رسول کریمﷺ کی اتباع سے اعلیٰ کمالات

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
210
جلد 3
رسول کریم علیہ کی اتباع سے اعلی کمالات
30 ستمبر 1929 ء کے لیکچر بمقام جموں میں حضرت مصلح موعود نے مزید فرمایا :۔" آنحضرت عل استاد تھے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی اتباع سے اعلیٰ
سے اعلیٰ کمالات حاصل ہو سکتے ہیں۔دیکھو استاد کا کمال کیا یہ ہوتا ہے کہ اس کی نسبت
کہا جائے یہ ایسا کامل ہے کہ اس کا کوئی شاگرد پرائمری سے بڑھ نہیں سکتا یا یہ کہ یہ ایسا
کامل ہے کہ اس کے شاگرد بی اے اور ایم اے ہیں۔ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ کی پیروی سے نبوت مل سکتی ہے۔سورۃ فاتحہ میں جو أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ
آیا ہے اس کی دوسرے مقام پر اس طرح توضیح کی گئی ہے کہ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ
وَالرَّسُولَ فَأُولَيْكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِّيقِينَ
وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِيْنَ وَحَسُنَ أُولَبِكَ رَفِيقًا 1 اس آیت میں مُنْعَم عَلَيْهِ
گروہ کے چار درجے بیان فرمائے گئے ہیں۔نبی ، صدیق ، شہید، صالح۔یعنی اللہ تعالیٰ
کی اطاعت اور آنحضرت ﷺ کی پیروی سے انسان یہ چار درجے حاصل کر سکتا ہے۔دوسرے انبیاء اور آنحضرت ﷺے میں ایک یہ بھی فرق ہے کہ پہلے انبیاء کی اتباع سے
ج
الله
نبی نہیں بن سکتے تھے صدیق اور شہید ہو سکتے تھے مگر آنحضرت ﷺ کو وہ کمال حاصل تھا
کہ حضور کی اتباع سے نبی بھی بن سکتے ہیں۔بعض لوگ ناواقفیت کے باعث یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس آیت میں مع کا لفظ
ہے جس سے معلوم ہوا کہ نبی نہ ہوں گے نبیوں کے ساتھ ہوں گے۔مگر انہیں معلوم
ہونا چاہئے یہ مَعَ صرف النَّبِيِّنَ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ الصَّدِيقِيْنَ الشُّهَدَاءِ ،
6

سيرة النبي علي
211
جلد 3
الصلحین سب کے ساتھ بھی ہے اور اگر ان کے معنی درست تسلیم کئے جائیں تو یہ
مطلب ہوگا کہ نبی نہ ہوں گے، نبیوں کے ساتھ ہوں گے۔صدیق نہ ہوں گے بلکہ
صدیقوں کے ساتھ ہوں گے۔شہید نہ ہوں گے بلکہ شہداء کے ساتھ ہوں گے۔صالح
نہ ہوں گے بلکہ صالحین کے ساتھ ہوں گے۔لیکن اگر غور کیا جائے تو ان معنی سے تو
امت کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔یہاں مَعَ بمعنی مِن یعنی ” سے“ کے ہے۔قرآن کریم میں یہ استعمال موجود
ہے۔چنانچہ آیا ہے تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ 2 یعنی نیکوں میں سے کر کے مار، یہ معنی نہیں
کہ جب کوئی نیک بندہ مرنے لگے تو ہمیں بھی اس کے ساتھ وفات دے دے۔پس قرآن کریم سے ثابت ہے کہ آنحضرت ﷺ کی اتباع سے مقام نبوت بھی
حاصل ہو جاتا ہے۔یہ یاد رکھنا چاہئے کہ آنحضرت ﷺ کی اتباع سے جو نبی بنے گا
اس کی نبوت دوسرے انبیاء کے مقابلہ میں ہوتی ہے آنحضرت ﷺ کی نسبت سے وہ
امتی ہوتا ہے۔پس ایسی نبوت کے حصول میں آنحضرت مے کی کسر شان نہیں۔حدیث میں آیا ہے لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِي3
یعنی اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو انہیں میری پیروی کے سوا اور کوئی چارہ نہ ہوتا۔پس
اگر نبی کے ماتحت ہونے سے کسر شان ہوتی تو رسول کریم عمل یہ نہ فرماتے۔حضرت
مرزا صاحب با وجود دعوی نبوت کے امتی ہونے پر فخر کیا کرتے تھے اور آنحضرت علی
صلى الله
کی غلامی کے اظہار میں عزت سمجھتے تھے۔چنانچہ آپ کا یہ مشہور شعر ہے:۔کرامت گر چه بے نام ونشان است
بیا بنگر ز غلمان
محمد
اسی طرح آپ اپنے فارسی الہامی قصیدہ میں فرماتے ہیں:۔بعد از خدا بعشق محمد محمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم

سيرة النبي علي
212
جلد 3
آپ نے آنحضرت ﷺ کی وہ نعتیں لکھیں جن کا پہلی نعتیں مقابلہ نہیں کر سکتیں۔آپ
سے پہلے کی کہی ہوئی نعتیں صرف زلفوں، گیسوؤں کے ذکر پر مشتمل ہوتی تھیں اور کہ
آنحضرت علی کا سایہ نہ تھا وغیرہ۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسی نعتیں کہیں
جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبیوں اور کمالات کا ذکر کیا۔ان نعتوں کا
مواز نہ صرف مطالعہ سے ہوسکتا ہے۔“
(الفضل 3 دسمبر 1929 ء )
1: النساء: 70
2: ال عمران: 194
:3 اليواقيت و الجواهر مؤلفه الامام شعرانی جلد 2 صفحہ 22 مطبوعہ مصر 1321ھ

آج 10 میں سے 10 باقی