مسلم آؤٹ لکُ کا واقعہ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عالم
454
جلد 2
مسلم آؤٹ لگ کا واقعہ
حضرت مصلح موعود نے خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1927ء میں مسلم آؤٹ لگ
کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔اسی دوران میں مسلم آؤٹ لگ“ کا واقعہ پیش آ گیا۔اس اخبار میں ایک
ایسا مضمون شائع ہوا جس میں سختی سے ایک ہائی کورٹ کے ایک حج کے اس فیصلہ پر جو
راج پال کے متعلق کیا گیا تھا جرح کی گئی تھی۔میں اُس وقت بھی حقیقی طور پر اس
مضمون میں بعض غلطیاں محسوس کرتا تھا اور اب بھی محسوس کرتا ہوں مگر جس بنا پر
ایڈیٹر اور پرنٹر مسلم آؤٹ لگ پر مقدمہ چلایا گیا وہ غلط تھی۔وہ مضمون اس وجہ سے
لکھا گیا تھا کہ اس فیصلہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتک کرنے والے
ہر ایک شخص کو چھوڑا جا سکتا ہے اور مسلمانوں کے لئے امن کی کوئی صورت نہیں۔اس
وقت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی کورٹ کو دیکھنا چاہئے تھا کہ وہ مضمون کیسی
حالت میں لکھا گیا اور آیا اس میں ہائی کورٹ کی ہتک مقصود ہے یا اپنے ٹھیس لگے
ہوئے جذبات کا اظہار ہے۔پس گو میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس مضمون کا لہجہ ایسا نہ تھا
جیسا کہ ہونا چاہئے تھا مگر جس بنا پر مقدمہ چلایا گیا وہ درست نہ تھی۔چونکہ اس مضمون
کی وجہ سے مسلم آؤٹ لگ کے پروپرائیٹر اور ایڈیٹر کو سزا دے دی گئی اس لئے مجھے
مسلمانوں کو اس طرف توجہ دلانی پڑی کہ جو کوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
ہتک کے خلاف آواز اٹھائے وہ تو فوراً جیل خانہ بھیجا جا سکتا ہے اور ہتک کرنے والا ہر
قسم کی سزا سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

سيرة النبي الله
455
جلد 2
،،
دو مسلم آؤٹ لگ کے مضمون میں اس امر پر اظہار ناراضگی کیا گیا تھا کہ
قابل جج کے نزدیک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دینا اور بات ہے اور
قوم میں نفرت پیدا کرنا اور امر ہے۔گویا حج نے یہ قرار دیا تھا کہ اگر کسی کے باپ کو
گالی دی جائے تو اس سے اس شخص کو جوش پیدا ہوسکتا ہے لیکن اگر اس کے رسول کو گالی
دی جائے تو پھر جوش نہیں پیدا ہوسکتا۔ہم ایک ہندوستانی حج سے جومسلمانوں کے مذہبی
جذبات اور احساسات سے واقفیت رکھتا تھا اور جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
متعلق مسلمانوں کے اخلاص اور محبت سے آگاہ تھا اس قسم کے فیصلہ کی توقع نہ رکھتے
تھے۔مگر عجیب بات ہے کہ وہ ہندوستانی ہو کر، ہندوستان میں رہ کر، ہندوستانی
مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے واقف ہو کر یہ خیال کرتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کو گالیاں دی جائیں تو اس سے مسلمانوں میں نفرت اور حقارت کے جذبات
نہیں پیدا ہو سکتے اور نہ جائز طور پر فساد پیدا ہوسکتا ہے لیکن اگر خود ان کو گالیاں دی
جائیں تو پھر جائز طور پر فساد ہوسکتا ہے۔یہ اس حج کی ناواقفیت تھی جس پر مسلم آؤٹ
لگ نے جرح کی تھی نہ ہائی کورٹ پر حملہ کیا تھا۔میرے نزدیک ہائی کورٹ پر حملہ کرنا
سخت نا جائز ہے اور اگر ایسا کیا جاتا تو میں
کبھی تائید نہ کرتا لیکن یہ بات ہی نہ تھی۔ایک
حج کی بطور حج ہتک نہ کی گئی تھی بلکہ اس بات کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی کہ ایک ایسا
شخص جو مسلمانوں میں رہتا، مسلمانوں کے مذہبی عقائد سے واقفیت رکھتا، ان کے مذہبی
جذبات اور احساسات کو سمجھتا تھا اس نے یہ فیصلہ کیونکر کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی ہتک سے مسلمانوں میں جائز طور پر جوش نہیں پیدا ہوسکتا۔آخر جب ایڈیٹر مسلم آؤٹ لگ“ کو سزا دی گئی تو میں نے 22 جولائی کو ہر
جگہ اس کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جلسہ کرنے کی تحریک کی۔مجھے خیال تھا کہ
عام طور پر مسلمان اس تحریک کی مخالفت کریں گے اور جلسہ نہیں ہونے دیں گے اس
وجہ سے میں تحریک لکھ لینے کے بعد اپنے مضمون میں سے اسے کاٹنے لگا تھا لیکن پھر

سيرة النبي عمال
456
جلد 2
مجھے یہ خیال آیا کہ میں نے اپنی طرف سے تو یہ تحریک لکھی نہیں خدا تعالیٰ نے مجھ سے
لکھائی ہے وہی اس کو کامیاب بنانے کا سامان کرے گا۔پھر اگر چہ اس کی مخالفت کی
گئی مگر با وجود اس کے سارے ہندوستان میں ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے
تک اس تحریک کے ماتحت 22 جولائی کو جلسے کئے گئے۔مسلمانوں میں خاص بیداری
پیدا ہوگئی اور اخباروں نے لکھا کہ ایسا شاندار مظاہرہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔اس
سے مسلمانوں کو محسوس ہو گیا کہ اگر وہ مل کر آواز اٹھائیں تو وہ پُر شوکت اور پُر ہیبت ہو
سکتی ہے۔اسی دوران میں اس کام کو مضبوط بنانے کے لئے انجمن ترقی اسلام کی بنیا د رکھی
گئی تا کہ اس کے ذریعہ ایسے لوگوں کو جمع کیا جائے جو عام اسلامی کاموں میں مدد دے
سکیں۔چنانچہ مختلف فرقوں کے ایسے ایک ہزار آدمیوں نے اس کام کے لئے اپنے
آپ کو پیش کیا۔ان میں ایسے لوگ بھی تھے جو ہمارے سلسلہ سے سخت مخالفت رکھتے
تھے حتی کہ کسی احمدی سے مصافحہ کرنا بھی جائز نہ سمجھتے تھے۔چنانچہ یو۔پی کے ایک
پیر صاحب نے لکھا کہ میں آپ کے سلسلہ کے سخت خلاف تھا اور کسی احمدی سے بات
کرنا بھی جائز نہ سمجھتا تھا مگر اب سیاسی اور تمدنی معاملات میں گلی طور پر اپنے آپ کو
آپ کے اختیار میں دیتا ہوں۔غرض ہر طبقہ کے لوگ اس انجمن میں داخل ہوئے۔ان میں رؤسا بھی ہیں، علماء بھی ہیں، پیر بھی ہیں، انگریزی خوان بھی ہیں اور ان کی
تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔اور اس تحریک کو اس قدر کامیابی ہوئی ہے کہ
پہلا اشتہار دس ہزار کی تعداد میں مسلمانوں میں تقسیم کیا گیا تھا مگر اس میں سے بھی کچھ
بچ رہا لیکن آخری اشتہار اس سلسلہ کا جو شائع ہوا وہ سات ہزار شائع کیا گیا اور پہلے
ہی دن ختم ہو گیا۔اگر اس انتظام کو اور مضبوط بنایا جائے تو دس لاکھ اشتہار بھی پورے
نہ ہوسکیں اور ایک ماہ میں تمام مسلمانوں
کو بیدار کیا جاسکتا ہے۔غرض خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کا بہت اچھا نتیجہ نکلا اور مسلمانوں کو

سيرة النبي عالم
457
جلد 2
محسوس ہو گیا کہ ان کی تمدنی اور سیاسی نجات آپس کے اتحاد میں ہے اور ان میں یہ
احساس پیدا ہو گیا کہ کامیابی مل کر کام کرنے سے ہی ہو سکتی ہے۔“
( تقریر دلپذیر صفحہ 11 تا 14 مطبوعہ قادیان 1928ء)

آج 10 میں سے 10 باقی