا کہو، ہمیں سزا دے لو، ہمارے ساتھ
سختی کر لو، ہمیں گالیاں چھوڑ گولیاں مارلو لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہ
دو، اس کو برا نہ کہو، اس کی شان میں گستاخی نہ کرو۔ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں
لیکن نہیں اگر برداشت کر سکتے تو اس مقدس ہستی کی تو ہین نہیں برداشت کر سکتے۔اس
پاک وجود کے متعلق گالیاں نہیں برداشت کر سکتے۔ہاں وہ جس نے دنیا میں امن قائم
کیا ، امن کی تعلیم دی، وحشی انسانوں کو انسان بنا دیا اور دنیا کو اندھیرے سے نکال کر
سيرة النبي علي
301
جلد 2
روشنی میں کھڑا کر گیا اس کے متعلق یہ نہ کہو کہ وہ ظالم اور مفسد تھا اور یہ فعل اس کی تعلیم کا
نتیجہ ہے
ہم کون ہیں؟ یاد رکھو! ہم وہ لوگ ہیں جن کے ایک ایک آدمی کو مخالفین پکڑ کر
لے گئے ، اس کو سخت ایذا ئیں پہنچا ئیں، تکلیفیں دیں یہاں تک
کہ اس کے جسم میں سوئیاں چھوٹی گئیں ، اس کے سامنے ایک سولی لٹکائی گئی اور اسے
بتایا گیا یہ تمہارے لئے ہے۔ان تکلیفوں کے درمیان اس سے پوچھا گیا کیا تم چاہتے
ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس کے سبب تمہیں یہ تکلیفیں پہنچ رہی ہیں یہاں ہوتا
اور ان تکلیفوں میں مبتلا ہوتا اور تم گھر میں آرام کرتے ؟ یہ بات سن کر وہ نہایت
اطمینان اور سکون سے مسکراتا ہوا کہتا ہے تم تو کہتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
یہاں ہوں اور یہ کہ کیا میں پسند کر سکتا ہوں کہ تکالیف ان
کو پہنچ رہی ہوں اور میں اپنے
گھر آرام سے بیٹھا ہوا ہوں لیکن مجھے تو یہ بھی پسند نہیں کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاؤں میں کانٹا چھے اور میں گھر میں آرام سے بیٹھا رہوں 1۔۔غرض ہمارے جسم کا ہر ذرہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہونے کا متمنی
ہے۔ہماری جان بھی اسی کے لئے ہے، ہمارا مال بھی اسی کے واسطے، ہم اس پر
راضی ہیں بخدا راضی ہیں۔پھر کہتا ہوں بخدا راضی ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے
ہمارے بچے قتل کر دو۔ہمارے دیکھتے دیکھتے ہمارے اہل وعیال کو جان سے مار دو
لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہ دو۔ہمارے مال لوٹ لو، ہمیں اس ملک
سے نکال دو لیکن ہمارے سردار حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک اور توہین نہ
کرو، انہیں گالیاں نہ دو۔اگر یہ سمجھتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے
سے تم جیت سکتے ہو اور یہ سمجھتے ہو کہ گالیاں دینے سے تم رک نہیں سکتے تو پھر یہ بھی یاد
رکھو کہ کم سے کم ہم تمہارا اپنے آخری سانس تک مقابلہ کریں گے اور جب تک ہمارا
ایک آدمی بھی زندہ ہے وہ اس جنگ کو ختم نہیں کرے گا۔
سيرة النبي علي
صلى الله
302
جلد 2
میں نے قادیان سے بھی
حضرت نبی کریم علی پر الزام مت دھرو اعلان کیا تھا کہ شرد ہانند جی
"
کے قتل کا فعل بہت برافعل ہے اور جس نے کیا اس نے کوئی اچھا کام نہیں کیا لیکن یہ
ایک شخص کا انفرادی فعل ہے اسلام کو اس سے کوئی تعلق نہیں اور اسلام کو اس سے ملزم
نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔مگر میں یہاں تک دیکھتا ہوں کہ آریوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا
اور یہ اور بھی آگے بڑھے یہاں تک کہ ہمارے اس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جس پر
ہم اپنی عزت ، اپنی آبرو، اپنی جان ، اپنا مال اپنی اولادغرضیکہ ہر ایک شے قربان
کرنے کو تیار ہیں پہلے سے بھی زیادہ گالیاں دینے لگ گئے ہیں۔میں بھی چونکہ
مسلمان ہوں اور خدا کے فضل سے ان مسلمانوں میں سے ہوں جنہیں خدا تعالیٰ نے
اس زمانہ میں اسلام کی خدمت کے لئے چن لیا میرے دل میں درد ہے اور سب سے
بڑھ کر درد ہے۔میں نے جب دیکھا قادیان سے جو ہمدردی کی آواز میں نے اٹھائی
تھی اس پر کان نہیں دھرا گیا تو میں نے محسوس کیا مجھے قادیان سے باہر جا کر یہ آواز
لوگوں تک پہنچانی چاہئے اور میں اسی درد کو لے کر لاہور آیا ہوں اور میں اسی درد سے
یہ لیکچر دے رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اسے توجہ سے سنیں اور جو میں کہتا
صلى الله
ہوں اسے مانیں۔اور میں سوائے اس کے کیا کہتا ہوں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کو گالیاں
نہ دو اور ایک شخص کے فعل سے جسے ساری قوم بر ملا برا کہہ رہی ہے اس کی ساری قوم
اور ہماری قوم کے پیشوا اور ہادی کو اس کا مجرم نہ ٹھہراؤ۔اگر آپ لوگوں کی عورتوں
اور بیویوں اور بچوں اور ماؤں اور باپوں اور رشتہ داروں کو گالیاں دی جائیں اور
ان پر عیب لگائے جائیں حالانکہ ان میں عیب ہوتے بھی ہیں تو کیا آپ خاموش رہ
سکتے ہیں اور آرام سے بیٹھ سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ہم سے ہی یہ توقع ہے کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جنہیں ہم اپنی جان و مال، عزیزوں رشتہ داروں
سے کہیں زیادہ عزیز سمجھتے ہیں گالیاں سنیں اور خاموش رہیں اور آرام سے بیٹھے
سيرة النبي علي
303
جلد 2
رہیں؟ یقیناً ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے جب تک آپ لوگ تسلیم نہ کر لیں کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہیں دیں گے۔گالیاں دینے والوں سے صلح نہیں ہوسکتی ہم لڑیں گے نہیں اور نہ ہی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی یہ تعلیم ہے کہ لڑا جائے مگر ہم صلح بھی نہیں کر سکتے کہ ہمارے پیارے رسول کو گالیاں
دی جاتی ہیں۔ہماری اُس وقت تک اس شخص سے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیتا ہے صلح نہیں ہو سکتی جب تک وہ گالیاں ترک نہ کرے۔بانی سلسلہ احمدیہ
حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود نے بھی ایک دفعہ فرمایا تھا کہ میں جنگل کے
سانپوں سے صلح کرلوں گا لیکن اگر نہیں کروں گا تو ان لوگوں سے جو حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ، ان پر نا پاک حملے کرتے اور ان کے حق میں طرح
طرح کی بدزبانی کرتے ہیں 2۔ہم صلح پسند ہیں لیکن ہم اس بات کو بھی پسند کرنے والے
نہیں کہ صلح و آشتی کی تعلیم دینے والے کو برا کہا جائے۔ہم بہرے تھے اس نے ہمیں کان
دیئے، ہم گونگے تھے اس نے ہمیں زبانیں دیں، ہم اندھے تھے اس نے ہمیں آنکھیں
دیں، ہم راہ سے بھولے ہوئے تھے اس نے ہمیں راہ دکھائی۔خدا را! اسے گالیاں نہ دو۔غور کرو اس نے شرد ہانند جی کو مارا نہیں اور نہ مروایا ہے اس کا اس معاملے میں کوئی دخل
نہیں پھر اسے کیوں گالیاں دیتے ہو۔جس نے مارا ہے اسے پکڑ لو۔ایک کو نہیں بہتوں کو
پکڑ لو جیسا کہ تم نے پکڑا بھی اور ایک کو مار بھی ڈالا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں نہ دو۔“
66
(ہندو مسلم فسادات، اُن کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل صفحہ 55 تا 60 مطبوعہ اسلامیہ سٹیم
پریس لاہور 1927ء )
1 : اسد الغابة في معرفة الصحابه جلد 2 صفحه 229 230 مطبوعہ بیروت 1285 ھ
2 پیغام صلح صفحہ 21 روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 489