رسول کریمﷺ کی بلند شان
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي عالم
329
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی بلندشان
ہند و رسالہ ” در تمان“ نے رسول کریم علیہ کی شان میں گستاخانہ طرز عمل اختیار
کیا۔اس کے جواب میں 10 جون 1927ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حضرت مصلح موعود
نے فرمایا:۔پچھلے دنوں میں نے درس کے موقع پر قادیان میں ایک رسالہ کا ذکر کیا تھا
جس میں رسول کریم ﷺ کی ذات بابرکات کے متعلق اس قدر گندے الفاظ استعمال
کئے گئے تھے جو کسی شریف الطبع انسان کی زبان اور قلم سے نہیں نکل سکتے۔ایسے الفاظ
کا استعمال خود استعمال کرنے والے کی گندی فطرت پر تو دلالت کرتا ہے لیکن ان کا اثر
اس شخص پر کچھ نہیں پڑ سکتا جس کو برا کہا گیا۔مگر باوجود اس کے ہر اس شخص کا جو اس
ذات سے تعلق محبت رکھتا ہو جسے برے الفاظ سے یاد کیا گیا ہو فرض ہے کہ وہ اپنے
محبوب اور محسن کی ہتک کے برخلاف آواز اٹھائے۔گوجیسا کہ میں نے بتایا ہے اس کی
گالیوں کا اثر آنحضرت ﷺ پر نہیں پڑ سکتا۔چاند پر تھوکنے والا چاند پر تھوک نہیں ڈال
سکتا۔وہ تھوک اس کے ہی منہ پر پڑتی ہے۔آنحضرت ﷺ کی شان تو وہ ہے جس کے سامنے چاند اور سورج بھی گرد ہیں۔ایک غیر متلو الہام کے ذریعہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْافُلاكَا
اگر تیرے جیسے عظیم الشان انسان کی پیدائش مدنظر نہ ہوتی تو میں زمین اور آسمان کو بھی
پیدا نہ کرتا۔پس زمین اور آسمان کی پیدائش جس وجود کی وجہ سے ہوئی اسے گالیاں دینا
اور برا بھلا کہنا اس کی ہتک نہیں بلکہ اس شخص کی اپنی ہتک ہے جو گالیاں دیتا اور برا بھلا
سيرة النبي عمال
کہتا۔330
جلد 2
لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس فطری تقاضا کی وجہ سے میں نے اس کے
خلاف آواز اٹھائی۔اور خدا کا فضل ہے کہ وہ رسالہ ضبط ہو گیا اور اس مضمون کا لکھنے
والا اور اس رسالہ کا ایڈیٹر دونوں گرفتار ہو گئے۔اور بعد میں ہمارا اشتہار بھی ضبط
ہو گیا۔لیکن ہمارے سامنے یہ بات نہیں کہ زید یا بکر قید ہو جائے۔اس سے ہمیں کوئی
فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ہمیں فائدہ اگر ہے تو اس میں کہ کوئی ایسی ناپاک آواز سننے والا نہ
رہے جیسی اس رسالہ میں بلند کی گئی ہے۔کیونکہ قاعدہ ہے کہ دنیا میں کوئی آواز نہیں
اٹھتی جب تک اس کے اٹھانے والے کو یہ معلوم نہ ہو کہ اس آواز کو سننے والے موجود
ہیں۔پس ہمارا فائدہ اس میں نہیں کہ کوئی قید ہو جائے بلکہ اس میں ہے کہ کوئی اس
آواز کو سننے والا نہ رہے۔جس شخص کے پیچھے خدا تعالی کی آواز محرک کے طور پر نہیں ہوتی وہ کوئی ایسی آواز
نہیں اٹھاتا جسے قبول کرنے والے لوگ موجود نہ ہوں سوائے اس کے کہ وہ پاگل ہو۔پس ورتمان“ کے ایڈیٹر اور اس کے نامہ نگار جیسے لوگ جب گندے اور ہتک آمیز
فقرے استعمال کرتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ پبلک
میں سے ایک حصہ ضرور ان کے فعل کو بنظر استحسان دیکھے گا اور اسے کار ثواب سمجھے گا۔پس جنہوں نے مضمون لکھا اور شائع کیا اور جنہوں نے اسے بنظر استحسان دیکھا ان میں
فرق یہ ہے کہ پہلوں نے اپنے خیالات کو ظاہر کر دیا اور دوسروں نے انہیں دماغ پر
کندہ کیا ہوا تھا۔یہ دونوں ہمارے لئے برابر ہیں۔کسی وفات یافتہ شخص کے متعلق ایک
جماعت کا یہ سمجھتے رہنا کہ وہ چور ہے اور ایک جماعت کا اسے ظاہر کر دینا اس کی حقیقی
عزت کو مدنظر رکھتے ہوئے برابر ہے۔اصل چیز دل ہے۔اگر دلوں میں کسی کے حسن کی قدر نہیں اور اس کا اعتراف
سيرة النبي عمال
331
جلد 2
نہیں تو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ حسن جلوہ گر نہیں ہوا۔پس جب تک کہ قلوب کی اصلاح نہ
کی جائے اور ان میں یہ یقین نہ پیدا کیا جائے کہ آنحضرت ﷺ کی زندگی ایسی پاک
ہے کہ اس کا نمونہ دنیا میں ملنا ناممکن ہے اُس وقت تک ہمیں خوش نہیں ہونا چاہئے۔اگر
ایسے اشخاص کو جو آپ ﷺ کے متعلق برے الفاظ استعمال کرتے ہیں اور ہتک آمیز
فقرے لکھتے ہیں جیسے کہ ور تمان“ اور اس کے نامہ نگار نے لکھے۔دو نہیں ، دس نہیں ،
سونہیں، پچاس ہزار سال کے لئے بھی گورنمنٹ قید کر سکتی ہو اور ایسا کر دے تو اس سے
ایک مسلمان کو کوئی خوشی نہیں ہو سکتی کیونکہ جس شخص نے رسول کریم ﷺ کے متعلق
الله
الله
اپنے برے خیالات کو ظاہر کیا ہے اس نے رسول کریم ﷺ کے متعلق کوئی نیا پہلو
اختیار نہیں کیا بلکہ صرف ہمارے احساسات کو صدمہ پہنچایا ہے اس لئے اس کے قید
ہونے سے رسول کریم ﷺ کی عزت نہیں بڑھتی بلکہ جو صدمہ ہمارے احساسات کو
پہنچایا گیا تھا اس کا ازالہ ہوتا ہے۔چنانچہ گورنمنٹ کا قانون بھی اسی پر دلالت کرتا
ہے۔گورنمنٹ کا قانون یہ نہیں کہ ایک معزز شخص کو برا کہنے پر ایسا آدمی سزا پاتا ہے
بلکہ یہ ہے کہ چونکہ وہ اس بزرگ کے ماننے والوں کے دلوں کو تکلیف دیتا ہے اس
لئے اسے سزا دی جاتی ہے۔پس سزا رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت کے لئے
نہیں ہے بلکہ ہمارے احساسات کی حفاظت کے لئے ہے اور جو شخص رسول کریم علی
کی بدگوئی کرنے والے کی سزا پر خوش ہو جاتا ہے وہ رسول کریم ﷺ کی عزت پر اپنے
صلى الله
احساسات کو مقدم کرتا ہے۔ہمیں کسی کے قید ہونے پر نہیں بلکہ اس امر پر خوشی ہونی چاہئے کہ رسول کریم ﷺ
کی پاکیزہ زندگی کے متعلق جو لوگوں کو بدظنیاں پیدا ہو رہی ہیں وہ دور ہو جائیں اور اپنی
تمام تر کوششیں ہمیں اسی امر کے لئے صرف کر دینی چاہئیں۔پس میں اپنی جماعت کے
دوستوں کو بھی اور دوسرے مسلمانوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارے لئے یہ کوئی خوشی نہیں
کہ ”ورتمان“ کا ایڈیٹر یا اس کا نامہ نگار قید ہو جائیں اور پھر یہ بھی تو ابھی معلوم نہیں کہ
سيرة النبي ع
332
جلد 2
وہ ضرور ہی قید ہوں۔ہو سکتا ہے کہ وہ قید نہ ہوں کیونکہ صوبہ کی عدالت عالیہ کا ابھی
ایک فیصلہ ہو چکا ہے جس میں ایک ایسا ہی شخص بری کر دیا گیا ہے اور اگر ماتحت عدالتیں
انہیں قید بھی کر دیں تو ممکن ہے کہ ان کے فیصلہ کے خلاف اپیل ہو اور وہ کسی ایسے حج کے
سامنے پیش ہو جو اس مضمون کے متعلق یہی سمجھتا ہو کہ اس سے منافرت پیدا نہیں ہوتی تو
ایسا حج پھر یہی فیصلہ کر دے گا جو صوبہ کے اعلیٰ حاکم نے حال ہی میں کیا اس لئے ہمارے
لئے اس وقتی خوشی میں فائدہ نہیں۔الله
اگر ہم رسول کریم ﷺ سے محبت رکھتے ہیں تو ہماری خوشی اس میں ہونی چاہئے
کہ ہم دنیا سے رسول کریم ﷺ کی نسبت شکوک وشبہات کو دور کرنے میں کامیاب
ہوں۔سچی محبت قربانی کا مطالبہ کرتی ہے۔کسی شخص کے قید ہو جانے میں ہم کون سی
قربانی کرتے ہیں۔قید گورنمنٹ کراتی ہے۔پس اس فعل میں اگر کوئی خوبی ہے تو اس
کی مستحق گورنمنٹ ہے نہ کہ مسلمان۔مسلمان تب ہی سرخرو ہو سکتے ہیں جب کہ وہ
رسول کریم ﷺ کی محبت کا عملی ثبوت دیں اور آپ علیہ کی عزت کے قیام کے لئے
اپنے اوقات اور اپنے اموال خرچ کر کے دکھا ئیں۔جو شخص صرف کسی کے قید ہونے
صلى الله
پر تسلی پا جاتا ہے اور رسول کریم ﷺ کی عزت کے قیام کے لئے خود کوئی کوشش نہیں
کرتا وہ اپنے محبت کے دعوئی میں جھوٹا ہے اور اس کی محبت کی خدا تعالیٰ کے نزدیک
اور اہل دل کی نگاہ میں ایک ذرہ بھر قدر نہیں۔پس میں عام مسلمانوں کو عموماً اور اپنی
جماعت کے لوگوں سے خصوصاً کہتا ہوں کہ ہمیں یہ مقصد سامنے رکھنا چاہئے کہ اسلام
پھیلے اور آنحضرت ﷺ کی براءت ہو۔قطع نظر اس بات کے کہ وہ اشخاص قید ہوتے ہیں یا نہیں ہمیں یہ دیکھنا چاہئے
کہ انہوں نے گالیاں تو دے لیں اور یہ گالیاں اب واپس نہیں ہوسکتیں۔اس لئے
بجائے اس کے کہ ہم یہ دیکھیں کہ وہ قید ہوتے ہیں یا نہیں ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے
کہ لوگوں کے خیالات کو تبدیل کریں۔اور میں کئی بار اعلان کر چکا ہوں کہ وہ کوشش
سيرة النبي الله
333
جلد 2
تین طریق سے ہو سکتی ہے۔اول
تبلیغ کے ذریعے۔دوم اپنے نفس کی اصلاح سے۔سوم
اقتصادی اور تمدنی حالت کی درستی سے۔یہ تین باتیں ہیں جن سے لوگوں کے خیالات
تبدیل ہو سکتے ہیں۔ان لوگوں کو دولت اور روپیہ کا گھمنڈ ہے اور وہ اس زور اور
گھمنڈ کی بنا پر مسلمانوں کو بالکل ذلیل خیال کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مسلمان
ہمارے غلام بلکہ غلاموں کے بھی غلام ہیں۔اس لئے ایسی گندی تحریریں شائع کرنے
والے مسلمانوں کو تکلیف دینے یا صدمہ پہنچانے میں کوئی خوف نہیں محسوس کرتے۔کیونکہ جانتے ہیں کہ ان کی قوم لاکھوں روپے مقدمات پر خرچ کرنے کے لئے تیار
( الفضل 8 جولائی 1927ء)
ہے۔66
1 : موضوعات کبیر ملاعلی قاری صفحہ 59 مطبوعہ دہلی 1346ھ