رسول کریمﷺ کی السلام علیکم کہنے کی عادت اور نصیحت

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

سيرة النبي علي
424
جلد 3
رسول کریم ﷺ کی السلام علیکم کہنے کی عادت اور
نصیحت
حضرت مصلح موعود 16 دسمبر 1932ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔صلى الله
رسول کریم ﷺ کو سلام اس قدر پیارا تھا کہ آپ نہ صرف خود کرتے بلکہ
دوسروں کو بھی تاکید کرتے اور فرماتے کہ جو سلام کرتا ہے اسے دس نیکیاں ملتی ہیں اور
آدمی کا دماغ ، ہاتھ ، کان سب مشغول ہوں تب بھی وہ منہ سے سلام کہہ کر دس نیکیاں
حاصل کر سکتا ہے۔گویا دوسرے کام میں مشغول ہوتے ہوئے بھی وہ دس نیکیاں
حاصل کر سکتا ہے۔فرض کرو تم دس گناہ کرتے ہو۔اگر ایک سلام محبت سے کر دو تو وہ
سب زائل ہو جائیں گے بشرطیکہ گناہ بھی ایسا ہو جیسا سلام کرنے کی نیکی ہے۔رسول کریم ﷺ کی مجلس میں ایک شخص آیا اس نے کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ۔آپ
نے فرمایا عشر۔دوسرا آیا اور کہا اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَةُ اللهِ۔آپ نے فرمایا
عِشْرُونَ۔تیرا آیا اور کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ۔آپ نے
فرمایا ثَلاثُونَ۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اس کا کیا مطلب ہے؟ آپ نے فرمایا
جس نے السّلامُ عَلَيْكُمُ کہا اس کے نام دس نیکیاں جس نے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ
رَحْمَةُ الله کہا اس کے نام ہیں نیکیاں اور جس نے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَةٌ
اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کہا اس کے نام میں نیکیاں لکھی گئیں 1۔اور جب ایک لفظ سے دس
نیکیاں
ملتی ہوں تو وہ کون بے وقوف ہے جو نہ لے۔سلام کا جواب بھی اونچی آواز سے

سيرة النبي عمال
425
جلد 3
دینا چاہئے۔ہاں ایک اور صورت ہے مثلاً میں اب پانچ منٹ میں یہاں تک پہنچ سکا
ہوں اس اثنا میں قریباً اڑھائی سو لوگوں نے مصافحے کئے ہوں گے اور پھر کئی ایسے
ہاتھ تھے جن کے ہاتھ دوسروں سے ملے ہوئے تھے۔رسول کریم ع کا طریق تھا کہ
ایسے موقع پر آپ تین دفعہ السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہہ دیتے۔کیونکہ سب کو علیحدہ علیحدہ
جواب دینا ایسے موقع پر مشکل ہوتا ہے اس لئے اکٹھا ہی جواب دیا جا سکتا ہے اور اگر
ایسا نہ کیا جائے تو کھڑے ہو کر ہر ایک کو جواب دینا تکلیف مالا يطاق بلکہ مضحکہ خیز بھی
ہے۔مگر یہ موقع ہر بار مجھے بھی پیش نہیں آتا اور دوسروں
کو تو بالکل ہی نہیں آتا ہو گا اور
ایسی صورت کے سوا سلام کا جواب ضرور دینا چاہئے۔بلکہ رسول کریم ﷺ تو اس قدر
احتیاط کرتے تھے کہ اکثر آپ خود ابتدا کرتے تھے۔چونکہ آپ معلم تھے اس لئے اگر
بچوں کے پاس سے گزرتے تو ان کو بھی اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہتے اور اس طرح انہیں
سلام کہنا سکھاتے۔لیکن اگر ایک ہیڈ ماسٹر گزرتا ہے بچے اسے سلام کہتے ہیں اور وہ
جواب نہیں دیتا تو وہ یہی سمجھیں گے کہ جواب نہیں دینا چاہئے۔کیونکہ بچے وہی کرتے
ہیں جو بڑوں کو کرتا دیکھیں۔ہمارے گھر میں چونکہ عام طور وہ دیکھتے ہیں اس لئے ایسی
عادت ہو گئی ہے کہ جب میں جاتا ہوں اس کثرت کے ساتھ السّلامُ عَلَيْكُمُ کہنے
لگ جاتے ہیں کہ مجھے بعض اوقات انہیں ڈانٹنا پڑتا ہے۔باری باری بچے ابا جان!
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ ابا جان ! اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنا شروع کر دیتے ہیں اور جب ایک
دور ختم ہو جائے تو دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔لیکن اگر ماں باپ یا ہیڈ ماسٹر کو وہ
دیکھیں کہ سلام نہیں کرتے تو وہ بھی اس کے عادی نہیں ہو سکتے۔پس ناظر ، ہیڈ ماسٹر، استاد اور دوسرے افسروں کو چاہئے کہ پہلے خود سلام کیا
کریں تا دوسروں کو رغبت ہو۔حضرت انس رسول کریم ﷺ کے خادم تھے۔وہ بیان
کرتے ہیں کہ رسول کریم علیہ نے فرمایا جب گھر میں آؤ تو السّلامُ عَلَيْكُم کی
اس سے گھر والوں کو تمہیں اور تمہارے اہل بیت کو برکت ملے گی 2۔اور محبت بڑھانے

سيرة النبي علي
426
جلد 3
کا ذریعہ ہے۔بظاہر یہ ایک چھوٹا سا جملہ ہے جس میں اس خاص سلامتی کا ذکر ہے جس
کے متعلق قرآن میں آتا ہے کہ جب قیامت کے دن جنتی جنت میں داخل ہوں گے تو
اللہ تعالیٰ کہے گا سَلَامٌ عَلَيْكُمُ طِبْتُمُ یعنی جو سلامتی تمہارے لئے مقدر تھی وہ یہی
ہے۔گویا جب ہم اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہتے ہیں تو اس سلامتی کے ملنے کی دعا کرتے ہیں
جس کا وعدہ قرآن کریم میں کیا گیا ہے۔غرض یہ ایک دعا ہے جس کے معنی ہیں کہ
تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں، خدا تعالیٰ تمہاری بدیوں کو مٹائے ، تمہیں جنت میں داخل
کرے اور اس کے فرشتے تمہیں سلام پہنچائیں۔چکڑالوی اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کے
بجاۓ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ کہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ السَّلَامُ عَلَيْكُمُ
قرآن میں نہیں آیا۔لیکن مجھ سے اگر کوئی پوچھے تو میں کہوں گا کہ اگر کوئی شخص ساری عمر
بلکہ اس کی اولاد بھی مجھے سَلَامٌ عَلَيْكُمْ کہتی رہے تو میں ایک بار کے اَلسَّلامُ
عَلَيْكُم کی قیمت بھی اس سے بہت زیادہ سمجھوں گا۔کیونکہ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ میں اپنا
سلام ہے اور السَّلَامُ عَلَيْكُمْ میں اللہ تعالیٰ کا سلام ملنے کی دعا ہے۔پس یہ معمولی
چیز نہیں۔سلام کہنا اور جواب دینا قوم میں اتحاد و اتفاق اور برکت کا موجب ہے اور
نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنی اولاد کے لئے بھی ہے۔اور جو برکت ذرا سی زبان ہلا
دینے سے ملتی ہوا سے نہ لینا بڑی حماقت ہے۔اگر چہ ایسی شکایت میں اتنا مبالغہ ہے
کہ جو جھوٹ کی حد تک پہنچ جاتا ہے لیکن پھر بھی شکایت کرنے والے پاگل نہیں ہیں اور
بعض ایسے لوگوں کی طرف سے بھی شکایت پہنچی ہے جن کی راستبازی میں شبہ کی گنجائش
نہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں دو چار ایسے لوگ ضرور ہیں جن میں یہ نقص ہے۔اور
جن میں یہ نقص ہو میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اسے دور کریں اور مفت نیکی حاصل
کرنے سے محروم نہ رہیں۔صحابہ تو نیکی کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ ایک دفعہ ایک صحابی
نے بیان کیا کہ رسول کریم ﷺ فرماتے تھے اگر کوئی شخص کسی مومن کا جنازہ پڑھے اور
میت کے ساتھ قبرستان تک جائے تو اسے بہت بڑا ثواب ملتا ہے۔اس پر صحابہ نے کہا

سيرة النبي علي
427
جلد 3
کہ تم نے ہمیں یہ پہلے کیوں نہ بتا دیا 3۔گویا نیکی کے لئے ان کے اندر ایسا جوش پایا
جا تا تھا کہ وہ ناراض ہوئے کہ ہمیں پہلے کیوں نہ یہ بتا دیا تا ہم نیکی کے اتنے مواقع
سے محروم نہ رہتے۔ان صحابہ نے بہت محنت کی ، مشقتیں اٹھائیں اور رسول کریم علی
کے اعمال اور کلمات جو حصولِ ثواب کا ذریعہ ہیں جمع کر کے ہمارے لئے آسانی پیدا
کر دی۔اور اب یہ حالت ہے کہ گویا کھانا تیار ہو چکا ہے اور ہم نے اسے اٹھا کر منہ
میں ڈال لینا ہے۔اگر ہم اتنا بھی نہیں کر سکتے تو بہت قابل افسوس امر ہے۔یا د رکھو
یہی نوافل قرب الہی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔نماز روزہ وغیرہ عبادات تو عذاب سے سے
بچنے کا ذریعہ ہیں مگر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں مل کر انسان کو خدا تعالیٰ کا زیادہ قرب حاصل
کرنے کا موجب بن جاتی ہیں۔“
( الفضل 22 دسمبر 1932 ء )
66
1:ترمذى ابواب الاستئذان والاداب باب ما ذكر في فضل السلام صفحہ 610 حدیث نمبر
2689 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
2 ترمذی ابواب الاستئذان والاداب باب ما جاء فى التسليم اذا دخل بيته صفحه 612
حدیث نمبر 2698 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
:3 ترمذی ابواب الجنائز باب ما جاء في فضل الصلوة على الجنازة صفحه 251 حديث نمبر
1040 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی