کفار مکہ کی بد عہدی اور رسول کریمﷺ کی مکہ پر چڑھائی
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
280
جلد 3
کفار مکہ کی بد عہدی اور رسول کریم میے کی
مکہ پر چڑھائی
مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں حضرت مصلح موعود نے متعدد کوششیں
کیں۔اسی سلسلہ میں الفضل 3 ستمبر 1931 ء میں ایک اشتہار شائع کیا۔اس میں
آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے حوالہ سے فرماتے ہیں:۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ایک ایسا ہی واقعہ گزرا ہے جس سے اس امر کی
حقیقت خوب کھل جاتی ہے۔صلح حدیبیہ کے موقع پر ایک شرط یہ ہوئی تھی کہ عرب کے
جو قبائل چاہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مل جائیں اور جو چاہیں مکہ والوں
سے۔دونوں فریق کا فرض ہے کہ نہ صرف آپس میں لڑائی سے بچیں بلکہ جو لوگ
دوسرے فریق کے ساتھ مل جائیں ان سے بھی نہ لڑیں۔مکہ والوں نے اس میں
بدعہدی کی اور ایک قبیلہ جو مسلمانوں کا حلیف بن گیا تھا اس پر انہوں نے اپنے
دوست قبیلہ کی حمایت میں رات کو حملہ کر دیا۔ان لوگوں نے رسول کریم ہے
شکایت کی اور آپ نے اپنے دوست قبیلہ کی حمایت میں مکہ پر چڑھائی کا ارادہ کیا۔ادھر مکہ والے چونکہ معاہدہ توڑ چکے تھے اس لئے انہیں بھی فکر ہوئی اور انہوں نے
ابوسفیان کو جواب تک اسلام نہ لائے تھے مدینہ روانہ کیا کہ جا کر کسی طرح رسول کریم
کی ناراضگی کو دور کریں۔انہوں نے آ کر مسجد نبوی میں یہ اعلان کر دیا کہ چونکہ
میں صلح حدیبیہ کے وقت مکہ میں موجود نہ تھا اور معاہدہ پر میرے دستخط نہ تھے میں یہ
سيرة النبي عمال
281
جلد 3
اعلان کرتا ہوں کہ معاہدہ آج سے سمجھا جائے گا۔چونکہ دوسرے فریق یعنی رسول کریم
کی طرف سے تصدیق نہ تھی سب صحابہ اس پر ہنس پڑے کہ یہ کیسا بے وقوفی کا
اعلان ہے۔جب تک ہم لوگ بھی اس امر کو تسلیم نہ کریں صرف ان کے کہنے سے کیا
بنتا ہے اور ابوسفیان سخت شرمندہ ہو کر واپس چلے گئے 1۔نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود اس
اعلان کے رسول کریم ﷺ نے مکہ پر چڑھائی کی اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق
مکہ فتح ہو گیا۔“
( الفضل 3 ستمبر 1931ء)
1: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني خروج ابي سفيان الى المدينة للصلح
و اخفاقه صفحه 1189 مطبوعہ دمشق 2005ءالطبعة الاولى