کتاب “رنگیلا رسول” کا جواب

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم), حصہ 2

سيرة النبي الله
381
جلد 2
عورت اس طرح ایک دوسرے سے نہ ملا کریں کسی رنگیلے کی تعلیم ہو سکتی ہے؟ اگر
نَعُوذُ باللهِ رسول کریم محلے میں رنگیلا پن ہوتا تو چاہئے تھا کہ آپ کہتے عورتوں
مردوں کو خوب محفلیں گرم کرنی چاہئیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے کوئی پر ہیز
نہیں کرنا چاہئے۔آپس میں خوب جنسی تسفر کرنا چاہئے۔مگر آپ نے یہ فرمایا کہ مرد و
عورت علیحدہ علیحدہ رہیں اور نامحرم کی شکل تک نہ دیکھیں۔کیا اس کو رنگیلا پن کہا جا سکتا
ہے؟
پھر رنگیلا پن کی یہ خاصیت ہے کہ جس میں پایا جائے وہ کسی قسم کی ہیبت اور خوف
کو اپنے اوپر مستولی نہیں ہونے دیتا۔مگر رسول کریم ﷺ کی ذات کو دیکھو۔صبح و شام،
رات دن خدا تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں اور اس کثرت سے کرتے ہیں کہ فرانس کا ایک
مشہور مصنف لکھتا ہے محمدعلی
لے کے متعلق خواہ کچھ کہو مگر اس کی ایک بات کا مجھ پر اتنا اثر
ہے کہ میں اسے جھوٹا نہیں کہہ سکتا۔اور وہ یہ کہ رات دن، اٹھتے بیٹھتے سوائے خدا کے
نام کے اس کی زبان سے کچھ نہیں نکلتا اور ہر لمحہ اور ہر گھڑی وہ خدا کی عظمت اور اس
کی محبت کو پیش کرتا ہے۔وہ لکھتا ہے میں کس طرح مان لوں کہ یہ شخص جو سب سے زیادہ خدا تعالیٰ کو پیش
کرنے والا ہے خدا پر افترا باندھتا ہے۔اب یہ ایک دشمن کی گواہی ہے جس نے
رسول کریم ﷺ کی زندگی کو تنقید کے طور پر مطالعہ کیا۔پس جب کہ رسول کریم علی
صد الله
ہر وقت اس طرف توجہ دلاتے رہے کہ ایک بالا ہستی ہے، اس کی شان اور عظمت بیان
کرتے رہے، اس کے جلال اور جبروت سے ڈراتے رہے تو کیونکر تسلیم کیا جا سکتا ہے
کہ آپ میں (نَعُوذُ بِاللهِ) رنگیلا پن پایا جاتا تھا۔پھر میں کہتا ہوں رنگیلا پن کا موقع کھانے پینے یا مرد عورت کے تعلقات کا ہے۔مگر اس وقت بھی رسول کریم ﷺ یہ تعلیم دیتے ہیں کہ جب کھانے بیٹھو تو خدا کا نام
لو۔جب کوئی چیز پینے لگو تو خدا کا نام لو کہ یہ سب چیزیں اسی نے تم کو عطا کی ہیں۔اسی

سيرة النبي عالم
382
جلد 2
طرح جب مرد و عورت کے تعلقات ہوتے ہیں اور جب عیش وعشرت کرنے والے
چاہتے ہیں کہ کسی قسم کا فکر ان کے پاس نہ آئے اور اسی غرض کے لئے شراب پیتے ہیں
اُس وقت کے متعلق بھی آپ فرماتے ہیں یہ وقت بھی خدا تعالیٰ کو بھولنے کا نہیں۔اس
وقت تم دعا کرو کہ تمہارے ملنے کا نتیجہ برا نہ پیدا ہو بلکہ اچھا پیدا ہو۔پس جو انسان
میاں بیوی کے جائز تعلقات کے وقت بھی کہتا ہے رنگیلا پن مت اختیار کرو بلکہ اس
موقع پر بھی خدا کو یاد رکھو، جو پردہ کا حکم دے کر عورتوں کو بالکل مردوں سے علیحدہ
رہنے کا حکم دیتا ہے، جو شراب کا پینا قطعاً چھڑا دیتا ہے کیا اسے ان مذاہب کے
پیروؤں کا جن میں شراب پینا جائز ہے، جن میں مرد اور عورتیں آزادی سے خلا ملا رکھتے
ہیں، جن میں رنگیلا پن کی ساری باتیں پائی جاتی ہیں حق ہے کہ ایسے انسان پر اعتراض
کریں؟ کیا ان اقوام کا فرد رسول کریم ﷺ کو رنگیلا کہہ کر اپنے سیاہ چہرہ کو آپ کے
مصفی آئینہ میں نہیں دیکھتا ؟ یقیناً وہ اپنا ہی گند دیکھتا ہے یا پھر وہ پاگل خانہ میں بھیجے
جانے کے قابل ہے۔وہ شخص جو اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ رسول کریم ﷺ نے
شراب پینے سے بالکل روک دیا، پردہ کا حکم جاری کر دیا، کھانے پینے اور مرد وعورت
کے جائز تعلق کے وقت خدا کو یاد رکھنے کی تلقین کی ، موت کو ہر وقت سامنے رکھنے کی
ہدایت کی ، ہر وقت خدا کے جلال سے ڈرنے اور اس کی رحمت کی امید رکھنے کا سبق
پڑھایا اور باوجود بادشاہ ہونے کے بغیر چھنے اور پتھروں سے کوٹ کر بنے ہوئے آئے
پر گزارہ کیا آپ کی طرف رنگیلا پن منسوب کرتا ہے وہ اگر اول درجہ کا خبیث اور جھوٹا
نہیں تو اول درجہ کا پاگل ضرور ہے اور پاگل خانہ میں بھیجنے کے قابل ہے۔ان حالات
کے ماتحت جو قوم رسول کریم ﷺ پر اعتراض کرتی اور الزام لگاتی ہے اس کے دماغ
میں نقص اور عقل میں فتور ہے یا وہ ملک میں فتنہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔میں دعا کرتا
ہوں کہ اگر ایسی قوم پاگل ہو گئی ہے تو خدا تعالیٰ اس کے جنون کو دور کرے اور اگر
شرارت کر رہی ہے تو اس کے فتنے کو مٹائے۔ورنہ اگر یہی حالت رہی تو اتنے فتنے

سيرة النبي عمال
383
جلد 2
66
رونما ہوں گے جن کا مٹانا نہ گورنمنٹ کی طاقت میں ہوگا اور نہ پبلک کی طاقت میں۔“
الفضل 23 اگست 1927 ء )
1: کچوری: ماش کی دال بھری ہوئی پوری جو کڑھائی میں تلی جاتی ہے۔( فرہنگ آصفیہ جلد دوم مطبوع
لاہور 2015ء)
2 : خلا ملا: مخلوط۔گھلا ملا۔خلوت اور جلوت کا شریک۔نہایت دوستی اور ارتباط کے موقع پر بولتے ہیں۔(فرہنگ آصفیہ جلد اول صفحه 811 مطبوعہ لاہور 2015ء)

آج 10 میں سے 10 باقی