بے سروسامانی کی حالت میں فتح کی پیشگوئی

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي عليه
1
جلد 3
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بےسروسامانی کی حالت میں فتح کی پیشگوئی
حضرت مصلح موعود 6 اپریل 1928ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔میں نے ایک فرانسیسی مصنف کی کتاب پڑھی ہے جس نے لکھا ہے میں اسلام
کا سخت مخالف تھا اور میرے دل میں سخت تعصب تھا اسی بنا پر میں نے تاریخ اسلام کا
مطالعہ شروع کیا۔مگر جب میں تاریخ اسلام پڑھتے پڑھتے بانی اسلام کے زمانہ میں
پہنچا تو ایک نظارہ میرے سامنے آیا جس نے میرے تعصب کو پاش پاش کر دیا اور
میرے نقطہ نگاہ کو بدل دیا۔اور وہ یہ تھا کہ میں اپنی قوت واہمہ کے ذریعہ 1300 سال
پیچھے گیا اور میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ میلے کچیلے کپڑے پہنے ایک کچھی عمارت میں بیٹھے
ہیں۔ویسے ہی لباس والا ایک آدمی ان کے درمیان بیٹھا ہے۔ان کے پاس کوئی
ساز وسامان نہیں بلکہ ایک ایسے مکان میں بیٹھے ہیں جس پر کھجور کی شاخوں کی چھت
ہے۔میں اپنی قوت واہمہ کے ذریعہ ان کے پاس پہنچا اور سنا کہ کیا باتیں کر رہے ہیں
تو مجھے معلوم ہوا وہ کہہ رہے ہیں کس طرح دنیا کو فتح کریں اور کس طرح ساری دنیا پر
خدا کا دین پھیلا دیں۔میں نے ان کی باتوں کو سنا اور پھر تاریخ کے دوسرے صفحات
میں دیکھا کہ واقعہ میں چند سال کے بعد انہوں نے دنیا کو فتح کر لیا اور جس دین کو وہ
خدا کی طرف سے سمجھتے تھے اسے پھیلا دیا۔اس وقت میرا دل ڈرا کہ ایسے لوگوں کو کس
طرح کوئی جھوٹا کہہ سکتا ہے۔کیا ہی لطیف نقشہ ہے جو اس مصنف نے کھینچا ہے۔رسول کریم ﷺ کے یہی

سيرة النبي عمال
2
جلد 3
الله
واقعات نہیں جو اس نے بیان کئے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ حیران کن ہیں۔دنیا کو فتح کرنے کی صاف پیشگوئی اس احزاب کی جنگ کے وقت کی گئی جب
کہ بوجہ محاصرہ رسول کریم ﷺ اور صحابہ کو کئی دن سے فاقہ تھا۔کئی صحابہ نے بتایا کہ
انہیں سات سات دن سے فاقہ تھا اور انہوں نے اپنے پیٹوں پر پتھر باندھے ہوئے
تھے۔رسول کریم ﷺ نے بھی فاقہ کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھ رکھا تھا1۔یہ حالت
تھی جب صحابہ خندق کھودرہے تھے۔دشمن پورے زور سے ان پر حملہ آور ہو رہا تھا اور
دعویٰ کر رہا تھا کہ مسلمانوں کی عورتوں اور بچوں کو غلام اور لونڈیاں بنا کر لے جائے گا
اور ان کو تباہ و برباد کر دے گا۔جس وقت دشمن یہ دعویٰ کر رہا تھا خندق کھودتے ہوئے
ایک ایسا پتھر نکلا جسے صحابہ نے توڑنا چاہا مگر باوجو د سخت کوشش کے وہ نہ ٹوٹا۔آخر
رسول کریم ﷺ کی خدمت میں عرض کی کہ ایک پتھر بہت سخت نکلا ہے جو ہم سے ٹوٹتا
صلى الله
نہیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا چلو ہم توڑتے ہیں۔آپ ﷺ نے کدال لے
کر پتھر پر ماری۔پھر سخت تھا اور جیسا کہ قاعدہ ہے کہ چوٹ پڑنے پر پتھر سے آگ نکلتی
ہے آگ کا شعلہ نکلا۔رسول کریم علیہ نے اسے دیکھ کر کہا اللہ اکبر۔صحابہ کو کچھ نہ سمجھے
کہ کیا مراد ہے مگر چونکہ ہمیشہ رسول اللہ ﷺ کا ادب ملحوظ رکھتے تھے بغیر دریافت
کرنے کے انہوں نے بھی کہا اللہ اکبر۔رسول کریم ﷺ نے دوبارہ کدال ماری اور
پھر اسی طرح آگ نکلی۔جسے دیکھ کر آپ نے دوبارہ اللہ اکبر کہا اور صحابہ نے بھی آپ
صلى الله
کی اتباع میں ایسا ہی کہا۔رسول کریم ﷺ نے سہ بارہ کدال ماری جس سے آگ
نکلی۔آپ نے اللہ اکبر کہا صحابہ نے بھی یہ نعرہ لگایا۔اس ضرب سے پتھر ٹوٹ گیا۔رسول کریم ﷺ نے صحابہ سے دریافت فرمایا تم نے کیوں اللہ اکبر کہا تھا ؟ انہوں نے
عرض کیا آپ نے جو کہا تھا اس لئے ہم نے بھی کہا۔آپ نے کیوں کہا تھا ؟ آپ نے
فرمایا جب پہلا شعلہ نکلا تو مجھے دکھایا گیا کہ قیصر کی حکومت پر تبا ہی آئی ہے اور مسلمانوں
کو اس پر فتح حاصل ہوئی ہے۔دوسری دفعہ جب شعلہ نکلا تو اس میں مجھے کسری کی

سيرة النبي عمال
3
جلد 3
حکومت کی تباہی کا منظر دکھائی دیا اور تیسری مرتبہ غالباً غسان یا کسی اور قوم کے متعلق
فرمایا 2۔اُس وقت مسلمانوں کی کیسی نازک حالت تھی۔چنانچہ منافقوں نے اُس وقت کہا
بھی کہ کھانے کو تو روٹی نہیں ملتی اور پاخانہ پھرنے کے لئے جگہ نہیں مگر خواب قیصر و کسریٰ
کی حکومتوں کو فتح کرنے کے دیکھے جا رہے ہیں۔(الفضل 17 اپریل 1928 ء )
1: السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 11 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
66
:2 السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 12 مطبوعہ بیروت 2012 ، الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی