شریعت محمدیؐ کی فضیلت

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
335
جلد 3
شریعت محمدی کی فضیلت
حضرت مصلح موعود نے 28 دسمبر 1931ء کو جلسہ سالانہ قادیان میں فضائل القرآن
کے سلسلہ کا چوتھا خطاب فرماتے ہوئے رسول کریم ﷺ کی سیرت کے بارہ میں درج
ذیل امور بیان فرمائے :۔سمجھنا چاہئے کہ یہ کیا فضیلت ہے۔اگر حضرت موسیٰ چاہتے تو وہ بھی کلام اللہ کو
الگ جمع کر سکتے تھے۔اگر تورات سے حضرت موسی کا کلام اور انجیل سے حضرت عیسی
کا کلام نکال لیا جائے تو کیا یہ کتابیں قرآن کریم کے برابر ہو جائیں گی ؟ میں کہوں گا
نہیں۔کیونکہ اگر حضرت موٹی ایسا کر سکتے تو کیوں نہ کر دیتے۔اگر حضرت موٹی کیلئے
ممکن ہوتا کہ الفاظ والی وحی کو الگ کر کے کتاب بنا دیتے تو کیوں نہ کر دیتے۔اسی
طرح اگر حضرت عیسی کے لئے ممکن ہوتا تو وہ بھی کیوں نہ کر دیتے۔یہ فضیلت صرف
الله
رسول کریم ﷺ کو ہی حاصل ہے کہ ساری کی ساری شریعت آپ ﷺ کو وحی کے
الفاظ میں عطا ہوئی۔باقی سب انبیاء کی کتب میں کچھ کلام الہی تھا، کچھ نظارے تھے اور
کچھ مفہوم جسے انہوں نے اپنے الفاظ میں بیان کیا۔اگر وہ نظاروں اور مفہوم کے حصہ
کو علیحدہ کر دیتے تو ان کی کتابیں نامکمل ہو جاتیں کیونکہ ان کا سارا دین کلام اللہ میں
محصور نہیں۔کچھ رویا اور کشوف ہیں اور کچھ وحی خفی کے ذریعہ سے تھا۔اگر وہ کلام اللہ
کو الگ کرتے تو ان کا دین ناقص رہ جاتا۔برخلاف اس کے قرآن کریم میں سب
دین آ گیا ہے۔اور کلام اللہ میں ہی سب دین محصور ہے۔پس قرآن کے سوا اور کسی
نبی کی کتاب کا نام کلام اللہ ہو ہی نہیں سکتا۔یہ نام صرف قرآن کریم کا ہی ہے۔

سيرة النبي عمال
336
جلد 3
اصل بات یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو اکمل بنانا تھا، اسلام کو
اکمل دین اور قرآن کو آخری کلام بنانا تھا اس لئے ضروری تھا کہ اسے ایسا محفوظ بنا تا
کہ کوئی مطلب فوت نہ ہو۔اور اس کی ایک ہی صورت تھی اور وہ یہ کہ عالم الغیب خدا
کے الفاظ میں سب کچھ بیان ہو۔رویا اور کشوف میں جھگڑے اور اختلاف پڑ جاتے
ہیں۔اس لئے شریعت اسلامیہ کو خدا تعالیٰ نے اپنے الفاظ میں اتار کر اس کا نام
کلام اللہ رکھا۔“
فضائل القرآن نمبر 4 صفحہ 214 ، 215 ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ 1963ء)

آج 10 میں سے 10 باقی