رسول کریمﷺ ایک ملہم کی حیثیت میں
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
228
جلد 3
صلى
الله
رسول کریم ﷺ ایک ملہم کی حیثیت میں
حضرت مصلح موعود نے رسول کریم عہ ایک مہم کی حیثیت میں “ کے عنوان پر
ایک مضمون تحریر فرمایا جو الفضل 25 اکتوبر 1930 ء کے شمارہ میں شائع ہوا۔آپ تحریر
فرماتے ہیں:۔’ہر انسان جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اس کی کئی حیثیتیں ہوتی ہیں۔مثلاً
ایک نبی کی ، ایک رسول کی ، ایک ملہم کی ، ایک مامور کی ، ایک آمر کی ، ایک معلم کی اور
ایک مربی کی۔ہر ایک حیثیت اپنی ذات میں ایک قیمتی جو ہر اور دلفریب چیز ہوتی ہے
جسے دیکھ کر انسان بے اختیار ہو جاتا ہے اور اس کا دل اس اقرار پر مجبور ہوتا ہے کہ
اس کے تمام افعال کسی زبر دست طاقت کے تصرف کے ماتحت ہیں۔میں اس وقت
رسول کریم ع کے ملہم ہونے کی حیثیت کو لیتا ہوں کہ اس میں بھی آپ نہ صرف
دوسری دنیا سے بلکہ سب نبیوں سے بڑھے ہوئے تھے۔ملہم ہونے کی حیثیت میں جس
چیز کو ہمیں دیکھنا چاہئے وہ نبی پر نازل ہونے والا کلام ہے۔اس کلام کی حیثیت کے
مطابق ہم نبی کی شان کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔کیونکہ کلام اسی قدر طاقتیں اپنے ساتھ
لے کر آتا ہے جس قدر کام کی اس سے امید کی جاتی ہے۔اگر یہ صحیح ہے کہ نبی کا
ہتھیار اس کا کلام ہوتا ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ضرورت کے مطابق ہی ہتھیا را سے
دیا جائے گا۔اگر بڑے دشمن کا مقابلہ ہے اور بہت بڑی فتوحات اس کے ذمہ لگائی گئی
ہیں تو یقیناً بہت کاری ہتھیارا سے دینا ہوگا تا کہ وہ اپنا کام کر سکے۔لیکن تعجب ہے کہ
دنیا نے اس صاف اور سیدھی صداقت کو نہیں سمجھا اور کئی بے وقوف کہہ دیا کرتے ہیں
سيرة النبي علي
229
جلد 3
کہ نبی کریم ﷺ کو سوائے قرآن کریم کے کوئی معجزہ نہیں ملا اور اس سے انہیں یہ بتانا
مطلوب ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے بھلا کیا معجزہ ہونا تھا۔پس اگر اس کے سوا کوئی معجزہ
نہیں ملا تو گویا کوئی معجزہ ہی نہیں ملا۔لیکن یہ خیال ان لوگوں کا محض نا سمجھی یا حماقت پر مبنی
ہے۔اول تو یہ درست نہیں کہ قرآن کریم کے سوا رسول کریم ﷺ کو کوئی اور نشان نہیں
ملا۔آپ کی زندگی کا تو ہر پہلو ایک معجزہ تھا اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس قدر معجزات
دیئے کہ سب انبیاء کو مجموعی طور پر بھی اس قدر منجزات نہ ملے ہوں گے۔لیکن اگر ہم
فرض کر لیں کہ اور کوئی معجزہ آپ کو نہیں ملا تب بھی قرآن کریم کا معجزہ سب معجزات سے
بڑھ کر ہے اور وہ ایک ہی آپ کے سب نبیوں پر برتر ہونے کا ثبوت ہے۔چونکہ بعض لوگوں کو یہ خیال ہے کہ جب قرآن کریم کو معجزہ قرار دیا جاتا ہے تو
اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ اس کی زبان بہت فصیح ہے اس وجہ سے یہ لوگ قرآن کریم
کے مختلف عیوب بیان کرتے رہتے ہیں اور اس کوشش میں ایسی ایسی احمقانہ حرکات کر
بیٹھتے ہیں کہ ہنسی آ جاتی ہے۔چنانچہ سرولیم میور اپنی کتاب ”سوان محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) میں لکھتے ہیں کہ
پانچویں سال سے دسویں سال قبل ہجرت میں رسول کریم ﷺ نے قرآن کریم میں
یہودی کتب کے مضامین بیان کرنے شروع کئے اور اس وجہ سے قرآن کریم کا وہ پہلا
انداز بیان نہ رہا اور بڑی مشکل سے یہودی روایات کو عربی زبان میں داخل کرنے
کے آپ قابل ہوئے اور چونکہ دن کو تو آپ کو فرصت نہیں ہوتی تھی اس وجہ سے معلوم
ہوتا ہے کہ راتوں کو جاگ جاگ کر آپ محنت سے وہ ٹکڑے تیار کرتے ہوں گے۔پھر وہ لکھتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیات يَايُّهَا الْمُزَّمِّلُ - قُمِ الَّيْلَ إِلَّا
قَلِيلًا - نِصْفَةَ أَوِ انْقُصُ مِنْهُ قَلِيْلًا - اَوْزِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيْلًا - إِنَّا
سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا - إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ
قِيْلًا - إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا - وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ
سيرة النبي عمر
230
جلد 3
اِلَيْهِ تَبْتِيلًا 1 - غالباً اس زمانہ کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔سر میور محقق تو بہت ہیں لیکن تعجب ہے کہ انہیں اس قدر بھی خیال نہیں آیا کہ یہ
آیات مسلمہ طور پر پہلے سالِ نبوت کی ہیں اور سورۃ مز مقتل جس کا وہ حصہ ہیں نہایت
ابتدائی سورتوں میں سے ہے بلکہ بعض محققین تو اس سورۃ کو ابتدائی سورتوں میں سے سمجھتے
ہیں۔پس جو سورۃ کہ ابتدائی زمانہ میں اتری ہے اس میں اس محنت کا ذکر جو پانچویں یا
دسویں سال میں بقول ان کے رسول کریم ﷺ کو کرنی پڑی خود ایک معجزہ ہے کیونکہ کون
شخص پانچ چھ سال بعد کی ایسی بات بنا سکتا ہے جو اس کے اختیار میں نہ ہو۔خلاصہ یہ کہ دشمنان اسلام اس معجزہ کو ہلکا کر کے دکھانے کے لئے اس قدر کوشش
کرتے رہتے ہیں کہ خود وہ کوشش ہی اس امر کا ثبوت ہوتی ہے کہ قرآن کریم کے اس معجزہ
کو وہ دل میں تسلیم کرتے ہیں۔ورنہ اس قدر گھبراہٹ اور تشویش کی کیا ضرورت تھی۔اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم کے مقابلہ میں کوئی کتاب اپنی ذات میں معجزہ
نہیں ہے۔بلکہ اس کے نزول سے پہلے وہ بے شک اپنے زمانے کے لوگوں کے لئے
معجزہ ہوں گی لیکن اس سورج کے طلوع کے بعد وہ ستاروں کی طرح مدھم پڑ گئیں۔اب حال یہ ہے کہ جو قصے ان کتب میں پائے جاتے ہیں ان کے ذریعہ سے تو وہ
اسلام کا مقابلہ کر لیتے ہیں کیونکہ قصوں میں جس قد رکوئی چاہے جھوٹ اور مبالغہ آمیزی
سے کام لے لے۔اگر رسول کریم ﷺ کے ذریعہ سے کسی شفا کا ذکر کیا جائے تو اس
کے مقابلہ میں ایک مسیحی دس قصے سنا دے گا اور اگر اس پر استعجاب کا اظہار کیا جائے تو
جھٹ کہہ دے گا کہ اگر تمہاری روایت قابل تسلیم ہے تو میری کیوں نہیں؟ لیکن اگر اس
سے یہ کہا جائے کہ رسول کریم ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن کریم ہے اور یہ زندہ
معجزہ ہے۔اس کی بنیاد روایتوں پر نہیں بلکہ حقیقت پر ہے۔تو اس کے جواب میں
سوائے خاموشی کے اور ان کے پاس کچھ نہیں رہتا۔وہ اپنی کتابوں کو پیش نہیں کر سکتے۔کیونکہ وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی کتب محرف و مبدل ہیں اور اگر بعض ضدی اسے۔
سيرة النبي علي
231
جلد 3
تسلیم نہیں کرتے تو کم سے کم تاریخی ثبوت اس قدر زبر دست موجود ہیں کہ ان کا انکار
نہیں کیا جا سکتا۔وید کے نسخوں میں اس قدر اختلاف ہے کہ مختلف نسخے مل کر کئی نئے وید بن
جاتے ہیں۔آخر کانٹ چھانٹ کر ایک نسخہ تیار کیا گیا ہے۔توریت کا یہ حال ہے کہ
اس میں یہاں تک لکھا موجود ہے کہ پھر موسی" مر گیا اور آج تک اس جیسا کوئی نبی پیدا
نہیں ہوا2 حالانکہ اس کتاب کی نسبت کہا جاتا ہے کہ خود موٹی پر نازل ہوئی تھی۔دوسری کتب بائبل کی ایسی ہیں کہ اختلافات کی وجہ سے ایک حصہ کی دوسرے حصہ سے
شکل نہیں پہچانی جاتی۔انجیل میں خود مسیحی آئے دن تغیر و تبدل کرتے رہتے ہیں اور کبھی
کسی آیت کو صحیح قرار دے کر اس میں داخل کر لیتے ہیں دوسرے وقت میں اسے ردی
قرار دے کر پھینک دیتے ہیں۔اور اب تو بعض بابوں تک کی صفائی ہونے لگی ہے اور
کہا یہ جاتا ہے کہ یہ الحاقی باب ہیں۔مگر سوال تو یہ ہے کہ اگر انجیل کسی معتبر ذریعہ سے
پہنچی تھی تو الحاق کا زمانہ انیس سو سال تک کس طرح لمبا ہو گیا؟ معنوں کے فرق کو تو ہم
سمجھ سکتے ہیں کہ پچھلوں نے معنی نہیں سمجھے ہم نے سمجھ لئے ہیں۔لیکن ظاہر الفاظ کے
متعلق ہم کس طرح تسلیم کر سکتے ہیں کہ پچھلوں نے ان کو داخل کر دیا اور اب موجودہ
نسلوں نے انیس سو سال بعد حقیقت کو معلوم کر لیا۔جو لوگ ان بابوں اور آیتوں پر عمل
کرتے رہے ان کی زندگیاں تو برباد گئیں اور ان کا عرفان تو تباہ ہوا۔وہ کتاب آسمانی
جس میں دو ہزار سال تک زائد ابواب اور زائد آیات شامل رہیں اس پر بنی نوع انسان
کیا یقین کر سکتے ہیں۔اور آئندہ کے لئے کیا اعتبار ہو سکتا ہے کہ کچھ اور ابواب خارج
نہ کر دئیے جائیں۔ممکن ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے کہ جس طرح بعض محققین کا خیال
ہے کہ ساری انجیل میں صرف ایلِی اِبلِی لِمَا سَبَقْتَنِی، یعنی اے میرے خدا!
اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا کا ایک فقرہ ہے جسے مسیح کے منہ سے نکلا ہوا
کہا جاسکتا ہے۔اس فقرہ کو انجیل قرار دے کر سب حصوں کو اڑا دیا جائے۔مگر یہ
سيرة النبي علي
232
جلد 3
چھوڑ دیا " والا فقرہ ملانے کا موجب کب ہوسکتا ہے؟
غرض دوسرے سب مذاہب کی الہامی کتب ایسی مخدوش حالت میں ہیں کہ اس
مقابلہ کی طرف آنے سے ان کے مبلغوں کی روح کا نپتی ہے۔اور یہی حال دوسری
کلام کی خوبیوں کا ہے۔اس وجہ سے کلام کے معجزہ کی طرف یہ لوگ کبھی نہیں آتے۔حالانکہ کلام کا معجزہ دوسرے معجزوں سے زبر دست ہوتا ہے کیونکہ اس کا ثبوت ہر وقت
پیش کیا جا سکتا ہے۔جب کہ دوسرے معجزات ایسے ہیں کہ روایات کے غبار میں غائب
ہو جاتے ہیں اور جب تک دوسرے شواہد ساتھ نہ ہوں سچے اور جھوٹے میں فرق کرنا
مشکل ہو جاتا ہے۔کلام کا معجزہ جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے کئی شاخیں رکھتا ہے اور قرآن کریم
کا معجزہ ان تمام شاخوں میں مکمل اور اکمل ہے۔لیکن ایک اخبار کے مضمون میں اس
قدر گنجائش نہیں ہو سکتی کہ ہر ایک بات بیان کر دی جائے۔نہ ہر امر تفصیل سے بیان
ہوسکتا ہے۔اس لئے میں صرف اس معجزہ کے دو پہلوؤں کو اختصار سے بیان کرتا
ہوں۔اور چیلنج دیتا ہوں کہ اگر کوئی اور کتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کی مدعی
ہے تو اس کے پیرو اس معجزہ کے مقابلہ میں اسے پیش کریں اور دیکھیں کہ کیا ان کی
کتاب ایک ذرہ بھر بھی اس کتاب کا مقابلہ کر سکتی ہے؟
پہلی مثال جو میں پیش کرنی چاہتا ہوں الفاظ قرآنیہ ہیں۔قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ 3 ہم ہی نے اس
ذکر کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔یہ ایک عام قاعدہ ہے کہ جو چیز اپنی غرض کو پورا کر رہی ہوتی ہے ہم اس کی
حفاظت کرتے ہیں۔اور جب وہ اس غرض کو پورا کرنے سے جس کے لئے اسے بنایا یا
اختیار کیا گیا تھا رہ جاتی ہے تو ہم اسے پھینک دیتے ہیں۔پس اس میں کیا شک ہے کہ
اگر کوئی کلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو جب تک اس کی ضرورت دنیا میں ہواس
سيرة النبي عمال
233
جلد 3
کی حفاظت ہونی چاہئے اور جب اس کی حفاظت بند ہو جائے تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے
کہ اب اس کی ضرورت دنیا میں باقی نہیں رہی اس لئے اسے پھینک دیا گیا ہے۔قرآن کریم جس قوم میں نازل ہوا وہ علم سے خالی تھی۔اس کے مقابلہ میں دوسری
کتب سماویہ ایسی اقوام میں نازل ہوئیں کہ جن میں لکھنے پڑھنے کا کافی رواج موجود
تھا۔لیکن باوجود اس کے وہ کتب محفوظ نہ رہ سکیں۔لیکن قرآن کریم اب تک اسی طرح
صلى الله
موجود ہے جس طرح کہ وہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے وقت تھا۔اور یہ حفاظت
اس وجہ سے نہیں ہوئی کہ اس کے لئے خاص آسانیاں حاصل تھیں جو دوسری کتب کو
حاصل نہیں تھیں۔نہ یہ حفاظت اس وجہ سے ہے کہ اب تک اس کی تاریخ کا مطالعہ نہیں
کیا گیا۔جس سے یہ امکان باقی رہ جائے کہ شاید جب اس کی تاریخ کا بھی مطالعہ کیا
جائے تو اس کے نقائص معلوم ہو جائیں۔کیونکہ ایک سو سال سے مسیحی مبشرین بائبل کی
بدنامی دھونے کیلئے قرآن کریم کی تاریخ کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں اور اس قسم کی
عرق ریزی سے کام لے رہے ہیں کہ اگر کسی شخص کو ان کی نسبت معلوم نہ ہو تو شاید وہ یہ
خیال کرے کہ قرآن کریم کی محبت مسیحی مبشروں کو عام مسلمانوں سے زیادہ ہے۔لیکن
باوجود اس عرق ریزی کے وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ اس کی عبارت میں
ایک لفظ بھی ایسا ثابت کر سکیں کہ جو زائد ہو اور اصل قرآن کریم میں نہ ہو۔ہزاروں قوموں اور سینکڑوں ملکوں میں مسلمان بستے ہیں اور سب کے پاس
قرآن کریم ہوتا ہے لیکن آج تک ایک بھی ایسی مثال نہیں نکل سکی کہ قرآن کریم میں
اختلاف ہو۔ڈاکٹر منگانا نے اپنی طرف سے بڑی کوشش کر کے تین قدیم نسخے قرآن کریم
کے تلاش کئے تھے لیکن ان کے بعض اوراق چھاپنے سے ان کی ایسی پردہ دری ہوئی کہ
مزید اشاعت کا خیال ہی انہوں نے دل سے نکال دیا۔کیونکہ ان کے شائع کردہ
ورقوں سے ثابت ہو گیا کہ وہ کوئی صحیح نسخے نہ تھے بلکہ کسی جاہل نو آموز کی طرز تحریر کی
غلطیاں تھیں اور اس
کو غلطی نہیں کہتے۔غلطی وہ ہوتی ہے جسے قوم صحیح تسلیم کر کے دھو کے
سيرة النبي علي
234
جلد 3
میں آ جائے۔اس قسم کے نسخوں کی تلاش کسی قدیم زمانہ میں کرنے کی کیا ضرورت ہے
اس کے لئے تو آسان راہ یہ ہے کہ کسی مسلمان کی خراب چھپی ہوئی کتاب میں سے غلط
آیات نکال کر کہہ دیا جائے کہ دیکھو قرآن کریم میں اختلاف ہے۔چنانچہ ایک پادری
سیالکوٹ میں ایسا تھا بھی جو مختلف نسخے قرآن کریم کے اپنے پاس رکھتا تھا اور جو کوئی
غلطی اسے ملتی اس پر نشان لگا لیا کرتا تھا۔پھر جو مسلمان اسے ملتا اسے دکھاتا تھا کہ تم تو
کہتے ہو کہ قرآن کریم محفوظ ہے حالانکہ اس قرآن میں یہ لفظ یوں لکھا ہے اور اس
دوسرے میں یوں لکھا ہے۔اس کا دماغ اس طرف نہیں گیا کہ ایک تو تلے آدمی کو نوکر
رکھ چھوڑتا اور اس سے قرآن پڑھوا کر سنوا تا اور کہتا کہ دیکھو قرآن کریم میں تغیر ہوسکتا
ہے۔اس نادان نے یہ نہیں سوچا کہ غلطی وہ ہوتی ہے جس سے قوم دھوکا کھا جائے۔ور نہ وہ بھول چوک جس کو خود لکھنے والا بھی دوبارہ پڑھنے سے معلوم کر لے کہ یہ غلطی
تھی ، حفاظت کے خلاف نہیں۔اس کی حفاظت تو انسانی دماغ میں اور دوسرے نسخوں
میں موجود ہے اور اس سے کوئی نقصان عقیدہ یا تفسیر کو نہیں پہنچتا کیونکہ اس غلطی کی بنا پر
کوئی شخص ترجمہ یا تفسیر غلط نہیں کرسکتا۔قرآن کریم کو اس بارے میں جو حفاظت حاصل ہے اس کے متعلق میں اپنی
طرف سے کچھ نہیں کہتا۔میں صرف ان لوگوں کی شہادت پیش کرتا ہوں کہ جو پکے مسیحی
ہیں اور جنہوں نے پورا زور لگایا ہے کہ کسی طرح قرآن کریم کی حفاظت پر وہ کوئی
اعتراض کر سکیں۔لیکن آخر مجبور ہو کر ان کو ماننا پڑا ہے کہ سب اعتراض فضول اور لغو
ہیں قرآن کریم آج بھی اسی طرح محفوظ ہے جس طرح کہ اُس وقت محفوظ تھا جب
رسول کریم ﷺ دنیا سے جدا ہوئے تھے۔سرولیم میور کی شہادت سرولیم میور اپنی کتاب ” دی کران“ (القرآن ) میں
لکھتے ہیں :۔زید کا نظر ثانی کیا ہوا قرآن آج تک بغیر کسی تبدیلی کے موجود ہے۔اس
سيرة النبي علي
235
جلد 3
احتیاط سے اس کی نقل کی گئی ہے کہ تمام اسلامی دنیا میں صرف ایک ہی نسخہ قرآن کا
استعمال کیا جاتا ہے 4۔" جو اختلاف قرآن کریم کے نسخوں میں نظر آتا ہے وہ قریباً سب کا سب
زیروں، زبروں اور وقف وغیرہ کے متعلق ہے لیکن چونکہ زیر، زبر اور وقف کی علامت
سب بعد کی ایجاد ہیں وہ اصل قرآن کریم کا حصہ ہی نہیں ہیں اور نہ اس کا جو زید نے
جمع کیا تھا 5۔یہ بات یقینی ہے کہ زید نے جمع قرآن کا کام پوری دیانتداری سے کیا تھا اور
علی اور ان کی جماعت کا جو بدقسمت عثمان کے مخالف تھے اس قرآن کو تسلیم کر لینا ایک
یقینی ثبوت ہے کہ وہ قرآن اصلی تھا۔یہ تمام ثبوت دل کو پوری تسلی دلا دیتے ہیں کہ وہ قرآن جسے ہم آج پڑھتے
ہیں لفظاً لفظاً وہی ہے جسے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے لوگوں کو پڑھ کر سنایا تھا 7۔ایک مومن کی دلیل خواہ کس قدر ہی زبردست ہو لیکن دل میں شبہ رہتا ہے کہ شاید
اس نے مبالغہ سے کام لیا ہوگا۔لیکن یہ اس شخص کی تحریر ہے جس نے پورا زور لگایا ہے کہ
اسلام اور بانی اسلام کی شان کو گرا کر دکھائے۔خدا ہی جانتا ہے کہ اس اقرار صداقت
کے وقت سر میور کا دل کس قد رغم وغصہ کا شکار ہو رہا ہوگا۔لیکن چونکہ انہیں گریز کا کوئی
موقع نہ ملا اس لئے انہیں قرآن کریم کے محفوظ ہونے کا اقرار کرنے کے سوا کوئی اور
چارہ نظر نہیں آیا۔اس شہادت کو دیکھنے کے بعد ہر شخص معلوم کر سکتا ہے کہ دشمن بھی اس امر کا
اقرار کرتے ہیں کہ قرآن کریم ہر قسم کے دخل سے پاک ہے اور إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ کی پیشگوئی نہایت وضاحت کے ساتھ پوری ہوئی ہے اور
یہ اس کی عبارت کا معجزہ ایک ایسا معجزہ ہے جس کی مثال کوئی اور کتاب پیش نہیں
کرسکتی۔
سيرة النبي علي
236
جلد 3
قرآن کریم کے مفہوم کی حفاظت کا معجزہ دوسری مثال کے طور پر میں
مفہوم کو پیش کرتا ہوں۔اسی آیت کے ایک دوسرے
کلام کی حفاظت کئی طرح ہوتی ہے۔اس کے لفظوں کی حفاظت کے ذریعہ سے
بھی اور اس کے مفہوم کی حفاظت کے ذریعہ سے بھی اور اس کے اثر کی حفاظت کے
ذریعہ سے بھی۔میں لفظوں کے علاوہ اس کے مفہوم کی حفاظت کے معجزہ کو پیش کرتا
ہوں۔بالکل ممکن ہے کہ ایک کتاب کے لفظ تو ایک حد تک موجود ہوں لیکن اس کا صحیح
مفہوم سمجھنے والے لوگ نہ مل سکیں۔جیسے کہ وید ہیں کہ خواہ بگڑے ہوئے نسخے ہوں
لیکن بہر حال اس میں سے کچھ نہ کچھ حصہ تو موجود ہے۔لیکن ویدوں کی زبان اب
دنیا سے اس قدرمٹ چکی ہے کہ کوئی شخص یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وید کی عبارت کا
مطلب کیا ہے۔شرک اور توحید، تو ہم پرستی اور ستارہ پرستی اور طب اور شہوانی تعلقات
کی باریکیاں اور ہر قسم کی متضاد باتیں اس سے نکالی جاتی ہیں۔لفظ ایک ہوتے
ہیں معنوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ایک قوم وام مارگ کی تعلیم اس
سے نکالتی ہے تو دوسری ویدانت کی۔اور اختلاف مفہوم میں نہیں بلکہ ترجمہ میں
ہوتا ہے اور ایک جگہ نہیں بلکہ شروع سے لے کر آخر تک سارے ہی وید میں
اختلاف ہوتا ہے۔لیکن قرآن کریم کی زبان ایسی محفوظ ہے کہ گو بعض جگہ پر ایک
لفظ کے مختلف معانی کی وجہ سے معنوں کا اختلاف ہو جائے لیکن اول تو وہ اختلاف
محدود ہوتا ہے دوسرے اس کا حل خود قرآن کریم میں موجود ہوتا ہے۔یعنی اس
کے غلط معنی کرنے ممکن ہی نہیں ہیں کیونکہ قرآن کریم اپنی تفسیر خود کرتا ہے۔اور اگر
کوئی شخص غلط معنی کرے تو دوسری جگہ کسی اور آیت سے ضرور اس کے معنوں کی
غلطی ثابت ہو جاتی ہے اور اس طرح وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ کی تصدیق ہو جاتی ہے
کہ ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔
سيرة النبي علي
237
جلد 3
قرآن کریم کی ایک آیت یعنی قرآن کریم کے مفہوم کے سمجھنے کے لئے
کسی بیرونی شہادت کی ضرورت نہیں ہوتی۔دوسری کی حفاظت کرتی ہے ہم نے خود ہی اس کے اندر ایسا سامان پیدا کیا
ہوا ہے کہ غلطی فوراً پکڑی جاتی ہے اور غلطی کرنے والا اپنے معنوں کی قرآن کریم کے
دوسرے حصوں سے تطبیق پیدا نہیں کر سکتا۔یہ قرآن کریم کا ایک ایسا معجزہ ہے کہ اس
کی مثال بھی کسی اور کتاب میں نہیں مل سکتی۔دوسری کتب اس طرح لکھی ہوئی ہیں کہ
اگر ایک حصہ کے معنوں کو بدل دیا جائے تو دوسرے حصے ہر گز اس غلطی کو ظاہر نہیں
کرتے لیکن قرآن کریم کی ہر آیت کی حفاظت کرنے والی دوسری آیتیں موجود ہوتی
ہیں۔جب کوئی شخص غلطی کرتا ہے تو فوراً وہ دوسری آیات اس غلطی کو ظاہر کر دیتی ہیں
اور اس طرح غلطی کرنے والا پکڑا جاتا ہے۔غرض رسول کریم ﷺ بطور ملہم بھی سب ملہموں سے افضل ہیں کیونکہ آپ کا
الہام زندہ ہے اور اس قدر زبر دست معجزانہ اثرات اپنے اندر رکھتا ہے کہ کوئی اور
الہام اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور کوئی اور کتاب آپ کی کتاب کے مقابلہ میں نہیں
(الفضل 25 اکتوبر 1930ء)
66
ٹھہر
سکتی۔“
1: المزمل : 2 تا 9
2: استثناء باب 34 آیت 10 مطبوعہ پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور 2011 ء
3: الحجر : 10
4 تا 7 : دی کران مصنفه سرولیم میورصفحہ 39 ، 40 مطبوعہ لندن 1878ء