نبی کریمﷺ کی محبت پیدا کرنے کا طریق
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
434
جلد 2
نبی کریم ﷺ کی محبت پیدا کرنے کا طریق
11 ستمبر 1927 ء کو الفنسٹن (Elphinstone) ہال شملہ میں نواب سر
ذوالفقار علی خان صاحب کی زیر صدارت جلسہ میں حضرت مصلح موعود نے 3 گھنٹے
کی تقریر فرمائی۔موضوع ” مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں“ تھا۔دسمبر
1927ء میں یہ تقریر لیکچر شملہ“ کے عنوان سے شائع ہوئی۔اس میں آپ نے
آنحضرت علی کی عظیم قربانیوں کے بیان کے بعد مسلمانوں کو نصیحت فرمائی کہ:۔صلى الله
میرے ایک رشتہ دار یہاں شملہ میں ایک معزز عہدہ دار ہیں۔انہوں نے اپنا
ذاتی واقعہ بیان کیا کہ ایک مرتبہ مجھے ایک مسئلہ کے متعلق شبہات پیدا ہوئے۔میں نے
اپنے محلہ کی مسجد کے امام سے پوچھا کہ ایک اسلام کے نہ ماننے والے نے یہ اعتراض
کئے ہیں۔بجائے اس کے کہ وہ کوئی جواب دیتا اور مجھے سمجھا تا یہ کہا کہ تیرے باپ
کے پاس جا کر کہتا ہوں۔میں نے اسی دن سے عہد کر لیا کہ کسی مولوی سے پوچھنا
ہیں۔یہ ایک مثال نہیں میں ایسے بہت سے واقعات سے واقف ہوں۔میرے پاس
تو تعلیم یافتہ لوگ آتے ہیں اور وہ اپنے اعتراضات پیش کرتے ہیں۔میں آزادی سے
ان کو پوچھنے کا حق دیتا ہوں اور جواب دیتا ہوں۔اس لئے کہ کانشنس کی آواز کو دبا
نہیں سکتے۔اگر ہم شبہات اور اعتراضات کا جواب نہ دیں گے تو خود ان کو اسلام اور
قرآن سے متنفر کریں گے۔پس اس بات کو خوب یاد رکھو کہ اگر مسلمان اس کے لئے تیار نہیں کہ اپنی اولا د کو
مرتد نہ کریں اور انہیں اس کے لئے کبھی بھی تیار نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان کو حقیقی مسلمان
سيرة النبي عل
الله
435
جلد 2
بنانے کے لئے ہر وقت مستعد اور فکرمند رہنا چاہئے تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ
عقل خداداد کی روشنی میں قرآن کریم سکھائیں۔اگر وہ ایسا نہ کریں گے تو اسلام
صرف کتاب میں رہ جائے گا۔یہ فلسفہ کا زمانہ ہے میں یہ نہیں کہتا کہ فلسفہ یا سائنس
کے نام سے ڈر جانا چاہئے قرآن کریم کا فلسفہ ہی سچا فلسفہ ہے اور محض سائنس یا فلسفہ
کے نام سے ہر بیوقوفی کی بات مان لو۔میں خود مثلاً ڈارون کی تھیوری کو نہیں مانتا اور
میں نے دیکھا ہے کہ اس کے ماننے والے میرے سوالات کا جواب نہیں دے سکتے۔پس حقیقی علوم اور سائنس قرآن کریم کے خلاف نہیں۔یہ کمزوری ہوگی اگر ان سے کوئی
ب جاوے۔نبی کریم ﷺ کی محبت پیدا کرنے کا فرض پہلی بات یہ ہے کہ قرآن مجید کو
علیہ
پڑھیں ، سمجھیں اور اس پر عمل کریں
طریق اور مسلمانوں کا موجودہ عمل تا کہ رسول کریم ﷺ کی محبت دلوں
میں پیدا ہو۔رسول کریم ﷺ کی محبت کے لئے ضرورت ہے کہ آپ کی ان قربانیوں کو
بیان کریں جو آپ نے قوم اور انسان کے لئے کی ہیں۔جوں جوں انسان ان قربانیوں پر
غور کرے گا آپ کے ساتھ محبت اور وفا کا ایک گہرا تعلق پیدا ہوتا جائے گا۔مگر اب
مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ آپ کی قربانیوں پر تو غور نہیں کرتے۔وہ یا تو آپ کی
مدح و ثنا کرتے وقت آپ کے بالوں اور چہرہ کی تعریف کریں گے اور یا آپ کے
خوارق اور معجزات ایسے رنگ میں بیان کریں گے کہ سننے والے کو ہنسی آجاوے۔مثلاً وہ
کہیں گے کہ درختوں نے آپ کو سجدہ کیا یا آپ سے گوہ نے کلام کیا۔ایک شخص جو صحیح
تاریخ کی روشنی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائف پڑھتا ہو وہ کس طرح ان باتوں
کو تسلیم کرے گا۔اور صحیح حدیث میں جب ایسی باتوں کا نشان نہ ملے تو کیا جواب ہوگا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علمی، اخلاقی اور روحانی معجزات کیا کم ہیں؟ وہ اتنے اور
ایسے ہیں کہ کبھی ختم نہیں ہوتے اور ہر زمانہ میں ان کی صداقت ثابت ہے۔
سيرة النبي الله
436
جلد 2
,,
66
،
اب یہ گوہ کے کلام کرنے کا معجزہ ، اس میں کیا خوبی ہے جبکہ واقعات کے خلاف
ہو۔یہ بہت سیدھی بات ہے۔تاریخ میں ایک شخص کا نام ”ضب“ لکھا ہے۔مگر علماء
ہو۔اس کا خیال نہیں کرتے اور کہہ دیتے ہیں کہ گوہ بول پڑی۔اسی طرح وہ شخص جس
کے سامنے درخت سجدہ میں گر پڑا ہو، عجوبہ کے طور پر اس کا ادب تو بڑھ سکتا ہے مگر
تاریخ میں آکر اس کا وقار کم ہو جائے گا۔پس ایسی چیز پیش کرنی چاہئے جو ایک حقیقت
رکھتی ہو۔اس لئے میں تاکید کرتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بڑھانے
کے لئے آپ کی قربانیاں پیش کرو۔ہماری کتابوں کے طومار کا اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا انجیل کا یہ فقرہ اثر کرتا ہے کہ لوگوں کے
گناہوں کے لئے آیا ہوں۔حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام نہایت ہی اعلیٰ ہے اور
آپ کی قربانیاں بے نظیر ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان قربانیوں کو قرآن کریم نے
ایک لفظ میں بیان کیا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ 1 تو
اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اس غم میں کہ لوگ کیوں مومن نہیں ہوتے۔یہ کتنی بڑی
قربانی ہے۔آپ مخلوق کی نجات اور ان کو خدا تک پہنچانے کے لئے کس قدر فکرمند
رہتے تھے۔آپ کی روزانہ زندگی کو جب ہم دیکھتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے۔جب ان
واقعات کو بیان کیا جائے گا تو کوئی بھی ہو خواہ ہندو یا عیسائی، پارسی ہو یا یہودی وہ
متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔یہ چیز ہے جو محبت پیدا کر سکتی ہے۔پس رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات خود پڑھنے چاہئیں اور پڑھانے چاہئیں۔ایسے
مضمون نہیں کہ آپ کی زلفیں ایسی تھیں اور آنکھیں ایسی تھیں بلکہ آپ کی نیکی ،آپ کا
تقویٰ مخلوق کی خدمت کا جوش، دشمنوں کے سخت سے سخت رنج دہ سلوک کے باوجود
ان سے نیکی اور ہمدردی۔دعا کی طرف توجہ پھر دعا اور خشیت الہی کی طرف توجہ ہو۔آنحضرت مے نے
فرمايا الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ2 اور زندگی کے ہر شعبہ اور
سيرة النبي عمال
437
جلد 2
66
حالت اور وقت کے لئے آپ نے دعا ئیں تعلیم فرمائیں۔مگر مسلمانوں کی یہ حالت
ہے کہ آج وہ سب سے زیادہ دعا سے عملاً متنفر ہیں۔عیسائی سب سے زیادہ دعا کی
طرف متوجہ ہیں اور ہندو بھی کم نہیں۔(لیکچر شملہ صفحہ 13 تا 15 مطبوعہ قادیان 1927ء)
رسول کریم ﷺ کی بعثت کی ایک فرض رسول کریم ﷺ کی بعثت کی
صلى الله
ایک غرض رسومات کو ختم کرنا ہے
اس کی بابت حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں:۔میں دیکھتا ہوں کہ بہت سا روپیہ فضول رسوم میں ضائع ہوتا ہے۔ان تمام
رسومات کو ترک کر دو۔محمد رسول اللہ ﷺ کی بعثت میں خدا تعالیٰ محلِ انعام میں فرماتا
ہے کہ آپ کی بعثت ان رسوم کے توڑنے کے لئے ہے۔وہ رحمۃ للعلمین ہو کر
آئے ہیں۔پھر جو چیز رحمت کا باعث تھی مسلمان اسے چھوڑ کر وہی پھانسی اپنے گلے میں
الله
کیوں ڈالتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کی آمد کی غرض یہ ہے کہ ان تمام فضول اور بے جا رسوم سے
جنہوں نے گردنوں میں طوق ڈال دیئے تھے آزاد کر دیں اور ان زنجیروں سے نجات
دلائی مگر ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے۔یہ کس قدر شرم کا مقام ہے۔مسلمانوں کے بہت
سے قرضوں اور فضول خرچیوں کی اصلاح اسی ایک امر سے ہوسکتی ہے۔میرے استاد حضرت خلیفہ اول اپنے جود وسخا کی وجہ سے مشہور تھے اور لوگ آپ
کے پاس اس غرض کے لئے آتے رہتے تھے۔ایک مرتبہ ایک شخص دہلی سے آیا کہ
میری لڑکی کی شادی ہے۔آپ نے فرمایا کہ میں اس قدر روپیہ تمہاری لڑکی کی شادی
کے لئے دوں گا جس قدر رسول کریم ﷺ نے اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ کیا۔اس نے
کہا کہ میری تو ناک کٹ جائے گی۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ رسول اللہ ہے کی
تو نہ کٹی اور تمہاری باوجود کٹ جانے کے کہ تم مانگنے کے لئے یہاں آئے ہوا ایسی شادی
کرتے ہوئے کٹتی ہے۔
سيرة النبي علي
438
جلد 2
66
غرض فضول رسومات کو چھوڑ دو لیکچر شملہ صفحہ 37،36 مطبوعہ قادیان 1927ء)
1: الشعراء: 4
2 ترمذی ابواب الدعوات باب ما جاء في فضل الدعاء صفحہ 770 حدیث نمبر 3371
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى