سیرتِ رسولﷺ کے حوالے سے ایک منصوبہ
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
458
جلد 2
سیرت رسول عے کے حوالے سے ایک منصوبہ
27 دسمبر 1927ء کے خطاب میں ہی حضرت مصلح موعود نے رسول کریم
کی سیرت اور آپ پر حملوں کے دفاع کا اعلان کرتے ہوئے ایک سکیم کا اعلان
فرمایا:۔”اب میں آخری بات بیان کرنا چاہتا ہوں جو نہایت اہم ہے۔دیکھو ساری
مصیبت مسلمانوں کے لئے یہ ہے کہ وہ استقلال سے کام نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ
ان کے مخالف دلیر ہوتے جاتے ہیں۔جو دشمن اٹھتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی ذات پر حملہ کرنے لگ جاتا ہے۔ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا
حملہ ہوتا ہے مگر مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ جس طرح بچے آپس میں کہتے ہیں آؤ
چور چور کھیلیں، اس کھیل کے لئے ایک پولیس مین بن جاتا ہے دوسرا چور بن جاتا ہے
چور کو پکڑ کر سزا دی جاتی ہے مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ چور اور پولیس مین بننے والے
ایک دوسرے کے گلے میں باہیں ڈال کر چلے جاتے ہیں۔اسی طرح مسلمان کرتے
ہیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت پر حملہ ہوتا ہے تو کہتے ہیں آؤ
رسول اللہ ﷺ کی عزت کا کھیل کھیلیں۔اُس وقت ان میں بڑا جوش ہوتا ہے مگر
دوسرے وقت بالکل ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔اگر مسلمانوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی حقیقی عزت کا احساس ہو تو کبھی آپ کی عزت کی حفاظت سے غافل نہ
ہوں۔پچھلے دنوں جب آریوں کی طرف سے پے در پے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے خلاف حملے ہوئے اور میں نے مسلمانوں کو اس کے مقابلہ کے لئے صحیح طریق عمل
سيرة النبي علي
459
جلد 2
بتایا تو کئی خطوط میرے پاس آئے جن میں لکھا تھا کہ تم نے بہت بزدلی سے کام لیا ہے
جو یہ لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بدزبانی کرنے والے کو
مارنا نہیں چاہئے۔جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بینک کرے اسے کیوں مارنا
نہیں چاہئے۔آپ مسلمانوں کو اس بزدلی کی تعلیم نہ دیں۔ایک دو خطوط جن میں پتہ
درج تھا میں نے انہیں قائل بھی کیا کہ ان کی رائے غلط ہے مگر اب یہ حالت ہے کہ ان
لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کا خیال بھی نہیں رہا اور
وہ آپ کی ہتک کرنے والوں کے دوست بن گئے ہیں۔ہم خود چاہتے ہیں کہ ہندو
مسلمانوں میں صلح ہو اور ملک کی ترقی کے لئے ہندو مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے مگر اس کے
ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
ہتک کرنے والی کوئی بات نہ ہو۔کیا کوئی ہے جو اس بات کی ذمہ داری لے کہ اب
ہندوؤں کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کوئی نا پاک کتاب
شائع نہ ہوگی اور اسلام پر دل آزار حملے نہ کئے جائیں گے؟ اب نہ تو ایسے حملوں کا
احتمال جاتا رہا ہے اور نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا کوئی سامان ہوا ہے
پھر ہندو مسلمانوں میں اتحاد کس طرح ہو سکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
ذات پر کیوں حملہ کی جرات پیدا ہوتی ہے اور کیوں اس نا پاک فعل کے ارتکاب کی
دلیری کی جاتی ہے؟ اس کی دو وجہیں ہیں۔ایک یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی ذات کو ایسے برے طور پر پادریوں نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے کہ غیر مسلم لوگ
واقعہ میں آپ سے بغض اور نفرت رکھتے ہیں اور اکثر حصہ ایسا ہے کہ چاہے وہ منہ سے
آپ کو گالی نہ دے مگر دل میں سمجھتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کو
بڑا نقصان پہنچایا ہے اس وجہ سے آپ کے خلاف نا پاک حملے کئے جاتے ہیں۔دوسری
وجہ یہ ہے کہ خود مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوبیوں سے ناواقف
ہونے کی وجہ سے دنیا کے سامنے آپ کی ذات کو ایسے رنگ میں پیش کرتے ہیں کہ
سيرة النبي علم
460
جلد 2
پ کے متعلق کسی کو محبت اور اخلاص نہیں پیدا ہوسکتا۔اس سال میں قصور گیا تو وہاں
ایک ہندو نے مجھے سے ایسی باتیں کیں جنہیں سن کر میں شرم سے پانی پانی ہو گیا۔اس
نے کہا یہ کیا بات ہے کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جب کوئی مولوی
تعریف کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ آپ کی زلفیں ایسی خوبصورت تھیں، آپ کی آنکھیں
ایسی رسیلی تھیں، آپ کے عارض ایسے دلکش تھے۔مذہبی تفوق کو زلفوں اور آنکھوں کی
خوبصورتی سے کیا تعلق ، اس کے لئے مذہبی خوبیاں پیش کرنی چاہئیں۔بات یہ ہے
که مسلمان خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات سے ناواقف ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر جو حملے کئے جاتے ہیں ان کو دور
کرنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ غیر مسلموں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی شخصیت کے متعلق بہترین پرو پیگنڈا کیا جائے۔میں اس کے لئے کئی تجویز میں پیش
کرتا ہوں۔۔(1) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائف میاں بشیر احمد صاحب نے لکھنی
شروع کی تھی معلوم نہیں اب انہوں نے اسے کیوں چھوڑا ہوا ہے۔اس وقت تک جو
مختصر سوانح عمریاں لکھی گئی ہیں ان سے یہ بہت اعلیٰ اور عمدہ ہے۔اگر وہ اسے مکمل
کریں تو کوشش کر کے اس کی بکثرت اشاعت کی جائے۔میاں بشیر احمد صاحب ہمت
کریں اور اسے مکمل کر دیں۔(2) اس سال رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے متعلق دو اور
کتابیں لکھی جائیں۔ایک کتاب تو ایسی ہو جس میں لڑکوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی زندگی کے ایسے واقعات بتائے جائیں جس سے وہ سبق حاصل کریں اور
دوسری ایسی ہو جس میں لڑکیوں کے متعلق آپ کی زندگی کے سبق آموز اور نصیحت خیز
واقعات ہوں۔میں نے دیکھا ہے عیسائیوں نے حضرت مسیح کی زندگی کے متعلق کئی رنگ کی
سيرة النبي علي
461
جلد 2
کتابیں لکھی ہیں۔کوئی لڑکوں کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے کوئی لڑکیوں کو، کوئی عورتوں کو مدنظر
رکھ کر لکھی گئی ہے کوئی مردوں کو، کوئی بوڑھوں کو۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
زندگی کے حالات لکھنے جو بیٹھتا ہے وہ یہی لکھتا ہے فلاں سن میں آپ پیدا ہوئے ، اتنی
لڑائیاں لڑیں ، اتنے کا فرمارے اور فلاں سن میں فوت ہو گئے۔اس سال یہ تین کتابیں لکھی جائیں جن میں سے ایک کے لکھنے کا میں وعدہ کرتا
ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو لڑکوں کے متعلق سوانح کا جو حصہ ہے وہ میں
لکھوں گا۔اس کے ساتھ ہی میں ایک اور وعدہ بھی کرتا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک سیرت احادیث کی بنا پر لکھنی شروع کی تھی
اس کا کچھ حصہ شائع ہوا تھا اور اس قدر پسند کیا گیا کہ مخالفین تک نے اقرار کیا تھا کہ
تیرہ سو سال میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی سیرت ایسی دلکش نہیں لکھی
گئی۔میں کوشش کروں گا کہ اسے بھی مکمل کر دوں۔اس کے میں نے تین حصے کئے تھے
ان میں سے تیسرا حصہ لکھنا باقی ہے اور اس کے سارے نوٹ لکھ رکھے ہیں میں اسے
بھی مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔تیسری کتاب جولڑکیوں کے متعلق ہے وہ میری کتاب کے نمونے کے بعد کوئی
دوست لکھیں یا اگلے سال میں خود ہی اسے لکھوں گا۔“
اس موقع پر مولانا مولوی عبد الماجد صاحب پروفیسر عربی بھاگلپور کالج نے وعدہ
کیا کہ یہ کتاب وہ لکھیں گے۔یہ ایک نہایت ہی اہم کام ہے لیکن اس کے علاوہ ایسی کوشش کی بھی ضرورت
ہے جس کے ذریعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق مسلمانوں میں جو
تھوڑی بہت بیداری پیدا ہوئی ہے اسے قائم رکھا جائے۔اس کے لئے زیادہ آدمیوں
کی ضرورت ہے۔تجویز یہ ہے کہ 20 جون کے دن جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کرنے والے شخص کو سزا دی گئی تھی سارے ہندوستان میں
سيرة النبي عله
462
جلد 2
تین مضامین پر تقریریں ہوں۔(1) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی نوع
انسان کے لئے کیا کیا قربانیاں کیں۔(2) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ
زندگی یعنی کس طرح آپ نے نبیوں بلکہ نبیوں کے سردار والی زندگی بسر کی۔(3)
آپ نے بنی نوع انسان پر کیا احسان کیا ہے۔ان مضامین پر تقریریں کرنے والے بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ہر جگہ
کے تعلیم یافتہ احمدی احباب کو چاہئے کہ اپنے نام پیش کریں۔کم از کم ایک ہزار آدمی کی
ضرورت ہے جو جنوری میں ہی اپنے نام پیش کر دیں تا کہ چھ ماہ کے عرصہ میں ان کو
تیار کیا جائے۔اس کے لئے تمام ہندوستان کے ہر علاقہ کے احمدیوں کو تیاری کرنی
چاہئے تا کہ جون کو تمام ہندوستان میں یہ لیکچر کا میابی سے ہوں۔“
( تقریر دلپذیر صفحہ 46 تا49 مطبوعہ قادیان 1928ء)