کفار کے مظالم کے مقابلہ میں رسول کریمﷺ کا رد عمل

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
334
جلد 2
صلى الله
کفار کے مظالم کے مقابلہ میں رسول کریم علی
کارد عمل
عليسة
دو
صلى الله
حضرت مصلح موعود 17 جون 1927ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔رسول کریم ہے کے زمانہ میں دشمنوں نے طرح طرح سے آپ کو دکھ دیئے۔آپ پر اتہام لگائے ، آپ کے ماننے والوں کو تنگ کیا، ان پر ظلم کئے لیکن رسول کریم
نے صحابہ کو اس بات سے روک دیا کہ وہ ان کے مقابلہ میں اپنے ہاتھ ، اپنی زبان
یا کان استعمال کریں۔اس وجہ سے صحابہؓ نے دشمنوں کے مقابلہ میں اپنے ہاتھ نہ
استعمال کئے ، ان کو گالیاں نہ دیں، ان سے غصہ کے چہرے نہ بنائے اور اگر چہرہ بنایا
گیا تو اسلام نے اسے ناپسند کیا۔اور یہی کہا کہ دشمنوں کے مظالم کے مقابلہ میں
تمہارے چہروں پر مسرت اور زبانوں پر خوشی کے کلمات ہوں اور تمہارے ہاتھ ان کی
بہتری کے لئے کام کریں۔چنانچہ صحابہ نے جو کام کیا وہ یہ تھا کہ انہوں نے تبلیغ اسلام پر
زور دیا۔ان کے لئے خدا تعالیٰ کی نصرت آئی۔لیکن اس کے لئے انہیں تدبیریں کرنی
پڑیں۔حدیثوں میں آتا ہے جب تک مسلمانوں کو غلبہ حاصل نہیں ہوا اُس وقت تک
انہوں نے کفار کے ہاتھوں کا کھانا نہ کھایا اور سالہا سال تک ان کا کھانا منع رہا۔اس کی
یہ تھی کہ گو کفار کی تعداد ان سے زیادہ تھی اور کفار بہت طاقتور بھی تھے تو بھی انہوں
نے یہی فیصلہ کیا کہ جو کچھ لینا ہو گا مسلمانوں سے ہی لیں گے۔اگر اس تدبیر پر عمل نہ کیا
جاتا اور مسلمان کفار سے خرید وفروخت کرنے سے نہ رکتے تو مسلمان بالکل کنگال اور

سيرة النبي ع
335
جلد 2
بے حال ہو جاتے۔پس اُس وقت رسول کریم علیہ نے ان سے یہ نہیں فرمایا تھا کہ
دشمنوں سے لڑو، ان کو گالیاں دو، ان پر غصہ کا اظہار کرو بلکہ یہ کہا کہ جو تد بیر تمہاری تباہی
کی یہ کر رہے ہیں کہ تمہارا بائیکاٹ کر رکھا ہے یہی تم بھی ان کے متعلق کرو۔اس کا نتیجہ کم
از کم یہ تو ہو گا کہ مسلمانوں کی دولت مسلمانوں کے ہی گھروں میں رہے گی۔چنانچہ اس
طرح مسلمانوں کے اموال محفوظ رہے۔اسی طرح اور جس قدر معاملات رسول کریم
صلى الله ے کے زمانہ میں ہوئے ان میں آپ نے اسی احتیاط سے کام لیا۔صلح حدیبیہ کے وقت جب معاہدہ لکھا جانے لگا تو حضرت علی نے رسول کریم علی
کی طرف سے لکھا کہ محمد رسول اللہ یوں کہتا ہے۔کفار نے اس پر اعتراض کیا کہ ہم تو
انہیں رسول نہیں سمجھتے۔اگر رسول سمجھتے تو لڑتے کیوں۔اس لئے رسول اللہ کے الفاظ
نہ ہوں۔اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہ کاٹ دو۔حضرت علیؓ نے کہا مجھ سے تو یہ
نہیں ہوسکتا۔آپ نے فرمایا لاؤ میرے پاس اور آپ نے انگوٹھے سے وہ الفاظ مٹا
دیئے 1 اور کفار کی بات مان لی۔اس طرح ان کو اس تدبیر میں لے آئے جو بالآخران
کی تباہی کا موجب ہو گئی۔اور وہ یہ تھی کہ کفار نے چاہا تھا کہ مکہ سے جولوگ اسلام
قبول کریں وہ رسول کریم ﷺ کے پاس مدینہ نہ جائیں اور اگر جائیں تو آپ ان کو
واپس بھیج دیں۔بظاہر یہ ایک ہلاکت کی بات نظر آتی ہے مگر رسول کریم ﷺ نے
اسے منظور کر لیا۔اس سے صحابہ میں جوش پیدا ہوا کہ اس شرط کا قبول کرنا مسلمانوں کی
ہتک ہے کیونکہ معاہدہ یہ قرار پایا تھا کہ اگر کوئی مرتد ہو جائے تو اسے مکہ واپس آ جانے
کی اجازت ہو۔لیکن اگر کوئی مسلمان ہو جائے تو وہ مسلمانوں کے پاس مدینہ نہ جائے
اور اگر جائے تو اسے واپس بھیج دیا جائے۔صحابہ کو اس پر بہت جوش آیا مگر
رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو کافر ہو جائے اسے ہمیں کیا کرنا ہے جہاں چاہے چلا
جائے۔اور جو مسلمان ہو گا وہ جہاں ہوگا وہیں تبلیغ کرے گا اس لئے جو مسلمان مکہ میں
رہیں گے وہ اوروں کو مسلمان بنا ئیں گے 2۔

سيرة النبي الله
336
جلد 2
علومة
صلى الله
اب دیکھو اس معاملہ میں کیا نتیجہ نکلا۔کفار کی تباہی کا موجب یہی معاہدہ بن
گیا۔اور وہ اس طرح کہ مکہ کے بعض لوگ مسلمان ہو گئے اور مسلمان ہو کر کفار کی
تکلیفوں سے بچنے کے لئے مدینہ آ گئے۔ان کو واپس لے جانے کے لئے کفار کے
آدمی رسول کریم ہے کے پاس آئے اور واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔رسول کریم
نے ان کو واپس کر دیا مگر وہ رستہ سے چھوٹ کر پھر بھاگ آئے۔جب پھران
کو لینے کے لئے آئے تو انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! آپ نے تو معاہدہ کی رو سے
ہمیں بھیج دیا تھا اب ہم ان سے چھوٹ کر آ گئے ہیں۔آپ نے فرمایا نہیں تم چلے
جاؤ۔وہ چلے تو گئے لیکن مکہ جانے کی بجائے مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ ٹھہر
گئے۔اور جب اور لوگوں کو بھی پتہ لگا کہ وہاں ٹھہرے ہوئے ہیں تو وہ بھی آنے لگ
گئے اور ان کی ایک جماعت بنی شروع ہو گئی۔چونکہ وہ کفار کے ستائے ہوئے تھے
اس لئے شام کی طرف جو قافلے جاتے ان سے چھیڑ چھاڑ شروع ہو گئی۔آخر مکہ
والوں نے مجبور ہو کر رسول کریم ﷺ سے درخواست کی کہ ان لوگوں کو اپنے پاس
بلا لو۔چنانچہ رسول کریم ﷺ نے ان کو بلا لیا 3۔یہ بھی ایک تدبیر تھی جس سے فتح مکہ کی بنیاد رکھی گئی۔اگر اُس وقت صحابہ
لڑ پڑتے اور اس تدبیر کو قبول نہ کرتے تو فتح نہ ہوتی۔پس فتح ہمیشہ دماغ کے ذریعہ
ہوتی ہے۔اور چونکہ دماغ کو خدا تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ انسان کے سارے
جسم پر حکومت کرے اس لئے جس طرح بے سر کی کوئی فوج کامیاب نہیں ہوسکتی اسی
طرح بے سر کا کوئی انسان بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔“ ( الفضل 24 جون 1927ء )
1: بخاری کتاب الصلح باب كيف يكتب هذا ما صالح فلان صفحہ 440 حدیث نمبر 2698
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3،2:بخارى كتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد في 450،449 حدیث نمبر 2732
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی