مکہ کی حفاظت کی اہمیت
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي عالم
316
جلد 2
مکہ کی حفاظت کی اہمیت
ہندو جب مکہ پر اپنا جھنڈا گاڑ نے کے خواب دیکھ رہے تھے حضرت مصلح موعود
نے 13 مئی 1927ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔وو
پس جب کوئی قوم یہ کہتی ہے کہ وہ مکہ پر اپنا مذہبی جھنڈا گاڑے گی تو دوسرے
لفظوں میں اس کا یہ مطلب ہے کہ ایک مسلمان کو بھی دنیا میں زندہ نہ چھوڑے گی اور
ایک بھی اسلامی حکومت نہ باقی رہنے دے گی۔کیونکہ جب تک کوئی اسلامی حکومت
باقی ہو یا ایک ہی سچا مسلمان زندہ ہو اپنی جان دے دے گا مگر زندہ رہ کر کبھی گوارا نہ
کرے گا کہ مکہ پر اوم کا جھنڈا کسی کو گاڑنے دے۔پس جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے
کہ یہ کوئی مذہبی سوال نہیں اگر یہ مذہبی سوال ہوتا تو مختلف مذاہب والے جن میں ایک
دوسرے سے زمین و آسمان کا فرق ہے وہ مسلمانوں کے خلاف کیوں مل جاتے۔دراصل یہ سیاسی سوال ہے۔ورنہ جینیوں اور سکھوں کا ہندوؤں سے کیا تعلق !! یہ لوگ
اسلام کی نسبت ہندو مذہب کے زیادہ دشمن ہیں۔ان کے اتحاد سے یقیناً معلوم ہوتا
ہے کہ یہ مذہبی سوال نہیں بلکہ سیاسی ہے۔پس اوم کے جھنڈے سے مراد اوم کا جھنڈا
نہیں بلکہ ہندوؤں کی حکومت اور بنوں کی حکومت کا جھنڈا ہے جسے مکہ پر گاڑنا چاہتے
ہیں۔اب میں پوچھتا ہوں ایسی حالت میں کسی اسلامی فرقہ کو جو دوسرے فرقہ کو کافر
ہی سمجھتا ہو ا تحاد کرنے میں کیا عذر ہو سکتا ہے۔ہندوؤں کے ان ارادوں کا کہ مکہ پر
اپنی حکومت کا جھنڈا گاڑنا ہے احمدی یا غیر احمدی، شیعہ یاسنی کے سوال سے کیا تعلق۔
سيرة النبي عمال
317
جلد 2
فرض کر لوشیعیت ہی کچی ہے۔لیکن جب مکہ پر ہندوؤں کا جھنڈا جا گڑے گا تو کیا
شیعیت باقی رہ جائے گی ؟ یا احمدیت سچی ہے ہمارے عقیدہ کی رو سے۔کیا وہ باقی رہ
جائے گی ؟ یا اگر حنفیت سچی ہے تو وہ باقی رہ جائے گی؟ یاد رکھو کوئی اسلامی فرقہ بھی باقی
نہیں رہ جائے گا سب مٹیں گے۔یہ کہہ دینا کہ مکہ کی حفاظت خدا کا کام ہے ہمیں کچھ
کرنے کی ضرورت نہیں سخت نادانی ہے۔کیا خدا کا کا م محمد علیہ کی حفاظت کرنا نہ تھا؟
اور کیا مکہ کی حفاظت کی طرح ہی قرآن کریم میں آپ کے متعلق نہیں آتا کہ واللہ
يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ 1 پھر کیا صحابہؓ آپ کا پہرہ نہیں دیتے تھے ؟ حدیثوں سے
پتہ لگتا ہے کہ ایک قبیلہ کے لوگ آتے اور آ کر آپ کا پہرہ دیتے۔حالانکہ اس وقت
مدینہ پر اسلامی حکومت تھی اور ایسے جان نثار موجود تھے کہ جب جنگ بدر کے موقع پر
رسول کریم اللہ نے مسلمانوں سے پوچھا تمہاری کیا منشاء ہے تو اُس وقت ایک صحابی
نے کھڑے ہو کر کہا یا رسول اللہ ! جو آپ کی مرضی وہی ہماری مرضی ہے۔ایک اور
صلى الله
مہاجر نے بھی یہی کہا۔اُس وقت تک انصار کم اور مہاجر زیادہ تھے اور رسول کریم ہے
انصار کی رائے معلوم کرنا چاہتے تھے۔آپ نے فرمایا نہیں رائے دو۔میں رائے
پوچھتا ہوں۔اُس وقت انصار نے سمجھا کہ ہم سے پوچھتے ہیں۔ابتدا میں ان سے ایک
معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ شرط تھی کہ اگر دشمن مدینہ پر حملہ کرے گا تو ہم لڑیں گے لیکن
مدینہ سے باہر جا کر نہیں لڑیں گے۔اب باہر جا کر لڑنا تھا اس لئے ان سے پوچھا گیا
تھا۔ایک انصاری نے کھڑے ہو کر کہا یا رسول اللہ ! وہ زمانہ اور تھا جب ہم نے آپ
سے معاہدہ کیا تھا۔جب ہم نے آپ کو خدا کا سچا رسول مان لیا تو پھر معاہدہ کیسا۔آپ
تو یہاں فرماتے ہیں اگر آپ کہیں تو ہم سمندر میں گھوڑے ڈال دیں گے 2۔آپ کے
دائیں اور بائیں لڑیں گے اور آپ تک کوئی دشمن اُس وقت تک نہ پہنچ سکے گا جب تک
ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ آئے گا 3۔پھر حدیثوں سے ثابت ہے سب سے بہا در صحابی وہ سمجھا جاتا تھا جو دورانِ جنگ
سيرة النبي علي
318
جلد 2
میں رسول کریم ﷺ کے پاس کھڑا ہو کر لڑتا تھا کیونکہ حملہ کا سارا زور اس جگہ ہوتا تھا۔میں پوچھتا ہوں جب خدا تعالیٰ نے آپ کے متعلق يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ فرمایا
ہے تو پھر حفاظت کی کیا ضرورت تھی ؟ چاہئے تھا صحابہ آپ کو آگے کر دیتے اور خود
پیچھے بھاگ جایا کرتے۔مگر ایسا نہیں کیا جاتا تھا بلکہ حفاظت کی پوری پوری کوشش کی
الله
جاتی تھی۔پس یہ کہنا کہ مکہ کی حفاظت کی ہمیں ضرورت نہیں سخت نادانی کی بات ہے۔مکہ
اور مدینہ خواہ کتنی ہی محترم جگہ ہوں محمد عے سے بڑھ کر نہیں ہو سکتیں۔مدینہ کی برکت
کیوں ہے؟ محمد ﷺ کی برکت کی وجہ سے۔اسی طرح مکہ کی برکت کیوں ہے؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وجہ سے۔پس جن کی وجہ سے ان مقامات کو برکت حاصل
ہوئی وہ زیادہ مبارک ہیں یا یہ جگہیں ؟ مکہ حقیقتا کیا ہے؟ اینٹ پتھروں کی عمارتوں کا
مجموعہ ہے۔مگر محمد یہ تو خدا تعالیٰ کا زندہ نور تھے ، ان کے مٹنے سے ایمان اور نور مٹتا
تھا۔مگر مکہ کے مٹنے سے کیا مٹ جاتا۔پس اگر کسی کی حفاظت کی ضرورت تھی تو وہ
رسول کریم ﷺ کا وجود تھا۔بے شک مکہ اور مدینہ کی حفاظت کا وعدہ خدا تعالیٰ نے کیا
ہے مگر رسول کریم علیہ کی حفاظت کے وعدہ سے زیادہ نہیں۔اور اگر محمد میے کی
حفاظت کے لئے ظاہری تدبیریں ضروری تھیں تو مکہ کی حفاظت کے لئے کیوں نہیں۔“
( الفضل 20 مئی 1927 ء)
صلى الله
1: المائدة: 68
2 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 675 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
3: بخاری کتاب المغازی باب قول الله اذ تستغيثون ربكم صفحہ 668 حدیث نمبر 3952
مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية