رسول کریمﷺ کے اخلاق کے گہرے اثرات

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
272
جلد 3
رسول کریم علیہ کے اخلاق کے گہرے اثرات
وو
حضرت مصلح موعود نے 13 فروری 1931 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔صلى الله
رسول کریم و اگر لوہے کی تلوار سے دنیا کو فتح کرتے تو آپ ﷺ کی
وفات کے بعد یہ تلوار زنگ آلود ہو جاتی۔مگر چونکہ آپ نے اخلاق کی تلوار سے دنیا کو
فتح کیا اور نئی زندگی عطا کی اس لئے چودہ سو سال کے قریب گزر جانے کے بعد بھی
آپ علی کی تلوار اسی طرح لوگوں کو اپنے آگے جھکا رہی ہے جس طرح پہلے زمانے
میں جھکاتی تھی۔ہم لوگ کون ہیں؟ وہی جنہیں محمد رسول اللہ ﷺ کی تلوار نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے ذبح کیا۔ہم لوگ وہ بکریاں ہیں جنہوں نے
اپنی مرضی سے وہ چھری اپنی گردنوں پر چلوائی اس لئے ہمیں نئی زندگی عطا کی گئی لیکن
جن کی گردنوں پر وہ زبر دستی چلائی جاتی ہے وہ ہمیشہ کے لئے مرجاتے ہیں۔خدا تعالیٰ
کے انبیاء گڈریا اور رائی ہوتے ہیں اور تمام دنیا ان کے سامنے بکریوں کی مانند ہوتی
ہے۔جو لوگ اپنی مرضی سے اپنی گردنوں پر تلوار چلاتے ہیں انہیں نئی زندگی عطا کی
جاتی ہے لیکن جن گردنوں پر وہ خفگی اور ناراضگی سے چلائی جائے وہ ہمیشہ کے لئے
نابود ہو جاتے ہیں۔ہمیں اپنے حالات اور تکالیف یا د کر کے اتنا دکھ نہیں پہنچتا جتنا
محمد رسول اللہ ﷺ کی تکالیف اور مصائب کا حال پڑھ کر ہوتا ہے۔وہ حالات یاد کر
کے آج بھی ہچکی بندھ جاتی ہے۔ایک چھوٹی سی بات ہے۔رسول کریم ﷺ کی وفات
کے بعد جب مسلمانوں کو ترقیات حاصل ہوئیں اور ہر قسم کے آرام و آسائش کے
سامان مہیا ہو گئے تو ایک دفعہ ایک عورت نے حضرت عائشہ کو دیکھا آپ عمدہ آئے
صلى الله

سيرة النبي علي
273
جلد 3
کی روٹی کھا رہی تھیں اور آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔اس نے دریافت کیا
کہ یہ کیا بات ہے؟ آپ نے فرمایا میں یہ روٹی کھا تو رہی ہوں کیونکہ خدا کی نعمت ہے
مگر تکلیف بھی محسوس کر رہی ہوں کیونکہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں چکیاں نہ ہوتی
تھیں۔ہم پتھروں پر دانے گوٹ کر آٹا بناتے تھے جو بہت موٹا ہوتا تھا اور اس کی
روٹیاں رسول کریم لے کھایا کرتے تھے۔اگر آپ یہ آج زندہ ہوتے تو ہم یہ
روٹیاں آپ ﷺ کو کھلاتے 1۔اگر چہ ترقی کا زمانہ آ گیا اور رسول کریم ﷺ پر
تکالیف اور مصائب کا زمانہ گزر گیا پر یہ تکالیف ہمیں ہی نظر آتی ہیں آپ انہیں تکالیف
نہ سمجھتے تھے مگر حضرت عائشہ کے گلے کو عمدہ آئے والی روٹی پکڑ لیتی تھی اور آپ کے
آنسو رواں ہو جاتے تھے۔اب اس کا ہم پر بھی اثر ہوتا ہے اور میں تو جب یہ واقعہ
پڑھتا ہوں یا بیان کرتا ہوں تو میرے گلے میں بھی کوئی چیز پھنے لگتی ہے۔حالانکہ بظاہر
یہ امر ہنسی کے قابل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اب اس زمانہ کو چودہ سو سال گزر چکے۔خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ پر بعد میں بہت فضل بھی کئے ، آپ ﷺ کو وفات سے
قبل فتوحات بھی دیں، طاقت دی، پھر آپ کے غلاموں کو طاقت اور بادشاہت عطا
کی ، وہ بڑے بڑے بادشاہوں کے تخت پر متمکن ہوئے اور ان کے زیور اور لباس
آپ ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق غریب مسلمانوں میں تقسیم کئے گئے۔گویا بالکل نئے
حالات پیدا ہو گئے مگر آج بھی محمد رسول اللہ ﷺ کی تکلیف کا کوئی واقعہ پڑھ کر ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چیز دل کو مسلنے لگ گئی ہے۔یہ بظاہر ایک مجنونانہ سی بات ہے مگر کیا
تم میں سے کوئی ہے جو اس جنون کو چھوڑنے کے لئے تیار ہو؟ دنیا کی تمام عقلیں اس
جنون پر قربان اور دنیا کی تمام خوشیاں اس رنج پر فدا کرنے کے قابل نظر آتی ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ رسول کریم ﷺ کو خدا تعالیٰ نے ایسے اخلاق دیے کہ اس چھری
نے آج چودہ سو سال کے بعد بھی ہم سب کو ذبح کر رکھا ہے۔آپ ﷺ کے اخلاق آج
بھی ہمارے دلوں پر اپنا اثر ڈال رہے ہیں۔گویا آپ ﷺ کے اخلاق وائرلیس کا سب

سيرة النبي مله
274
جلد 3
سے بڑا آلہ تھا۔وائرلیس کا آلہ دس پندرہ ہزار میل پر خبر پہنچا سکتا ہے مگر رسول کریم
کے اخلاق وائرلیس کا ایسا زبردست آلہ ہیں کہ نہ صرف اپنی زندگی میں بلکہ آج
چودہ سوسال بعد بھی وہ خبر برابر چلی جا رہی ہے۔دراصل یہ ہے صحیح رمضان جو نہ صرف
اپنے اندر گرمی پیدا کر دے بلکہ دوسروں کے دلوں کو بھی گرما دے۔اور ضرورت ہے
کہ ہم اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو بھی اسی گرمی سے گرما دیں۔مومن کو ہر بات میں
لوگوں سے آگے ہونا چاہئے اور اسے صبر نہیں آنا چاہئے جب تک سب سے بالا مقام پر
نہ پہنچ جائے۔مومنانہ غیرت یہ کس طرح گوارہ کر سکتی ہے کہ نہ ماننے والے ماننے
والوں سے کسی بات میں آگے بڑھ جائیں۔لیکن کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ مومن تو
دنیا میں صرف چند لاکھ ہوں اور منکر کروڑوں کی تعداد میں ہوں۔کیا کوئی زندہ قوم اس
ذلت کو برداشت کر سکتی ہے۔پس تم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے
والے کہلاتے ہو اور آپ کے ذریعہ محمد رسول اللہ علیہ کے سپاہیوں میں داخل ہو چکے
ہو تمہارا فرض ہے کہ اُس وقت تک دم نہ لو جب تک تمام دنیا کو آپ ﷺ کی غلامی
میں داخل نہ کر لو۔پھر کیا کوئی غیرت مند مومن یہ بات برداشت کر سکتا ہے کہ جو
اخلاق
محمد ﷺ دنیا میں پیدا کرنا چاہتے تھے وہ تو دنیا سے مفقود ہو جائیں اور ان کی
جگہ اور باتیں لے لیں۔کیا یہ گرمی کہلا سکتی ہے گرم جوشی آگے نکلنے کا نام ہے۔ٹھنڈی
چیز ہمیشہ دب کر رہتی ہے۔گرمی تو ابل ابل کر باہر نکلتی ہے جس طرح ہنڈیا اُبلتی ہے۔رمضان کے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کا بندہ ٹھنڈا نہیں ہوتا بلکہ اُبل رہا ہے۔پس ہمیں
سوچنا چاہئے کہ کیا ہم اپنی اور دوسروں کی اصلاح کے لئے اسی طرح اُبل رہے ہیں
جس طرح اُبلنے کا حق ہے۔“
صلى
(الفضل 19 فروری 1931ء)
1 ترمذى ابواب الزهد باب ما جاء في معيشة النبي صلى الله عليه وسلم واهله
صفحہ 588 حدیث نمبر 2356 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی