رسول کریمﷺ کا محاسبہ نفس
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
129
جلد 3
رسول کریم ﷺ کا محاسبہ نفس
حضرت مصلح موعود 18 جنوری 1929ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔در حقیقت کسی انسان کا دل دکھانا ایک بہت بڑا جرم ہے اور رسول کریم صلی اللہ
الوسة
نے بھی ایسے معاملہ میں معافی مانگنے سے پر ہیز نہیں کیا۔جب آپ فوت ہونے لگے تو
صحابہ سے فرمایا اگر کسی کو مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو اسے چاہئے کہ یہیں بدلہ لے
لے۔غور کرو یہ کتنی بڑی قربانی ہے۔آپ خاتم النبین تھے اور آپ کی وہ شان تھی کہ
صحابہ آپ کے ایک ایک لفظ کو خدا تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت سمجھتے تھے۔پس اگر
رسول کریم ﷺ جیسا انسان اس علوشان کے باوجود اس امر کے لئے تیار ہوتا ہے کہ
پنی غلطی کا اعتراف کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم لوگ اس کے لئے تیار نہ ہوں۔چلتے
ہوئے کسی کو ہماری ٹھوکر لگ جاتی ہے اور ہم اُس وقت کیا آسانی سے کہہ دیتے ہیں
معاف کیجئے۔پس جب چلتے چلتے ہم ذرا سی ٹھوکر پر معافی مانگ لیتے ہیں تو جب معافی
مانگنے سے سینکڑوں لوگوں میں اختلاف مٹ سکتا ہو اس کے لئے ہم کیوں تیار نہ ہوں۔میں نے رسول کریم ﷺ کی مثال دی ہے اور اپنی وفات کے موقع پر آپ نے فرمایا
اگر کسی کو مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو بتا دے اور بدلہ لے لے۔اس پر ایک صحابی نے
كبايَا رَسُولَ الله ! مجھے آپ سے ایک تکلیف پہنچی ہوئی ہے اور میں اس کا بدلہ لینا چاہتا
ہوں۔ایک جنگ کے موقع پر آپ لشکر کی صف بندی کر رہے تھے اور کسی ضرورت سے
آپ کو صف چیر کر نکلنا پڑا اور آپ کی کہنی مجھے لگی۔وہ لوگ جنہیں رسول کریم ﷺ سے
عشق تھا اور جن کے عشق کی ایک ادنیٰ مثال یہ ہے کہ ایک صحابی جنگِ اُحد میں بہت
صلى الله
سيرة النبي عمال
130
جلد 3
سخت زخمی ہوئے ، ان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور ہڈیاں چور چور ہو گئیں ان کا ایک
رشتہ دار بہت تلاش کے بعد اُن تک پہنچا اُس وقت ان کی زندگی کے صرف چند منٹ
باقی تھے۔رشتہ دار نے چاہا کہ ان کی زندگی کو بچانے کے لئے کچھ مدد کرے لیکن
انہوں نے کہا کہ اب مدد کا موقع نہیں میرے پاس آؤ۔جب وہ پاس گیا تو اس کا ہاتھ
صلى اللهم
اپنے ہاتھ میں لے کر کہا میں تمہارے ہاتھ کو رسول کریم ﷺ کا ہاتھ فرض کرتا ہوں اور
اس سے مصافحہ کرتا ہوں تم رسول کریم ﷺ کو میرا سلام پہنچا دینا اور میں تم سے عہد لیتا
ہوں کہ میرے تمام رشتہ داروں سے کہہ دینا میں مر رہا ہوں مگر دنیا کی سب سے قیمتی
چیز یعنی محمد رسول اللہ کو تم میں چھوڑے جاتا ہوں۔تمہیں خواہ کتنی ہی قربانیاں کرنی پڑیں
کسی حالت میں بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑنا اور ہر طرح آپ کی حفاظت کرنا 1۔ظاہر
ہے کہ جب ایسے لوگوں نے اس صحابی کے منہ سے بدلہ لینے کے الفاظ سنے ہوں گے تو
انہیں کس قدر جوش آیا ہو گا۔اُن کی تلواریں میانوں سے تڑپ تڑپ کر باہر آ رہی
الله
ہوں گی اور وہ چاہتے ہوں گے کہ اس کی بوٹی بوٹی اڑا دیں مگر رسول کریم ﷺ نے
فرمایا لو تم بھی مجھے کہنی مار لو۔اس صحابی نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله ! اُس وقت جب
آپ کی گہنی مجھے لگی میرا جسم نگا تھا۔اس پر آپ نے اپنا کرتا اٹھا کر اپنا جسم نگا کر دیا۔وہ صحابی جھکا اور نہایت ادب سے اُس مقام پر بوسہ دیا اور کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں چاہتا تھا
کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاؤں اور حضور کے مظہر جسم کو بوسہ دے کر برکت حاصل
کروں 2 لیکن یہ بات تو اس کے دل میں تھی رسول کریم ﷺ کو تو اس کا کوئی علم نہ تھا۔آپ تو یہی سمجھتے تھے کہ یہ مجھے کہنی مارنا چاہتا ہے اور آپ نے اسی لئے اپنا جسم بھی ننگا
کر دیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کسی ایسی بات کو قیامت پر اٹھا رکھنا
نہیں چاہتے تھے۔اور میں سمجھتا ہوں اگر ہمارے مخالفوں میں ایسا اخلاص بلکہ اس کا
ہزارواں حصہ بھی موجود ہوتا تو یہ جھگڑا کبھی پیدا ہی نہ ہوتا اور اب بھی اگر وہ اس فیصلہ
سيرة النبي علي
131
جلد 3
پر آمادہ ہو جائیں تو نیک نتیجہ کی امید ہو سکتی ہے۔“ ( الفضل 12 فروری 1929 ء )
1: اسد الغابة في معرفة الصحابة الجزء الثاني سعد بن الربيع صفحه 250 ، 251 مطبوعہ بیروت
2006 ، الطبعة الأولى
2: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول ابن غزية و ضرب الرسول له في بطنه بالقدح
صفحہ 687،686 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الأولى