رسول کریمﷺ کی شجاعت اور جانثار صحابہؓ
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
275
جلد 3
رسول کریم علیہ کی شجاعت اور جانثار صحابہ
حضرت مصلح موعود 3 اپریل 1931ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔عبد الرحمن بن عوف جو پرانے تجربہ کار اور مشہور جرنیل تھے انہیں ان میں سے
ایک لڑکے نے کہنی مار کر دریافت کیا چا! وہ ابو جہل کون ہے جس نے مکی زندگی میں
رسول کریم ﷺ کوسخت از بیتیں پہنچائی ہیں؟ وہ کہتے ہیں میں افسوس کر رہا تھا کہ آج
ہمیں ان تمام تکالیف کا بدلہ لینے کا موقع ملا ہے جو کفار نے رسول کریم ﷺ کو اور
ہمیں پہنچائیں مگر میرے دائیں بائیں دولڑ کے ہیں۔اگر مضبوط آدمی ہوتے تو ان کی
مدد سے میں بھی نمایاں کام کرتا مگر اب انہوں نے میری کیا مدد کرنی ہے الٹا مجھے ان
کی مدد کرنی پڑے گی اور ان کی حفاظت کا خیال رکھنا پڑے گا۔وہ اسی خیال میں تھے
کہ ایک نے ان سے پوچھا ابو جہل کون ہے؟ معاً اُسی وقت دوسرے لڑکے نے بھی
آہستگی سے کہنی مار دی تا کہ اس کا دوسرا ساتھی نہ سن لے اور پوچھا چچا! ابوجہل کون
ہے؟ وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے خیال کیا میں نے غلط سمجھا تھا کہ یہ بچے ہیں یہ
کچھ نہیں کرسکیں گے بلکہ یہ دراصل کفار کے لئے مصیبت ہیں، بلا ہیں اور عذاب ہیں
جو خدا کی طرف سے مقرر کئے گئے ہیں۔انہوں نے انگلی اٹھائی اور اشارہ سے بتایا
کہ وہ ابوجہل ہے۔اس کے آگے اور پیچھے عرب کے مشہور جرنیل کھڑے تھے،
چاروں طرف سے وہ لوگوں میں گھرا ہوا تھا مگر ان کے انگلی اٹھانے کی دیر تھی کہ وہ
دونوں بچے یوں جھپٹے جس طرح ایک چیل بوٹی پر جھپٹا مارتی ہے یا ایک شکرا اپنے
شکار پر جھپٹتا ہے۔ان میں سے ایک تو راستہ ہی میں مارا گیا مگر دوسرا پہنچ گیا اور اس
سيرة النبي علي
276
جلد 3
نے ابو جہل کی گردن پر تلوار مار کر اسے ایسا زخمی کر دیا کہ وہ بعد میں ہلاک ہو گیا 1۔یہ وہ جنگ تھی جس میں مسلمانوں کے پاس سامان بہت کم تھا حتی کہ بعض تاریخوں
سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے پاس اسلحہ بھی پورے نہ تھے۔بعض کے پاس
تلواریں بھی نہ تھیں۔ایسے بے سامان اپنے سے تین گنا دشمن کے ساتھ لڑے اور
عرب کے بڑے بڑے صنادید جو آنحضرت عالیہ کے مقابل پر ہمیشہ لڑتے رہے تھے یا
تو مارے گئے یا بری طرح شکست کھا کر میدان سے بھاگ گئے۔مگر ایک اور لڑائی
الله
ہوئی جو رسول کریم ﷺ کی موجودگی میں اور آپ ﷺ کی زندگی میں ہی ہوئی۔اس
میں اسلامی لشکر بارہ ہزار تھا اور کفار تین چار ہزار کے قریب مگر جس وقت اسلامی لشکر
بڑھ رہا تھا دشمن کے تیر انداز دروں میں چھپے ہوئے تھے انہوں نے اسلامی لشکر پر
تیروں کی بوچھاڑ شروع کر دی اور اتنے زور سے تیر برسائے کہ بارہ ہزار کا لشکر
تین چار ہزار لشکر کے مقابلہ میں بھاگ نکلا اور رسول کریم ﷺ کے پاس ان بارہ
ہزار میں سے صرف بارہ آدمی رہ گئے اور ایسے خطرے کی حالت پیدا ہو گئی کہ صحابہؓ نے
سمجھا اس وقت ہماری سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ ہم رسول کریم
ہٹا لیں۔چنانچہ بعضوں نے آپ ﷺ کی سواری کی باگوں کو تھام لیا اور آگے بڑھنے
سے روکا اور چاہا کہ آپ کے پیچھے ہٹیں مگر آپ نے فرمایا چھوڑ دو! نبی اپنا قدم پیچھے
نہیں ہٹا یا کرتا۔آپ نے اپنی سواری آگے بڑھائی اور فرمایا
أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
صلى الله
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب
میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں مگر خدا کا نبی اور رسول ہوں میں جھوٹا نہیں۔پھر آپ
نے حضرت عباس کو فرمایا آواز دواے انصار ! خدا اور اس کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔انہوں نے آواز دی۔ایک انصاری کا بیان ہے کہ نو مسلم دو ہزار کے قریب تھے جو کہا
کرتے تھے اب ہمیں خدمت بجا لانے کا موقع ملنا چاہئے اور آگے ہو کر لڑنا چاہئے۔چونکہ وہ لوگ اسلام میں حدیث العہد تھے اور ایمان میں پختہ نہیں تھے اس لئے جب تیر
سيرة النبي عمال
277
جلد 3
بر سے تو وہ پیچھے کی طرف بھاگے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ باقی لشکر بھی بھاگنے لگا اور ان کے
گھوڑے بھی بدک کر میدان سے بھاگ نکلے۔صحابہ اپنے گھوڑوں کو موڑتے تھے مگر وہ
نہیں مڑتے تھے۔جس وقت حضرت عباس کی آواز انہوں نے سنی تو وہ کہتے ہیں ہمیں
یوں معلوم ہوا جس طرح ایک فرشتہ قیامت کے دن صور پھونک رہا ہے۔جتنے زور سے
کوئی شخص اپنی سواری کو موڑ سکتا تھا اس نے موڑا اور جن سے نہ ہو سکا وہ اپنی سواریوں
سے کود پڑے اور تلواروں سے ان کی گردنیں اڑا دیں۔اور تھوڑی ہی دیر میں وہ
صلى الله رسول کریم علیہ کے گرد جمع ہو گئے 3۔“
( الفضل 19 اپریل 1931 ء )
1 بخاری کتاب فرض الخمس باب من لم يخمس الاسلاب صفحہ 521 حدیث نمبر 3141
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2 ترمذی ابواب الجهاد باب ما جاء فى الثبات عند القتال صفحہ 405 حدیث نمبر 1688
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
3 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني رجوع الناس بنداء العباس صفحه 1240 مطبوعہ دمشق
$2005