رسول کریمﷺ کی سادہ زندگی

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
397
جلد 3
رسول کریم علیہ کی سادہ زندگی
کی
6 نومبر 1932 ء کو روز نامہ الفضل قادیان نے سیرت خاتم النبین سنمبر شائع کیا
جس میں حضرت مصلح موعود کا درج ذیل مضمون شائع ہوا:۔”ہمارے ہادی اور راہنما آنحضرت علی چونکہ رحمۃ للعالمین ہو کر
اسوہ حسنہ آئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو کل دنیا کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا
ہے اس لئے آپ نے ہمارے لئے جو نمونہ قائم کیا وہی سب سے درست اور اعلیٰ ہے
اور اس قابل ہے کہ ہم اس کی نقل کریں۔آپ نے اپنے طریق عمل سے ہمیں بتایا ہے
کہ جذبات نفس جو پاک اور نیک ہیں ان کو دبانا تو کسی طرح جائز ہی نہیں بلکہ ان کو تو
ابھارنا چاہئے اور جو جذبات ایسے ہوں کہ ان سے گناہوں اور بدیوں کی طرف توجہ
ہوتی ہو ان کا چھپانا نہیں بلکہ ان کا مارنا ضروری ہے۔پس اگر تکلف سے بعض ایسی
باتیں نہیں کرتے جن کا کرنا ہمارے دین اور دنیا کے لئے مفید تھا تو ہم غلط کار ہیں اور
اگر وہ باتیں جن کا کرنا دین اسلام کے رو سے ہمارے لئے جائز ہے صرف تکلف اور
بناوٹ سے نہیں کرتے ، ورنہ دراصل ان کے شائق ہیں، تو یہ نفاق ہے اور اگر لوگوں
کی نظروں میں عزت و عظمت حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو خاموش اور سنجیدہ
بناتے ہیں تو یہ شرک ہے۔آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ایسا ایک بھی نمونہ نہیں پایا جاتا
جس سے معلوم ہو کہ آپ نے ان تینوں اغراض میں سے کسی کے لئے تکلف یا بناوٹ
سے کام لیا بلکہ آپ کی زندگی نہایت سادہ اور صاف معلوم ہوتی ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ آپ اپنی عزت کو لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں سمجھتے تھے بلکہ عزت و ذلت کا

سيرة النبي علي
مالک خدا کو ہی سمجھتے تھے۔398
جلد 3
دینی پیشواؤں میں تصنع جو لوگ دین کے پیشوا ہوتے ہیں انہیں یہ بہت خیال
ہوتا ہے کہ ہماری عبادتیں اور ذکر دوسرے لوگوں
سے زیادہ ہوں اور خاص طور پر تصنع سے کام لیتے ہیں تا لوگ نہایت نیک سمجھیں۔اگر
مسلمان ہیں تو وضو میں خاص اہتمام کریں گے اور بہت دیر تک وضو کے اعضاء کو
دھوتے رہیں گے اور وضو کے قطروں سے پر ہیز کریں گے، سجدہ اور رکوع لمبے لمبے
کریں گے، اپنی شکل سے خاص حالت خشوع و خضوع ظاہر کریں گے اور خوب
وظائف پڑھیں گے۔مگر آنحضرت عی با وجود اس کے کہ سب سے اتقی اور اور ع
تھے اور آپ کے برابر خشیت اللہ کوئی انسان پیدا نہیں کر سکتا مگر باوجود اس کے آپ
ان سب باتوں میں سادہ تھے اور آپ کی زندگی بالکل ان تکلفات سے پاک تھی۔بچہ کے رونے پر نماز میں جلدی ابی قتادہ سے روایت ہے کہ آنحضرت
صل الله
نے فرمایا إِنِّي لَاقُومُ فِي الصَّلَوةِ
أريدُ أنْ أطَوّلَ فِيْهَا فَاسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَاتَجَوَّزُ فِي صَلوتِي كَرَاهِيَةَ أَنْ
اَشُقَّ عَلَى أُمِّه 1 یعنی میں بعض دفعہ نماز میں کھڑا ہوتا ہوں اور ارادہ کرتا ہوں کہ نماز کو
لمبا کر دوں مگر کسی بچہ کے رونے کی آواز سن لیتا ہوں تو اپنی نماز کو اس خوف سے کہ
کہیں میں بچہ کی ماں کو مشقت میں نہ ڈالوں
نماز مختصر کر دیتا ہوں۔کس سادگی سے
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ہم بچہ کی آواز سن کر نماز میں جلدی کر دیتے ہیں۔آجکل
کے صوفیا تو ایسے قول کو شاید اپنی ہتک سمجھیں کیونکہ وہ تو اس بات کے اظہار میں اپنا فخر
سمجھتے ہیں کہ ہم نماز میں ایسے مست ہوئے کہ کچھ خبر ہی نہیں رہی اور گو پاس ڈھول بھی
بجتے رہیں تو ہمیں کچھ خیال نہیں آتا۔مگر آنحضرت ﷺ ان تکلفات سے بری تھے۔آپ کی عظمت خدا تعالیٰ کی دی ہوئی تھی نہ کہ انسانوں نے آپ کو معزز بنایا تھا۔یہ
خیال وہی کر سکتے ہیں جو انسانوں کو اپنا عزت دینے والا سمجھتے ہوں۔

سيرة النبي علي
جوتیوں سمیت نماز پڑھنا
399
جلد 3
حضرت انس۔سے روایت ہے کہ اَنَّهُ سُئِلَ
وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم يُصَلِّى
صلى الله
فِي نَعْلَيْهِ قَالَ نَعَمُ 2 یعنی آپ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبی کریم ﷺ جوتوں سمیت
نماز پڑھ لیا کرتے تھے؟ آپ نے جواب دیا کہ ہاں پڑھ لیتے تھے۔اس واقعہ سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح تکلفات سے بچتے تھے۔اب وہ زمانہ آ گیا ہے کہ وہ
مسلمان جو ایمان اور اسلام سے بھی ناواقف ہیں اگر کسی کو اپنی جوتیوں سمیت نماز
پڑھتے دیکھ لیں تو شور مچا دیں اور جب تک کوئی ان کے خیال کے مطابق کل شرائط کو
پورا نہ کرے وہ دیکھ بھی نہیں سکتے۔مگر آنحضرت ﷺ جو ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں
آپ کا یہ طریق تھا بلکہ آپ واقعات کو دیکھتے تھے نہ تکلفات کے پابند تھے۔اللہ تعالیٰ
کی عبادت کے لئے طہارت اور پاکیزگی شرط ہے۔اور یہ بات قرآن کریم اور
احادیث سے ثابت ہے پس جو جوتی پاک ہو اور عام جگہوں پر جہاں نجاست کے لگنے
کا خطرہ ہو پہن کر نہ گئے ہوں تو اس میں ضرورت کے وقت نماز پڑھنے میں کچھ حرج
نہیں اور آپ نے ایسا کر کے امت محمدیہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا کہ انہیں آئندہ
کے لئے تکلفات اور بناوٹ سے بچا لیا۔اس اسوہ حسنہ سے ان لوگوں کو فائدہ اٹھانا
چاہئے جو آج کل ان باتوں پر جھگڑتے ہیں اور تکلفات کے شیدا ہیں۔جس فعل سے
عظمت الہی اور تقویٰ میں فرق نہ آئے اس کے کرنے پر انسان کی بزرگی میں فرق نہیں
آسکتا۔بن بلائے دعوت میں آنے والے کے لئے اجازت طلب کرنا
حضرت ابو مسعود الانصاری سے روایت ہے قَالَ كَانَ مِنَ الْأَنْصَارِ رَجُلٌ
يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبِ وَ كَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَامٌ فَقَالَ اصْنَعُ لِى طَعَامًا اَدْعُو
رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ

سيرة النبي عمل
400
جلد 3
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ إِنَّكَ دَعَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ وَهذَا رَجُلٌ قَدْ تَبَعَنَا فَإِنْ شِئْتَ
اذِنْتَ لَهُ وإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ قَالَ بَلْ اَذِنْتُ لَهُ 3 آپ نے فرمایا کہ ایک شخص
انصار میں تھا اس کا نام ابو شعیب تھا اور اس کا ایک غلام تھا جو قصائی کا پیشہ کرتا تھا۔اسے اس نے حکم دیا کہ تو میرے لئے کھانا تیار کر کہ میں رسول اللہ ﷺ کو چار اور
آدمیوں سمیت کھانے کیلئے بلاؤں گا۔پھر اس نے رسول اللہ علیہ سے بھی کہلا بھیجا
کہ حضور علی کی اور چار اور آدمیوں کی دعوت ہے۔جب آپ اس کے ہاں چلے تو
ایک اور شخص بھی ساتھ ہو گیا۔جب آپ اس کے گھر پر پہنچے تو اس سے کہا کہ تم نے
ہمیں پانچ آدمیوں کو بلایا تھا اور یہ شخص بھی ہمارے ساتھ آ گیا ہے۔اب بتاؤ کہ اسے
بھی اندر آنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! اجازت ہے۔تو آپ
اس کے سمیت اندر چلے گئے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح بے تکلفی سے معاملات کو پیش
کر دیتے۔شاید آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو چپ ہی رہتا مگر آپ دنیا کے لئے نمونہ
تھے اس لئے آپ ہر بات میں جب تک خود عمل کر کے نہ دکھاتے ہمارے لئے مشکل
ہوتی۔آپ نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ سادگی ہی انسان کے لئے مبارک ہے اور
ظاہر کر دیا کہ آپ کی عزت تکلات یا بناوٹ سے نہیں تھی اور نہ آپ ظاہری خاموشی یا
وقار سے بڑا بننا چاہتے تھے بلکہ آپ کی عزت خدا کی طرف سے تھی۔گھر کے اخراجات میں سادگی آپ کی زندگی بھی نہایت سادہ تھی اور وہ
اسراف اور غلو جو امرا اپنے گھر کے اخراجات
میں کرتے ہیں آپ کے ہاں نام کو نہ تھا بلکہ ایسی سادگی سے زندگی بسر کرتے کہ دنیا
کے بادشاہ اسے دیکھ کر ہی حیران ہو جائیں اور اس پر عمل کرنا تو الگ رہا یورپ کے
بادشاہ شاید یہ بھی نہ مان سکیں کہ کوئی ایسا بادشاہ بھی تھا جسے دین کی بادشاہت بھی

سيرة النبي علي
401
جلد 3
نصیب تھی اور دنیا کی حکومت بھی حاصل تھی مگر پھر بھی وہ اپنے اخراجات میں ایسا
کفایت شعار اور سادہ تھا اور پھر بخیل نہیں بلکہ دنیا نے آج تک جس قدرسخی پیدا کئے
ہیں ان سب سے بڑھ کر سخی تھا۔امرا کی حالت جن کو اللہ تعالی مال و دولت دیتا ہے ان کا حال لوگوں سے
پوشیدہ نہیں۔غریب سے غریب ممالک میں بھی نسبتاً امراء کا
گروہ موجود ہے۔حتی کہ جنگلی قوموں اور وحشی قبیلوں میں بھی کوئی نہ کوئی طبقہ امرا کا
ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں میں اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں جو فرق نمایاں
ہوتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔خصوصاً جن قوموں میں تمدن بھی ہوان میں تو امرا کی
زندگیاں ایسی پر عیش و عشرت ہوتی ہیں کہ ان کے اخراجات اپنی حدود سے بھی آگے
نکل جاتے ہیں۔عرب سرداروں کی حالت آنحضرت ﷺے جس قوم میں پیدا ہوئے وہ بھی
فخر وکیلا میں خاص طور پر مشہور تھی اور حشم و خدم کو
مایہ ناز جانتی تھی۔عرب سردار با وجود ایک غیر آباد ملک کے باشندہ ہونے کے بیسیوں
غلام رکھتے اور اپنے گھروں کی رونق کے بڑھانے کے عادی تھے۔عرب کی دو ہمسایہ قوموں کے بادشاہوں کی حالت عرب کے اردگرد
دو قو میں ایسی بستی
تھیں کہ جو اپنی طاقت و جبروت کے لحاظ سے اُس وقت کی گل معلومہ دنیا پر حاوی
تھیں۔ایک طرف ایران اپنی مشرقی شان و شوکت کے ساتھ اپنے شاہانہ رعب و داب
کو گل ایشیا پر قائم کئے ہوئے تھا تو دوسری طرف روم اپنے مغربی جاہ وجلال کے ساتھ
اپنے حاکمانہ دست تصرف کو افریقہ اور یورپ پر پھیلائے ہوئے تھا۔اور یہ دونوں
ملک عیش و طرب میں اپنی حکومتوں کو کہیں پیچھے چھوڑ چکے تھے اور آسائش و آرام کے
ایسے ایسے سامان پیدا ہو چکے تھے کہ بعض باتوں کو تو اب اس زمانہ میں بھی کہ

سيرة النبي علي
402
جلد 3
آرام و آسائش کے سامانوں کی ترقی کمال درجہ کو پہنچ چکی ہے نگاہ حیرت سے دیکھا
جاتا ہے۔دربار ایران میں شاہان ایران جس شان و شوکت کے ساتھ بیٹھنے کے
عادی تھے اور اس کے گھروں میں جو کچھ سامان طرب جمع کئے جاتے تھے اسے
شاہ نامہ کے پڑھنے والے بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں اور جنہوں نے تاریخوں میں
ان سامانوں کی تفصیلوں کا مطالعہ کیا ہے وہ تو اچھی طرح سے ان کا اندازہ
کر سکتے ہیں۔اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ دربار شاہی کے قالین میں بھی
جواہرات اور موتی ٹنکے ہوئے تھے اور باغات کے نقشہ کو زمردوں اور موتیوں
کے صرف سے تیار کر کے میدان دربار کو شاہی باغوں کا مماثل بنا دیا جاتا تھا۔ہزاروں خدام اور غلام شاہ ایران کے ساتھ رہتے اور ہر وقت عیش وعشرت کا
بازار گرم رہتا تھا۔رومی بادشاہ بھی ایرانیوں سے کم نہ تھے اور وہ اگر ایشیائی شان وشوکت کے شیدا
نہ تھے تو مغربی آرائش و زیبائش کے دلدادہ ضرور تھے۔جن لوگوں نے رومیوں کی
تاریخ پڑھی ہے وہ جانتے ہیں کہ رومیوں کی حکومتوں نے اپنی دولت کے ایام میں
دولت کو کس کس طریق پر خرچ کیا ہے۔پس عرب جیسے ملک میں پیدا ہو کر جہاں دوسروں کو غلام بنا کر حکومت کرنا فخر
سمجھا جاتا تھا اور جو روم و ایران جیسی مقتدر حکومتوں کے درمیان واقع تھا کہ ایک
طرف ایرانی عیش و عشرت اسے لبھا رہی تھی تو دوسری طرف رومی زیبائش و آرائش
کے سامان اس کا دل اپنی طرف کھینچ رہے تھے آنحضرت ﷺ کا بادشاہ عرب بن جانا
اور پھر ان باتوں میں سے ایک سے بھی متاثر نہ ہونا اور روم و ایران کے دام تزویر سے
صاف بچ جانا اور عرب کے بت کو مار کر گرا دینا کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جسے دیکھ کر
پھر بھی کوئی دانا انسان آپ کے پاک بازوں کے سردار اور طہارت النفس میں کامل
نمونہ ہونے میں شک کر سکے۔نہیں ! ایسا نہیں ہو سکتا۔

سيرة النبي عمال
403
جلد 3
گھر کا کام خود کرنا علاوہ اس کے کہ آپ کے
اردگرد بادشاہوں کی زندگی کا نمونہ
تھا وہ ایسا نہ تھا کہ اس سے آپ وہ تاثرات حاصل کرتے
جن کا اظہار آپ کے اعمال کرتے ہیں۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ
نے ایسا درجہ دے دیا تھا کہ اب آپ تمام مخلوقات کے مرجع افکار ہو گئے تھے اور ایک
طرف روم آپ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اور دوسری طرف ایران آپ کے ترقی کرنے
والے اقبال کو شک وشبہ کی نگاہوں سے دیکھ رہا تھا اور دونوں متفکر تھے کہ اس سیلاب کو
روکنے کے لئے کیا تدبیر اختیار کی جائے اس لئے دونوں حکومتوں کے آدمی آپ کے
پاس آتے جاتے تھے اور ان کے ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ شروع تھا۔ایسی صورت
میں بظاہر ان لوگوں پر رعب قائم کرنے کے لئے ضروری تھا کہ آپ بھی اپنے ساتھ
ایک جماعت غلاموں کی رکھتے اور اپنی حالت ایسی بناتے جس سے وہ لوگ متاثر اور
مرعوب ہوتے مگر آپ نے کبھی ایسا نہ کیا۔غلاموں کی جماعت تو الگ رہی گھر کے
کام کاج کے لئے بھی کوئی نوکر نہ رکھا اور خود ہی سب کام کر لیتے تھے۔حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کی نسبت لکھا ہے کہ اَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ
مَا كَانَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ قَالَتْ كَانَ يَكُونُ فِى مِهْنَةِ أَهْلِهِ تَعْنِي فِي خِدْمَةِ أَهْلِهِ
فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلوةُ خَرَجَ إِلَى الصَّلوة 4 يعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے
سوال کیا گیا کہ نبی کریم نے گھر میں کیا کرتے تھے؟ آپ نے جواب دیا کہ آپ
اپنے اہل کی مہنت کرتے تھے یعنی خدمت کرتے تھے۔پس جب نماز کا وقت آ جاتا تو
آپ نماز کے لئے باہر چلے جاتے تھے۔اس حدیث سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کس سادگی کی زندگی بسر فرماتے تھے اور
بادشاہت کے باوجود آپ کے گھر کا کام کاج کرنے والا کوئی نوکر نہ ہوتا بلکہ آپ
اپنے خالی اوقات میں خود ہی اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ مل کر گھر کا کام کاج کروا
دیتے۔اللہ اللہ کیسی سادہ زندگی ہے، کیا بے نظیر نمونہ ہے، کیا کوئی انسان بھی ایسا پیش

سيرة النبي علي
404
جلد 3
کیا جا سکتا ہے جس نے بادشاہ ہو کر یہ نمونہ دکھایا ہو کہ اپنے گھر کے کام کے لئے ایک
نوکر بھی نہ ہو۔اگر کسی نے دکھایا ہے تو وہ بھی آپ کے خدام میں سے ہوگا۔کسی
وسرے بادشاہ نے جو آپ کی غلامی کا فخر نہ رکھتا ہو یہ نمونہ کبھی نہیں دکھایا۔ایسے بھی
مل جائیں گے جنہوں نے دنیا سے ڈر کر اسے چھوڑ ہی دیا۔ایسے بھی ہوں گے جو دنیا
میں پڑے اور اسی کے ہو گئے۔مگر یہ نمونہ کہ دنیا کی اصلاح کے لئے اس کا بوجھ اپنے
کندھوں پر بھی اٹھائے رکھا اور ملکوں کے انتظام کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھی مگر پھر بھی
اس سے الگ رہے اور اس سے محبت نہ کی اور بادشاہ ہو کر فقر اختیار کیا۔یہ بات
آنحضرت علی اور آپ کے خدام کے سوا کسی میں نہیں پائی جاتی۔جن لوگوں کے
پاس کچھ تھا ہی نہیں وہ اپنے رہنے کے لئے مکان بھی نہ پاتے تھے اور دشمن جنہیں کہیں
چین سے نہیں رہنے دیتے تھے کبھی کہیں اور کبھی کہیں جانا پڑتا تھا ان کے ہاں کی سادگی
کوئی اعلیٰ نمونہ نہیں۔جس کے پاس ہو ہی نہیں اس نے شان و شوکت سے کیا رہنا
ہے۔مگر ملک عرب کا بادشاہ ہو کر لاکھوں روپیہ اپنے ہاتھ سے لوگوں میں تقسیم کر دینا
اور گھر کا کام کاج بھی خود کرنا یہ وہ بات ہے جو اصحاب بصیرت کی توجہ کو اپنی طرف
کھینچے بغیر نہیں رہ سکتی۔“
(الفضل 6 نومبر 1932ء)
صلى الله
1:بخارى كتاب الاذان باب من اخف الصلوة عند بكاء الصبى صفحہ 116 حدیث نمبر
707 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2 بخاری كتاب الصلوة باب الصلوة فى النعال صفحه 68 حدیث نمبر 386 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
3: بخارى كتاب الاطعمة باب الرجل يتكلف الطعام لاخوانه صفحه 969 حدیث نمبر 5434
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
4 بخارى كتاب الاذان باب من كان فى حاجة اهله فاقيمت الصلوة فخرج صفحه 110
حدیث نمبر 676 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی