رسول کریمﷺ اور آپؐ کے صحابہؓ کے دو زمانے
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
201
جلد 3
رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کے دوزمانے
16 اگست 1929ء کو سفر کشمیر کے دوران یاڑی پورہ کشمیر میں بعد نماز ظہر وعصر
حضرت مصلح موعود نے ایک تقریر فرمائی۔اس تقریر میں رسول کریم ﷺ کی سیرت کا
درج ذیل الفاظ میں ذکر فر مایا :۔وو
الله
رسول کریم عمل ہے جب مبعوث ہوئے تو عرب میں کوکوئی بادشاہ نہیں تھا مگر ہر
علاقہ میں بڑے بڑے لوگ تھے جو اپنے اپنے علاقہ پر حکومت کرتے تھے۔مدینہ میں،
طائف میں ، حضرموت میں، یمن وغیرہ میں غرض ہر علاقہ میں رئیس تھے۔جب آپ
نے نبوت کا پیغام پہنچایا تو آپ کی باتوں میں کوئی ایسی بات نہ تھی جو بری ہو۔آپ
نے ایک بات بھی ایسی نہ کہی جس سے مخالفین یہ نتیجہ نکالتے کہ یہ شخص اپنی بڑائی چاہتا
ہے اور ہمیں گرانا چاہتا ہے۔اگر رسول کریم ﷺ نے نماز کا حکم دیا تو اس میں آپ کا
کوئی ذاتی فائدہ نہ تھا، سراسر دوسروں کا ہی فائدہ تھا۔اگر آپ نے حقیقی مالک کو راضی
کرنے کی تعلیم دی تو جو لوگ اس تعلیم پر چلتے اور اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیتے ان کی اپنی
ذاتوں کو ہی فائدہ پہنچتا رسول کریم کو کیا فائدہ ہوتا۔اگر رسول کریم ﷺ نے
زکوۃ دینے کا حکم دیا تو اس میں بھی لوگوں کا ہی فائدہ تھا نہ کہ آپ کا۔آپ نے تو
سیدوں کو زکوۃ لینے سے منع کر دیا حالانکہ سیدوں میں بھی غریب ہوتے ہیں۔تو نہ
صرف آپ زکوۃ کے مال سے مجتنب رہے بلکہ اپنی اولاد کے لئے بھی فرما گئے کہ ان
کے لئے زکوۃ کا مال جائز نہیں 1۔اسی طرح رسول کریم ﷺ نے جھوٹ بولنے سے منع فرمایا۔اس میں آپ کو کیا
سيرة النبي علي
202
جلد 3
فائدہ حاصل ہوتا تھا ، کونسی جاگیر مل جاتی تھی یہ صرف لوگوں کے فائدہ کے لئے آپ
نے تعلیم دی۔اسی طرح چوری کرنے سے منع فرمایا۔اس سے بھی آپ کی ذات کو کچھ فائدہ نہ
صلى الله
تھا صرف لوگوں کے بھلے کے لئے فرمایا۔آنحضرت عے کے گھروں میں تو بعض
اوقات کھانے کو بھی کچھ نہ ہوتا تھا اس حالت میں یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ آپ نے
جو چوری سے منع فرمایا تو اس لئے کہ تا آپ کے گھر محفوظ رہیں بلکہ یہ حکم صرف لوگوں
کے اموال کی حفاظت کیلئے دیا۔اسی طرح آپ نے ظلم کرنے سے منع فرمایا۔یہ حکم بھی
اس لئے دیا تا لوگ ایک دوسرے کے ظلم سے بچیں ورنہ آنحضرت مہ خود تو علیحدگی
میں عبادت کر کے اپنا وقت گزارتے تھے۔پس جو بھی تعلیم رسول کریم ﷺ نے لوگوں
کو دی نہ تو اس میں کوئی برائی تھی اور نہ آپ کی اس میں کوئی ذاتی غرض تھی۔آپ
نے جھوٹ سے منع فرمایا اس میں کونسی بری بات تھی ، چوری سے منع فرمایا اس میں کونسی
بری بات تھی ، بدکاری سے منع فرمایا اس میں کونسی بری بات تھی ، عرب لوگ شراب سے
ست رہتے تھے ان کو شراب پینے سے منع فرمایا اس میں کونسی بری بات تھی مگر با وجود
اس کے پھر بھی لوگوں نے آپ کو سخت تکلیفیں دیں۔آپ کے ماننے والوں پر ایسے
ظلم وستم ڈھائے کہ وہ ہمیشہ مصائب کا تختہ مشق بنے رہے۔ان تکالیف سے تنگ آ کر
بعض صحابہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور ہجرت کر کے حبشہ میں جا کر پناہ گزیں
ہوئے مگر مکہ والوں کی اس سے بھی تسلی نہ ہوئی کہ چار پانچ سو کوس پر بھی وہ اپنے
غریب ہم وطنوں کو آرام سے بسنے دیں۔انہوں نے حبشہ کے بادشاہ کو تحفے بھیج کر
اس بات کے لئے رضامند کرنا چاہا کہ وہ مسلمانوں کو اپنے ملک سے نکال دے لیکن
جب یہ تدبیر کارگر نہ ہوئی تو بعض ان میں سے حبشہ پہنچے۔ان میں سے ایک عمرو بن عاص
بھی تھے جو بعد میں بہت بڑے صحابی ہوئے انہوں نے مصر فتح کیا تھا۔انہوں نے جا
کر حبشہ کے بادشاہ سے کہا یہ لوگ ہمارے غلام ہیں اور بغاوت کر کے وہاں
سيرة النبي علي
203
جلد 3
بھاگ آئے ہیں۔بادشاہ منصف مزاج تھا اس نے مسلمانوں کو بلایا اور دریافت کیا
آپ لوگوں پر کیا الزام ہے؟ انہوں نے جواب دیا اے بادشاہ! ہمارا قصور اس کے سوا
کوئی نہیں کہ ہم لوگ چوری کیا کرتے تھے ، بدکاری میں مبتلا تھے، شرک کے گناہ سے
ملوث تھے، ہر قسم کا دعا فریب کرتے تھے کہ خدا کا ایک برگزیدہ پیدا ہوا اس نے ہمیں
ان باتوں سے روکا۔ہم نے اس کی آواز پر لبیک کہا اور یہ سب برائیاں چھوڑ دیں بس
یہی ہمارا قصور ہے۔یہ تقریر ایسے رقت بھرے الفاظ میں کی گئی کہ بادشاہ اور در باری
سب رو پڑے اور بادشاہ نے انہیں واپس دینے سے انکار کر دیا۔جب اس طرح بھی اہل مکہ کو نا کامی کا منہ دیکھنا پڑا تو عمرو بن عاص نے اپنے
ساتھی سے کہا اب میں درباریوں کو ان کے خلاف اکساتا ہوں۔چنانچہ اس نے
درباریوں کو تحفے تحائف دے کر اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ بادشاہ کو یہ کہہ کر مخالف
بنائیں کہ یہ لوگ حضرت عیسی علیہ السلام کی ہتک کرتے ہیں۔بادشاہ عیسائی تھا اسے
اس طرح اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔دوسرے دن درباریوں نے بادشاہ سے کہا
اے بادشاہ! یہ لوگ نہ صرف مکہ والوں کے دشمن ہیں بلکہ تمہارے بھی دشمن ہیں کیونکہ
یہ حضرت عیسیٰ کی توہین کرتے ہیں۔بادشاہ نے پھر مسلمان مہاجرین کو بلایا اور اس
بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا ہم لوگ حضرت عیسی کو خدا کا نبی مانتے ہیں اور
دل سے ان کی تعظیم کرتے ہیں۔ہاں ہم انہیں خدا کا بیٹا نہیں مانتے اور سورۃ مریم کی
آیات سنائیں۔بادشاہ نے ان کا جواب سن کر ایک تنکا اٹھایا اور خدا کی قسم کھا کر کہا
میں بھی حضرت عیسی علیہ السلام کو اس سے زیادہ اس تنکے کے برابر بھی نہیں سمجھتا۔در باری یہ سن کر بادشاہ کے خلاف سخت برافروختہ ہو گئے مگر بادشاہ نے انہیں وہ واقعہ
یا د دلا یا جب کہ وہ اس کے باپ کی وفات پر اسے قتل کر کے اس کے چا کو بادشاہ بنانا
چاہتے تھے 2۔مگر خدا نے کچھ ایسے سامان کر دیئے کہ بادشاہت اسے مل گئی۔بادشاہ
نے کہا کہ تم لوگوں کا مجھ پر کچھ احسان نہیں یہ خدا کا مجھ پر احسان ہے۔بادشاہت کے
سيرة النبي علي
204
جلد 3
جانے کا مجھے کچھ بھی ڈر نہیں وہ خدا جس نے مجھے بادشاہت عطا کی میں اسی پر بھروسہ
رکھتا ہوں اور یہ ظلم جو تم مجھ سے کرانا چاہتے ہو ہر گز نہیں کروں گا۔ایک وقت تو یہ حالت تھی لیکن پھر وہ زمانہ بھی آیا جب کہ یہ اسلام، نبی کریم
ﷺ اور صحابہ کے دشمن مسلمان ہوئے اور اخلاص میں اعلیٰ درجہ کی ترقی کی۔یہی
عمرو بن عاص جب مسلمان ہو گئے تھے تو اپنے متعلق کہنے لگے مجھ پر دو زمانے
آئے ایک اسلام کی مخالفت کا اور ایک موافقت کا۔مخالفت کے زمانہ میں میں
نبی کریمہ سے ایسا بغض رکھتا تھا کہ حقارت سے کبھی چہرہ نہیں دیکھتا تھا پھر
موافقت کا زمانہ آیا اس میں نبی کریم ﷺ کی محبت اس قدر دل میں جاگزیں ہوئی
اور آپ کا جلال ایسا تھا کہ میں رعب کی وجہ سے آپ کے چہرہ کی طرف نگاہ نہیں کر
سکتا تھا۔ابو جہل کا لڑکا عکرمہ تھا پہلے مخالفت کرتا رہا،لڑائیوں میں سرگرم حصہ لیتا تھا مگر
جب اسلام اختیار کیا تو ہر طرح کی قربانیاں کیں، جان و مال سے دریغ نہ کیا اور اسلام
کی اس قدر خدمت کی کہ اپنا پورا جان نثار ہونا ثابت کر دیا۔غرضیکہ وہ دشمنان اسلام
جو سخت مخالفت پر تلے رہتے تھے آخر کا رانہوں نے حقانیت کو مانا اور مان کر ہر طرح کی
قربانیوں میں حصہ لیا۔اسی طرح ایک وقت تو وہ تھا کہ آنحضرت ﷺ اور صحابہ کرام کو گھروں سے باہر
اور
نکلنا دشوار تھا، اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر گزارہ کرنا پڑتا تھا تا کہ دشمنوں کے شر سے
محفوظ رہیں۔لیکن پھر وہ بھی زمانہ آیا کہ آنحضرت علے فاتح کی حیثیت سے ایک
جرار لشکر کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے۔اس طرح وہ دن آیا کہ دشمن کو دروازے بند
کر لینے پڑے اور کسی کو طاقت نہ ہوئی کہ باہر نکل سکے۔وہ لوگ جو غریب سمجھے جاتے
تھے اور جو اتنے مظلوم تھے کہ کوئی ان کی فریاد کو نہیں پہنچتا تھا اُس وقت وہ فاتح کی
حیثیت سے داخل ہو رہے تھے اور اُس دن خدا تعالیٰ نے دشمنوں کو دکھا دیا کہ کس طرح
چھوٹے بڑے بنائے جاتے ہیں اور بڑے چھوٹے کر دیے جاتے ہیں۔
سيرة النبي عمال
205
جلد 3
پھر آنحضرت ﷺ کی وفات پر جب حضرت ابوبکر خلیفہ ہوئے تو ان کے باپ
سے کسی نے کہا ابوبکر مسلمانوں کا خلیفہ ہو گیا۔اس پر وہ تعجب سے پوچھنے لگے کون
ابوبکر ؟ کیا ابو قحافہ کا بیٹا ؟ جب ان کو یقین دلایا گیا کہ وہی خلیفہ ہوئے ہیں تو وہ
دریافت کرنے لگے کیا بنو ہاشم نے ان کو مان لیا ہے؟ بنو عبدالشمس، بنو عبدالمطلب
وغیرہ نے ان کی اطاعت اختیار کر لی ہے؟ جب کہا گیا کہ ہاں سب نے مان لیا ہے تو
حضرت ابوبکر کے والد نے اگر چہ وہ پہلے سے اسلام میں داخل تھے مگر کمزور ایمان
رکھتے تھے کلمہ شہادت پڑھا اور کہا آج مجھے یقین ہو گیا کہ اسلام سچا ہے 3۔یہ
آنحضرت ﷺ کی ہی قوت قدسیہ کا اثر ہے کہ ان قبائل نے ابوبکر کی اطاعت اختیار
کر لی اور نہ ابوبکر کی کیا حقیقت تھی۔پھر حضرت ابو ہریرہ کو دیکھو۔فتوحات کے زمانہ میں ایک دن ریشمی رومال میں
تھوک کر کہنے لگے واہ واہ ابو ہریرہ۔ایک وہ زمانہ تھا کہ بھوک کے مارے بے ہوش ہو
جانے پر لوگ مرگی کے خیال سے جوتیاں مارا کرتے تھے اور ایک یہ زمانہ ہے ریشمی
رومالوں میں تھوکتے ہو۔پاس بیٹھنے والوں نے یہ بات سن کر پوچھا آپ نے کیا
الله
فرمایا؟ کہنے لگے آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں میں ہر وقت مسجد میں بیٹھا رہتا تا کہ
ب آپ باہر تشریف لائیں اور کچھ فرما ئیں تو میں سن سکوں اس وجہ سے میرے
کھانے کا کوئی باقاعدہ انتظام نہ تھا۔بعض دفعہ سات سات فاقے کرنے پڑتے تھے
اور بعض اوقات شدت بھوک کے سبب بے ہوشی طاری ہو جاتی اور اس بے ہوشی کو
مرگی خیال کیا جاتا اور عرب کے رواج کے ماتحت اس کا علاج جو نیوں سے کیا جاتا۔ایک دفعہ جب کہ بھوک نے بہت ستایا تو میں نے صدقہ کی آیت نکال کر حضرت ابو بکر
کے پیش کی۔انہوں نے اس کا مطلب بیان کیا اور چل دئیے۔اسی طرح حضرت عمرؓ
کے پیش کی۔انہوں نے بھی مطلب بیان کیا اور چل دیئے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں
جب وہ مطلب بیان کر کے چل پڑتے اور آیت کے پیش کرنے سے میری غرض کو نہ
سيرة النبي عمال
206
جلد 3
سمجھتے تو میں اپنے دل میں کہتا کیا یہ معنی مجھے معلوم نہ تھے یہ مجھ سے بہتر تو نہیں جانتے۔اس اثناء میں آنحضرت ﷺ تشریف لائے اور فرمایا ابو ہریرہ ! کیا بھوک لگی ہے؟ میں
نے عرض کیا ہاں۔اس پر آپ نے مسجد کے دوسرے غرباء کو بھی بلانے کے لئے فرمایا۔چنانچہ جب میں سب کو بلا کر لے گیا تو آپ نے دودھ کا ایک پیالہ نکالا اور پلانا
شروع کیا مگر مجھے چھوڑ کر پہلے دوسروں کو پلانے لگ گئے۔اس پر میں دل میں کڑھا
کہ بھوک سے تو میں مر رہا تھا ایک پیالہ دودھ ہے وہ دوسرے پینے لگ گئے ہیں مجھے
کیا ملے گا۔آنحضرت علیہ نے سب کو پلا کر مجھے فرمایا ابوہریرہ ! اب تم پیو۔میں نے
پیا۔حضور نے فرمایا اور پیو۔پھر میں نے پیا۔اس طرح حضور نے مجھے کئی بار پلایا
حتی کہ پیٹ میں ذرا بھی گنجائش باقی نہ رہی۔یہ واقعہ سنا کر حضرت ابوہریرہ فرمانے
لگے اس وقت مجھے یہ واقعہ یاد آ گیا کہ ایک تو وہ زمانہ تھا کہ میرا یہ حال تھا اور ایک
یہ زمانہ ہے کہ جب خدا نے فضل کیا۔آنحضرت ﷺ کے فرمانے کے مطابق
فتوحات ہوئیں اور میں ایران کے بادشاہ کے رومال میں تھوکتا ہوں 4۔حضرت
ابو ہریرہ فتوحات کے زمانہ میں مصر کے گورنر بھی بنا دیئے گئے تھے۔“
الفضل 12 نومبر 1929 ء )
1: بخارى كتاب الزكوة باب اخذ صدقة التمر صفحه 241 242 حدیث نمبر 1485 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول مقالة المهاجرين في عيسى عند النجاشي
صفحہ 387،386 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
3:اسد الغابة في معرفة الصحابة الجزء الثالث عبد الله بن عثمان(ابوبکر) خلافته
صفحہ 126 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الأولى
4: بخاری کتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي صلى الله عليه وسلمو اصحابه
صفحہ 1120 حدیث نمبر 6452 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية