رسول کریمﷺ کا زندہ خدا سے تعلق
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
428
جلد 3
رسول کریم اللہ کا زندہ خدا سے تعلق
خدا
رسول
حضرت مصلح موعود 23 دسمبر 1932 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔بدر کی جنگ کے موقع پر صرف تین سو مسلمان سپاہی تھے اور ان میں سے بھی
بہت سے ناتجربہ کار اور جنگی فنون کے لحاظ سے حقیر سمجھے جاتے تھے۔ان میں مہاجرین
کی تعداد کم تھی اور انصار زیادہ تھے اس طرح مسلمان سپاہیوں کا اچھا خاصہ حصہ ایسا تھا
جو جنگی فنون سے ناواقف تھا۔یہ مدینہ کے وہ لوگ تھے جن کا کام زیادہ تر کھیتی باڑی
تھا۔عرب کے لوگ ایسے لوگوں کو حقیر سمجھا کرتے تھے کیونکہ عرب میں عزت تلوار کی وجہ
سے حاصل ہوا کرتی تھی۔چونکہ وہ تلوار کے دھنی نہ تھے اس لئے حقیر اور ذلیل سمجھے
جاتے۔جب بدر کی جنگ کے موقع پر عرب کے بعض جرنیل مقابل میں نکلے تو اُس
وقت کے طریق کے مطابق جو یہ تھا کہ پہلے اکیلے اکیلے نبرد آزمائی کرتے اور پھر فوج،
فوج پر حملہ کر دیتی۔عتبہ، شیبہ اور ولید تین جرنیل مکہ والوں کی طرف سے میدان میں
آئے اور انہوں نے کہا هَلْ مِنْ مُّبَارِزِ ؟ کیا تم میں سے کوئی ہے جو ہما را مقابلہ کرے؟
انصار اُس وقت یہ خیال کرتے تھے کہ رسول کریم ﷺ کی حفاظت ہمارے ذمہ ہے
کیونکہ ہم آپ کو اپنے ہاں لائے ہیں اس لئے پیشتر اس کے کہ مہاجرین میں سے کوئی
نکلتا تین انصاری مسلمانوں میں سے نکل آئے۔جن میں سے دو پندرہ پندرہ برس کے
نوجوان تھے۔کفار کے جرنیلوں نے پوچھا تم کون ہو؟ اُس وقت قاعدہ یہ ہوتا تھا اور
اب بھی ہے کہ داڑھی والے ڈھاٹا باندھ لیتے تھے۔انہوں نے اسی طرح کیا ہوا تھا
جس کی وجہ سے ان کی شکلیں پہچانی نہ جاتی تھیں۔تاریخوں والے غلطی سے لکھتے ہیں
سيرة النبي عمال
429
جلد 3
کہ وہ نقا میں اوڑھ کر جنگ کیا کرتے تھے حالانکہ کبھی نقاب ڈال کر بھی لڑائی کی جاسکتی
ہے؟ چونکہ ان کی داڑھیاں ہوتی تھیں اس لئے وہ ڈھائے باندھ لیتے جس کی وجہ۔سے ان کے چہرے پوشیدہ ہو جاتے۔جب یہ انصاری نوجوان نکلے اور مقابلہ کرنے
والوں نے پوچھا تم کون ہو؟ کیونکہ وہ پہچانتے نہ تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم
انصار میں سے ہیں۔اس پر وہ بول اٹھے کہ تعجب ہے مکہ سے نکل کر ہماری قوم کے
لوگ ایسے بد تہذیب ہو گئے ہیں کہ ہمارے مقابلہ میں بجائے سپاہیوں کے زمینداروں
کو بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم لڑنے کے لئے تیار نہیں ہم مکہ کے سردار ہیں
ہمارے ساتھ سردار ہی آکر لڑیں۔وہ لوگ رسول کریم ﷺ کی خدمت میں واپس
آگئے اور کہا یا رسول اللہ ! وہ تو اس بنا پر لڑائی سے انکار کر رہے ہیں۔فرمایا اچھا
الله
تمہاری بجائے اور آدمیوں کو بھیجا جاتا ہے۔تب رسول کریم ﷺ نے تین سپاہی بھیجے
جن میں سے ایک حضرت علیؓ اور ایک حضرت حمزہ تھے۔جب یہ گئے تو کفار نے
پھر پوچھا کہ تم کون ہو؟ کیونکہ ڈھائے باندھے ہوئے تھے اور شکلیں نظر نہیں آتی
تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم علی اور حمزہ ہیں تیسرے کا نام مجھے یاد نہیں رہا1۔اس پر
انہوں نے کہا ہاں اب تم ہمارے مد مقابل ہو ہم تم سے لڑیں گے۔یہ واقعہ اس لئے
بتایا ہے کہ جنگ بدر کے موقع پر خود دشمن محسوس کرتا تھا کہ مسلمانوں میں سے ایک بڑی
تعداد فنون جنگ سے ناواقف ہے اور ایسی نا واقف کہ مکہ والے آپ ہی ان سے لڑائی
کرنا اپنی ہتک خیال کرتے۔یہ حالات تھے جو مسلمانوں کے متعلق پائے جاتے تھے
اور ظاہری سامانوں کے لحاظ سے کلّی طور پر مایوسی نظر آ رہی تھی۔ادھر مکہ کے لوگوں کو
اپنی طاقت وقوت پر اتنا گھمنڈ تھا کہ بعض ان میں سے اپنے ساتھیوں سے اپیل کرتے
کہ آخر یہ مسلمان ہمارے رشتہ دار ہی ہیں ان سے نہیں لڑنا چاہئے۔گویا مکہ والے
اسے لڑائی نہیں سمجھتے تھے بلکہ وہ خیال کرتے تھے کہ ہم چند منٹوں میں ہی ان سب کو قتل
کر دیں گے اس لئے کہتے اپنے کمزور بھائیوں کو میدان میں مار ڈالنا اچھی بات نہیں۔۔
سيرة النبي علي
430
جلد 3
صلى الله
غرض جنگی لحاظ سے مسلمانوں کی یہ حالت تھی مگر رسول
کریم ﷺے بجائے اس کے کہ
میدان جنگ کے متعلق فکر کرتے ایک گوشہ میں بیٹھے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں
مانگ رہے تھے اور بار بار آپ پر رقت کا عالم طاری ہو جاتا اور آپ فرماتے اے خدا!
یہ شیطان سے تیری فوج کی آخری جنگ ہے۔اگر اس میں تیرے مومن بندوں نے
شکست کھائی اور یہ مارے گئے تو پھر تیرے نام لیوا دنیا سے مٹ جائیں گے۔پس
اے خدا! میں تیری توحید اور تفرید کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ تو ان کو کامیاب کر2۔غرض لوگ جس وقت نیزے کی انی تیز کر رہے ہوتے ہیں، جب وہ تلواروں کے
جھنکارنے میں مشغول ہوتے ہیں جب وہ دیگر آلات حرب کو درست کر رہے ہوتے
ہیں اُس وقت محمد ﷺ کی نظر میں اگر کوئی تلوار، اگر کوئی نیزہ اور اگر کوئی تیر کام کرنے
والا تھا تو وہ اللہ اور اس کے حضور عاجزانہ دعا تھی۔یہ وہ حقیقی عبادت ہے جس کی
اسلام بہت تاکید کرتا ہے۔عبادت وہ نہیں کہ انسان کبھی مندر میں گیا یا کبھی مسجد میں
اور پھر ذراسی ٹھوکر لگنے پر اپنے ایمان کی ساری پونچھی فروخت کر ڈالی اور کہہ دیا کہ جاؤ
ہم ایسے اسلام کو قبول نہیں کر سکتے۔بلکہ عبادت وہ ہے کہ جس وقت انسان کے چاروں
طرف عبادت سے روکنے والے اسباب اکٹھے ہوں اس وقت سب سے زیادہ عبادت
پر زور دے اور سمجھے کہ اگر کوئی ذریعہ نجات دینے والا ہے تو وہ عبادت ہی ہے۔یہ تو قومی خطرہ کی مثال تھی اب میں ایک نفسی خطرہ کی مثال بھی سنا دیتا ہوں۔رسول کریم ﷺ ایک جنگ سے واپس آرہے تھے کہ دشمنوں میں سے ایک شخص نے
قسم کھائی کہ محمد ﷺ کو ضرور قتل کروں گا۔آپ راستہ میں ایک جگہ قیلولہ کے لئے
ٹھہرے اور ایک درخت کے نیچے لیٹ گئے۔باقی تمام صحابی بھی مختلف جگہوں میں
آرام کرنے کے لئے پھیل گئے۔انہیں اس امر کا خیال نہیں تھا کہ کوئی دشمن ہمارے
تعاقب میں آ رہا ہے۔رسول کریم ﷺے درخت کے نیچے سور ہے یا اونگھ رہے تھے کہ
دشمن نے تلوار کھینچ کر آواز دی مگر نہ معلوم اسے کیا خیال آیا کہ اس نے جگا کر پوچھا بتاؤ
سيرة النبي علي
431
جلد 3
علومة
اب
تمہیں کون میرے حملہ سے بچا سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا اللہ۔جس یقین کے ساتھ ،
جس وثوق کے ساتھ ، جس عبادت اور استعانت کے خیال کے ساتھ آپ کی زبان
ے یہ فقرہ نکلا اس کا یہ اثر ہوا کہ باوجود اس کے کہ وہ منزلیں مارتا ہوا اپنی قسم پوری
کرنے کے لئے آیا تھا اور باوجود اس کے کہ وہ جانتا تھا کہ اپنی زندگی میں سے یہ پہلا
موقع حاصل ہوا ہے اس کا ہاتھ لرز گیا اور تلوار ہاتھ سے گر گئی۔اس پر رسول کریم کے
نے وہی تلوار ہاتھ میں اٹھائی اور فرمایا بتا اب تجھے میرے حملہ سے کون بچا سکتا ہے؟ اس
شخص کو رسول کریم ﷺ سے سن کر بھی سمجھ نہ آئی اور کہنے لگا آپ ہی رحم فرمائیں۔صلى الله
رسول کریم ﷺ نے فرمایا جاؤ چلے جاؤ تمہارا خون اس قابل نہیں کہ محمد ہے اسے
بہائے 3۔اور آپ سمجھ گئے جس شخص کے دل میں خدا نہیں اس کی زبان پر بھی وہ نہیں
آسکتا۔یہ اس زندہ خدا کی عبادت کا کرشمہ تھا جسے اسلام نے پیش کیا ہے۔اس کے
مقابلہ میں مصنوعی عبادات کا نتیجہ بھی دیکھ لو۔فتح مکہ کے موقع پر تمام کفار سمجھتے ہیں کہ
اب ان کے لئے کامیابی کا کوئی راستہ نہیں اور یہ کہ تمام دروازے ان کے لئے بند ہو
چکے۔ایسے موقع پر میں ایک ایسے فرد کی مثال پیش کرنا چاہتا ہوں جو کفر میں بہت بڑھا
ہوا تھا۔رسول کریم معہ فتح مکہ کے وقت عورتوں سے بیعت لے رہے تھے اور آپ
کے ارد گرد ہجوم تھا آپ نے اعلان کرا دیا تھا کہ بعض شریروں
کو مکہ بھی پناہ نہیں دے
سکتا وہ جہاں بھی کہیں مل جائیں انہیں قتل کر دیا جائے۔ان میں سے ایک ہندہ بھی
تھی۔بیعت لیتے وقت آپ نے کہا کہو ہم شرک نہیں کریں گی۔عورتوں نے کہا ہم
شرک نہیں کریں گی۔اس پر ہندہ جو بڑی دلیر اور بہادر عورت تھی اور جس نے بعد میں
اپنی جرات اور بہادری کا ثبوت بھی پیش کر دیا اور جو چوری چھپے بیعت کے لئے آئی
ہوئی تھی۔جب رسول کریم ﷺ نے یہ اقرار لینا چاہا کہ ہم شرک نہیں کریں گی تو وہ
بول اٹھی کہ کیا اب بھی کوئی شرک کر سکتا ہے جبکہ ہم نے سارا زور لگایا مگر تو اکیلا ہو کر
جیت گیا اور ہمارے معبود ہمارے کسی کام نہ آئے۔کیا اتنے بڑے نشان کے بعد بھی
سيرة النبي علي
432
جلد 3
کوئی شرک پر قائم رہ سکتا ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کون ہے ، ہندہ ہے؟ ہندہ
نے عرض کیا ہاں ہندہ۔جانتی تھی کہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اس پر کوئی تلوار
نہیں اٹھ سکتی۔پس اس نے اپنے اسلام کا اظہار کر دیا۔(الفضل 27 دسمبر 1932ء)
1: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول دعاء عتبة الى المبارزة صفحه 685
مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
2 بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى اذ تستغيثون ربّكم صفحه 668 حديث نمبر
3952 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3:بخارى كتاب الجهاد و السير باب من علق سيفه بالشجر في السفر عند القائلة
صفحہ 481 حدیث نمبر 2910 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية