رسول کریمﷺ ایک دشمن کی نظر میں

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
238
جلد 3
رسول کریم عہ ایک دشمن کی نظر میں
حضرت مصلح موعود نے رسول کریم ﷺ ایک دشمن کی نظر میں“ کے عنوان پر
مضمون تحریر فرمایا جو الفضل 25 اکتوبر 1930ء کے شمارہ میں شائع ہوا۔آپ تحریر
صلى الله
فرماتے ہیں:۔سرولیم میور کے سی۔ایس۔آئی۔جو یو۔پی کے ایک سویلین تھے اور آخر ترقی
کرتے کرتے یو۔پی کے لیفٹیننٹ گورنر ہو گئے انہوں نے ایک کتاب آنحضرت عمر
کے سوانح پر لکھی ہے جو اس موضوع پر مغربی لوگوں کی کتابوں میں سے اگر بہترین
نہیں تو بہترین کتابوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔سرولیم میور اسلام اور بانی اسلام
کے شدید ترین دشمنوں میں سے ہیں۔مسلمانوں کے ساتھ مراسم اور حکومت کے ایک
ذمہ دار عہدہ پر فائز ہونے کی وجہ سے وہ اپنے قلم کو بہت حد تک روکے رکھتے ہیں لیکن
ان کے متعصبانہ خیالات پھر بھی ان کی تحریر میں سے چھن چھن کر نکل ہی آتے ہیں۔رسول کریم عملے کے متعلق جو زہر انہوں نے اگلا ہے اور جو نیش زنی انہوں نے کی ہے
وہ قابل تعجب نہیں کیونکہ برتن میں سے وہی ٹپکتا ہے جو کچھ اس کے اندر ہوتا ہے مگر
اس امر پر حیرت ضرور ہے کہ رسول کریم ﷺ کا حسن کبھی کبھی ان کی آنکھوں میں
بھی شناخت و عرفان کی ایک جھلک پیدا کر دیتا ہے اور وہ بھی اس حسن دل آویز کی
دید میں محو ہوتے ہوئے نظر آنے لگتے ہیں۔مسیحیت کا یہ تیر انداز مجنونانہ طور پر
آنحضرت ﷺ کی ذات پر تیر پھینکنے کے بعد جب والہا نہ رنگ میں زمین کی طرف
جھکتا ہوا نظر آتا ہے کہ انہی خون کے قطروں کو جو اسی کے تیروں سے زمین پر گرے

سيرة النبي عمال
239
جلد 3
تھے ادب واحترام کے ساتھ چاٹ لے تو دل میں گدگدیاں ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔اُس وقت یہ شخص عداوت و استعجاب کے متضاد جذبات کا مجسمہ نظر آتا ہے اور یوں
معلوم ہوتا ہے کہ بادل کی طرح قدرت نے آگ اور پانی ایک ہی جگہ پر جمع کر دیئے
ہیں۔جب وہ حالت جاتی رہتی ہے تو پھر یہ شخص پہلے کی طرح تیراندازی میں مشغول
ہو جاتا ہے۔بہت سے دشمنانِ اسلام کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ زمانہ کی پیدائش تھے۔یعنی
آپ نے زمانہ کو متغیر نہیں کیا بلکہ اس زمانہ کے حالات نے آپ کے وجود کو پیدا کیا۔عرب کے لوگ اپنی حالت سے تنگ آچکے تھے۔عیسائیت ان کی ارواح کو گرما رہی
تھی۔وہ ایک نئی شکل اختیار کرنے کے لئے تیار تھے۔ضرورت صرف ایک سانچے کی
تھی جس میں وہ پڑ جائیں اور ڈھل جائیں۔وہ سانچہ بھی حالات زمانہ کے ماتحت
آپ ہی آپ تیار ہو رہا تھا۔وہ سانچہ محمد ﷺ کی ذات تھی۔عرب کے قلوب اس میں
پڑے اور ایک نئی شکل اختیار کرتے ہوئے ایک نیا نام پا کر دنیا میں پھیل گئے ، نہ محمد
نے کوئی نیا قانون دنیا میں پیش کیا نہ دنیا نے ان کے ذریعہ سے کوئی نیا تغیر پیدا
کیا۔میور بھی اپنی جبلی حالت کے ماتحت اسی خیال
کی تائید کرتا چلا جاتا ہے۔لیکن کبھی
نسیم محمدی جہالت کی سرزمین سے اس کے پاؤں اکھیڑ دیتی ہے اور وہ لرزتے ہوئے ،
کانپتے ہوئے ، غوطے کھاتے ہوئے مگر بہر حال زمین سے اوپر ایک نئی دنیا میں پرواز
کرنے لگتا ہے۔ایسی ہی گھڑیوں میں سے ایک گھڑی میں اس کے قلم سے یہ الفاظ
نکلے ہیں :۔یہ کہنا کہ اسلام کی صورت عرب کے حالات کا ایک لازمی نتیجہ تھی ، ایسا ہی ہے
جیسا کہ یہ کہنا کہ ریشم کے بار یک تاگوں میں سے آپ ہی ایک عالی شان کپڑا تیار
ہو گیا ہے یا یہ کہنا کہ جنگل کی بے تراشی لکڑیوں میں سے ایک شاندار جہاز تیار ہو گیا
ہے یا پھر یہ کہنا کہ کھردری چٹان کے پتھروں میں سے ایک خوبصورت محل تیار ہو گیا

سيرة النبي عمال
240
جلد 3
ہے۔اگر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ابتدائی عقائد پر پختہ رہتے ہوئے
عیسائیت اور یہودیت کی سچائی کی راہنمائی کو قبول کرتے چلے جاتے اور اپنے متبعین کو
ان دونوں مذاہب کی سادہ تعلیم پر کار بند رہنے کا حکم دیتے تو دنیا میں شاید ایک ولی
محمد یا ممکن ہے کہ ایک شہید محمد پیدا ہو جاتا جو عرب کے گرجا کی بنیاد رکھنے والا قرار
لیکن جہاں تک انسانی عقل کام دیتی ہے کہا جا سکتا ہے کہ اس صورت میں آپ کی
تعلیم عرب کے دل کی گہرائیوں میں تلاطم پیدا نہ کرسکتی اور سارا عرب تو الگ رہا اس کا
کوئی معقول حصہ بھی آپ کے دین میں داخل نہ ہوتا۔لیکن باوجود ان تمام باتوں کے
آپ نے اپنے انتہائی کمال کے ساتھ ایک ایسی کل ایجاد کی کہ جس کی موقع کے
مناسب ڈھل جانے والی قوت کے ساتھ آپ نے آہستہ آہستہ عرب قوم کی پراگندہ
اور شکستہ چٹانوں کو ایک متناسب محل کی شکل میں بدل دیا اور ایک ایسی قوم بنا دیا جس
کے خون میں زندگی اور طاقت کی لہریں دوڑ رہی تھیں۔ایک عیسائی کو وہ ایک عیسائی
نظر آتے تھے۔ایک یہودی کی نگاہ میں وہ ایک یہودی تھے۔ایک مکہ کے بت پرست
کی آنکھ میں وہ کعبہ کے اصلاح یافتہ عبادت گزار تھے اور اسی طرح ایک لاثانی ہنر اور
ایک بے مثال دماغی قابلیت کے ساتھ انہوں نے سارے عرب کو خواہ کوئی بت پرست
تھا، یہودی تھا کہ عیسائی تھا مجبور کر دیا کہ وہ ان کے قدموں کے پیچھے ایک سچے
کے طور پر جس کے دل سے ہر قسم کی مخالفت کا خیال نکل چکا ہو چل پڑے۔یہ فعل اس
صناع کا ہوتا ہے جو اپنا مصالح آپ تیار کرتا ہے اور یہاں اس مصالح کی مثال
چسپاں نہیں ہوتی جو کہ آپ ہی آپ بن جاتا ہے اور اس مصالح کے ساتھ تو اس کو
بالکل ہی کوئی مشابہت نہیں جو اپنے صناع کو خود تیار کرتا ہے۔یہ محمد کی ذات تھی جس
نے اسلام بنایا۔یہ اسلام نہیں تھا اور نہ کوئی اور پہلے سے موجود اسلامی روح تھی جس
66
نے محمد کو بنایا 1۔“
میور خواہ ہوا میں اُڑے یا زمین پر چلے پھر میور ہی ہے۔اس کا ڈنک اس کے

سيرة النبي علي
241
جلد 3
صلى الله
ساتھ ہے۔لیکن باغ محمد کے پھولوں سے چوسا ہوا شہد بھی اس کی زبان سے ٹپک رہا
ہے۔وہ لاکھ کہے کہ اسلام آنحضرت ﷺ کا تیار کردہ ہے۔وہ دشمن ہے اور دشمنی اس
کا شیوہ۔لیکن یہ صداقت جو اس کے قلم سے نکل گئی ہے اب ہزار کوشش سے بھی وہ اور
اس کے ساتھی اس کو لوٹا نہیں سکتے کہ دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدا نہیں کیا
بلکہ محمد ﷺ نے ایک نئی دنیا پیدا کی ہے۔اور یہ کام سوائے خدا کے فرشتوں کے اور
کوئی نہ کر سکتا۔زمینی راہنما زمین کی پیدائش ہوتے ہیں۔یہ انسانی راہنما ہی ہوتے
ہیں جو نئی زمین پیدا کر جاتے ہیں کیونکہ جو خالق کی طرف سے آتا ہے وہی نئی خلق پر
( الفضل 25 اکتوبر 1930ء)
قدرت پاتا ہے۔66
The life of Mohammad by Sir William Muir, Introduction XC VIII, :1
Topic Arabia before Mohammad۔Edition Edinburgh 1923۔

آج 10 میں سے 10 باقی