رسول کریمﷺ اور آپؐ کے ساتھیوں کی ترقیات

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
282
جلد 3
رسول کریم ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کی ترقیات
12 ستمبر 1931 ء بعد نماز مغرب بیت احمد یہ سیالکوٹ میں سورۃ الفرقان آیت
78 کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا:۔پھر اس آیت کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ بندہ کو نہ پکارتا تو اس کا
کیا حشر ہوتا۔بندوں کے خدا کو پکارنے کی مثال تو اہل یورپ میں دی جا چکی ہے یا
ہندوستان میں ہندوؤں کی ہے جنہوں نے خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ ذرائع کو استعمال
کر کے ترقی حاصل کی اور خدا کے بندوں کو پکارنے کی مثال اس کے نبیوں کی ہے۔رسول کریم ع گوشتہ گمنامی میں پڑے تھے اور غار حرا میں عبادتیں کیا کرتے تھے۔علا
آپ نے وہ تمام ذرائع جو دنیوی ترقی کے ہیں ترک کر رکھے تھے۔مگر آپ کے پاس
خدا تعالیٰ کا فرشتہ آیا اور اس نے کہا اٹھ ! خدا تجھے بلاتا ہے۔اور پھر اس گوشئہ گمنامی
سے نکال کر اللہ تعالیٰ نے آپ کو بادشاہ بنا دیا اور ایسی ترقی عطا کی کہ مذہب و ملک اور
تمدن و معاشرت سب پر آپ کا رنگ چھا گیا۔حتی کہ آپ کے غلام یو نیورسٹیوں میں
تعلیم حاصل کئے بغیر اور لیبارٹریز میں تجربات کرنے کے بغیر ہی ہرفن میں دنیا کے
استاد بن گئے اور جس میدان میں بھی انہوں نے قدم رکھا تمام دنیا سے آگے بڑھ
گئے۔ایک صحابی کا بیان ہے رسول کریم علیہ نے مجھے ایک اشرفی دی کہ قربانی کے
لئے بکری لے آؤ۔میں نے سوچا مدینہ میں تو اس رقم سے ایک ہی بکری ملے گی مگر کسی
گاؤں سے دومل جائیں گی اس لئے میں نے ایک گاؤں سے ایک اشرفی میں دو
بکریاں خریدیں۔جب واپس آیا تو مدینہ میں کسی نے پوچھا کیا بکری فروخت کرو گے؟

سيرة النبي علي
283
جلد 3
میں نے کہا ہاں اور ایک بکری ایک اشرفی میں اس کے پاس فروخت کر دی۔پھر
رسول کریم ﷺ کے پاس جا کر بکری بھی اور اشرفی بھی پیش کر دی اور آپ کے
دریافت فرمانے پر سب حال کہہ سنایا۔آپ نے اس کی ہوشیاری کو دیکھ کر اس کے
لئے دعا فرمائی۔نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود یہ کہ عرب ایرانیوں اور رومیوں جیسے تاجر نہ تھے
مگر وہ صحابی بیان کرتے ہیں کہ اگر میں نے مٹی بھی خریدی تو وہ سونے کے بھاؤ بک
گئی۔لوگ زبر دستی روپیہ میرے پاس تجارت کے لئے چھوڑ جاتے تھے اور میں لینے
سے انکار کرتا رہتا تھا 1۔یہ لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ 2 کے دوسرے معنی ہیں۔اس میں اپنے کسی ہنر یا محنت کا
دخل نہ تھا۔یہ خدا تعالیٰ کی اپنی آواز تھی جس کے ذریعہ رسول کریم ﷺے بڑھے اور
آپ کے ساتھ ہی آپ کے وابستگان دامن بھی بڑھتے چلے گئے۔جیسے اگر کوئی شخص
گھوڑے پر سوار ہو تو اس کا کوٹ، پاجامہ اور دوسرے پار چات بھی سوار ہو جائیں
گے۔ان لوگوں نے یہاں تک ترقی کی کہ ایک واقعہ لکھا ہے حضرت ابو ہریرہ کسی علاقہ
کے گورنر مقرر ہوئے۔یہ کسریٰ کے خزانوں کی فتوحات کا زمانہ تھا جس میں ابو ہریرۃا کو
ایک رومال ملا جو کسرگی دربار میں آتے ہوئے زینت کے طور پر ہاتھ میں رکھا کرتا
تھا۔ابو ہریرہ کو جو چھینک آئی تو اس رومال سے ناک صاف کر لیا اور پھر فر مایا واہ
ابو ہریرہ ! کبھی تو وہ دن تھے کہ تو بھوک کی وجہ سے بے ہوش ہو جایا کرتا تھا اور لوگ یہ
سمجھ کر کہ مرگی کا دورہ ہو گیا ہے تیرے سر میں جوتیاں مارا کرتے تھے اور آج یہ دن
ہے کہ کسریٰ کے رومال میں تو تھوکتا ہے 3۔حضرت ابو ہریرۃ بہت بعد میں ایمان لائے
تھے یعنی رسول کریم ﷺ کی وفات سے صرف تین سال قبل۔اس کمی کو پورا کرنے
الله
کیلئے آپ مسجد سے باہر نہیں نکلتے تھے تا رسول کریم ﷺ کی ہر ایک بات سن سکیں۔اس وجہ سے ان کو بعض اوقات سات سات فاقے آ جاتے۔لوگ سمجھتے انہوں نے
کھانا کھا لیا ہو گا اور ان سے دریافت نہ کرتے۔وہ شدت بھوک کی وجہ سے بے ہوش

سيرة النبي علي
284
جلد 3
ہو جاتے اور لوگ مرگی کا دورہ سمجھ کو جوتیاں مارتے کیونکہ اہل عرب میں یہ رواج تھا۔تو کبھی یہ حال تھا اور پھر اس قدر ترقی حاصل ہوئی کہ کسری جیسے زبردست حکمران کی
زینت و آرائش کا رومال آپ کے ناک صاف کرنے کے کام آتا تھا۔یہ
لولا دُعَاؤُكُمْ کی دوسری مثال ہے۔جب رسول کریم یہ آگے بڑھے تو آپ
کے وابستگان دامن بھی ترقی کر گئے۔جیسے وائسرائے کے دربار میں بڑے بڑے
رؤسا اور معززین بھی بعض اوقات نہیں جا سکتے لیکن اس کا بیرا جا سکتا ہے۔اسی طرح
خدا تعالیٰ کے انبیاء کے ساتھ تعلق پیدا کرنے والے بھی ترقی کر جاتے ہیں۔“
(الفضل 27 ستمبر 1931ء)
1 صحابی کا نام عُروہ بخاری کتاب المناقب باب سؤال المشركين صفحه 611 حدیث نمبر
3642 مطبوعہ 1999ء مکتبہ دار السلام رياض الطبعة الثانية
2: الفرقان: 78
3:ترمذى ابواب الزهد باب ما جاء في معيشة اصحاب النبي علل صفحہ 539 حدیث نمبر
2365 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی