رسول کریمﷺ کی عظمت کے قیام کے لئے دو اقدامات

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
140
جلد 3
رسول
کریم ﷺ کی عظمت کے قیام کے لئے
دو اقدامات
جب ہندوؤں کی طرف سے رسول کریم علیہ کی شان میں گستاخی کی گئی تو
حضرت مصلح موعود نے اس کے جواب میں جو اقدامات کئے ان میں ایک بڑا قدم
ربانیانِ مذاہب کے جلسوں کا انعقاد تھا۔نیز الفضل کے خاتم النبیین نمبر کی اشاعت
تھی۔ان امور کا ذکر کرتے ہوئے آپ 26 اپریل 1929ء کے خطبہ جمعہ میں
فرماتے ہیں:۔وو
دوسری بات یہ ہے کہ 2 جون 1929 ء کے جلسے قریب آ رہے ہیں۔اس کے
متعلق اخباروں میں جو اعلان وغیرہ ہوئے ہیں ان پر قریب ایک ہزار جلسوں کے
انعقاد کی درخواستیں آئی ہیں میں امید کرتا ہوں کہ احباب قلتِ وقت کو مدنظر رکھتے
ہوئے تعداد بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے۔اس سال میں نے
قریباً چار ہزار جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے لیکن اگر اتنے نہ ہوسکیں تو اس سے
زیادہ سے زیادہ قریب تعداد میں کرنے کی کوشش ہونی چاہئے۔پچھلے سال ایک ہزار
کے قریب جلسوں کا اعلان کیا گیا تھا اور وعدے صرف چار پانچ سو کے درمیان آئے
تھے۔لیکن جو رپورٹیں آئیں ان سے معلوم ہوا کہ آٹھ نو سو کے قریب جلسے ہوئے
ہیں۔بعض مقامات سے رپورٹیں نہیں بھی آئیں اس لئے خیال کیا جا سکتا ہے کہ ہزار
کے قریب جلسے ضرور ہو گئے ہوں گے۔اس سال ہزار کے وعدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے

سيرة النبي عمال
141
جلد 3
اندازہ ہے کہ دو ہزار جلسے انشاء اللہ ہو جائیں گے۔لیکن جو چیز حساب میں آ جائے اس
پر جتنی تسلی ہو سکتی ہے اتنی اس پر نہیں ہو سکتی جو صرف اندازہ میں ہو اس لئے میں
احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان جلسوں کو کامیاب اور پُر رونق بنانے کے لئے پوری
پوری جدوجہد کریں۔پچھلے سال بھی میں نے توجہ دلائی تھی کہ مختلف لوگوں پر یہ ثابت
کیا جائے کہ یہ جلسے ملک میں بلکہ دنیا میں امن قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔دنیا
میں تمام لڑائیاں مذہبی اختلاف کی بنا پر ہیں۔عیسائیت آج اگر چہ سیاست کے پیچھے
چل رہی معلوم ہوتی ہے لیکن وہ بھی مذہبی اختلاف کے اثرات سے بچی ہوئی نہیں۔عیسائی آپس میں اختلاف کے باوجود مل بیٹھتے ہیں لیکن مسلمانوں کے ساتھ وہ نہیں مل
سکتے اور اسلام سے انہیں دشمنی بدستور ہے۔یہ خیال غلط ہے کہ یورپ میں تعصب
نہیں۔ان میں تعصب ہے اور ضرور ہے لیکن بات صرف یہ ہے کہ اب یورپ مہذب
ہو گیا ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے ہمارے ملک میں بعض امراض کے لئے چریت
پلایا جاتا ہے جو بہت کڑوی دوائی ہے لیکن یورپ والے چریت نہیں پلاتے بلکہ اس کا
ایسنس (Essence)1 دیتے ہیں۔یا جیسے کونین پر چینی چڑھا کر دے دی جاتی ہے
وہ کونین تو ہوتی ہے لیکن Sugar Coated ہوتی ہے۔اس کی اصلیت کو بناوٹ
سے چھپا دیا جاتا ہے یہی حال آج یورپ کا ہے۔ان میں تعصب ہے اور اس میں وہ
افریقہ کے جنگلیوں یا افغانستان کے پٹھانوں سے کسی طرح بھی کم نہیں بلکہ ممکن۔اپنے بڑھے ہوئے جذبات کے باعث پہلے سے بھی زیادہ تعصب ان میں پیدا ہو گیا
ہو لیکن وہ چونکہ تعلیم میں بھی بڑھ گئے ہیں اس لئے وہ اسے عام طور پر ظاہر نہیں ہونے
دیتے۔اور یہ ایسا ہی ہے جیسے کو نین پر میٹھا چڑھا دیا جائے۔لوگ سمجھتے ہیں یہ میٹھا ہے
لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہ کو نین ہوتی ہے۔اس تمام تعصب کی جڑ مذہبی اختلاف
ہے
ہے۔پادریوں نے کتابیں لکھ کر یورپ کو اسلام سے ایسا بدظن کر رکھا ہے کہ وہ
صلى الله
رسول کریم ﷺ کو نعوذ باللہ) ایک نہایت بھیانک ہستی سمجھتے ہیں۔عیسائی مذہب

سيرة النبي عمال
142
جلد 3
سے صاف طور پر ثابت ہے کہ عورت کی روح نہیں لیکن پادری کئی سو سال سے انہیں
یہی بتاتے چلے آ رہے ہیں کہ اسلام کے نزدیک عورت میں روح نہیں ہوتی حالانکہ
قرآن میں صاف طور پر موجود ہے کہ عورت بھی ایسی ہی ثواب کی مستحق ہے جیسا مرد۔سینکڑوں عیسائی اب بھی ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ مسلمان محمد (ع) کا بت بنا کر اس کی
پرستش کرتے ہیں اور جب اسلامی عبادت کا سوال ہوگا فوراً ان کے ذہن میں یہی عبادت
آ جائے گی بلکہ میں نے بڑے بڑے مصنفوں کی کتابوں میں یہی بات لکھی دیکھی ہے اور
اسی تعصب کی وجہ سے عیسائی مسلمانوں سے الگ ہیں اور ان سے نہیں ملتے۔اسی طرح
اور قوموں میں بھی سخت اختلاف ہے۔ہندو، پارسیوں اور چینیوں کو گندے اور نجس سمجھتے
ہیں اور وہ ہندوؤں کو۔غرضیکہ ہر قوم دوسری سے متنفر اور بدظن ہے۔ان حالات میں ایسے جلسے جن کا مقصد یہ ہو کہ مختلف بانیانِ مذاہب کی خوبیاں
لوگوں کو معلوم ہوں اتحاد و اتفاق کا موجب ہوں گے اور اگر یہ تحریک دنیا میں کامیاب
ہو جائے تو امن قائم ہو جائے اور تعصب دور ہو جائے۔ہم چونکہ رسول کریم ﷺ کو
مانتے ہیں اس لئے ہمارا یہی کام ہے کہ آپ کی شان کے اظہار کے لئے جلسوں کا
انتظام کریں لیکن اگر ہندو، حضرت کرشن ، رام اور بدھ کی لائف دنیا کے آگے پیش
کرنے کے لئے جلسوں کا انتظام کریں تو ہمیں ان میں شمولیت سے انکار نہیں۔اور
میں سمجھتا ہوں اگر مختلف مقامات پر ایسے جلسے منعقد ہوتے رہیں تو دنیا میں بہت جلد
صلى الله
امن قائم ہو جائے۔لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ یہ جلسے محض رسول کریم ع کے لئے ہی
نہیں ہم چونکہ انہیں مانتے ہیں اس لئے انہیں ہی پیش کرتے ہیں۔دوسرے مذاہب
کے لوگ بھی اپنے اپنے بزرگوں کے لئے ایسا انتظام کریں ہم بھی ان میں ضرور شامل
ہوں گے بشرطیکہ ان کا مقصد بھی یہی ہو جو ہم نے رکھا ہے اور کوئی سیاسی غرض ان کے
مد نظر نہ ہو۔ان کے بزرگوں کے متعلق بھی بہت سی غلط فہمیاں ہیں۔مثلاً اگر گاؤں کے
کسی جاہل مسلمان سے پوچھو کہ کرشن اور رام کون تھے تو وہ یہی کہے گا کہ ہندو تھے اور

سيرة النبي علي
143
جلد 3
ہندو ہونے کے باعث انہیں کا فر خیال کرتا ہو گا لیکن وہ ان قربانیوں سے قطعاً ناواقف
ہوگا جو انہوں نے بنی نوع انسان کی خاطر کیں۔ان کی خدمات ملکی کا اسے کوئی علم نہیں
اور وہ اُس عشق کی آگ سے بالکل بے خبر ہے جو خدا تعالیٰ کے لئے ان کے اندر
موجود تھی۔پس اگر وہ بھی ایسے جلسوں کا انتظام کر کے رام کرشن ، بدھ ، زرتشت،
کنفیوشس کی لائف تاریخی طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں کتھا کے طور پر نہیں بلکہ
تاریخی واقعات سے ان کی خوبیاں لوگوں کے سامنے رکھیں تو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔اس موقع پر اخبار الفضل کا خاتم النبیین نمبر بھی شائع ہوتا ہے۔افسوس ہے
کہ دوستوں نے اس کی توسیع اشاعت کے لئے پوری توجہ نہیں کی۔میرا خیال تھا کہ
اس سال یہ پرچہ کم از کم پندرہ ہزار شائع کیا جائے لیکن اخبار والے گزشتہ سال کے
تجربہ کی بنا پر اس قدر شائع کرنے کی جرات نہیں کر سکتے اس لئے ان کا ارادہ دس ہزار
شائع کرنے کا ہے۔اب چونکہ وقت بہت کم ہے اور چھپائی شروع ہونے والی ہے اگر
آرڈر زیادہ نہ آئے تو ممکن ہے اس سے بھی کم چھپے اور پھر دوستوں کو محروم رہنا پڑے
کیونکہ دوسرا ایڈیشن شائع نہیں ہو گا۔اس لئے میں تمام جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ
اپنے اپنے علاقوں میں اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شائع کرنے کی کوشش کریں تا
اگر زیادہ نہیں تو کم از کم دس ہزار ہی شائع ہو سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی خواہش تھی کہ ریویو دس ہزار چھپے۔کیا ہماری جماعت میں اتنی بھی غیرت
نہیں کہ اس خواہش کو سال کے ایک پرچہ کے متعلق ہی پورا کر سکے اور میں سمجھتا ہوں
اگر ہم حضرت مسیح موعود کی خواہش کو اس ایک پرچہ کے متعلق ہی پورا کر دیں تو ممکن
ہے خدا تعالیٰ ہماری اس قربانی کو دیکھ کر ہمیں سب کی اشاعت ہی دس ہزار کرنے کی
توفیق عطا کر دے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس خواہش کو پورا کرنے کے
خیال سے اس پر چہ کی اشاعت کم از کم دس ہزار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہے کہ بڑی بڑی جماعتوں نے اس طرف توجہ نہیں کی مثلاً لا ہور میں ہزار

سيرة النبي عمال۔144
وو
جلد 3
دو ہزار پرچہ کا لگ جانا کوئی بڑی بات نہیں اگر سو والنٹیئر بھی ایسے ہو جائیں جن میں
سے ہر ایک تہیہ کر لے کہ میں ہیں پرچے فروخت کروں گا تو بھی دو ہزار پرچے بک
سکتے ہیں۔اسی طرح کلکتہ، مدراس، لکھنؤ ، دہلی اور دوسرے ایسے شہروں میں جہاں
آبادی ایک لاکھ سے زائد ہو اگر کوشش کی جائے تو بہت کامیابی ہو سکتی ہے۔ان
مقامات پر ہماری جماعتیں اگر چہ کم ہیں لیکن احباب جماعت اپنے دوسرے مسلم یا
غیر
مسلم دوستوں سے مدد لے سکتے ہیں۔پس اگر کوشش کی جائے تو دس ہزار پر چہ ان
بڑے بڑے شہروں میں ہی فروخت ہوسکتا ہے۔اس طرح اگر ہر جماعت اس کے
لئے کوشش کرنا اپنے لئے فرض کر لے تو میں ہزار پر چہ کا نکل جانا بھی بڑی بات نہیں
لیکن اس کے لئے دلی کوشش کی ضرورت ہے۔" تو را اشنان مورا اشنان“ والی بات نہ
ہونی چاہئے۔کہتے ہیں کوئی برہمن نہانے کے لئے گیا، سردی بہت شدت کی تھی اور
ٹھنڈے پانی میں نہانے کی اسے جرات نہ ہوتی تھی۔راستہ میں اسے ایک دوسرا
برہمن ملا جس سے اس نے پوچھا کہ تم نے ایسی سردی میں کس طرح اشنان کیا ؟ اس
کے جواب میں اس نے کہا میں تو کپڑے اتار کر پانی میں داخل ہونے لگا تھا لیکن
سردی سے ڈر گیا اور تو را اشنان مورا اشنان کہہ کر ایک کنکر پانی میں پھینک دیا۔اس پر دوسرے برہمن نے کہا اچھا تو پھر ” تو را اشنان سومورا اشنان۔پس اگر یہ
تو را اشنان مورا اشنان والا معاملہ نہ ہو اور دوست یہ بات نہ کریں کہ اگر ایک نے
کہہ دیا کہ اچھا میں کوشش کروں گا تو باقی سارا کام اس کے سپرد کر کے چپ چاپ بیٹھ
جائیں بلکہ ہر ایک جماعت کا ہر فرد اس کے لئے کوشش کرے جہاں سو افراد کی
جماعت ہو وہاں ہزار اور جہاں دو سو ہو وہاں دو ہزار اور ہر جگہ جماعت کی تعداد کے
لحاظ سے سو، پچاس، دس، پانچ ، جتنے ممکن ہوں پرچے فروخت کرنے کی کوشش کی
جائے تو بہت بڑی تعداد میں اس کی اشاعت ہوسکتی ہے۔لاہور میں ہماری جماعت
کے تین چار سو افراد ہیں اور عورتیں بچے ملا کر پانچ سو سے بھی زیادہ تعداد ہو جاتی

سيرة النبي علي
145
جلد 3
ہے۔اسی طرح سیالکوٹ میں پانچ چھ سو اور عورتوں بچوں سمیت اس سے بہت زیادہ
ہے، یہ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق پرچے فروخت کرنے کا ذمہ لیں اور اسی طرح ہر
شہر اپنی حیثیت کے مطابق اس میں کوشش کرے تو اس پر چہ کا بہت بڑی تعداد میں نکل
جانا کوئی بڑی بات نہیں۔ضرورت صرف ارادہ اور نظام کی ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں تمام کاموں کو خواہ مالی ہوں یا نشر و اشاعت
یا اور کسی قسم کے كَمَا حَقَّهُ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
1:Essence: ست، خلاصہ، جو ہر جو اصل کی خصوصیت خاصہ کا حامل ہو۔Oxford انگلش اردو ڈکشنری صفحہ 531 مطبوعہ 2013ء)
الفضل 3 مئی 1929 ء)

آج 10 میں سے 10 باقی