رسول کریمﷺ کے افعال کی اقسام
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
463
جلد 2
رسول کریم علیہ کے افعال کی اقسام
28 دسمبر 1927 ء کو حضرت مصلح موعود نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
کارنامے“ کے عنوان سے ایک خطاب فرمایا۔اس خطاب میں حضرت مسیح موعود کے
ایک کارنامے کے حوالہ سے رسول کریم ﷺ کے افعال کی اقسام یوں بیان فرماتے
ہیں:۔صلى الله
" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس غلطی کا ازالہ یوں فرمایا ہے کہ
رسول کریم لے کے افعال کئی قسم کے ہیں۔ایک وہ اعمال ہیں جو آپ ہمیشہ کرتے
اور جن کے کرنے کا آپ نے دوسروں کو بھی حکم دیا اور فرمایا اس طرح کیا کرو۔ان کا
کرنا واجب ہے۔(2 ) وہ اعمال جو عام طور پر آپ کرتے اور دوسروں کو کرنے کی
نصیحت بھی کرتے۔یہ سنن ہیں۔(3) وہ اعمال جو آپ کرتے اور دوسروں کو فرماتے
کہ کر لیا کرو تو اچھے ہیں۔یہ مستحب ہیں۔(4) وہ اعمال جنہیں آپ مختلف طور پر ادا
کرتے ان کا سب طریقوں سے کرنا جائز ہے۔(5) ایک وہ اعمال ہیں جو کھانے
پینے کے متعلق تھے ان میں نہ آپ دوسروں کو کرنے کے لئے کہتے اور نہ کوئی ہدایت
دیتے۔آپ ان میں عرب کے رواج پر عمل کرتے۔ان احکام میں ہر ملک کا انسان
اپنے ملک کے رواج پر عمل کر سکتا ہے۔رسول کریم ﷺ کے سامنے گوہ لائی گئی جو آپ
نے نہ کھائی۔اس پر پوچھا گیا کہ اس کا کھانا حرام ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں، حرام
نہیں مگر ہمارے ہاں لوگ اسے کھاتے نہیں۔اس لئے میں بھی اسے نہیں کھا تا 1۔اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ جن امور میں شریعت ساکت ہو اور رسول کریم ﷺ کا حکم
سيرة النبي عالم
464
جلد 2
ثابت نہ ہو انہیں حتی الوسع ملک کے دستور اور رواج کے مطابق کر لینا چاہئے تا کہ
خواہ مخواہ لوگوں میں نفرت نہ پیدا ہو۔ایسے امور سنت نہیں کہلاتے۔جوں جوں ملک
66
کے حالات کے ماتحت لوگ ان میں تبدیلی کرتے جائیں اس پر عمل کرنا چاہئے۔“
( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے صفحہ 104 ، 105 مطبوعہ ربوہ 1956ء)
1: بخارى كتاب الذبائح و الصيد باب الضب صفحہ 984 حدیث نمبر 5537 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية