رسول کریمﷺ کی اتباع کی برکات

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
224
جلد 3
رسول کریم ﷺ کی اتباع کی برکات
29 دسمبر 1929ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود
نے فرمایا:۔ج
” جہاں رسول کریم ﷺ کا ذکر کیا وہاں فرمایا وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ
فَأُولَكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ
وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَبِكَ رَفِيقًا : یعنی وہ لوگ جو اللہ اور اس رسول کی
اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر خدا تعالیٰ کے انعامات
نازل ہوئے یعنی نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین میں۔گویا پہلے نبیوں کی
اطاعت سے تو صرف صدیق اور شہداء بنتے تھے مگر اس نبی کی اطاعت سے نبوت کا
درجہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔حضرت داؤڈ اور حضرت عیسی نے یہ نہیں کہا کہ ہمیں
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اتباع سے نبوت ملی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اس بات پر زور دیا اور بار بار اس کا اعلان کیا کہ مجھے محض رسول کریم ﷺ کی
غلامی میں درجہ نبوت حاصل ہوا ہے۔انبیاء اور صدیقین وغیرہ کی معیت کا مفہوم بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ
یہاں مَعَ الَّذِينَ آیا ہے
جس کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ اور اس رسول کی اطاعت سے کوئی نبی بن سکتا ہے بلکہ یہ
ہے کہ قیامت کے دن اسے انبیاء کی معیت حاصل ہو گی۔اس کا ایک جواب تو یہ ہے
کہ اگر نبی بننے کی نفی کی جائے گی تو اس کے ساتھ ہی صدیق ، شہید اور صالح بننے کی نفی

سيرة النبي عليه
225
جلد 3
بھی کرنی پڑے گی۔اور یہ ماننا پڑے گا کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ امت محمدیہ میں اب کوئی
صدیق ، شہید اور صالح بھی نہیں بن سکتا۔لیکن اگر صالحیت ، شہادت اور صدیقیت کا
مقام حاصل ہو سکتا ہے تو پھر نبوت کا انعام بھی حاصل ہوسکتا ہے۔لیکن اس پر یہ سوال
ضرور پیدا ہوتا ہے کہ جب قرآن کریم کا کوئی لفظ حکمت کے بغیر نہیں ہے تو پھر یہاں
مع کا لفظ لانے کی کیا ضرورت تھی۔جیسا کہ دوسری جگہ مَعَ الَّذِينَ نہیں رکھا بلکہ
صرف یہ فرمایا کہ وہ صدیق اور شہید ہوں گے اسی طرح یہاں بھی کہا جا سکتا تھا۔اس کا
جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مع رکھ کر اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اس رسول کی
اطاعت کرنے والے صرف صدیق ہی نہیں ہوں گے بلکہ سب امتوں کے صدیقوں کی
خوبیاں ان میں آجائیں گی۔صرف شہید ہی نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سب شہیدوں کی
صفات کے جامع ہوں گے۔صرف صالح ہی نہیں ہوں گے بلکہ پہلے صالحین کی سب
خوبیاں اپنے اندر رکھتے ہوں گے۔اسی طرح جو نبی آئے گا وہ پہلے سب نبیوں کی
خوبیوں اور کمالات کا بھی جامع ہو گا۔پس مع نے رسول کریم ﷺ کی اطاعت کے
نتیجہ کو بڑھا دیا ہے گھٹایا نہیں اور بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سے جو مرتبہ
66
حاصل ہوتا ہے وہ پہلے لوگوں کے مراتب سے بہت اعلیٰ اور ارفع ہے۔“
1: النساء: 70
فضائل القرآن نمبر 2 صفحہ 118 ، 119 ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ 1963ء)

آج 10 میں سے 10 باقی