رسول کریمﷺ کی عظمتِ شان

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
133
جلد 3
رسول کریم ﷺ کی عظمت شان
حضرت مصلح موعود 12 اپریل 1929 ء کے خطبہ جمعہ میں راجپال کے قتل پر تبصرہ
کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔وو
دوسرا لاہور میں راجپال کے قتل کا واقعہ ہے یہ وہی شخص ہے جس نے ایک
نہایت ہی دل آزار اور گندی کتاب شائع کی اور ماتحت عدالتوں سے سزا یاب ہونے
کے بعد عدالت عالیہ کے ایک جج نے یہ کہہ کر اسے بری کر دیا تھا کہ موجودہ قانون اس
کے لئے کوئی سزا تجویز نہیں کرتا۔اس کے قتل کے شبہ میں ایک مسلمان پکڑا بھی گیا ہے
اور اس پر مقدمہ چل رہا ہے۔گورنمنٹ کا بھی یہی قانون ہے اور عقل بھی یہی کہتی ہے
کہ جب تک کسی کا جرم ثابت نہ ہو اسے قاتل کہنا گناہ ہے۔بہر حال قتل ہوا ہے اور قتل
کرنے والا کوئی ضرور ہے اس سے انکار نہیں ہو سکتا۔پہلے بھی دو دفعہ اس پر حملہ ہوا تھا
اور یہ واقعہ اپنی قسم کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے کئی بار مسلمانوں پر ہندوؤں نے حملے
کئے اور قتل و خونریزی تک نوبت پہنچائی۔پچھلے ہی دنوں لاہور میں نہتے مسلمانوں پر جبکہ
وہ نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے تھے ہندوؤں نے حملہ کر دیا جس سے غالباً چار پانچ
آدمی مارے گئے اور کئی مجروح ہوئے۔اسی طرح کئی مقامات پر مسلمانوں پر ہندوؤں
نے حملے کئے۔ملتان ، کٹار پور، آرہ، بہار، بنگال، مالا بار، دہلی ،ضلع گڑگانواں، ضلع
انبالہ کے واقعات بتا رہے ہیں کہ ہمارے ملک کے لوگ مذہب کی حقیقت سے
ناواقف ہیں۔رسولوں کے دنیا میں آنے اور بچے مذہب کی غرض اگر کوئی ہو سکتی ہے تو
یہی کہ انسان کو جرم کے ارتکاب سے پہلے روکا جائے۔گورنمنٹ کا قانون مجرم کو

سيرة النبي عمال
134
جلد 3
ارتکاب جرم کے بعد پکڑ کر سزا دیتا ہے لیکن مذہب کا کام یہ ہے کہ ارتکاب سے پہلے
رو کے اور جو مذہب ارتکاب جرم سے روک نہیں سکتا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔روحانی
اور دنیاوی قانون میں یہی فرق ہے کہ روحانی شریعت جرم کے پیدا ہونے سے پہلے
روکتی ہے لیکن دنیاوی قانون جرم کے پیدا ہونے کے بعد مجرم کو سزا دے کر اس کے
متعدی ہونے کو روکتا ہے۔دونوں کے علیحدہ علیحدہ کام ہیں۔اگر جسمانی قانون بعد
میں سزا نہیں دیتا تو وہ بھی ناقص ہے اور اگر روحانی شریعت جرائم کو قلوب سے نکالنے
کی کوشش نہیں کرتی تو وہ بھی بے فائدہ ہے۔مذہب کی غرض انسان کے دل میں
خشیت اللہ پیدا کرنا ہے جو مذہب اس غرض کو پورا نہیں کرتا وہ مذہب کہلانے کا ہرگز
مستحق نہیں ہے۔جو مذہب کبر، غرور، نخوت ، تذلیل، تحقیر، تو ہین سے نہیں روکتا وہ
دراصل مذہب نہیں بلکہ ایک بیماری ہے جسے جس قدر جلد دنیا سے مٹایا جا سکے بہتر
ہوگا۔مذہب وہی کہلا سکتا ہے جو کبر وغرور، نخوت ، تذلیل، تحقیر، تو ہین اور فتنہ وفساد کی
تمام راہوں کو بند کرتا ہے۔میں نہیں سمجھ سکتا کہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے جو آج کل رونما ہو رہے ہیں کوئی
مذہبی یا سیاسی لیڈر یہ کہہ سکتا ہے کہ اس کا مذہب اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اور اس کے
گرنے کا کوئی خدشہ نہیں۔یہ ایک حقیقت ہے جن قوموں میں دوسروں کی عزت و
آبرو کی حفاظت کی طرف توجہ نہیں ہوتی ایسی قومیں اپنے ہاتھوں سے اپنی موت کے
فیصلہ پر دستخط کرتی ہیں اور جو شخص اپنی قوم کے ایسے افراد کی پیٹھ ٹھونکتا ہے، ان کے
لئے بہانے اور عذر تلاش کرتا ہے وہ اپنی قوم کا بدترین دشمن ہے۔ناروا افعال پر جتنا
بھی اظہارِ مذمت کیا جائے اُتنا ہی قومی خدمت ہے۔جو مائیں محبت سے اپنی اولاد
کے جرائم کو چھپاتی ہیں وہ مائیں خیر خواہ نہیں بلکہ اولاد کی دشمن ہوتی ہیں۔ہمارے
ملک میں ایک مشہور قصہ ہے کہ کسی عادی مجرم کو جب پھانسی پر لٹکایا جانے لگا تو اس نے
ماں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔اس پر اس خیال سے کہ بجائے کسی عمدہ

سيرة النبي علي
135
جلد 3
کھانے سے یا کسی اور بات کے اُس نے آخری وقت میں اپنی ماں سے ملنے کی
خواہش کی اُن افسروں نے جو وہاں متعین تھے خاص اثر محسوس کیا اور اُس کی ماں کو
بلایا گیا۔جب وہ آئی تو اس نے کہا ذرا میرے قریب کر دو میں کان میں ایک بات
کہنی چاہتا ہوں۔جب قریب کیا گیا تو اُس نے اپنی ماں کا گلا کاٹ لیا۔لوگوں نے
کہا کم بخت ! تو اس وقت میں بھی ایسے فعل سے باز نہ آیا جبکہ پھانسی پر لٹکنے لگا۔اس
نے کہا میں پھانسی پر لٹکتا ہی اس کی وجہ سے ہوں۔بچپن میں جب میں چوری کیا کرتا تو
یہ ماں میری پیٹھ ٹھونکا کرتی تھی۔اگر یہ ایسا نہ کرتی تو عادی چور ہو کر آج میں اس نتیجہ کو
نہ پہنچتا۔اسی طرح مجرموں کی خواہ انہوں نے ہتک انبیاء کا جرم کیا ہو خواہ قتل کا، جو
لیڈر پیٹھ ٹھونکتے ہیں وہ خود مجرم ہیں۔قاتل ، ڈاکو اور وہ خبیث الفطرت اور گندے
لوگ جو انبیاء کو گالیاں دیتے ہیں ہرگز اس قابل نہیں کہ ان کی تعریف کی جائے۔ان
کی قوم اگر اپنے اندر دینداری، تقوی اور اخلاق رکھنے کی مدعی ہے تو اس کا فرض ہے
کہ ایسے افعال کی پورے زور کے ساتھ مذمت کرے۔اسی طرح اس قوم کا جس کے
جو شیلے آدمی قتل کرتے ہیں خواہ انبیاء کی توہین کی وجہ سے ہی وہ ایسا کریں فرض ہے کہ
پورے زور کے ساتھ ایسے لوگوں کو دبائے اور ان سے اظہارِ براءت کرے۔انبیاء کی
عزت کی حفاظت قانون شکنی سے نہیں ہو سکتی۔وہ نبی بھی کیسا نبی ہے جس کی عزت کو
بچانے کے لئے خون سے ہاتھ رنگنے پڑیں ، جس کے بچانے کے لئے اپنا دین تباہ کرنا
پڑے۔یہ سمجھنا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت کے لئے قتل کرنا جائز ہے سخت نادانی
ہے۔کیا محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت اتنی ہی ہے کہ ایک شخص کے خون سے اس کی
ہتک دھوئی جا سکے؟ بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی ہتک کی سزا
قتل ہے۔میں کہتا ہوں تاریخ سے کوئی ایک مثال ہی ایسی پیش کی جائے کہ رسول کریم
ﷺ کے زمانہ میں کسی ایک انسان
کو بھی محض آپ کو برا کہنے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہو
اور اُس قتل میں کسی پولیٹیکل جرم کا دخل نہ ہو۔کوئی ثابت کرے کہ محض اس جرم میں کسی

سيرة النبي علي
136
جلد 3
کو قتل کیا گیا۔ہاں اگر کسی کے متعلق یہ شبہ ہوا کہ وہ غیر قوموں کو مسلمانوں پر چڑھا
لائے گا اور سازشیں کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچائے گا تو یہ اور بات ہے۔صرف
توہین رسول کے جرم میں کبھی کوئی ایک شخص بھی قتل نہیں کیا گیا۔اگر ایسا کرنا جائز ہوتا
تو عبد اللہ بن ابی بن سلول کو کیوں زندہ چھوڑ دیا جاتا حالانکہ اس نے عَلَى الْإِعْلان
کہا تھا کہ لَيُخْرِجَنَ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ1 کہ میں جو سب سے زیادہ معزز
ہوں ( نَعُوذُ بِاللهِ) سب سے زیادہ ذلیل یعنی رسول کریم ﷺ کو نکال دوں گا۔محمد
رسول اللہ ﷺ کے پاس ایسی باتوں کی اطلاع بھی پہنچ جاتی تھی۔پھر صحابہ نے یہ بھی
کہا کہ اس کے ساتھیوں میں سے بعض کو قتل کر دیا جائے لیکن رسول کریم علیہ نے
فرمایا نہیں ، لوگ کیا کہیں گے کہ محمد نے اپنے ساتھیوں کو قتل کر دیا 2 اگر قتل جائز ہوتا تو
وہ منافق جو آخری وقت تک مسلمانوں میں موجود رہے کس طرح زندہ رہ سکتے تھے۔قرآن کریم میں صاف طور پر بیان ہے کہ منافق لوگ ہتک و تضحیک کرتے اور ٹھٹول بازی
سے کام لیتے تھے۔پس جب یہ ثابت ہے کہ ہتک کی جاتی تھی اور قرآن کریم سے یہ
بھی ثابت ہے کہ بہت سی باتوں کا رسول کریم ﷺ کو علم بھی دیا جاتا تھا اور یہ بھی
ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ کو ایسے لوگوں کے نام بھی معلوم تھے۔چنانچہ صحیح حدیث
سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ایسے لوگوں کے نام حذیفہ بن الیمان کو بھی
بتائے 3 حتی کہ صحابہ کا طریق تھا کہ رسول کریم ع کی وفات کے بعد جس شخص کا
"
جنازہ پڑھنے سے حذیفہ ا نکار کرتے وہ بھی انکار کر دیتے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ حذیفہ
کو رسول کریم ﷺ نے منافقین کے نام بتا دیے تھے۔اس سے معلوم ہوا کہ نہ صرف
الله
یہ کہ رسول کریم ﷺ کی زندگی میں ہی منافق موجود تھے بلکہ یہ بھی کہ آپ کی وفات
کے بعد بھی تھے لیکن رسول کریم ﷺ کی ساری زندگی میں ان میں سے ایک شخص بھی
قتل نہیں کیا گیا سوائے ان کے جن پر کوئی پولیٹیکل جرم ثابت ہو چکا ہو ، خالص تضحیک
کرنے والا ایک شخص بھی قتل نہیں ہوا بلکہ صحابہ کے زمانہ میں بھی کوئی نہیں ہوا۔اگر
الله

سيرة النبي علي
137
جلد 3
ایسے لوگوں
کو قتل کر دینے کا حکم ہوتا تو حذیفہ کو چاہئے تھا تمام مسلمانوں کو بتا دیتے کہ
فلاں فلاں لوگ منافق ہیں انہیں فوراً قتل کر دو کیونکہ اپنی قوم کا ہتک کرنے والا
دوسروں سے بہت زیادہ مجرم ہوتا ہے۔ایک مرتبہ ایک یہودی نے حضرت عمرؓ کے
سامنے کہا میں قسم کھاتا ہوں موسی کی جسے خدا نے سارے انسانوں پر فضیلت دی ہے۔حضرت عمرؓ نے اسے مارا۔جب رسول کریم ﷺ کوخبر پہنچی تو آپ نے حضرت عمر سے
کہا کہ کیوں مارا؟ ایسا نہیں چاہئے تھا 4۔یہ نہیں کہا کہ تلوار کیوں نہ چلائی۔غرض قتل پر
صلى الله
آمادہ ہو جانے کا طریق غلط ہے اور اس سے قوموں کے اخلاق تباہ ہو جاتے ہیں۔پس میں مسلمانوں سے بھی اور ہندوؤں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ
عاجل باتوں کی طرف نہ جائیں۔مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ چاند پر تھوکنے سے
اپنے ہی منہ پر آ کر تھوک پڑتا ہے۔مخالف خواہ کتنی ہی کوشش کریں محمد رسول اللہ ہے
کے نور کو گردوغبار سے نہیں چھپا سکتے۔اس نور کی شعاعیں دور دور پھیل رہی ہیں۔تم یہ
مت خیال کرو کہ کسی کے چھپانے سے یہ چھپ سکے گا۔ایک دنیا اسلام کی معتقد ہو رہی
ہے۔پادریوں کی بڑی بڑی سوسائٹیوں نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ
خطرہ اسلام سے ہے کیونکہ اسلام کی سوشل تعلیم کی خوبیوں کے مقابلہ میں اور کوئی
مذہب نہیں ٹھہر سکتا ہے۔اسلام کا تمدن یورپ کو کھائے چلا جا رہا ہے اور بڑے بڑے
متعصب اسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ اسلام کو گالی
دینے سے اسلام کی ہتک ہو گی وہ اگر عیسائی ہے تو عیسائی مذہب کا دشمن ہے، اگر سکھ
ہے تو سکھ مذہب کا دشمن ہے اور اگر ہندو ہے تو ہندو دھرم کا دشمن۔ہتک تو دراصل گالی
دینے والے کی ہوتی ہے جسے گالی دی جائے اس کی کیا ہتک ہو گی۔ہتک تو اخلاق کی
بنا پر ہوتی ہے اگر کوئی شخص مجھے گالیاں دیتا ہے تو وہ اپنی بداخلاقی کا اظہار کرتا ہے اور
اس طرح خود اپنی ہتک کرتا ہے۔میں گالیاں سنتا ہوں اور برداشت کرتا ہوں تو اپنے
بلند اخلاق کا اظہار کرتا ہوں جو میری عزت ہے۔وہ مذہبی لیڈر جنہوں نے قوموں کی

سيرة النبي م
138
جلد 3
ترقی کے لئے کام کیا خواہ کسی بڑے طبقہ میں یا ایک بہت ہی محدود طبقہ میں کیا ہو وہ
قابل عزت ہیں اور انسانی فطرت کا تقاضا یہی ہے کہ ان کی عزت کی جائے۔جو قوم
ایسا نہ کرنے والوں کی مدد کرتی ہے وہ خود اپنی تباہی کا سامان پیدا کرتی ہے۔اسی طرح
وہ لوگ جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں وہ بھی مجرم ہیں اور اپنی قوم کے دشمن ہیں اور جو
اُن
کی پیٹھ ٹھونکتا ہے وہ بھی قوم کا دشمن ہے۔میرے نزدیک تو اگر یہی شخص قاتل ہے جو گرفتار ہوا ہے تو اس کا سب سے
بڑا خیر خواہ وہی ہو سکتا ہے جو اس کے پاس جائے اور اسے سمجھائے کہ دنیاوی سزا تو
تمہیں اب ملے گی ہی لیکن قبل اس کے کہ وہ ملے تمہیں چاہئے کہ خدا سے صلح کر لو۔اس
کی خیر خواہی اسی میں ہے کہ اسے بتا دیا جائے تم سے غلطی ہوئی۔ہم تمہارے جرم کو کم تو
نہیں کر سکتے لیکن بوجہ اس کے کہ تم ہمارے بھائی ہو تمہیں مشورہ دیتے ہیں کہ تو بہ کرو،
گریہ وزاری کرو اور خدا کے حضور گڑ گڑاؤ۔یہ احساس ہے جو اگر اس کے اندر پیدا ہو
جائے تو وہ خدا کی سزا سے بچ سکتا ہے اور اصل سزا وہی ہے۔ہند و مسلمانوں کو چاہئے کہ ایک دوسرے کے بزرگوں کی خوبیوں پر نظر رکھیں اور
یہی طریق قیام امن کا موجب ہو سکتا ہے اسی لئے میں نے ایسے جلسوں کی بنیاد رکھی
تھی کہ تا رسول کریم ﷺ کی خوبیاں دنیا کے سامنے پیش کی جاسکیں۔اور اگر دوسری
قو میں بھی اپنے مذہبی پیشواؤں کے متعلق ایسا انتظام کریں تو بشر طیکہ کوئی پولیٹیکل فائدہ
ان کے مد نظر نہ ہو ہم ان میں بھی ضرور شامل ہوں گے۔ہمارا یہ سمجھ لینا کہ فلاں شخص
خادم ملک و ملت تھا ہماری ہتک نہیں بلکہ یہ معنی رکھتا ہے کہ ہماری آنکھیں درست
ہیں۔یہی طریق ہے جس سے مختلف اقوام میں صلح ہو سکتی ہے کہ جس کسی نے کوئی
خدمت کی ہے اس کا اعزاز کیا جائے اسی لئے میں نے ان جلسوں کی تحریک کی تھی۔اور میں پھر کہتا ہوں کہ اگر ہندو اور سکھ بھی ایسا انتظام کریں اور وہ کسی سیاسی غرض سے
نہ ہو تو ہم اس میں بھی ضرور حصہ لیں گے۔ہم جسے نیک کام سمجھتے ہیں اس میں حصہ لینے

سيرة النبي الله
139
جلد 3
کے لئے بخوشی تیار ہیں۔میں امید کرتا ہوں مذہب سے دلچسپی رکھنے اور خدا کے دین کو
دنیا میں قائم کرنے والے خواہ وہ ہندو ہوں یا سکھ یا ہماری طرح مسلمان سب مل کر
کوشش کریں گے کہ ان فسادات کو دور کیا جائے اور فتنہ کو مٹایا جائے جن بزرگوں کا
ادب و احترام ضروری ہے ان کا مناسب احترام کیا جائے اور جو باتیں قوموں کے
اخلاق بگاڑنے کا موجب ہوں ان کی پورے زور سے مذمت کی جائے۔گورنمنٹ کو
بھی نصیحت کرتا ہوں گو معلوم نہیں وہ اسے قبول کرے گی یا نہیں یا اس پر کیا اثر ہو گا مگر
میں اپنا فرض ادا کرتا ہو ا کہتا ہوں گورنمنٹ بھی عاجلہ کو چھوڑ دے۔اسی طرح لیڈروں
سے بھی یہی کہتا ہوں کہ وہ بھی عاجلہ کو چھوڑ دیں۔قوموں کے معاملات دنوں میں طے
نہیں ہوا کرتے۔جو لوگ اس خیال سے کہ حکومت جلد مل جائے ملک میں بغاوت
کراتے ہیں وہ دیانت اور نیکی کی جڑ کو کاٹنے والے ہیں اور تینتیس کروڑ انسانوں کے
قاتل ہیں۔اگر وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی عزت کریں تو صحیح راستہ اختیار کریں فریب
سے عزت نہیں کرائی جاسکتی۔دنیا آخر صحیح نتیجہ پر پہنچ جاتی ہے اور ملامت کے قابل کی
ملامت اور عزت کے مستحق کی عزت کرتی ہے۔“ (الفضل 19 اپریل 1929ء)
1: المنفقون: 9
66
2:بخارى كتاب التفسير باب يقولون لئن رجعنا الى المدينة صفحه 871 حديث نمبر 4907
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3: اسد الغابة في معرفة الصحابة الجزء الاول حذيفة بن اليمان صفحه 487 مطبوعہ بیروت
2006 ء الطبعة الاولى
4:بخاری کتاب احادیث الانبياء باب وفاة موسى ذكره بعد صفحہ 572 حدیث نمبر 2408
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی