رسول کریمﷺ کی محبت کا دعویٰ کرنے والے کیا اب بھی بیدار نہ ہوں گے؟
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
319
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی محبت کا دعویٰ کرنے والے
کیا اب بھی بیدار نہ ہوں گے؟
ایک ہندو دیوی شرن شرما نے رسالہ ” ورتمان امرتسر میں رسول کریم ہے
کے بارہ میں ایک لغو اور ہتک آمیز مضمون لکھا۔حضرت مصلح موعود نے اس کا جواب
دیتے ہوئے 29 مئی 1927 ء کو ایک مضمون لکھا جو درج ذیل ہے :۔و مسیحی اور آریہ جس طرح سالہا سال سے بانی اسلام عَلَيْهِ السَّلَامُ فَدَتُهُ
نَفْسِي وَ اَهْلِی کے خلاف زہرا گلتے چلے آ رہے ہیں اسے وہ لوگ خوب اچھی طرح
جانتے ہیں جو ان کی کتب کے پڑھنے کے عادی ہیں۔وہ کتب اس قدر گندے الفاظ
سے پُر ہیں کہ ایک مسلمان کے لئے ان کا پڑھنا ناممکن ہو جاتا ہے لیکن چونکہ مسلمان
ان کتب سے عام طور پر واقف نہیں ہوتے انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کتب
کے مصنفین ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کس قسم کے خیالات کی اشاعت
کر رہے ہیں اور اس وجہ سے ان میں وہ بیداری بھی نہیں پیدا ہوتی جو قومی زندگی کے
لئے ضروری ہے۔وہ اپنی ذمہ داری سے غافل رہتے ہیں اور اسلام کی خدمت اور
رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت کا خیال ایک دبی ہوئی چنگاری کی طرح ان کے
سینوں میں مخفی رہتا ہے۔اسی نقص کو دیکھ کر بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے اپنی کتب
میں ان گالیوں کو نقل کر کے جو مسیحی اور آریہ مصنفین کی کتب میں ہمارے مقدس رسول
کو دی گئی ہیں مسلمانوں کو بیدار کرنا چاہا تھا لیکن افسوس کہ بعض انسانی فطرت کے
سيرة النبي ع
320
جلد 2
ناواقفوں نے اس کا نام بے ادبی رکھا اور اس کے خلاف شور مچایا حالانکہ کفار کی
گالیوں کو قرآن کریم بھی نقل کرتا ہے اور خدا تعالیٰ سے زیادہ رسول کریم ﷺ کی
عزت کی نگہداشت رکھنے والا اور کون ہوگا۔نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمان اس گہری عداوت کی
رو سے جو اندر ہی اندر مختلف مذاہب کے پیروؤں کے دلوں میں پیدا کی جا رہی تھی
ناواقف رہے اور جبکہ دوسری اقوام اسلام کی دشمنی کے خیالات میں پل کر ہوشیار
ہو رہی تھیں مسلمان غفلت کی نیند سو رہے تھے اور انہیں معلوم نہ تھا کہ دوسری اقوام کے
دلوں میں ہماری نسبت کیا خیالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ان فتنہ انگیز مصنفوں کی
جرات بھی اس غفلت کی وجہ سے بڑھتی گئی اور آخر رنگیلا رسول، مسلمانوں کا خدا
اور و چتر جیون جیسی کتب شائع ہونے لگیں جو زبان درازی اور فحش کلامی میں پہلی
کتب سے بھی سبقت لے گئیں۔اگر مسلمان پہلے ہی ہوشیار ہو جاتے ، اگر وہ پہلے ہی
اس مرض کے علاج کی طرف توجہ کر لیتے تو یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا۔مگر افسوس کہ
علاج سے بے پرواہی کی گئی اور باطل پرستی کی روح اور بھی دلیر ہوگئی اور اس نے
مذکورہ بالا کتب سے بھی بڑھ کر قدم مارا۔پہلے تجربہ کی بنا پر یہ یقین کر لیا گیا کہ مسلمان
کا دل لوہے کا ہے، اس کا کلیجہ پتھر کا ہے ، وہ ہر اک حملہ کو برداشت کر سکتا ہے، اس
کی غیرت قصہ ماضی ہو چکی ہے اور اس کا عزم حکایت گزشتگان بن چکا ہے۔چنانچہ آج مجھے اس تازہ حملہ کو مسلمانوں کے سامنے رکھنے کا نا خوشگوار فعل ادا کرنا پڑا
ہے۔ممکن ہے بعض لوگ مجھے بھی گالیاں دیں کہ میں نے دشمن کے اقوال نقل کر کے
رسول کریم ﷺ دَتْهُ نَفْسِی وَ اَهْلِی کی بنک کی ہے۔لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ گو
لوگ مجھے گالیاں ہی دیں لیکن ہر اک شخص جو رسول کریم ﷺ کی محبت کا ایک ذرہ بھی
دل میں رکھتا ہے وہ اس حملہ کی حقیقت کو معلوم کر کے بیدار ہو جائے گا۔پس میں اس
ذلت کو جو رسول کریم ﷺ کی عزت کے قیام کے لئے اور مسلمانوں میں بیداری پیدا
کرنے کی خاطر برداشت کرنی پڑے بخوشی قبول کرتا ہوں۔
سيرة النبي الله
321
جلد 2
66
یہ تازہ حملہ رسول کریم ﷺ کی ذات بابرکات پر ایک مضمون کی صورت میں
رساله ورتمان امرتسر میں شائع ہوا ہے۔اس کا لکھنے والا کوئی دیوی شرن شرما ہے جس
نے ایک ڈرامہ کی صورت میں معراج نبوی کی نقل میں ایک مضمون شائع کیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اس میں ”محمد“ کی بجائے ”مہامند کر کے بیان کیا
ہے اور حضرت عائشہ کا نام بگاڑ کر’ آشہ“ لکھا ہے اور حضرت زینب کا نام ”جنبھی
اور حضرت علی کا نام "مرتضی سے بگاڑ کر مرتیو نجا“ رکھ دیا ہے مگر ان ناموں کے
بگاڑنے سے بھی تمسخر مراد ہے۔یہ کوشش مقصود نہیں کہ مسلمان حقیقت کو نہ سمجھیں اور ان
کا دل نہ دکھے کیونکہ جو واقعات اس قصہ میں بیان ہیں وہ سب کے سب اس طرح
بیان کئے گئے ہیں کہ ہر اک شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ اس میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو ہی گالیاں دی گئی ہیں اور کوئی خیالی قصہ مذکور نہیں ہے۔شروع میں مضمون نگار نے لکھا ہے کہ ایک نورانی جسم آسمان کی سیر کرانے کے
لئے میرے پاس آیا اور میرے لئے ایک سواری لا یا جسے دنیا کے لوگ سن سنا کر
” براق کہتے ہیں۔میں اس سواری میں بیٹھ کر پہلے جنت کی سیر کے لئے گیا۔وہاں
میں نے سری رامچند ر، سری کرشن ، شنکر آچاریہ، دسوں گورو اور پنڈت دیانند، پنڈت
لیکھر ام اور سوامی شردھانند کو دیکھا۔اس کے بعد وہ لکھتا ہے کہ میں نے دوزخ کے
دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور وہاں میں نے دیکھا کہ ایک دراز ریش بڑھا، برہنہ
بدن آگ میں تپی ہوئی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا، بہت سی بر ہنہ عورتیں اس کے گرد
حلقہ کئے تھیں جو نہایت ہی حسین تھیں مگر بدن زخموں کی کثرت سے چھلنی ہو رہے تھے
جن سے پیپ بہہ رہی تھی۔پیاس کی شدت سے بڑھے کی زبان لٹک رہی تھی۔پانی
نایاب تھا اس لئے بار بار وہی پیپ پیتا تھا لیکن پیاس نہ بجھتی تھی۔وہاں اور بھی مرد
د عورت تھے۔لیکن بڑھے کے نزدیک ایک سب سے زیادہ حسین لڑکا اور ایک
نوجوان بیٹھے تھے۔پھر لکھتا ہے کہ میرے پہنچنے پر بڑھا میرے پاؤں پر گر کر بولا
وو
سيرة النبي علي
322
جلد 2
66
اللہ مجھے بخشو۔کئی سالوں سے عذاب میں مبتلا ہوں۔میری شفاعت کرو۔“ میں نے
کہا ”مہامند ! تم تو خود کو شفیع کہا کرتے تھے اب میری شفاعت کی کیا ضرورت
ہے۔‘‘ مہامند نے جواب دیا۔”یا حبیب اللہ! میں آپ سے وعدہ کر کے پھر
گیا۔۔۔۔خدا کے نام پر ان سب عورتوں کی عصمت دری کی۔۔۔۔اب رحم کیجئے۔خطا معاف کیجئے۔میری شفاعت کیجئے۔‘ میں : ” یہ امر ناممکن ہے خدا کی سزا میں کمی
بیشی میرے احاطہ اختیار سے باہر ہے۔میں شفیع نہیں ہوں۔‘‘ بڈھا مایوس ہو کر بیہوش
ہو گیا۔تب اس لڑکی اور ایک عورت نے میرے پاؤں پکڑ لئے۔۔۔۔میں نے لڑکی کا
سر اٹھا کر کہا "آشہ تم کیوں اضطراب میں ہو تمہارا خاوند تو شفیع ہے۔“ آشہ:
” !
يا حبيب الله ! کیا اپنی نفسانی خواہشات کی آگ، خدا کے نام پر کثیر التعداد عورتوں
کی عصمت دری کرنے والا انسان بھی شفیع ہو سکتا ہے اور جس کی جان نزع کے وقت
آسانی سے نہیں نکلتی تھی میری جوٹھی مسواک کے تھوک سے جس کی تکلیف کم ہوئی تھی وہ
میرا شفیع نہیں ہو سکتا۔اب میں بخوبی سمجھتی ہوں۔“ میں : ”لیکن آشتہ تمہارا گناہ بھی
نا قابل معافی ہے۔مہامند کے مرنے کے بعد علم ہو جانے پر تمہیں یہ راز طشت از بام
کر دینا چاہئے تھے مگر تم نے دنیا کی حرص میں اس کی تبلیغ کی اس لئے اور سزا
بھگتو۔اس کے بعد دوسری عورت بولی۔لیکن حضور! میں قطعی بے قصور ہوں۔میں
اپنے خاوند کی خوشی سے ان کی نفس پرستی کا شکار ہوئی۔‘ میں : جبھی کیوں جھوٹ
بولتی ہے مہامند تیرا سسر تھا تو نے اپنے خاوند جنت کو کیوں نہ بتایا کہ عالم بالا کے
فرشتوں کے سامنے شادی ہونے کا دعویٰ بالکل غلط ہے اور صریح دھوکا ہے۔تو بھی
مقررہ میعاد تک عذاب کا مزہ چکھ۔آگے حضرت علیؓ کے متعلق بھی لکھا ہے لیکن میں
اسے نہیں سمجھا اس لئے اسے چھوڑتا ہوں۔ہر اک مسلمان اس امر کو سمجھ سکتا ہے کہ اس افسانے کے پردہ میں رسول کریم ہے
کی وفات کے واقعہ، حضرت عائشہ کے آپ ع کو مسواک چبا کر دینے کے واقعہ
سيرة النبي عل
الله
323
جلد 2
اور حضرت زینب کے نکاح کے واقعہ کی طرف اشارہ کر کے افترا اور جھوٹ کی
نجاست پر منہ مار کر اور اصل واقعات کو بگاڑ کر رسول
کریم ﷺ اور امہات المومنین
صلى
الله
رَضِيَ اللهُ عَنْهُنَّ کو ایسی گندی گالیاں دی گئی ہیں کہ شاید ایک چوڑھا بھی اس قسم
کی گالیاں دینے سے دریغ کرے گا۔لیکن ان دشمنانِ اسلام کو آج ہماری ساری قوم
کا اس قدر بھی پاس نہیں رہا جس قدر کہ ایک معمولی آدمی کے احساسات کا ہوتا ہے اور
اس قسم کے مصنفین میں اس قدر بھی شرافت نہیں رہی جس قدر کہ ایک چوڑھے میں ہوتی
ہے۔کیا اس سے زیادہ اسلام کے لئے کوئی اور مصیبت کا دن آ سکتا ہے؟ کیا اس سے
زیادہ ہماری بے کسی کوئی اور صورت اختیار کر سکتی ہے؟ کیا ہمارے ہمسایوں
کو یہ معلوم نہیں
کہ ہم رسول کریم ﷺ فَدَتْهُ نَفْسِی وَ اَهْلِی کو اپنی ساری جان اور سارے دل سے
پیار کرتے ہیں اور ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ ان پاکبازوں کے سردار کی جوتیوں کی خاک پر
بھی فدا ہے؟ اگر وہ اس امر سے واقف ہیں تو پھر اس قسم کی تحریرات سے سوائے اس
کے اور کیا غرض ہو سکتی ہے کہ ہمارے دلوں کو زخمی کیا جائے اور ہمارے سینوں کو چھیدا
جائے اور ہماری ذلت اور بے بسی کو نہایت بھیانک صورت میں ہماری آنکھوں کے
سامنے لایا جائے اور ہم پر ظاہر کیا جائے کہ مسلمانوں کے احساسات کی ان لوگوں کو
اس قدر بھی پرواہ نہیں جس قدر کہ ایک امیر کبیر کو ایک ٹوٹی ہوئی جوتی کی ہوتی ہے۔لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا مسلمانوں کو ستانے کے لئے ان لوگوں کو کوئی اور راستہ نہیں
ملتا ؟ ہماری جانیں حاضر ہیں، ہماری اولادوں کی جانیں حاضر ہیں، جس قدر چاہیں
ہمیں دکھ دے لیں لیکن خدا را نبیوں کے سردار محمد مصطفی ﷺ کو گالیاں دے کر ، آپ کی
ہتک کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو تباہ نہ کریں کہ اس ذات بابرکات سے ہمیں اس قدر
تعلق اور وابستگی ہے کہ اس پر حملہ کرنے والوں سے ہم کبھی صلح نہیں کر سکتے۔ہماری
طرف سے بار بار کہا گیا ہے اور میں پھر دوبارہ ان لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری
جنگل کے درندوں اور بن کے سانپوں سے صلح ہو سکتی ہے لیکن ان لوگوں سے ہر گز نہیں
سيرة النبي الله
324
جلد 2
ہوسکتی جو رسول کریم ﷺ کو گالیاں دینے والے ہیں۔بیشک وہ قانون کی پناہ میں جو کچھ
چاہیں کر لیں اور پنجاب ہائیکورٹ کے تازہ فیصلہ کی آڑ میں جس قدر چاہیں ہمارے
صل الله
رسول مہ کو گالیاں دے لیں لیکن وہ یا درکھیں کہ گورنمنٹ کے قانون سے بالا ایک
اور قانون بھی ہے اور وہ خدا کا بنایا ہوا قانونِ فطرت ہے۔وہ اپنی طاقت کی بنا پر
گورنمنٹ کے قانون کی زد سے بچ سکتے ہیں لیکن قانونِ قدرت کی زد سے نہیں بچ
سکتے۔اور قانونِ قدرت کا یہ اٹل اصل پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جس کی ذات
سے ہمیں محبت ہوئی ہے اسے برا بھلا کہنے کے بعد کوئی شخص ہم سے محبت اور صلح کی
توقع نہیں رکھ سکتا۔اور اب جبکہ ہند و صاحبان کی طرف سے ہمارے رسول پاک کی
اس قدر ہتک کی گئی ہے کہ جس کا واہمہ بھی آج سے پہلے ہمیں نہیں ہوسکتا تھا اور جبکہ
باقی قوم نے ان لوگوں کو ملامت نہیں کی بلکہ ان کا ساتھ دیا ہے تو اب مسلمانوں سے
اُس وقت تک صلح کی امید رکھنی اور محبت کی توقع رکھنا بالکل فضول اور عبث ہے جب
تک یہ لوگ اپنے افعال پر ندامت کا اظہار نہ کریں۔آہ! میں انسانی فطرت کے اس
نا پاک اظہار کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں کہ ہم لوگ تو ہند و رشیوں اور ہندو بزرگوں کا
ادب کرتے اور ان کا احترام کرتے ہیں اور انہیں خدا تعالیٰ کا برگزیدہ تسلیم کرتے ہیں
لیکن یہ لوگ ہمارے آقا اور سردار کے متعلق اس قسم کے گندے الفاظ استعمال کرتے
ہیں اور اس ناپاک فعل سے ذرا بھی نہیں شرماتے۔مگر میرے نزدیک اس میں ان کا
قصور نہیں۔وہ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں اب غیرت نہیں رہی۔وہ کبھی
کبھی بیجا جوش تو دکھا بیٹھتے ہیں لیکن غیرت جو مستقل عمل کو ابھارنے والی ہے ان میں کم
ہے اس لئے وہ دلیر ہو رہے ہیں اور وہی تدابیر اختیار کر رہے ہیں جو سپین میں مسیحیوں
نے اختیار کی تھیں۔اور وہ یہ تھیں کہ جب انہوں نے ارادہ کر لیا کہ سپین سے مسلمانوں
کو نکال دیا جائے تو انہوں نے اپنی قوم کو ابھارنے کے لئے یہ طریق اختیار کیا کہ بعض
لوگ مساجد میں مسلمانوں کا لباس پہن کر چلے جاتے اور جب مسلمان جمع ہو جاتے تو
سيرة النبي ع
325
جلد 2
وہ
ایک یا ایک سے زیادہ آدمی کھڑے ہو کر بے نقط گالیاں رسول کریم ﷺ کو نکا لنے لگ
جاتے۔مسلمان ان کی تدبیر سے واقف نہ تھے بعض جو شیلے نو جوان ان کو قتل کر دیتے تو
وہ سب ملک میں شور مچا دیتے کہ دیکھو اس طرح ظالمانہ طور پر مسیحیوں کو مارا جاتا ہے۔اس کارروائی کا نتیجہ یہ ہوا کہ سب قوم بیدار ہو گئی اور اس میں ایک آگ بھڑک اٹھی
اور اس جوش سے فائدہ اٹھا کر مسیحی ریاستوں نے مسلمانوں کو جو پہلے ہی کمزور ہو رہے
تھے ملک سے نکال دیا۔یہی تدبیر مذکورہ بالا قسم کی ہندو مصنفین استعمال کر رہے ہیں۔ہ مسلمانوں کو اس قدر جوش دلانا چاہتے ہیں کہ مسلمان آپے سے باہر ہو کر خونریزی پر
اتر آئیں اور اس طرح انہیں اپنی سنگھٹن میں مدد ملے۔لیکن کیا مسلمان اس دھو کے
میں آئیں گے؟ آخر سوامی شردھانند کے قتل سے اسلام کو کیا فائدہ ہوا؟ خونریزی ہرگز
کوئی نفع نہیں دے سکتی۔وہ اخلاقی اور تمدنی طور پر قوم کو سخت نقصان پہنچاتی ہے۔پس
مسلمانوں کو اس قسم کی تحریروں سے ضرور واقف ہونا چاہیئے لیکن اپنے جوشوں کو دبا کر
غیرت پیدا کرنی چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ آخر رسول کریم ﷺ پر اس قدر شدید
حملوں کی ہندوؤں کو جرات کیوں ہوئی ہے؟ اگر وہ اس امر پر غور کریں گے تو انہیں
معلوم ہو گا کہ اس کا سبب صرف یہی ہے کہ ان کے نزدیک مسلمان آپ کے ناخلف
فرزند ہیں۔پس وہ خیال کرتے ہیں کہ ان میں رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت
کی جرات نہیں۔پس اگر مسلمان رسول کریم ﷺ کی محبت کا دعویٰ رکھتے ہیں تو ان کا
صل الله
فرض ہے کہ وہ ہند و قوم پر ثابت کر دیں کہ وہ رسول کریم ﷺ کی عزت کے قیام کے
لئے ہر اک قربانی کے لئے تیار ہیں۔اور اگر وہ اس امر کے لئے تیار ہوں تو انہیں یاد
رکھنا چاہئے کہ اس قسم کے حملوں کا دفعیہ صرف اورصرف تین طرح ہوسکتا ہے۔(1) اپنی عملی حالت کی اصلاح سے۔تا کہ ہمارے عمل کو دیکھ کر ہر اک دشمن اسلام
یہ کہنے پر مجبور ہو کہ جس استاد کے یہ شاگرد ہیں اس کی زندگی کیا ہی شاندار اور مزکی ہوگی۔(2) تبلیغ کے ذریعہ سے۔تا کہ جو لوگ گالیاں دینے والے ہیں ان کی تعداد
سيرة النبي عل
الله
326
جلد 2
خود بخود کم ہونے لگے اور جو پہلے گالیاں دیتے تھے اب درود پڑھنے لگیں۔مکہ کے
لوگوں کی گالیاں کس طرح دور ہوئیں؟ اسی طرح کہ وہ اسلام کو قبول کر کے درود بھیجنے
لگے۔پس اب بھی اس دریدہ دہنی کا یہی علاج ہوسکتا ہے۔اس تدبیر سے ہراک
شریف الطبع تو اسلام کی خوبیوں کا شکار ہو جائے گا اور شریر الطبع جن کو اپنی تعداد پر
گھمنڈ ہے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ کر خود ہی ان طریقوں سے باز
آجائیں گے۔(3) تیسرا طریقہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی تمدنی حالت کو درست کیا جائے۔ان
ہند و مصنفین کو اس امر پر بھی گھمنڈ ہے کہ ان کی قوم دولتمند ہے اور گورنمنٹ میں اسے
رسوخ حاصل ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ یہ بات سچی ہے۔مگر اس کی وجہ خود
مسلمانوں کی غفلت ہے۔مسلمان جو کچھ کماتے ہیں اسے خرچ کر دیتے ہیں اور اکثر
ہندوؤں کے مقروض ہیں اور ایک ارب کے قریب روپیہ سالانہ مسلمان ہندوؤں کو سود
میں ادا کرتے ہیں اور اشیائے خوردنی کی خرید میں اس کے علاوہ روپیہ ادا کرتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہندو لوگ روز بروز دولتمند ہورہے ہیں اور مسلمان روز بروز گر رہے
ہیں۔وہ طاقتور ہو رہے ہیں اور یہ کمزور۔پنجاب جہاں ایک ہندو کے مقابلہ میں دو
مسلمان ہیں وہاں بھی ہندوؤں کے دس روپیہ کے مقابلہ میں مسلمانوں کے پاس بمشکل
ایک ہے اور ملازمتوں میں بھی دو دو تین تین ہندوؤں کے مقابلہ میں ایک ایک
مسلمان بمشکل ملتا ہے۔پس اس حالت کو بدلنا مسلمانوں کا اہم فرض ہے۔ہراک جو
رسول کریم ﷺ سے محبت رکھتا ہے جو چاہتا ہے کہ آپ کو گالیاں نہ دی جائیں اس کا
فرض ہے کہ بجائے وحشت دکھا کر اسلام کو بدنام کرنے کے صحابہ کرام کی طرح غیرت
دکھائے اور دائمی قربانی سے اسلام کو طاقت دے۔ہر اک مسلمان کو چاہئے کہ جس
طرح ہندو مسلمانوں سے چُھوت کرتے ہیں وہ بھی ہندوؤں سے چُھوت کرے اور
سب کھانے کی چیزیں مسلمانوں ہی کے ہاں سے خریدے۔اور دوسری اشیاء کے لئے
سيرة النبي علي
327
جلد 2
بھی ممکن حد تک مسلمانوں کی دکانیں کھلوانے کے لئے کوشش کرے اور ان کی امداد کا
خیال رکھے۔بائیکاٹ کو میں ذاتی طور پر نا پسند کرتا ہوں لیکن یہ بائیکاٹ نہیں بلکہ
ترجیح ہے اور ترجیح پر کوئی شخص اعتراض نہیں کر سکتا۔میں امید کرتا ہوں کہ اس وقت ہر
اک وہ شخص جو اسلام سے محبت کا دعویٰ رکھتا ہے اب غفلت کی نیند کو ترک کر کے عمل
کے میدان میں آجائے گا اور ہندوؤں کی تمدنی غلامی سے آزاد ہونے اور دوسروں کو
آزاد کرانے کی پوری کوشش کرے گا۔تا کہ ان لوگوں کو یہ معلوم ہو کہ رسول کریم ﷺ
کی کچی غیرت مسلمانوں میں پائی جاتی ہے اور وہ آپ کی عزت کے قیام کے لئے مستقل
قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر مسلمان اس کام پر آمادہ ہو جائیں گے تو یقیناً وہ
ہندو جو دل سے برے نہیں ہیں لیکن بعض شوریدہ سر لوگوں کے شور سے ڈرے ہوئے
ہیں اس خطرہ کو محسوس کریں گے جو تمدنی طور پر ان کے سامنے پیش ہے اور وہ خود ہی ان
لوگوں کو باز رکھیں گے اور حکومت کو بھی یہ احساس ہوگا کہ مسلمان بھی سنجیدگی سے کسی کام
کے کرنے پر آمادہ ہو سکتے ہیں اور محض وقتی جوش کا شکار نہیں ہوتے اور اس کے افسروں
کے دلوں میں بھی مسلمانوں کا احترام پیدا ہوگا اور وہ خیال کریں گے کہ یہ ایک عظمند قوم
ہے اور اپنے جوشوں کو دبا کر اور امن کے قیام کو اپنا اولین مقصد قرار دے کر اپنے مذہبی
فوائد کی نگہداشت کرتی ہے۔اے بھائیو! میں دردمند دل سے پھر آپ کو کہتا ہوں کہ بہادر وہ نہیں جو لڑ پڑتا
ہے۔جولڑ پڑتا ہے وہ بزدل ہے کیونکہ وہ اپنے نفس سے دب گیا ہے۔بہادر وہ ہے جو
ایک مستقل ارادہ کر لیتا ہے اور جب تک اس کو پورا نہ کر لے اس سے پیچھے نہیں ہوتا۔پس اسلام کی ترقی کے لئے اپنے دل میں تینوں باتوں کا عہد کرلو۔اول یہ کہ آپ خشیت اللہ سے کام لیں گے اور دین کو بے پرواہی کی نگاہ سے
نہیں دیکھیں گے۔دوسرے یہ کہ آپ تبلیغ اسلام سے پوری دلچسپی لیں گے اور اس کام
کے لئے اپنی جان اور اپنے مال کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اور تیسرے یہ کہ
سيرة النبي علي
328
جلد 2
آپ مسلمانوں کو تمدنی اور اقتصادی غلامی سے بچانے کے لئے پوری کوشش کریں گے
اور اس وقت تک بس نہیں کریں گے جب تک کہ مسلمان اس کچل دینے والی غلامی
سے بکلی آزاد نہ ہو جائیں۔اور جب آپ یہ عہد کر لیں تو پھر ساتھ ہی اس کے مطابق
اپنی زندگی بھی بسر کرنے لگیں۔یہی وہ سچا اور حقیقی بدلہ ہے ان گالیوں کا جو اس وقت
بعض ہند و مصنفین کی طرف سے رسول کریم ﷺ فَدَتْهُ نَفْسِي وَ أَهْلِی کو دی جاتی
علوم
ہیں۔اور یہی وہ سچا اور حقیقی علاج ہے جس سے بغیر فساد اور بدامنی پیدا کرنے کے
مسلمان خود طاقت پکڑ سکتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ورنہ
اس وقت تو وہ نہ اپنے کام کے ہیں نہ دوسروں کے کام کے۔اور وہ قوم ہے بھی کس
کام کی جو اپنے سب سے پیارے رسول کی عزت کی حفاظت کے لئے حقیقی قربانی نہیں
کر سکتی۔کیا کوئی دردمند دل ہے جو اس آواز پر لبیک کہہ کر اپنے علاقہ کی درستی کی
طرف توجہ کرے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کا وارث ہو؟
وَ آخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ
قادیان ضلع گورداسپور
"29-05-1927
(الفضل 10 جون 1927ء)