کسریٰ کی ہلاکت کا معجزہ
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)
سيرة النبي علي
490
جلد 3
وو
کسری کی ہلاکت کا معجزہ
حضرت مصلح موعود 20 جنوری 1933 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔صلى الله
رسول کریم ہے کے زمانہ میں یہود کی خفیہ ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ایران
کے بادشاہ کو جو آج کل کی انگریزی حکومت کی طرح نصف کرہ عالم پر قابض تھا اور
تمام ایشیا میں اس کی دھاک بیٹھی ہوئی تھی اسے رسول کریم ﷺ کے متعلق خیال پیدا
ہوا کہ وہ میرے مخالف ہیں اور شاید میری سرحد پر فساد کرنا چاہتے ہیں۔اس نے اپنے
یمن کے گورنر کے نام خط لکھا کہ میں نے سنا ہے عرب میں ایک ایسا شخص پیدا ہوا ہے
جو نبوت کا مدعی ہے، تم فوراً اسے گرفتار کر کے میرے پاس بھیج دو۔ایرانی حکومت کا جو
دبد بہ اور رعب اُس زمانہ میں تھا اور جس قدر شوکت اسے حاصل تھی اس کو دیکھتے
ہوئے یمن کے گورنر نے گرفتاری کے لئے کوئی فوج بھیجنے کی ضرورت محسوس نہ کی بلکہ
صرف تین آدمی بھیج دیئے اور انہیں حکم دیا کہ جا کر اس شخص کو لے آؤ۔ساتھ ہی نصیحت
کی کہ شاید عرب کا باشندہ ہونے کی وجہ سے وہ کسریٰ کی شان و شوکت سے ناواقف ہو
اس لئے اسے کہنا کہ وہ بغیر کسی حجت اور قیل وقال کے آ جائے۔میں کسری کے پاس
اس کی سفارش کروں گا اور کہوں گا کہ اگر اس کا قصور بھی ہے تو معاف کر دے۔وہ
لوگ رسول کریم ﷺ کے پاس آئے اور آ کر اپنا یہ مقصد بیان کیا کہ ہم اس لئے آئے
ہیں کہ تا آپ کو گورنریمن کے پاس حاضر کیا جائے۔آپ نے فرمایا میں تیسرے دن
اس کا جواب دوں گا۔انہوں نے کہا ہم خیر خواہی سے آپ کو کہتے ہیں کہ کسی نے کسری
کے پاس آپ کی جھوٹی شکایت کر دی ہے۔اگر آپ گورنر یمن کے پاس حاضر
سيرة النبي عليه
491
جلد 3
صلى الله
ہو جائیں گے تو وہ آپ کی سفارش کا وعدہ کرتے ہیں۔آپ نے پھر وہی جواب دیا اور
فرمایا میں تیسرے دن اس کا جواب دوں گا۔آپ مدینہ میں تھے اور کسری مدائن
میں۔مدینہ اور مدائن کے درمیان بیسیوں مضبوط قلعے تھے جن میں دس دس پندرہ پندرہ
ہزار فوجی تھے۔مدائن کو فتح کرتے وقت باوجود اس کے کہ اسلامی لشکر سیلاب کی طرح
بڑھتا چلا جاتا تھا پھر بھی سالہا سال لگے اور ہزار ہا مسلمان ایک ایک لڑائی میں شہید
ہوئے۔مگر باوجود اس کے کہ ہزاروں آدمیوں کے مارے جانے کے بعد مدائن فتح
ہوا اور باوجود اس کے کہ اس کو فتح کرنے میں سالہا سال لگے آج تک مسلمان اس
فتح کو معجزہ قرار دیتے ہیں اور یورپ اس کی تو جیہیں کرتا ہے۔پس اگر اُس وقت
رسول کریم ع کو وہی شوکت حاصل ہوتی جو حضرت عمرؓ کے وقت مسلمانوں کو حاصل
تھی اور اگر آپ اس گستاخی کے جواب میں کسری پر حملہ بھی کرتے تو بھی مدائن کو فتح
کرنے میں کئی سال لگتے۔اور ممکن تھا کہ اس فتح کے بعد کسری کسی اور علاقہ میں
بھاگ جاتا یا کہیں چھپ جاتا اور اس طرح مسلمانوں کے حملہ سے محفوظ رہتا غرض
انسانی تدابیر کے ساتھ اگر یہ بات ممکن بھی ہوتی تب بھی اس کے لئے سالوں چاہیں
تھے۔مگر رسول کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور جب تیسرے دن وہ لوگ
جواب کیلئے حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا تم جاؤ۔اس زمانہ میں کسری کی رعایا اسے
خداوند کہہ کر یاد کیا کرتی تھی گویا وہ ان کا مجازی خدا تھا اور ہمیشہ بات کرتے وقت وہ
کسری کو خداوند کہتے اور کہا کرتے تھے کہ ہمارا خداوند یوں کہتا ہے۔آپ نے بھی اسی
تلازمہ 1 کو مدنظر رکھتے ہوئے فرمایا جاؤ! میرے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ آج کی
رات اس نے تمہارے خداوند کو مار ڈالا ہے۔وہ لوگ یہ الفاظ سن کر کانپ اٹھے اور
کہنے لگے شاید یہ دیوانہ ہو گیا ہے جو کسریٰ کی طاقت سے اس قدر ناواقف
انہوں نے کہا آپ اپنے آپ پر اور اپنے ملک پر رحم کریں کسری کی فوجیں عرب کی
اینٹ سے اینٹ بجا دیں گی۔آپ نے فرمایا میں نے جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا۔میرا وہی
ہے۔
سيرة النبي عليه
492
جلد 3
جواب ہے جا کر گورنر سے کہہ دو۔وہ لوگ واپس چلے آئے اور انہوں نے گورنر سے کہا
که یا تو وہ شخص دیوانہ ہے اور یا خدا کا نبی۔گورنر کہنے لگا ہم انتظار کریں گے۔اگر اس
کی یہ بات سچی نکلی تو وہ واقعہ میں خدا کا نبی ہوگا اور ہم اس کی اطاعت میں جلدی کریں
گے۔غرض اس نے انتظار کیا۔یہاں تک کہ ایران کے جہاز وہاں پہنچے اور ایران کے
بادشاہ کا خط گورنر یمن کے نام آیا۔اس زمانہ میں جیسا کہ دستور تھا گورنر چند قدم بڑھ کر آگے آیا۔اس نے ایلچی
سے خط لیتے ہوئے اسے بوسہ دیا، سینہ سے لگایا اور پھر اسے کھولا۔مگر جب اس نے
خط اپنے ہاتھ میں لیا تو معاً اُس کا رنگ متغیر ہو گیا کیونکہ اس پر اس بادشاہ کی مہر نہیں تھی
جو اس وقت حکمران تھا جبکہ وہ گورنر بنایا گیا تھا بلکہ اس کے بیٹے کی مہر تھی۔اس نے خط
کھولا تو اس میں لکھا تھا ہم نے اپنے باپ کے ظلموں کو دیکھ کر اور یہ محسوس کر کے کہ
رعایا اس سے سخت تنگ ہے اسے فلاں دن قتل کر دیا ہے اور اب ہم تخت حکومت کے
وارث ہیں۔گورنریمن نے جب حساب لگایا تو اسے معلوم ہوا کہ جس رات کسر کی قتل
ہوا وہ وہی رات تھی جب رسول کریم علیہ نے بتلایا تھا کہ آج رات میرے خدا نے
تمہارے خداوند کو مار ڈالا ہے۔پھر آگے لکھا تھا ہمارے باپ نے عرب کے ایک
مدعی نبوت کے متعلق بھی ایک ظالمانہ حکم جاری کیا تھا ہم اسے بھی منسوخ کرتے ہیں
اس بارے میں قطعاً کوئی کارروائی نہ کی جائے 2۔ا
صلى
الله
اب کجا مدینہ اور کجا مدائن ! سینکڑوں میلوں کا فاصلہ ہے۔درمیان میں بیسیوں
ایسی چھاؤنیاں ہیں جو فوجوں سے پُر ہیں اور جن کا مقابلہ متمدن حکومتوں سے بھی نہیں
ہوسکتا تھا۔چنانچہ قیصر کی حکومت بھی اپنی شوکت کے باوجود مدائن کو فتح کرنے سے
الله
قاصر رہی۔اگر رسول کریم ﷺ کے پاس تو پیں بھی ہوتیں تو کہاں تک مار کرتیں۔مگر
دعا تھی جو آسمان پر گئی اور وہاں سے مدائن پر بم گرا جس نے کسریٰ کو ہلاک کر دیا۔ہوائی جہازوں کے بم اِدھر اُدھر گر سکتے ہیں مگر دعا کا ہم کبھی خطا نہیں کرتا اور ہمیشہ نشانہ
:
سيرة النبي علي
پر بیٹھتا ہے۔“
493
جلد 3
(الفضل 26 جنوری 1933ء )
1: تلازمہ مضمون کی رعایت سے الفاظ کا استعمال ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه 373 مطبوعہ فیروز سنز
لاہور 2010ء)
2 طبری جلد 3 صفحہ 247 تا 249 مطبوعہ دارالفکر بیروت 1987ء