آنحضورﷺ کا کلمہ حکمت کہ ہر مرض کی دوا ہے
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)
سيرة النبي عليه
1
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد 4
آنحضور ﷺ کا کلمہ حکمت کہ ہر مرض کی دوا ہے
حضرت مصلح موعود کا ایک مضمون الفضل 21 فروری 1933ء کے شمارہ میں
شائع ہوا جس میں آپ تحریر فرماتے ہیں :۔د میں اس حکمت کی طرف توجہ دلاتا ہوں یعنی لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ إِلَّا الْمَوْتِ 1
جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ہر ایک مرض کا علاج بلا استثنا اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے مگر باوجود
اس کے انسان موت سے نہیں بچ سکتا۔بیماریاں دور کی جاسکتی ہیں مگر موت کو ٹلایا نہیں
جا سکتا۔انسان آخر مرتا ہے اور ضرور مرتا ہے آئندہ مرے گا اور ضرور مرے گا۔یہ کلام ہے جو بانی اسلام کے منہ پر آج سے تیرہ سو سال پہلے جاری ہوا اور
ان لوگوں کے سامنے بیان کیا گیا جو اس کی پوری حقیقت کو سمجھنے کی قابلیت بھی نہیں
رکھتے تھے بلکہ اُس زمانہ میں جاری ہوا جس کے ایک ہزار سال بعد سخت جدو جہد سے
علوم دنیوی اس مقام پر پہنچے جہاں سے وہ اس حکمت کی صرف شبیہ دیکھنے کے قابل ہو
سکے۔عرب موت کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا تھا اور اس کی جنگی اور آزاد زندگی اسے
بیماریوں سے بچائے رکھتی تھی۔پس علم طب اس کی نظروں سے پوشیدہ تھا اور اس علم
سے صرف چند نسخے جو عورتیں سینہ بسینہ یا د رکھتی چلی آتی تھیں اس کے حصہ میں آئے
تھے اور اگر باوجود اس کی جنگی زندگی کے وہ بیمار ہوتا تو وہ اسے دیوتاؤں کا غضب سمجھ
کر یا ستاروں کا اثر خیال کر کے شفا سے مایوس ہو جاتا تھا اور اسے پیغام اجل سمجھ کر اپنی
قسمت پر قناعت کرتے ہوئے ہر قسم کی جدو جہد کو ترک کر دیتا تھا۔اس کے دائیں
سيرة النبي عمال
2
جلد 4
طرف ہندوستان اور ایران اُس زمانہ کے حالات کے مطابق علم طب کے اچھے خاصے
علم بردار تھے اور بائیں طرف یونانی مگر وہ ان کے بیچ میں رہ کر بھی اس علم سے بالکل
کورا تھا۔اس جماعت کا ایک فرد آج سے تیرہ سو سال پہلے کہتا ہے کہ لِكُلِّ دَاءِ
دَوَاءٌ إِلَّا المَوت ہر ایک مرض خواہ کوئی ہو اس کا علاج اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے پس
انسان ہر مرض کے صدمہ سے بیچ سکتا ہے لیکن اگر وہ یہ چاہے کہ اس طرح وہ مرضوں
سے بچ کرموت سے بچ جائے تو وہ ایسا نہیں کر سکتا۔کیا اس تعلیم کی نسبت یہ خیال کیا
جاسکتا ہے کہ وہ عرب کے حالات سے متولد ہوئی تھی عرب تو بیچارے طب سے بالکل
ہی ناواقف تھے۔خود یونانی جنہوں نے علم طب کو ترقی دیتے دیتے کمال تک پہنچا دیا
تھا سینکڑوں بیماروں کو لا علاج قرار دیتے تھے۔رسول کریم ﷺ کی راہنمائی کا اثر پھر کیا اس تعلیم کو اس زمانہ کے
صلى الله
حالات سے متولّد قرار دیا جا سکتا
ہے جب کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے اس حقیقت کے اظہار کے
بعد بھی سینکڑوں سال تک دنیا اس تعلیم کی حقیقت نہیں سمجھی اور اٹھارویں صدی
عیسوی تک تمام اقسام طب بیسیوں امراض کو لاعلاج خیال کرتی رہیں۔نہیں اور
یقیناً نہیں کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر اس حکمت کے جاری ہونے
کے گیارہ سو سال بعد جا کر دنیا کو اپنی غلطی پر کسی قدر تنبیہ ہوئی اور دوسو سال کی لمبی
جد و جہد کے بعد وہ آج اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ ہر ایک مرض کا علاج موجود ہے اور جن
امراض کا علاج اس وقت تک نہیں بھی معلوم ہو سکا ان کو بھی ہم معلوم کر لیں گے کیونکہ
یکے بعد دیگرے ہمارے اس خیال کی کہ فلاں اور فلاں امراض لا علاج ہیں نیچر تر دید
کرتی چلی گئی ہے۔چھلی دو سو سال کی علمی ترقی نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس بات
کی صداقت پر مُہر لگا دی ہے کہ ہر ایک مرض کی دوا موجود ہے اور آج ہم بہت سے
سيرة النبي علي
3
جلد 4
ایسے امراض سے نجات پاسکتے ہیں جن کا علاج آج سے دوسو سال پہلے بالکل ناممکن
خیال کیا جاتا تھا یا ایسا مشکل تھا کہ بہت کم مریض اس سے بکلی شفا پاتے تھے۔کزاز کا مریض جس سختی اور شدت
بعض شدید امراض اور ان کا علاج
سے جان تو ڑا کرتا تھا اُس کو دیکھ کر
بہتوں کے دل ہل جاتے تھے۔موت کو چھوڑ کر اُس مریض کی تکلیف ہی ایسی ہوتی تھی
کہ اس کے رشتہ دار ا سے بھی غنیمت سمجھتے کہ مریض آرام کے ساتھ مر سکے لیکن
تریاق کزاز ٹیکا کی ایجاد سے اگر مرض شروع ہوتے ہی ٹیکا کر دیا جائے تو ایک معقول
تعداد میں مریضوں کی جان بچ جاتی ہے اور اگر امکانِ زہر ہی کی حالت میں اثر کے
ظاہر ہونے سے پہلے ٹیکا کر دیا جائے تو قریباً سب کے سب آدمی اس مرض کے حملہ
سے بچ جاتے ہیں اور اس کے علاج میں اس ترقی کو دیکھ کر آئندہ کے لئے ہمارا کامل
علاج کے نکلنے کی امید کرنا خلاف عقل نہیں ہے۔خناق کا مرض بھی نہایت خطرناک مرض ہے اور نہایت ہی مُہلک ثابت ہوتا رہا
ہے اور چونکہ اس میں گلے کے اندر ایک زائد جھلی پیدا ہو جاتی ہے اور سانس رکنے لگ
جاتا ہے اس مریض کی حالت بھی نہایت قابل رحم ہوتی ہے اور چند گھنٹوں کے اندر ہی
مریض کی حالت یاس کی ہو جاتی ہے اور نہایت دکھ سے سانس رک رک کر مر جاتا
ہے۔یہ مرض بھی لاعلاج ہی سمجھا جاتا تھا اور اگر اس مرض کے بیمار ا چھے ہوتے تھے تو
اس قدر علاج کا اثر نہیں سمجھا جاتا تھا جس قدر کہ طبیعت کی طاقت مقابلہ کا۔لیکن
تریاق خناق ٹیکا کے نکلنے سے اس مرض کے علاج میں بھی بہت سہولت پیدا ہو گئی ہے
اور ایک معقول تعداد میں مریضوں کی جان بچ جاتی ہے۔ہلکے کتے کے کاٹنے کے نتائج سے بالعموم لوگ واقف ہیں اس زہر کا علاج بھی
دنیا کو اس سے پہلے معلوم نہ تھا اور جو کچھ علاج کیا جاتا تھا وہ یقینی نہ ہوتا تھا اور علاج
کہلانے کا مستحق نہ تھا۔مگر اب پسٹیور طریق علاج سے ہزاروں جانیں ہر سال اس
سيرة النبي عمال
4
جلد 4
خطرناک آفت سے بچائی جاتی ہیں اور ان بھیا نک مناظر کے دیکھنے سے سگ گزیدہ
کے رشتہ دار بچ جاتے ہیں جو اس سے پہلے ان کو دیکھنے پڑتے تھے۔آ تشک کی مرض بھی قریباً لا علاج تھی لیکن گو مختلف علاجوں سے بعض دفعہ ظاہری
علامات مٹ جاتی تھیں مگر اس موذی مرض کا اثر جسم میں باقی رہتا تھا اور صحت ہمیشہ
کے لئے برباد ہو جاتی تھی۔مگر سالورسن اور نیو سالورسن کی ایجاد سے اس عظیم الشان
خطرہ سے بھی بنی نوع انسان نے نجات پالی ہے اور اب ہزاروں آدمی اس کے زندگی
کے تباہ کرنے والے زہر سے بکلی پاک ہو جاتے ہیں اور کارآمد زندگی بسر کرنے کے
قابل ہو جاتے ہیں۔پتھری کی مرض کیسی خطرناک تھی اور جب تک اس کا آپریشن کرنے کا طریق
معلوم نہیں ہوا اس کا مریض کس طرح اپنے سامنے یقینی موت دیکھتا تھا۔اس سے قریباً
ہر ملک کے لوگ واقف ہیں۔گھیگے کی مرض کو مہلک نہ ہو مگر کیسی بدنما ہوتی ہے۔درحقیقت اس مرض سے
زندگی تلخ ہو جاتی ہے اور شکل نہایت بری اور ڈراؤنی معلوم ہوتی ہے اور شاید بہت
ہوں جو اس مرض کی وجہ سے موت کو زندگی پر ترجیح دیں مگر اس کا کوئی علاج نہ تھا
یہاں تک کہ آپریشن نکلا اور آپریشن کے بعد بھی یہ مرض بار بار عود کر آتی تھی۔یہاں
تک کہ ہومیو پیتھک علاج سے اس مرض کا ازالہ کر دینا پوری طرح ممکن ہو گیا اور
آٹو ہیمک (Autohemic) علاج نے تو اس کا ایک ایسا یقینی علاج بنی نوع انسان
کے ہاتھ میں دے دیا کہ اب یہ مرض بالکل معمولی رہ گئی ہے اور بعض ڈاکٹروں کا
تجربہ ہے کہ قریباً ننانوے فیصدی مریض بلا خطرہ کے پوری طرح شفا پا جاتے ہیں اور
اس مرض کے عود کرنے کا بھی کوئی خطرہ نہیں رہتا اور نہ صرف گھیگا ہی دور ہو جاتا ہے
بلکہ تھائرائڈ گلینڈز کے ورم کی وجہ سے عام صحت پر جو اثر پڑتا رہتا ہے وہ بھی دور
ہو جاتا ہے۔
سيرة النبي عمال
5
جلد 4
اسی طرح رسولیاں اور بعض خاص قسم کے سیلان خون جو پہلے لا علاج اور مہلک
سمجھے جاتے تھے اب ان کا آپریشنوں اور دواؤں سے علاج آسان ہو گیا ہے۔اور بیسیوں بیماریاں ہیں جیسے ذیا بیطس ، سل ، جگر کے پھوڑے، ہیضہ، کوڑھ،
تپ محرقہ ، بیماری ہائے قلب ، سرطان، ہڈی کا شکستہ ہو کر باہر آ جانا، فتق ، کبورت دم،
بول الدم، ٹیرا پن ، اپنڈی سائٹس، آنکھ کے اعصاب کے فالج سے بینائی کا جاتے
رہنا، نواسپر انتڑیوں میں بل پڑ جانا، بچہ کا رحم میں پھنس جانا وغیر ہا جن کے علاج یا تو
بالکل نہ تھے یا اگر تھے تو محض خیالی کیونکہ ان علاجوں کا یقینی نتیجہ نہیں نکلتا تھا اور نہیں کہا
جا سکتا تھا کہ صحت دواؤں کے اثر سے ہوتی ہے یا خود بخو دطبیعت اچھی ہو گئی ہے لیکن
ان کے ایسے علاج نکل آئے کہ علمی طور پر ان کو یقینی علاج کہا جا سکتا ہے۔اس ترقی کو دیکھ کر اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ جن بیماریوں کا علاج اب تک نہیں
ملا یا ناقص علاج ملا ہے ان کا علاج بھی مل جائے گا اور یہ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے جو یہ فرمایا تھا کہ ہر ایک بیماری کا علاج موجود ہے، بالکل سچ تھا
اور ایک ایسا نکتہ حکمت تھا جسے اس زمانہ کے حالات کا نتیجہ نہیں کہا جا سکتا بلکہ وہ
اس زبردست ہستی کی طرف سے القا کیا گیا تھا جو نیچر کی پیدا کرنے والی اور اس کی
طاقتوں سے واقف ہو۔یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کی کہ ہر مرض کا
علاج موجود ہے صرف اسی رنگ میں تائید نہیں ہوئی کہ بعض امراض جو پہلے لا علاج یا
بمشکل علاج پذیر سمجھی جاتی تھیں ان کے لئے اب مفید اور سہل علاج دریافت ہو گئے
ہیں بلکہ اس طرح بھی کہ کئی طریق علاج نئے دریافت ہوئے ہیں جن سے علاوہ
لاعلاج امراض کے علاج معلوم ہونے کے دوسری امراض کے علاج میں بھی سہولت
پیدا ہوگئی ہے اور یا تو صحت کا حاصل ہونا پہلے سے آسان ہو گیا ہے یا دواؤں کی قیمت
اور خرچ میں کفایت ہو گئی ہے۔
سيرة النبي عليه
6
جلد 4
علم طب میں ترقی جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کلمہ حکمت
بیان فرمایا اُس وقت علم طب کی صرف دو شاخیں تھیں یعنی
یونانی اور ویدک۔باقی سب علاج انہی کی شاخیں تھیں یا ایسے طریق علاج تھے جو
سائنس یا علم کہلانے کے مستحق نہ تھے لیکن اس کے بعد یورپ کی توجہ علم کی طرف
پھرنے سے یونانی طریق علاج میں سے نشو و نما پا کر ایلو پیتھک طریق علاج نکل آیا۔اس کے بعد ہو میو پیتھک طریق علاج یعنی علاج بالمثل کی دریافت نے طبی دنیا میں
ایک تغیر عظیم پیدا کر دیا اور یہ معلوم کر کے انسان کو سخت حیرت ہوئی کہ اس کی شفایابی
کے لئے اللہ تعالیٰ نے نہایت حکمت سے ان ہی ادویہ میں قوت شفا بھی رکھی ہوئی ہے
جن سے اس قسم کی مرض پیدا ہوتی ہے۔گویا بیماری کے ساتھ ہی اس کا علاج بھی رکھا
ہے۔جو چیز جس قسم کی بیماری بڑی مقدار میں پیدا کرتی ہے اس کی تھوڑی مقدار جو زہر
یا بداثر ڈالنے کی حد سے نکل جائے اسی قسم کی بیماری کے رفع کرنے میں نہایت مفید
ثابت ہوتی ہے۔اس طریق علاج سے بہت سے امراض جو پہلے لا علاج سمجھے جاتے
تھے قابل علاج ثابت ہو گئے اور طبی علوم میں بہت ترقی ہوئی۔اسی طرح علاج بالماء یعنی ہیڈ رو پیتھی کے معلوم ہونے سے صرف غسل اور گیلے کپڑوں
کی مالش سے بہت سی امراض کا علاج ہونے لگا اور بہت سے گہنہ امراض کے دفع کرنے
میں اس علاج سے مدد ملی۔ٹو یلو ٹشو ریمیڈیز (Twelve Tissue Remedies )
یعنی بارہ نمکوں کے علاج کی ایجاد نے علاج کو ایسا آسان کر دیا کہ اب ہر ایک شخص کی
مقدرت میں ہو گیا کہ وہ طبیب کے نہ ملنے کی صورت میں آسانی سے بغیر کسی خاص علم
کے محض کتاب دیکھ کر معمولی اور روزمرہ کی شکایات کا علاج کر سکے اور صرف ان بارہ
معدنی اجزا کے ذریعہ جن سے انسانی جسم بنا ہے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہو گیا۔الیکٹرو ہو میو پیتھی کے طریق علاج نے طب کے دائرہ عمل کو اور بھی وسیع کر
دیا ہے اور بنی نوع انسان کے لئے شفایابی کے دروازے کھول دیئے۔
سيرة النبي علي
7
جلد 4
سائیکیوانیلیسز (Psychoanalysis) کے طریق علاج نے بہت ایسی امراض
کے علاج کا دروازہ کھول دیا ہے جو فکر و خیال کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں اور جن کا
علاج صرف دواؤں سے ہونا ناممکن تھا۔علاج بالتوجہ اور توجہ ذاتی نے شفا کو انسان کے ایسا قریب کر دیا کہ گویا شفا
حاصل کرنے کے لئے ارادہ کی دیر ہوتی ہے۔ارادہ کیا اور بہت سی شفا ہوئی۔ویکسین
اور سیرم کی ایجاد نے علم طب میں ایک ایسا مفید اضافہ کیا ہے کہ اس کی قیمت کا اندازہ
لگانا ہی مشکل ہے۔درحقیقت اس طریق علاج سے ہزاروں لاکھوں مریضوں کو ہر سال
ایسے رنگ میں آرام ہوتا ہے کہ اس پر عقل دنگ رہ جاتی ہے اور سگ گزیدہ اور خناق
اور کز از وغیر ہا کے علاج اور انفلوئنزا اور محرقہ وغیر ہا کے حفظ ما نتقدم میں اس سے
اس قدر مدد ملی ہے کہ اس پر جس قدر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر کیا جائے کم ہے۔مددملی
بلحاظ زمانہ کے سب سے آخر میں لیکن بلحاظ اثر کے اعلیٰ درجہ کے طریقہ ہائے
علاج میں سے آٹو ہیمک (Autohemic) طریق علاج کی ایجاد ہے جسے امریکہ
میں 1910 ء میں ڈاکٹر راجرز نے ایجاد کیا ہے۔اس طریق علاج کے ذریعہ خود بیمار کا
خون چند قطرے لے کر اور خاص طور پر تیار کر کے مریض کے جسم میں پرکاری کے
ذریعہ داخل کر کے تمام مزمن امراض کا علاج کیا جاتا ہے اور ان چند سال کے عرصہ
میں ہی اس میں اس قدر کامیابی ہوئی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ان مختلف طریقہ ہائے علاج کی دریافت کے علاوہ اور بہت سی ایسی دریافتیں
ہوئی ہیں جن سے علاج یا تشخیص کہ جو علاج صحیح کے لئے ضروری ہے بہت سہل ہوگئی
ہے۔مثلاً خوردبین کی ایجاد ہے اس کے ذریعہ سے ہی معلوم ہوا ہے کہ بہت سی
بیماریاں نہایت باریک کیڑوں سے پیدا ہوتی ہیں اور جس وقت بیماری کی تشخیص مشکل
ہو اس کے ذریعہ سے معلوم کر لیا جاتا ہے کہ کس مرض کے کیڑے انسان کے جسم میں
پائے جاتے ہیں۔یا مثلاً خون کا امتحان ہے اس کے ذریعہ سے بھی تشخیص میں بہت سی
سيرة النبي عمال
8
جلد 4
مدد ملتی ہے یا پیشاب کے پر کھنے کے بہت سے طریق ہیں کہ جن کے ذریعہ بہت سی
امراض کا پتہ لگایا جاتا ہے۔ان کے علاوہ امریکہ کا ایک ڈاکٹر سان فرانسسکو میں ایک
ایسا آلہ ایجاد کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے اور اس میں بہت حد تک کامیابی بھی
ہوگئی ہے کہ جس سے مختلف مخفی امراض صرف اس آلہ کو مریض کے جسم سے لگانے
سے معلوم ہو جایا کریں گی اور ان کے درجے بھی پتہ لگ جایا کریں گے۔غرض بہت
سے طریق تشخیص ایسے ایجاد ہوئے ہیں کہ ان سے بیماریوں کا یقینی طور پر معلوم کرنا
آسان ہو گیا ہے اور اس وجہ سے امراض کا علاج بھی بہت سہل ہو گیا ہے۔اسلام کی صداقت کی زبردست دلیل یہ سب ترقیاں جو اس صدی اور
اس سے پہلی صدی میں ہوئی ہیں
کس امر پر دلالت کرتی ہیں؟ کیا اس پر نہیں کہ اسلام تیرہ سو سال پہلے کے عربوں کے
حالات کا ایک طبعی نتیجہ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا مذہب ہے ورنہ اس
میں یہ خیالات کہاں سے آئے جو اس زمانہ کے خیالات سے نہ صرف یہ کہ مختلف ہیں
بلکہ ایسے بعید ہیں کہ اس زمانہ میں ان کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان
سے سن کر بھی ان پر یقین کرنا مشکل تھا اور کیا یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ مذہب صرف
عربوں یا ان ہی کی قسم کے اور لوگوں کے لئے مفید نہیں بلکہ ہر درجہ کی تہذیب یافتہ
قوموں کے لئے مفید ہے اور ان کو ترقی کے زینہ پر چڑھا کر بہت اوپر لے جا سکتا
ہے۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ “ (الفضل 21 فروری 1933 ء )
66
1 مسلم كتاب السلام باب لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ صفحه 977 حدیث نمبر 5741 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية میں "إِلَّا الْمَوْتِ“ کے الفاظ نہیں ہیں۔