ہندوؤں کی رسول کریمﷺ کی شان میں گستاخی پر تبصرہ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عالم
409
جلد 2
ہندوؤں کی رسول کریم ﷺ کی شان میں
گستاخی پر تبصرہ
حضرت مصلح موعود نے 5 اگست 1927 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔”ہندو مسلمانوں کے درمیان پچھلے دنوں جو اختلاف پیدا ہوا ہے اس کے جائز و
نا جائز ہونے کو نظر انداز کر کے اس بات کے متعلق کوئی بھی شبہ نہیں کیا جا سکتا کہ ملک
کی بہبودی اور دنیا کے امن کے قیام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس قسم کے فساد اور فتنے
ضرور مضر ہوتے ہیں۔لیکن جس طرح لڑائی کو ہر شخص ناپسند کرتا ہے اور جس طرح
جنگ ہمیشہ سے بری سمجھی گئی اسی طرح دنیا کے اعلیٰ سے اعلیٰ اخلاق کے لوگ جن کے
اخلاق کے سامنے دنیا نے سر جھکا دیئے جنگ کی ضرورت کے قائل بھی رہے ہیں۔اور
نہ صرف قائل رہے ہیں خود جنگوں میں حصہ لیتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے جنگیں برپا
کی ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ضرورت کے مطابق بعض چیزیں اچھی اور بعض
بری ہوتی ہیں۔میرا اپنا خیال تو یہی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ ہر چیز ہی موقع
کے لحاظ سے اچھی اور بری ہوسکتی ہے لیکن اگر ہر چیز کے لئے یہ خیال نہ بھی کیا جائے تو
بہت سی چیزوں کے متعلق تو یہ کہنا ضرور ٹھیک ہے۔پس تلوار کی لڑائی بھی اور بندوقوں
کی جنگ بھی اور توپوں کی بوچھاڑ بھی بعض موقعوں پر اچھی اور بعض پر بری ہوتی ہے۔لیکن بعض جگہ انصاف کے قیام کے لئے تلوار کا اٹھانا ضروری ہوتا ہے۔بعض جگہ امن
کے قیام کے لئے اک فتنہ پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور بظاہر جو چیز اُس وقت

سيرة النبي ع
410
جلد 2
فتنہ معلوم ہوتی ہے درحقیقت دنیا کی بہتری اور بھلائی کا باعث ہوتی ہے۔اسی طرح
موجودہ فتنہ جو ہندو مسلمانوں کے جھگڑوں کا پیدا ہوا ہے گو اس کے بواعث کیسے ہی
خطرناک اور اخلاق و دیانت سے کتنے ہی گرے ہوئے کیوں نہ ہوں آئندہ امن کے
قیام میں بہت مدد دے سکتا ہے۔ہاں اس فتنہ کا لمبا ہوتے جانا بعض لحاظ سے ضرور
ضرر رساں ہے۔پس جلد یا بدیر دنیا کو یا کم از کم ہندوستان کے لوگوں کو سوچنا پڑے گا
کہ اس فتنہ کے دور کرنے کے ذرائع کیا ہیں۔یہ قدرتی بات ہے کہ جب ایک قوم کو
دوسری قوم سے اپنے افعال کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے تو خواہ دیانتداری سے
یا بد دیانتی سے سچائی پر اپنی آواز کو مبنی کر کے یا فریب سے مدد لیتے ہوئے وہ قوم ایک
رنگ میں ندامت کا اظہار کرتی ہے۔بسا اوقات اس ندامت کے اظہار میں منصو بہ اور
مکر پوشیدہ ہوتا ہے۔اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو صلح کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے اس لئے
نہیں بڑھا تا کہ صلح کرنا چاہتا ہے بلکہ یہ سمجھتا ہے کہ میں نے مناسب موقع نہ دیکھا تھا
جس وقت کہ جنگ کی بنیاد رکھی۔اب مجھے دوسرے وقت کا انتظار کرنا چاہئے اور اس
وقت صلح کر کے اپنا پیچھا چھڑانا چاہئے۔ایسے وقت میں صلح کے لئے جو کچھ وہ کہتا ہے
وہ صرف الفاظ ہوتے ہیں جو حقیقت سے خالی ہوتے ہیں اور خالی الفاظ کی صلح پر قوم کی
زندگی کی بنیاد قائم نہیں کی جاسکتی۔پس صلح کے متعلق جب سوال اٹھایا جائے تو اس پر
بہت احتیاط سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔اس وقت جب کہ ہندوؤں میں یہ
احساس پیدا ہو کہ انہوں نے بانی اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے میں غلطی کی
ہے اور وہ ظاہر کریں کہ صلح پر آمادہ ہیں تو اسلام کی تعلیم تقاضا کرے گی کہ مسلمان اس
آمادگی پر نفرت کا اظہار نہ کریں بلکہ خود بھی آمادگی کا اظہار کریں۔چونکہ جیسا کہ میں
نے ابھی بتایا ہے کہ جلد یا بدیر وہ وقت آنے والا ہے جب صلح کا سوال پیدا ہو گا۔اس
لئے ہمیں پہلے سے سوچنا چاہئے کہ ایسے موقع پر کن شرائک سے ہمیں صلح کرنی چاہئے
اور کیسی صلح سے اجتناب کرنا چاہئے۔

سيرة النبي عالي
411
جلد 2
بہت سے کمزور طبع انسان جو محض جھگڑے کو دیکھ کر دشمن کے خلاف کھڑے
ہوتے ہیں جب دیکھتے ہیں دشمن صلح کے لئے کہتا ہے تو کہہ دیتے ہیں اب جھگڑے کی
کیا بات ہے صلح کر کے جھگڑا ختم کرنا چاہئے۔لیکن یہ امر ان لوگوں کی بزدلی پر دلالت
کرتا ہے نہ کہ جرات پر۔یہ اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ ان کے اخلاق اعلیٰ ہیں بلکہ
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں ہمت کی کمی ہے۔جو لوگ دین کی باتوں کو محض
الفاظ کی صلح پر قربان کر کے صلح کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں وہ بیوقوف ہوتے
ہیں۔دیکھو بنو نضیر نے جب رسول کریم ﷺ کے حملے کے وقت محسوس کیا کہ آپ کا
مقابلہ نہیں کر سکتے اور ان کی یہ امیدیں پاش پاش ہو گئیں کہ منافق مدد کریں گے تو
انہوں نے فوراً کہلا بھیجا کہ ہم اپنے کئے پر نادم ہیں اور اپنی غلطی کا اقرار کرتے ہیں ہم
سے صلح کر لی جائے۔اُس وقت رسول کریم ﷺ نے یہ نہ فرمایا کہ اچھا تم نے اپنی غلطی
تسلیم کر لی ہم تم سے صلح کرتے ہیں۔کیونکہ جو کچھ انہوں نے کیا تھا وہ ایسے افعال تھے
جن کے لئے لفظی ندامت کافی نہ تھی۔ان کی صرف ایک غلطی نہ تھی بلکہ بیسیوں غلطیاں
رسول کریم ﷺ کی نظر میں تھیں۔اور وہ ایسی نہ تھیں جنہیں اجتہاد کی کمزوری کی غلطی کہا
صلى الله
جا سکے بلکہ وہ غلطیاں ایسی تھیں جن میں کمینہ پن، غداری و خفیہ سازش کی آمیزش تھی۔اتنے لمبے تجربے اور اتنی غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ایسی غلطیوں کو مدنظر رکھتے
ہوئے جو وقتی جوش کے ماتحت نہیں آ سکتی تھیں بلکہ غداری اور سازش کے نتیجہ میں تھیں
ان کی وجہ سے رسول کریم ﷺ ان لوگوں کے لفظوں پر اعتبار نہ کر سکتے تھے اور نہ آپ
نے اعتبار کیا۔جب انہوں نے کہا ہم صلح کرتے ہیں تو ان امور پر نظر ڈالتے ہوئے
اور ان کے اطوار و اعمال کا تجربہ سامنے رکھتے ہوئے آپ نے کہا ہم بھی صلح کے لئے
تیار ہیں مگر ہم اس صلح پر کسی نیک نتیجہ کا مدار نہیں رکھ سکتے جو صرف اتنی ہو کہ لڑائی بند
ہو جائے۔اگر تمہارا اس سے یہ مطلب ہے کہ پہلے کی طرح ہماری بغل میں بیٹھے رہو
اور جب موقع ملے چھری چلاتے رہو تو اس کے لئے ہم تیار نہیں۔اب صلح اسی پر ہوسکتی

سيرة النبي علم
412
جلد 2
ہے کہ دس دن کے اندر اندر تمام قلعے خالی کر دو۔یہ وہ احتیاط تھی جو دنیا میں صلح کی سب سے بڑی خواہش رکھنے والے انسان نے
کی۔دنیا میں اگر کوئی سب سے زیادہ امن قائم کرنے والا اور صلح رکھنے والا انسان ہو
الله
سکتا ہے تو وہ محمد ہے تھے۔مگر آپ نے بھی یہ نہیں کیا کہ جب دشمن نے کہا صلح کر لو تو
آپ نے کہا کرلو بلکہ آپ نے دیکھا ان لوگوں نے کسی وقتی جوش کے ماتحت نہیں بلکہ
سالہا سال کی شرارتوں اور فتنہ انگیزیوں کے نتیجہ میں جنگ کی ، انہوں نے مسلمانوں
کے خلاف سازشیں کیں، باہر کے لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسایا، ہر قسم کے
منصوبے کئے۔جب اتنے لمبے عرصہ میں انہوں نے خدا کا کوئی خوف نہ کیا اور کسی
شرافت کا ثبوت نہ دیا تو آئندہ ان سے کیا توقع ہو سکتی ہے۔ان حالات میں آپ نے
صلح تو کی مگر ایسی شرائط پر کی کہ آئندہ کے لئے خطرہ نہ رہے۔اس وقت جو جھگڑا ہندوؤں اور مسلمانوں میں ہے اس کے متعلق بھی ہمیں یہ دیکھنا
چاہئے کہ آیا یہ وقتی جوش کے ماتحت پیدا ہوا۔کسی ایک آدمی نے اٹھایا یا سالہا سال کی
کوششوں ، تدبیروں اور منصوبہ بازیوں کا نتیجہ ہے اور قوم کی قوم اس کے پیچھے ہے۔اگر ایک لمحہ کے لئے بھی حالات پر نظر ڈالیں تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کے اندر
بہت بڑے بڑے اور بہت سے لوگوں کا دخل ہے اور یہ منصوبہ بیسیوں سال سے چلا
صلى الله
آ رہا ہے۔رسول کریم ﷺ اور اسلام کی ہتک آج نہیں کی گئی بلکہ آج سے بہت عرصہ
پہلے سے یہ نا پاک فعل عمل میں لایا جا رہا ہے۔کہا جاتا ہے میر قاسم علی صاحب نے
”انیسویں صدی کا مہرشی“ کے نام سے جو کتاب شائع کی اس کی وجہ سے ”رنگیلا رسول“
لکھا گیا جو انیسویں صدی کے مہرشی" کا جواب ہے۔اس طرح یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ
فتنہ کی ابتدا مسلمانوں نے کی اور مسلمانوں نے ہندوؤں
کو بھڑکا یا لیکن یہ قطعاً غلط ہے۔اسلام کے خلاف نیا سلسلہ کتابوں کا شدھی کی تحریک کے ساتھ شروع ہوا۔اُن دنوں
میر صاحب کی کتاب سے پہلے کئی گندی کتابیں اور رسالے اسلام، اسلام کے خدا اور

سيرة النبي ع
413
جلد 2
رسول کے متعلق آریوں کی طرف سے شائع کئے گئے۔پس ”رنگیلا رسول’انیسویں
صدی کے مہری کے جواب میں نہیں لکھی گئی بلکہ انیسویں صدی کا مہرشی“ ان
کتابوں ، رسالوں اور ٹریکٹوں کے جواب میں شائع کی گئی جو آریوں نے اسلام کے
خلاف شائع کئے اور جن میں نہایت ناپاک اور گندی گالیاں دیں۔پھر وہ ان گندے
الزامات کے جواب میں ہے جو شدھی کے میدان میں اسلام پر لگائے گئے۔جس
گندے پیرائے میں اور جس خطرناک رنگ میں ملکانہ کے علاقہ میں اسلام کو پیش کیا
جاتا تھا اور بانی اسلام پر جس طرح گندے الزامات لگائے جاتے تھے وہ چاہتا تھا کہ
آریوں کو جواب دیئے جائیں۔پس اگر ایک ایسے شخص نے جس کے مذہب پر اور
جس کے ہادی پر ایسے گندے اعتراضات کئے گئے پتھر کے مقابلہ میں پتھر سے جواب
دیا تو ہر گز کسی آریہ کا حق نہیں کہ یہ کہے ”رنگیلا رسول ” انیسویں صدی کے مہرشی“
کے جواب میں لکھی گئی۔بلکہ ہمارا حق ہے کہ ہم کہیں انیسویں صدی کا مہرشی‘ ان
کتابوں اور ان رسالوں کے جواب میں لکھی گئی جو ملکانوں میں آریوں نے شائع
کئے اور ان تقریروں کے جواب میں لکھی گئی جو اسلام کے خلاف ہر جگہ آریوں کی
طرف سے کی جاتی ہیں اور ان حملوں کا جواب ہے جو اسلام کی مقدس ہستیوں پر کئے
جاتے ہیں۔پس یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے کہ ابتدا مسلمانوں کی طرف سے ہوئی۔موجودہ فتنہ میں بھی ابتدا آریوں کی طرف سے ہی ہوئی۔اور کوئی شخص اس سے
انکار نہیں کر سکتا کہ اس جھگڑے سے پہلے ایک رنگ میں مذہبی امن قائم ہو گیا تھا جب
کہ ہند و مسلمان مشترکہ طور پر سیاسی میدان میں کود پڑے تھے۔ہندو مسلمان ایک
دوسرے کو بھائی بھائی کہنے لگ گئے تھے۔اس وجہ سے اک دوسرے کے خلاف مذہبی
گالیاں بند ہو گئی تھیں اور وہ پہلی جنگ جو رولٹ ایکٹ سے پہلے جاری تھی ختم ہو چکی
تھی۔پھر نئی جنگ شروع ہوئی جس کی ابتدا آریوں کی طرف سے ملکانوں کے علاقہ
میں کی گئی۔ان کے اعتراضوں کے جواب بعض مسلمانوں نے دیئے لیکن پھر بھی اگر

سيرة النبي عمال
414
جلد 2
دیکھا جائے تو آریوں کی دو کتابوں کے مقابلہ میں مسلمانوں کی ایک کتاب نکلے
گی۔مسلمانوں کا اگر چہ دفاعی پہلو تھا اور دفاع کرنے والے کو اعتراضوں کے
جواب میں زیادہ لکھنا پڑتا ہے مگر پھر بھی آریوں کی طرف سے بہت زیادہ کتابیں
لکھی گئیں۔اور اگر اس سے پہلے زمانہ کی طرف جائیں تو وہاں بھی یہی معلوم ہوتا
ہے کہ پہل آریوں کی طرف سے ہوئی۔سب سے پہلی کتاب جو آریوں کے متعلق
لکھی گئی وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب براہین احمدیہ ہے۔آریہ کہتے ہیں
براہین احمدیہ سے اس جنگ کی ابتدا ہوئی۔مگر یہ بالکل غلط ہے۔وہ کتاب موجود ہے
اس میں نہ صرف یہ کہ گالیاں نہیں بلکہ اس میں یہ اصل پیش کیا گیا ہے کہ ایک دوسرے
کے خلاف گالیاں نہیں دینی چاہئیں۔کسی مذہب کے خلاف گندے اور نا پاک اعتراض
نہیں کرنے چاہئیں بلکہ اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنی چاہئیں۔اس اصل
کے ماتحت حضرت مرزا صاحب نے آریوں کو فرمایا میں تین سو دلائل اسلام کی صداقت
کے پیش کروں گا تم ان کو توڑ کر دکھاؤ۔جو انہیں توڑ دے گا اسے دس ہزار روپیہ انعام
دوں گا۔پس براہین احمدیہ ہی وہ پہلی کتاب ہے جس نے یہ اصل پیش کیا ہے کہ
دوسرے مذاہب پر اعتراض نہیں کرنے چاہئیں بلکہ اپنے مذہب کی خوبیاں پیش کرنی
چاہئیں۔جس کتاب نے اعتراضوں کا دروازہ بند کر دیا اس کے متعلق یہ کہنا کہ اس
سے لڑائی کی ابتدا ہوئی کس طرح درست ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور بات بھی ہے اور وہ یہ کہ جب ہم براہین احمدیہ کے متعلق
دیکھتے ہیں کہ کیوں لکھی گئی تو اس میں لکھا ہوا پاتے ہیں کہ اس کی وجہ وہ گندی گالیاں
ہیں جو آریوں کی طرف سے دی جاتی ہیں۔پس کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اس کتاب
سے گالیوں کی ابتدا ہوئی۔یہ تو آریوں کی گالیاں روکنے کے لئے اور انہیں تہذیب و
شرافت سکھانے کے لئے لکھی گئی۔اگر کوئی کہے کہ آریوں کی وہ گالیاں کہاں ہیں جو
براہین احمدیہ سے پہلے دی گئیں ؟ تو اسے اندرمن کی کتابیں پڑھ لینی چاہئیں۔پس یہ

سيرة النبي عالم
415
جلد 2
کہنا کہ براہین احمدیہ سے گالیوں کی ابتدا ہوئی جھوٹ ہے۔عیسائیوں کی گالیاں تو
دوسو سال پہلے سے چلی آ رہی ہیں مگر اندر من وغیرہ کی گالیاں براہین احمدیہ کی
اشاعت سے پہلے کی ہیں۔سب سے
پہلے کی ہیں۔سب سے پہلی کتاب جو آریوں کے دفاع میں لکھی گئی
براہین احمدیہ ہے اور وہ اس لئے لکھی گئی کہ آریہ گالیاں دیتے تھے اور اس میں کہا
گیا کہ دوسروں پر گندے اعتراض نہ کرو بلکہ اپنے مذاہب کی خوبیاں پیش کرو۔پس
ابتدا بھی آریوں کی طرف سے ہوئی اور اب بھی فتنہ آریوں نے اٹھایا۔بعض دفعہ آریہ
کہہ دیا کرتے ہیں تحفتہ الہند وغیرہ کتابیں مسلمانوں کی طرف سے شائع کی گئیں جن
میں ہندوؤں کے مذہب پر حملے کئے گئے۔مگر یہ بھی غلط ہے۔ان میں ہندوؤں پر حملے
نہیں کئے گئے بلکہ ہندوؤں کی اپنی روایتیں نقل کی گئی ہیں اور آریوں کا کوئی حق نہیں
کہ ان کو اعتراض کے طور پر پیش کریں۔کیونکہ جن مسائل پر ان کتابوں میں اعتراض
کئے گئے ہیں ان پر بہت سخت الفاظ میں پنڈت دیانند صاحب نے اپنی کتابوں میں لکھا
ہے۔پھر وہ کتابیں اسلام پر نا پاک حملے کرنے کی وجہ کس طرح ہو سکتی ہیں۔ان مسائل
پر خود پنڈت دیا نند نے بہت سخت الفاظ میں اعتراض کئے ہیں۔جوش اس بات پر آتا
ہے جسے انسان سچا سمجھتا ہو اور دوسرا اس پر گندے اعتراض کرے۔مگر وہ بات جسے کوئی
شخص سچا ہی نہ مجھے بلکہ اس کا رشی اس پر سخت اعتراض کرے اس پر اگر کسی مسلمان نے
اعتراض کیا تو اسے اسلام پر حملہ کرنے کی وجہ کس طرح قرار دیا جا سکتا ہے۔غرض نا پاک اعتراضوں اور گندی گالیوں کی ابتدا آریوں کی طرف سے ہوئی جو
جاری رہی۔یہاں تک کہ 1907 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لاہور
کی آریہ پر تھی ”ند ہی سبھا نے مرزا یعقوب بیگ صاحب سے خط لکھایا کہ آپ بھی
66
اس سبھا کے جلسے میں پڑھے جانے کے لئے مضمون لکھیں۔اس پر آپ نے لکھوایا
کہ ایسا نہ ہو آریہ اس جلسے میں اسلام اور بانی اسلام کو گالیاں دیں اس کے متعلق تسلی
ہو جانی چاہئے۔اس پر ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب نے لکھا کہ آریوں نے اطمینان

سيرة النبي علي
416
جلد 2
دلایا ہے کہ جلسے میں قطعاً کسی پر حملہ نہ کیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ سن کر
بہت خوش ہوئے اور اپنا مضمون لکھ کر بھیج دیا جس میں کوئی حملہ نہ تھا بلکہ اس میں لکھا تھا
کہ ہم ہندو بزرگوں کی عزت کرتے ہیں۔مگر باوجود وعدہ کرنے کے جسے کوئی شریف
انسان تو ڑا نہیں کرتا اور دو بار خود زبان دینے کے جسے کوئی شریف انسان واپس نہیں لیا
کرتا آریوں نے سینکڑوں آدمیوں کے سامنے رسول کریم ﷺ کے متعلق (نعوذ باللہ )
صلى الله
ڈاکو اور فاسق کے ناپاک الفاظ استعمال کئے۔یہ وہ شرافت تھی جو آریوں نے اس
مضمون کے مقابلے میں اختیار کی جو حضرت صاحب نے ان کے جلسے میں پڑھنے کے
لئے بھیجا تھا اور جس میں ان کے بزرگوں کی تعظیم و تکریم کا ذکر تھا۔غرض ہم شروع سے
دیکھتے چلے آ رہے ہیں کہ اس قوم کی بد زبانی کی عادت چلی آتی ہے اور اس پر وہ اپنی
نجات کا انحصار جھتی ہے۔پس جس قوم کی ساری ہسٹری گالیوں سے بھری ہوئی ہو،
جس نے سب مذاہب کے بزرگوں کو گالیاں دی ہوں ، جس نے اپنی قوم کے بزرگوں
کو بھی گالیاں دینے سے نہ چھوڑا ہو اس کے صرف منہ سے کہہ دینے سے کہ وہ صلح کرتی
ہے ہم کس طرح صلح کے لئے تیار ہو سکتے ہیں۔پس میرے نزدیک صلح تو ضرور ہونی چاہئے مگر اس سے پہلے کچھ شرائط بھی
ضروری ہیں۔کم از کم ہماری جماعت ان شرائکہ کی پابندی کرا لینا ضروری سمجھتی ہے۔اور میں امید کرتا ہوں دوسرے مسلمان بھی اس بات کو نظر انداز نہیں کریں گے کہ
آریوں کا صرف منہ سے کہہ دینا کافی نہیں اس کے لئے کچھ شرائط کا ہونا ضروری
ہے۔میرے نزدیک سب سے پہلی شرط جو ضروری ہے وہ یہ ہے کہ دونوں قوموں کی
طرف سے اس بات کا اقرار ہونا چاہئے کہ کوئی کتاب ایسی نہ لکھی جائے گی جس میں
دوسرے مذاہب کے بزرگوں کے متعلق دریدہ دہنی سے کام لیا جائے یا ایسے اعتراض
کئے جائیں جن میں ان کی تخفیف و تذلیل ہو نہ کہ کسی مسئلہ کا حل۔اگر کوئی شخص ایسی

سيرة النبي علي
417
جلد 2
کتاب لکھے گا تو اس کی قوم ذمہ دار ہو گی کہ اس کتاب کو جلا دے اور لکھنے والے کا
بائیکاٹ کر دے اور لوگ اس سے تعلق نہ رکھیں۔نہ بیاہ شادیوں میں بلائیں، نہ موت
فوت میں شامل کریں ، نہ رشتہ لیں نہ دیں۔میں اپنی جماعت کی طرف سے اس قسم کا
معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہوں کہ اگر کوئی احمدی ایسی کتاب لکھے تو ہم اس کا بالکل
بائیکاٹ کر دیں گے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ اور دوسرے بزرگوں
کی عزت کی حفاظت کے لئے مسلمانوں کا کوئی فرقہ بھی ایسا نہ ہو گا جو اس معاہدہ کے
لئے تیار نہ ہو۔اور جب قوم کی قوم ایسا معاہدہ کرے پھر کوئی جرات نہیں کر سکتا کہ ایسی
کتاب لکھے۔پس صرف اس قسم کے الفاظ کہ مادر ہند کو اتحاد کی ضرورت ہے ہمیں
آپس میں رواداری سے رہنا چاہئے ، ایک دوسرے سے اچھا سلوک کرنا چاہئے
ہمارے لئے کافی نہیں بلکہ ہمارے پاس کوئی ایسی بات ہونی چاہئے کہ جو فتنہ اٹھائے
اسے مناسب سزا دی جا سکے۔اگر ہندو اس بات کا اقرار کریں کہ ایسے شخص کا بائیکاٹ
کر دیا جائے گا اور جو اس سے کسی قسم کا تعلق رکھے گا یا ہمدردی کرے گا اس کا بھی
بائیکاٹ کر دیا جائے گا تو اس صورت میں بیشک صلح کی ایک شرط پوری ہو جاتی ہے۔مگر
اس کے علاوہ اور بھی شرطیں ہیں۔مثلاً یہ کہ ہندوؤں نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے
لئے چھوت چھات سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔وہ جاہل لوگوں سے کہتے ہیں دیکھو! ہم
مسلمانوں سے چھوت چھات کرتے ہیں کیونکہ ہم ان سے معزز ہیں اور مسلمان
ہماری چیزوں سے پر ہیز نہیں کرتے اس لئے کہ وہ ادنی ہیں۔سات سو سال سے
ہند و مسلمانوں سے یہ سلوک کرتے آئے ہیں جس کی مسلمانوں نے پرواہ نہ کی۔مگر
اب چونکہ اس بات کو مذہبی رنگ میں استعمال کیا گیا ہے اس لئے اب ہم اس سلوک پر
راضی نہیں ہو سکتے۔ہو سکتا ہے کہ ہندو ہمیں علیحدہ طور پر کہہ دیں کہ ہم تم سے
چھوت چھات نہیں کریں گے۔مگر ہم اس پر راضی نہ ہوں گے اور نہ اس پر
راضی ہوں گے کہ کوئی ہند و کسی مسلمان کے ساتھ بیٹھ کر کھا پی لے بلکہ ہند و۔

سيرة النبي عل
الله
418
جلد 2
علی الاعلان مسلمانوں کے ساتھ کھائیں اور آئندہ کے لئے اقرار کریں کہ مسلمانوں
سے چھوت چھات نہیں کریں گے۔لیکن اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر اس مسئلہ کو صلح کی
شرائط میں ہی نہ رکھیں۔جس طرح ہندو ہم سے چھوت چھات کرتے ہیں اور ہم کوئی
اعتراض نہیں کرتے اسی طرح ہمارے چھوت چھات کرنے پر وہ کوئی اعتراض نہ
صلح کی تیسری شرط ایک اور ہے۔چونکہ ہماری قوم چھوت چھات کی وجہ سے
گرتی جارہی ہے اور ذلت برداشت کر رہی ہے اس لئے ہمیں ضرورت ہے کہ اس
ذلت کو دور کرنے کے لئے کوئی طریق اختیار کریں۔یہ جو چوڑھے چمار یا اور
ا چھوت اقوام کے لوگ نظر آتے ہیں، گاؤں کے پاس علیحدہ جھونپڑیوں میں رہتے اور
خود بھی اپنے آپ کو ادنی اور ذلیل سمجھتے ہیں ایک وقت تھا ہندوستان کی بادشاہت ان
کے قبضہ میں تھی۔یہاں کے حکمران تھے۔مال دولت ان کی ملکیت تھی۔لیکن جب
آریہ ہندوستان میں آئے اور یہاں کے لوگوں کو شکست دے کر ان پر غالب آ گئے تو
ان سے چھوت چھات شروع کر دی۔یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ چند ہزار سال کے بعد ان
لوگوں کی حالت ایسی ذلیل ہو گئی جو نظر آ رہی ہے۔یہ لوگ کیوں شہروں سے باہر
پنڈوروں میں رہتے ہیں؟ اس لئے کہ چھوت چھات انہیں باہر رہنے پر مجبور کرتی
ہے۔اگر مسلمانوں کے متعلق بھی ہندوؤں کا یہ رویہ اسی طرح جاری رہا تو ایک دن
مسلمان بھی اس حالت پر پہنچ جائیں گے جو چوڑھے چماروں کی ہے۔اب چوڑھوں
سے کہ کر دیکھ لو کہ آؤ ہماری مجلس میں بیٹھو تو وہ کہیں گے نہیں جی ہم دور ہی اچھے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہزاروں سال کے سلوک سے ان کے نفس بالکل مر گئے ہیں۔ابھی
چند دن ہوئے ایک دوست نے سنایا جب شو د رانند صاحب یہاں آئے اور انہوں نے
تقریر کی تو چونکہ چوڑھوں کے متعلق تھی اس لئے ایک چوڑھے کے آنے پر اس کو کہا گیا
آگے آکر بیٹھو! مگر جوں جوں اسے آگے آنے کے لئے کہا جائے وہ اور

سيرة النبي علي
419
جلد 2
جائے۔اس وقت جب کہ دوسری قومیں اپنے حقوق کا پُر زور مطالبہ کر رہی ہیں
چوڑھے چماروں کو اگر اپنے پاس بیٹھنے کے لئے بھی کہا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم دور
ہی اچھے ہیں یہ ہزاروں سال کے بائیکاٹ اور چھوت چھات کی وجہ سے ہے کہ یہ لوگ
عزت نفس سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔اگر آج اس بات کا فیصلہ نہ کیا گیا تو مسلمانوں کو
بھی اسی ذلت اور رسوائی کے گڑھے میں گرنا پڑے گا جس میں چوڑھے اور سانسی
گرے ہوئے ہیں۔اگر مسلمان آنکھیں کھول کر دیکھیں تو اب بھی انہیں معلوم ہوسکتا
ہے کہ وہ کس حالت کو پہنچ چکے ہیں۔آج سے ایک سو سال پہلے وہ ہندوستان کے
بادشاہ تھے اور بادشاہوں کے پاس مال و دولت محکوم کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔مگر آج ہر جگہ مسلمان ہندوؤں کے دست نگر ہیں جس کی وجہ سوائے چھوت چھات
کے اور کچھ نہیں۔پس اگر سو سال کے اندر اندر بادشاہ قوم کی یہ حالت ہو سکتی ہے کہ وہ
قریباً غلاموں کی طرح زندگی بسر کر رہی ہے تو سوسال کے بعد اس کی حالت چوڑھوں
اور چماروں سے بھی بدتر ہو جائے گی۔چوڑھوں نے تو ہندوؤں کی کچھ باتیں اختیار
کر لی ہیں اس لئے ہندو ان پر رحم کرتے ہیں مگر مسلمانوں پر قطعاً رحم نہ کریں گے۔پس ہماری صلح کی شرائط میں سے ایک اہم شرط یہ بھی ہے کہ ہمارے حقوق جو
گورنمنٹ نے دیئے یا آئندہ دے وہ ہماری آبادی اور اہمیت کے لحاظ سے دیئے
جائیں اور ہندو ان میں روک نہ بنیں۔اگر مسلمانوں کو وہ حقوق نہ ملے تو نتیجہ یہ ہوگا
که مسلمان روز بروز گرتے جائیں گے۔صلح کے یہ معنی نہیں کہ مسلمان ذلت اور نکبت
کے گڑھے میں گر جائیں اور اپنے حقوق چھوڑ دیں بلکہ یہ ہیں کہ مسلمان بھی زندہ رہیں
اور معزز طور پر زندہ رہیں۔پس ہماری یہ تین شرطیں ہوں گی جن پر ہم صلح کر سکتے ہیں۔(1) ہر قوم پر
ذمہ داری ہو گی کہ اگر کوئی شخص پہلی شرط کی خلاف ورزی کرے گا تو قوم اس کا
بائیکاٹ کرے گی اور جو نہ کریں گے ان کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔اگر یہ نہ کیا

سيرة النبي ع
420
جلد 2
جائے تو اس قوم کے لیڈر ذمہ دار ہوں گے کہ وہ ایک مقررہ رقم بطور تاوان کے دیں۔کوئی کہے نبیوں اور بزرگوں کی ہتک کا ازالہ تاوان سے کس طرح ہوسکتا ہے خواہ کوئی
لا کھ روپیہ دے دے۔یہ صحیح ہے مگر ہم ایسے روپیہ سے رسول کریم ﷺ کی زندگی کے
صحیح حالات شائع کریں گے اور اس طرح ان اعتراضات کا ازالہ کریں گے۔دوسری شرط یہ ہے کہ ہندو مسلمانوں سے چھوت چھات چھوڑ دیں یا اسے صلح
میں نہ سمجھیں۔تیسری شرط یہ ہے کہ مسلمانوں کو ان کے حقوق آبادی کے لحاظ سے
حاصل ہوں اور ہندو ان میں روک نہ بنیں بلکہ مددگار ہوں۔اگر یہ تین شرطیں
ہندوؤں کو منظور ہوں تو ہم سب سے پہلے صلح کے لئے تیار ہیں۔مگر صلح وہی کریں گے
جس کے نتیجے میں قوم ذلیل نہ ہو۔مسلمان چوڑھے چمار نہ بنیں۔ہم نے فیصلہ کیا
ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم جو ہندوستان میں پیدا
ہوئے یا باہر سے یہاں آئے اسلام کے جھنڈے کو کھڑا کریں اور اس کے لئے قوم کو
زندہ رکھنا ہمارا فرض ہے۔ورنہ اگر مسلمان چوڑھے چماروں کی طرح ہو جائیں تو پھر
اسلام کا جھنڈا کون کھڑا کرے گا۔پس آج یا کل یہ سوال اٹھے گا کہ ہند و مسلمانوں میں
صلح ہو اس لئے پہلے ہی یہ باتیں میں پیش کرتا ہوں۔اگر ہند و صاحبان انہیں مان
لیں تو آج صلح ہو سکتی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہندو لیڈر بجائے مسلمانوں کو گالیاں
دینے کے اور ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کے اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال
دلانے کے ان تجویزوں پر غور کریں گے جو خاص ہمدردی اور محبت سے پیش کی گئی
ہیں۔اور اس کے لئے جسے مادر ہند کہتے ہیں اور جس کی ترقی کے لئے جان و مال
قربان کر دینے کا دعویٰ رکھتے ہیں اگر واقعہ میں ہندوستان کا دردان کے دل میں ہے
اور وہ سچے دل سے ہندوستان کی ترقی چاہتے ہیں تو آئیں ان باتوں پر غور کریں اور
ان کے مطابق صلح کریں۔“
(الفضل 30 اگست 1927ء)

آج 10 میں سے 10 باقی